Tag: Video Viral

  • اداکارہ فضا علی کی اپنی ننھی صاحبزادی کے ساتھ ویڈیو وائرل

    اداکارہ فضا علی کی اپنی ننھی صاحبزادی کے ساتھ ویڈیو وائرل

    کراچی : پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ و میزبان فضا علی کی ان کی ننھی صاحبزادی کے ہمراہ ایک مزاحیہ ویڈیو وائرل ہوگئی صارفین نے ان اس اندز کو بے حد سراہا ہے۔

    فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر فضاعلی نے ایک مزاحیہ ویڈیو پوسٹ کی ہے، اس ویڈیو کو ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

    اس سے قبل فضا علی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں انہیں جم میں ورزش کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

    اس کے علاوہ ایک اور شئیر کی گئی ویڈیو میں اداکارہ کو بھارتی گانے پر گنگناتے ہوئے دیکھا گیا جسے مداحوں نے ان کی گائیکی کو بھی سراہا۔

    واضح رہے کہ فضا علی انسٹاگرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اپنے مداحوں کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرتی رہتی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے پسند بھی کیا جاتا ہے۔

  • اوورلوڈنگ کا نتیجہ : ٹریفک حادثے کی خوفناک ویڈیو وائرل

    اوورلوڈنگ کا نتیجہ : ٹریفک حادثے کی خوفناک ویڈیو وائرل

    بھارت میں پیش آنے والے خوفناک ٹریفک حادثے کا ایک  ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہورہا ہے، جس میں 30افراد کو اپنی جان کے لالے پڑگئے۔

    بھارت کی ایک کھلی شاہراہ پر پیش آنے والے اس حادثے میں خوش قسمتی سے کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا تاہم سڑک پر گرنے کے بعد انہیں سُبکی ضرور ہوئی۔

    بچت کے حوالے سے کیے جانے والے کام عام زبان میں "جگاڑ” کہلاتے ہیں لیکن یہی جگاڑ بعض اوقات بہت بڑے نقصان کا باعث بھی بن جاتے ہیں۔

    آپ نے ٹریفک حادثات کے کئی ایسے واقعات یا ویڈیوز دیکھی ہوں گی جس میں لوگ کم کرائے یا مفت سفر کرنے کے لیے بسوں کے اوپر یا ٹرکوں کے پیچھے سوار ہوتے ہیں جو حادثے کا باعث بنتے ہیں۔

    کچھ ایسا ہی بھارت میں ایک پک ٹرک کے مالک کے ساتھ پیش آیا، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیز رفتار ٹرک ایک کشادہ سڑک پر موڑ کاٹتے ہوئے الٹ جاتا ہے۔

    اس ٹرک میں بھی مقررہ تعداد سے زیادہ افراد سوار تھے جن کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا اور ٹرک الٹنے کے بعد اس کے پچھلے حصے پر سوار 30لوگ بھی اچانک زمین پر گرگئے۔

    یہ واضح نہیں ہے کہ حادثے میں بوڑھوں اور بچوں سمیت مسافروں میں سے کوئی زخمی ہوا ہے یا نہیں تاہم وہ سب گرتے ہی اپنے پاؤں پر کھڑے ہوگئے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ تمام لوگ خوش قسمتی سے بچ گئے۔

  • آبشار کی بلندی سے نوجوان نیچے چٹان پر گر پڑا، رونگٹے کھڑے کردینے والی ویڈیو وائرل

    آبشار کی بلندی سے نوجوان نیچے چٹان پر گر پڑا، رونگٹے کھڑے کردینے والی ویڈیو وائرل

    اسٹنٹ کرنا مہنگا پڑگیا، نوجوان بلند آبشار سے نیچے پہاڑی چٹان پر گر پڑا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

    خطروں سے کھیلنا بیشتر نوجوانوں کا پسندیدہ مشغلہ ہے بالخصوص سوشل میڈیا کا ہماری دنیا میں وارد ہونے سے یہ کم وقت میں بڑی شہرت حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ بن چکا ہے، لیکن بعض اوقات یہ مشغلہ انتہائی خوفناک بھی ہوجاتا ہے ایسا ہی کچھ ہوا چین میں جہاں نوجوان نے پہاڑی چٹان کے ممنوعہ خطرناک علاقے میں اسٹنٹ کرنے کی کوشش میں اپنی جان کو خطرے میں ڈال دیا.

