Tag: Video streaming

  • یوٹیوب پر فلمیں دیکھنے کے شوقین افراد کیلیے ایک اور سہولت

    یوٹیوب پر فلمیں دیکھنے کے شوقین افراد کیلیے ایک اور سہولت

    دنیا کا معروف ترین ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب اب اپنے صارفین کیلیے ایک اور سہولت متعارف کرارہا ہے جس سے ویڈیوز کی رفتار میں بہت زیادہ اضافہ ہوجائے گا۔

    یو ٹیوب کی جانب سے اس سے قبل بھی ایسی ہی سہولت متعارف کرائی جاچکی ہے تاہم اب اسے مزید جدت کے ساتھ لایا جارہا ہے۔ جس کا مقصد سست رفتار ویڈیو کو تیزی کے ساتھ دیکھنا ہے۔

    اب نئے فیچر کے بعد صارفین ویڈیو کو اور بھی زیادہ رفتار یعنی چار گُنا رفتار سے دیکھ سکیں گے۔ جس کا طریقہ کار یہ ہوگا کہ صارفین فیچر کو فائن ٹیون کرتے ہوئے ویڈیو کو 3.15 گُنا رفتار سے بھی دیکھ سکیں گے۔

    پلیٹ فارم پر دیگر نئے فیچرز میں ایک آپشن بھی شامل ہوگا جس کے استعمال سے ویڈیو کو آسانی کے ساتھ آگے بڑھایا جا سکتا ہوگا۔ ’جمپ آ ہیڈ‘ نامی یہ لوگوں کو ایک بٹن دبا کر ویڈیو کو تیزی سے آگے بڑھانے مدد دے گا۔

    قبل ازیں یہ خبر بھی زیر گردش تھی کہ ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ نے بھی واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام جیسے اے آئی ٹولز کی آزمائش شروع کردی ہے جنہیں بہت جلد پیش کردیا جائے گا۔

  • یوٹیوب پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والوں کیلیے بڑی خوشخبری

    یوٹیوب پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والوں کیلیے بڑی خوشخبری

    ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب جلد اپنے صارفین کی بڑی مشکل حل کرنے کی تیاری کررہا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوٹیوب چند ہفتوں میں اپنے تمام چینلز کے لیے نیا ’تھمب نیل ٹیسٹ اینڈ کمپیئر‘ فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس فیچر کے تحت تخلیق کار اپنی کسی بھی ویڈیو میں تین مختلف تھمب نیل استعمال کر سکیں گے، جس سے یہ معلوم کیا جا سکے گا کہ کس تھمب نیل نے بہترین کارکردگی دکھائی۔ تھمب نیل ٹیسٹ اینڈ کمپیئر‘ فیچر تخلیق کاروں کو نئی ویڈیو پوسٹ کرتے وقت متعدد تھمب نیل اپ لوڈ کرنے کا آپشن پیش کرے گا۔

    آزمائش کے دوران یوٹیوب مختلف ناظرین کو مختلف تھمب نیل دِکھائے گا۔ بعد ازاں مناسب مقدار میں ڈیٹا اکٹھا ہونے کے بعد (جس کے لیے اندازاً دو ہفتوں کا وقت درکار ہوگا) یوٹیوب اس بات کا تجزیہ کرے گا کہ کس تھمب نیل کا سب سے زیادہ ’واچ ٹائم شیئر‘ رہا۔ جس کے بعد تھمب نیل کے لیے تین میں سے کوئی ایک نتیجہ قرار دے دیا جائے گا۔

    ونر:
    واضح طور پر فاتح تھمب نیل جو واچ ٹائم کے اعتبار سے سب کو پیچھے چھوڑ دے گا۔

    پریفرڈ :
    وہ تھمب نیل جس نے دیگر سے بہتر کارکردگی دکھائی ہوگی لیکن عداد و شمار کے اعتبار سے نتائج کم حتمی ہوں گے۔

    نن:
    کسی بھی تھمب نیل کو فاتح قرار نہیں دیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ وہ تھمب نیل جو آزمائش میں برتری نہیں حاصل کر سکا ہوگا صارفین اس کو صرف مینوئلی اپنی انتخاب کردہ ویڈیو پر لگا سکیں گے۔