    یہ واقعہ چین کے سوسونگ کاؤنٹی کے قدرتی مناظر سے بھرپور  جیوجنگو نامی ایک تفریحی مقام پر پیش آیا ہے جہاں ایک نوجوان نے ممنوعہ خطرناک مقام ہونے کے باوجود وہاں کرتب دکھانے کی کوشش کی ہے۔

    سوشل میڈیا وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص ایک بڑے پتھر کو عبور کرتا ہوا آبشار کی بلندی کی جانب جاتا ہے تاہم وہاں جاکر اس کا توازن بگڑتا ہے اور انتہائی تیز رفتاری سے آبشار کے گرتے پانی کے ساتھ نیچے آتا ہے اور ایک چٹان سے زور دار ٹکراتا ہے۔

     

    جب نوجوان لڑھکتا ہوا نیچے کی جانب گرتا ہے تو ویڈیو میں آبشار کے قریب ہی موجود شخص کی یہ منظر دیکھ کر ‘اوہ مائی گاڈ’ کی خوفزدہ لہجے میں آواز بھی سنائی دیتی ہے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ جس مقام پر پیش آیا وہ خطرناک اور ممنوعہ علاقہ ہے اور اس حوالے سے وہاں ہدایت بھی آویزاں ہے لیکن مذکورہ نوجوان نے اس انتباہ کو قابل اعتنا نہ گردانا اور اسٹنٹ کرنے کی خواہش کی تکمیل کیلیے اپنی جان کو انتہائی خطرے میں ڈال دیا۔

    اس ویڈیو کو "اس نے انتباہ پر کیوں توجہ نہ دی؟” کے ساتھ پوسٹ کیا گیا ہے۔

    خوش قسمتی سے اسٹنٹ کرنے والے شخص کی زندگی محفوظ رہی اور اسے معمولی چوٹیں آئیں۔

  • ہاتھی انسان سے لڑ پڑا۔۔۔ مگر کیوں؟ وائرل ویڈیو

    ہاتھی انسان سے لڑ پڑا۔۔۔ مگر کیوں؟ وائرل ویڈیو

    بچے انسان کے ہوں یا جانور کے، شرارتیں کرنا ان کی جبلت میں شامل ہوتا ہے، ان کی معصوم شرارتوں کو دیکھ کر ہی ہم محظوظ ہوتے ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ایسی ہی ویڈیو وائرل ہورہی ہے کہ جس میں ایک ہاتھی کے بچے کی معصومانہ شرارت کے منظر کو قید کرلیا گیا۔

    عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ ہاتھی انتہائی ذہین مخلوق ہیں اور وہ انسانوں کے ساتھ غیرمعمولی طور پر دوستانہ رویہ بھی رکھتے ہیں، خاص طور پر ان کی دیکھ بھال کرنے والے مہاوت سے ان کو خاص انسیت ہوتی ہے۔

    سوشل میڈیا یر وائرل ہونے والی میں اس ویڈیو میں ایک ہاتھی کے بچے اور اس کے رکھوالے کے درمیان ہونے والی دلچسپ صورتحال کی منظر کشی کی گئی ہے جسے دیکھ کر آپ مسکرائے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔

    یہ ویڈیو بھارتی جنگلات کے افسر ڈاکٹر سمرت گوڈا کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ہے جو مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر جانوروں کی دل دہلا دینے والی ویڈیوز شیئر کرنے کے لیے مشہور ہیں۔

    اس ویڈیو کا کیپشن بھی بہت دلچسپ ہے کہ "یہ میرا بستر ہے یہاں سے اٹھو” ویڈیو کلپ کا آغاز ہاتھی کے بچے کے ساتھ ہوتا ہے جو اپنی بھاری جسامت کے باوجود لکڑی کی باڑ کو عبور کرنے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے جس کیلئے وہ تھوڑی سی جدوجہد کے بعد کامیاب ہوجاتا ہے۔

    elephant

    باڑ سے نکلنے کے بعد وہ سیدھا اس مقام پر جاتا ہے جہاں چڑیا گھر کا چوکیدار ایک گدے پر لیٹا سو رہا ہوتا ہے، ہاتھی کا بچہ اس کو جگانے کی ہر ممکن کوشش کرتا ہے۔

    لیکن چوکیدار بظاہر سونے کی ایکٹنگ کرتے ہوئے لاتعلقی کا مظاہرہ کرتا ہے جس پر بچہ ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اپنا منہ جھاڑیوں میں دبا لیتا ہے۔

    چوکیدار اسے اپنے گدے پر ساتھ لٹانے کیلئے جگہ دینے کی کوشش بھی کرتا ہے لیکن وہ نہیں مانتا۔ تاہم کچھ دیر بعد وہ اپنے اس دوست کے ساتھ فوم کے گدے پر لیٹ جاتا ہے۔

    mattress

    ہاتھی کے بچے اور مہاوت کے درمیان ہونے والی نوک جھونک کی دلچسپ ویڈیو کو مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر 1.82 لاکھ سے زیادہ ویوز 12,500لائکس اور 2,800 سے زیادہ ری ٹویٹس ملے ہیں۔

  • جدہ میں گاڑیاں چلتے چلتے اچانک کیوں رُک گئیں؟ ویڈیو وائرل

    جدہ میں گاڑیاں چلتے چلتے اچانک کیوں رُک گئیں؟ ویڈیو وائرل

    جدہ : سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں شدید گرمی کے سبب گاڑیاں گرم ہونے کے باعث سڑک پر ہی بند ہوگئیں، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وائرل وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک جگہ لائن سے متعدد گاڑیاں گرم ہوجانے کے باعث بند کھڑی ہیں۔

    ’موسم گرما میں انجن کو ٹھنڈا رکھنے کا اہتمام ضروری ہے جو مالکان گاڑیوں کی منٹینس سے غفلت برت رہے ہیں وہ مشکل میں ہیں اور انہی کی گاڑیاں سڑکوں پر کھڑی نظر آرہی ہیں۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی زد میں ہیں۔ اتوار کو انتہائی درجہ حرارت مکہ مکرمہ میں 47 سے 49 کے درمیان ریکارڈ کیا گیا۔ شدید گرمی کی بڑی وجہ خشک اور گرم تیز ہوائیں ہیں۔ گردو غبار کا سلسلہ دن بھر جاری رہا۔

  • کیا ڈائنا سار زمین پر واپس آگئے ہیں؟ ویڈیو وائرل

    کیا ڈائنا سار زمین پر واپس آگئے ہیں؟ ویڈیو وائرل

    سوشل میڈیا پر ایک حیرت انگیز ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین دانتوں میں انگلیاں دبا رہ گئے ویڈیو میں ایسا لگ رہا ہے جیسے کسی ندی کے کنارے پر ڈائنوسار کے بچے بھاگ رہے ہوں۔

    دلچسپ ویڈیوز تو آپ نے بے شمار دیکھی ہوں گی لیکن یہ ایک ایسی ویڈیو ہے جو یقیناً آپ کو خوشگوار حیرت کے ساتھ سوچنے پر مجبور کردے گی۔

    سماجی رابطے کی ویٓب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ایسی ہی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جسے دیکھنے والے یہ سمجھ رہے ہیں کہ یہ شاید ہزاروں سال پہلے ناپید ہوجانے والے جانور ڈائنا سار کے بچے اچھل اچھل کر ندی پار کررہے ہیں۔

    ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ان جانوروں کی گردن کافی لمبی اور پاؤں چھوٹے چھوٹے ہیں اور دیکھنے میں ہو بہو ڈائنا سار کا بچپن ہیں۔

    ویڈیو میں یہ منظر واضح ہے کہ ان کی غیر معمولی لمبی گردنیں 90 ڈگری پر جھک جاتی ہیں اور وہ زمین کے متوازی ہیں۔

    لیکن ہم آپ کی اطلاع کیلئے عرض کرتے چلیں کہ ایسا ہرگز نہیں یہ صرف نظر کا دھوکہ ہے کیونکہ یہ وہ نہیں جو نظر آرہے ہیں اس کیلئے صرف دماغ کو حاضر اور اس پر زور دینے کی ضرورت ہے۔

    سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو 11ملین سے زیادہ صارفین نے دیکھا اور پسند کیا، صارفین نے اس ویڈیو پر اپنے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

    حقیقت یہ ہے کہ یہ ویڈیو الٹی بنی ہوئی ہے، اس پر ذرا توجہ دیں تو صاف محسوس ہوگا کہ ڈائنا سار نہیں بلکہ وہ جانور ہیں جن کی کھال بہت سخت اور کھردری ہوتی ہے۔

    اس کے علاوہ اس جانور کا منہ لمبا اور نوکیلا ہوتا ہے اور اس کی دم لمبی ہوتی ہے جو درحقیقت ویڈیو کے اندر ڈائنا سار کے منہ جیسی شباہت لیے ہوئے ہے۔

  • آئی پی ایل میچ میں ایسا کیا ہوا؟ چیٹر چیٹر کے نعرے لگ گئے، ویڈیوز دیکھیں

    آئی پی ایل میچ میں ایسا کیا ہوا؟ چیٹر چیٹر کے نعرے لگ گئے، ویڈیوز دیکھیں

    آئی پی ایل 2022 میں گزشتہ روز دہلی کیپیٹلز اور راجھستان رائلز کے درمیان کھیلے نو بال نہ دینے پر کپتان، کھلاڑیوں نے امپائر سے بحث کررہے تھے کہ گراؤنڈ میں چیٹر چیٹر کے نعرے گونجنے اٹھے۔

    آئی پی ایل 2022 میں گزشتہ روز دہلی کیپٹلز اور راجستھان رائلز کے درمیان میچ کھیلا گیا جوکہ راجستھان نے 15 رنز سے جیت لیا لیکن جیت ہار سے بالاتر یہ میچ ایک واقعے کے بعد موضوع بحث بن گیا ہے۔

    ہواں یوں کہ میچ کا آخری اوور جاری تھا اور دہلی کو اس میچ کی آخری 6 گیندوں میں جیت کیلئے 36 رنز درکار تھے۔ روومین پاویل اسٹرائیک پر تھے اور بالر تھے اوبیڈ میکائے، پاویل نے اوور کی پہلی تین گیندوں پر لگاتار تین چھکے لگا کر اسٹیڈیم میں تھرتھلی مچا دی لیکن اوور کی تیسری گیند نے تنازع کھڑا کردیا۔

    اوبیڈ کی جانب سے اوور کی کرائی گئی تیسری گیند فل ٹاس تھی اور بیٹر پاویل نے کمر کے اوپر گیند کھیلتے ہوئے مڈ وکٹ پر چھکا لگایا تھا۔ اس وقت نان اسٹرائیکر اینڈ پر کھڑے کلدیپ امپائر کی جانب سے اس گیند کو نو بال نہ دینے کے فیصلہ سے ناراض ہو گئے اور امپائر سے نو بال چیک کرنے کا مطالبہ کرنے لگے۔ اس کے بعد پاویل بھی امپائر کے پاس پہنچے اور یوں بحث شروع ہوگئی یہ بحث جاری تھی کہ ایک شخص دہلی کیپٹلز کے ڈگ آؤٹ سے نکل کر گراؤنڈ میں پہنچا اور چھکوں چوکوں کی برسات کی جگہ لفظی گولہ باری شروع ہوگئی۔

     

    دہلی کیپیٹلز ٹیم کا موقف تھا کہ اوبیڈ میکائے کی گیند کو اونچائی کی وجہ سے نو بال دینا چاہیے تھا اور فیلڈ امپائر کو نو بال کو چیک کرنے کے لیے تھرڈ امپائر کی مدد لینی چاہیے تھی۔ دہلی کے کپتان ریشبھ پنت بھی نو بال کی بحث میں اتر آئے اور انہوں نے کلدیپ اور پاویل کو ڈگ آؤٹ سے ہی باہر آنے کا اشارہ دیا لیکن تاہم شین واٹسن کے سمجھانے کے بعد پنت نے اپنا فیصلہ بدل لیا اور دونوں بلے باز میدان میں ڈٹے رہے اور ان کی امپائر سے یہ بحث کافی دیر تک جاری رہی۔

    اس دوران دہلی کے اسسٹنٹ کوچ پراوین امرے بھی امپائر سے بات کرنے میدان میں آئے۔ تاہم تمام تر تنازعات اور بھرپور بحث کے باوجود یہ فیصلہ تھرڈ امپائر کے پاس نہیں گیا اور بالآخر دہلی کو میچ 15 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    جب یہ سارا ڈراما گراؤنڈ میں جاری تھا تو اچانک سٹیڈیم میں بیٹھے تماشائیوں نے چیٹر چیٹر کا شور مچانا شروع کر دیا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

  • وہ لمحہ جب چیئر لفٹ جھٹکے سے ٹوٹ گئی، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    وہ لمحہ جب چیئر لفٹ جھٹکے سے ٹوٹ گئی، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    بھارتی شہر جھاڑ کھنڈ کے دیو گھر میں تری کٹ کے قریب لگی چئیر لفٹ میں اچانک خرابی کے باعث12 لفٹس آپس میں ٹکرا گئیں جس کے باعث 50 سے زائد بھارتی شہری ہوا میں معلق چیئر لفٹس میں پھنس گئے تھے۔

    بھارتی فضائیہ نے ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر کی مدد سے30 افراد کو بچالیا جبکہ18 فراد کے بچاؤ کے لیے آپریشن تاحال جاری ہے۔

    ریسکو آپریشن کے دوران افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک یاتری رسی پر گرفت نہ بنا سکا اور سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جا گرا، حادثے میں اب تک خاتون سمیت دو افرد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    اس حوالے سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں اس خاندان کا احوال دیکھا جاسکتا ہے، چیئر لفٹ میں موجود سیاح کی طرف سے فلمائی گئی اس ویڈیو میں اوپر سے اس وقت کا منظر دکھایا گیا ہے جب کیبل کار پہاڑی سے نیچے کا سفر شروع کرتی ہے۔

    ویڈیو میں سب سے پہلے تو سب کچھ ٹھیک دکھائی دیتا ہے، بلندی سے وہاں کا سرسبز اور خوبصورت منظر دکھائی دیتا ہے کہ اچانک چیئر لفٹ کی کیبل ٹوٹ جاتی ہے۔

    لفٹ میں موجود سیاح خاندان کی گھبراہٹ کے عالم میں نکلنے والی چیخیں صاف سنائی دے رہی ہیں لفٹ ٹوٹتے ہی موبائل فون بھی ہاتھ سے گرگیا جس میں صرف آواز ہی ریکارڈ ہوسکی۔

  • ٹک ٹاکر خاتون کی ویڈیو میں اچانک "بھوت” آگیا، خوفناک منظر

    ٹک ٹاکر خاتون کی ویڈیو میں اچانک "بھوت” آگیا، خوفناک منظر

    آج کل انٹرنیٹ پر عجیب و غریب اور کبھی کبھی بالکل دل دہلا دینے والے مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں کچھ تو ویڈیو ایڈیٹنگ کا کمال ہوتے ہیں اور کچھ حقیقیت سے اتنے قریب ہوتے ہیں کہ انہیں جھٹلایا نہیں جاسکتا۔

    ایک ایسا ہی معاملہ ایک ٹک ٹاکر خاتون کے ساتھ پیش آیا ہے، ایسمیرالڈا نامی ایک خاتون جو ٹک ٹاک پر ونڈر وومن11 کے نام سے جاتی ہے۔

    خاتون نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ صوفے پر موجود ہے لیکن اس کے ساتھ بیٹھی ایک خوفناک سیاہ شخصیت بھی دکھائی دے رہی ہے۔

    مذکورہ خاتون اس وقت گھر میں اکیلی تھی، اس پورے واقعے کی تصاویر اور ویڈیو نے صارفین کو حیران اور خوفزدہ کردیا ہے ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

    یہ منظر اسے اپنے سامنے رکھے ہوئے ٹی وی پر دکھائی دیا جو اس وقت بند تھا اور ٹی وی کی اسکرین پر سیاہ رنگ کا سایہ ساتھ ہی موجود تھا۔

    پہلے تو خاتون اسے دیکھ کر خوفزدہ ہوئی اور پھر خود پر قابو رکھتے ہوئے پہلے اپنے کیمرے کو بائیں اور پھر دائیں طرف کیا تاکہ یہ ظاہر کیا جاسکے کہ وہ گھر میں اکیلی ہے، پھر اس نے کیمرہ اپنے ٹیلی ویژن کی طرف موڑ دیا۔

    ایسمیرالڈا کا کہنا تھا کہ عکاسی سے پتہ چلتا ہے کہ میرے ساتھ ایک پورا شخص بیٹھا ہوا ہے، جو ایک سائے کی صورت میں ہے۔

    مذکورہ ویڈیو پر صارفین کی جانب سے کمنٹس میں مختلف ردعمل کا اظہار کیا گیا جب کہ کچھ لوگوں نے اس ویڈیو کو ایڈٹ شدہ کہا تو کسی نے اس کو واقعی بھوت قرار دیا اور اس کا موازنہ ہارر فلم "دی رنگ” کے ایک کردار سے کیا۔

  • یوکرین کا نہتا شہری روسی ٹینکوں کے سامنے ڈٹ کر کھڑا ہوگیا، ویڈیو وائرل

    یوکرین کا نہتا شہری روسی ٹینکوں کے سامنے ڈٹ کر کھڑا ہوگیا، ویڈیو وائرل

    خارکیف : یوکرین کے دارالحکومت خار کیف میں داخل ہونے والے روسی فوجی ٹینکوں کا قافلہ روکنے والے یوکرینی شہری کی وڈیو وائرل ہوگئ۔

    سوشل میڈیا پر گزشتہ چند روز سے ایسی وڈیوز کی بھرمار ہوگئی ہے کہ جن میں یوکرین کے شہری روسی فوجی قافلوں کا راستہ روکنے کی کوشش کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

    غیر ملکی خبر  رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس یوکرائن جنگ کے دوران ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک شخص جو نہتا ہونے کے باوجود بہادری سے روسی ٹینکوں کی ایک قطار کی پیش قدمی کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔

    اس وڈیو کلپ کا دورانیہ 30 سیکنڈ ہے اور اسے یوکرین کے مقامی نیوز چینل نے نشر کیا۔ وڈیو میں یہ شخص فوجی ٹینکوں کا راستہ روکنے کی تگ و دو میں ہے جب کہ یہ جنگی گاڑیاں  اس کے اطراف سے نکلنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی جانے والی 30سیکنڈ کی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص اچانک روسی کے قافلے کے سامنے آتا ہے جب فوجی گاڑیاں تیز رفتاری سے چل رہی تھیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی جذبہ حب الوطنی سے سرشار  یوکرین کے باشندے اپنے ملک کی حفاظت کیلئے کمزور ہونے کے باوجود مسلح فوجیوں کے سامنے کھڑے ہوکر اپنے وطن کی آزادی کیلیے کھل کر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہیں۔

    یوکرین کی حکومت نے وطن کے دفاع پر اپنے شہریوں کی حوصلہ افزائی کی۔ چند روز قبل یوکرین کے پارلیمنٹ کی جانب سے منظور کیے گئے قانون کے تحت شہریوں میں حملہ آور بندوقیں تقسیم کی گئیں۔ اسی دوران میں ملک میں ہنگامی حالت کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