Tag: Video Viral

  • چین : خاتون پر برفانی تودہ گرنے کا خوفناک منظر، ویڈیو وائرل

    چین : خاتون پر برفانی تودہ گرنے کا خوفناک منظر، ویڈیو وائرل

    ہیبی : چین میں ایک خاتون پر برفانی تودہ گرنے اور اس کے تقریباً موت کے قریب جانے کی ہولناک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ خوفناک واقعہ چین کے صوبے ہیبی کے شہر لانگ فانگ میں پیش آیا جسے دیکھنے والے دم بخود رہ گئے۔

    مذکورہ ویڈٰیو میں ایک خاتون کو اپنے گھر کے باہر سیڑھیاں چڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے خاتون جیسے ہی دروازے کے قریب پہنچی ہی تھی کہ اچانک اسے آواز آئی۔

    خاتون نے بےاختیار اوپر کی جانب دیکھا تو برف کا بڑا سا تودا اوپر سے گرا جس کی آواز کسی دھماکے سے کم نہ تھی، خاتون اس کی زد میں آنے ہی والی تھی کہ خوش قسمتی سے وہ پیچھے ہٹی اور اس کی جان بچ گئی۔

    مذکورہ خاتون اگر بروقت پیچھے نہ ہٹ پاتی تو یقینی طور پر وہ اس برف کے تودے کے نیچے آکر ہلاک یا شدید زخمی ہوسکتی تھی، اس خاتون کے گھر سیڑھیاں پوری طرح برف سے ڈھک چکی تھیں اور وہ خوفزدہ ہوکر دروازے سے دور جاکر کھڑی ہوگئی۔

    میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت شمالی چین کے کئی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں اور ان میں اس سال کی پہلی برف باری بھی ہوئی ہے۔

    ماہرین موسمیات کا خیال ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے موسم سرما معمول سے تقریباً ایک ماہ پہلے آیا ہے اور اس میں پہلے کی نسبت شدت زیادہ ہے۔

  • سیاح کی بے وقوفی کی وجہ سے بھوکے شیر کا حملہ، ویڈیو وائرل

    سیاح کی بے وقوفی کی وجہ سے بھوکے شیر کا حملہ، ویڈیو وائرل

    جنگل میں گھومتے ہوئے سیاح نے حماقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ساتھ دوسروں کو بھی شیر کو نوالہ بننے کا موقع دے دیا، خوش نصیبی سے ان کی جان بچی۔

    تنزانیہ کے نیشنل پارک میں اس خوفناک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، لوگ اس سیاح کی حرکت پر اسے تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

    انسان موت سے بچنے کیلئے طرح طرح کے جتن کرتا ہے لیکن کچھ ایس ےسر پھرے بھی ہیں جن نہ تو اپنی زندگی کی فکر ہوتی اور نہ ہی اپنے ساتھ رہنے والے لوگوں کی فکر۔

    ایک ایسا ہی واقعہ نزانیہ کے نیشنل پارک میں پیش آیا، جہاں سیاح اپنی بند جیپ میں کھلے عام پھرنے والے جانوروں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے ان کی تصاویر لے رہے تھے۔

    اسی دوران گاڑی میں بیٹھے ایک شخص نے دروازے کا شیشہ کھول کر قریب ہی موجود خونخوار شیر کی تصاویر لینے لگا اور کھڑکی سے ہاتھ نکال کر اسے چھونے کی کوشش کرنے لگا۔

    پہلے تو شیر نے بھی ایک بار اس کی حماقت کو برداشت کر لیا لیکن جیسے ہی سیاح اسے دوبارہ چھوا تو شیر پیچھے ہٹ کر سیاح کو دیکھ کر زور سے دھاڑا جس کی وجہ سے خوف کے سبب تمام لوگوں کی حالت خراب ہوگئی۔

  • بھارت کی شکست پر ڈمی جی ڈی بخشی آگ بگولہ ہوگئے، مزاحیہ ویڈیو وائرل

    بھارت کی شکست پر ڈمی جی ڈی بخشی آگ بگولہ ہوگئے، مزاحیہ ویڈیو وائرل

    کراچی : بھارت کے مشہور دفاعی تجزیہ کار ڈمی جی ڈی بخشی اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں غصے سے آگ بگولہ ہوگئے جنہیں دیکھ کر ناظرین بہت محظوظ ہوئے۔

    بھارتی ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر انتہائی بھونڈے انداز میں پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے بھارتی آرمی کے ڈمی  سابق جنرل (ر) گگن دیپ بخشی (جی ڈی بخشی)  اے آر وائی کے پروگرام میں بے سروپا چیخنے چلانے لگے۔

    بھارتی دفاعی تجزیہ نگار جی ڈی بخشی جو نام نہاد اپنی شعلہ بیانی سے مشہور ہیں اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں ان کا کہنا ہے کہ آج میں اپنی سینا (فوج) کے جوانوں کے ساتھ مل کر اِن کھلاڑیوں کے گھر جلا دوں گا۔

    وسیم بادامی کی میزبانی میں ہونے والے پروگرام میں جنرل جی ڈی بخشی کے بولنے کے انداز پر معروف فنکار مصطفیٰ چوہدری نے ان کی بہت شاندار ممیکری کی جسے دیکھ کر ناظرین ہنسی سے لوٹ پوٹ ہوگئے۔

    اس پروگرام میں حالیہ پاک بھارت کرکٹ میچ کے بعد بھارتی عوام کے رونے دھونے پر مزاحیہ انداز میں تنقید کی گئی، اس پروگرام میں جس طرح مزاحیہ انداز میں جی ڈی بخشی اور بھارتی میڈیا کی کلاس لی گئی ہے وہ بھی قابل دید ہے۔

    واضح ہے کہ جی ڈی بخشی پاکستان مخالف جذبات بھڑکانے میں ماہر سمجھے جاتے ہیں وہ ہر بھارتی ٹی وی چینل پر بیٹھ کر نہ صرف پاکستان کے ساتھ جنگ کیلئے جذبات بھڑکاتے رہتے ہیں بلکہ ان کا بولنے کا انداز اتنا جارحانہ ہے کہ ان کی چیخ و پکار کے باعث پروگرام کے اکثر شرکاء کا ان کے ساتھ جھگڑا بھی ہوجاتا ہے۔

  • بھارت : کسان پر بیہمانہ تشدد، دل دہلا دینے والی ایک اور ویڈیو وائرل

    بھارت : کسان پر بیہمانہ تشدد، دل دہلا دینے والی ایک اور ویڈیو وائرل

    نئی دہلی : بھارت میں حکومت مخالف مظاہرہ کرنے والے کسانوں پر تشدد مظالم کا سلسلہ جاری ہے کسان کو گاڑی سے کچلنے کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

    بھارتی ریاست اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری تشدد کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں ٹکر مارنے والی جیپ سے اتر کر کچھ لوگ بھاگ رہے ہیں اور پہیے کے نیچے ایک کسان دبا ہوا ہے۔

    اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری کے واقعہ کی ویڈیوز اب دھیرے دھیرے سامنے آنے لگی ہیں۔ کسانوں پر گاڑی چڑھانے والی ویڈیو کے بعد اب ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ٹکر مارنے والی جیپ سے اتر کر کچھ لوگ بھاگتے نظر آ رہے ہیں۔

    جیپ جہاں رکی ہے اس کے پچھلے پہیے کے پاس ایک شخص زخمی حالت میں پڑا ہے اور پیچھے کئی لوگ بھاگتے نظر آرہے ہیں۔

    ویڈیو کو کانگریس ترجمان گورو ولبھ نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کیا ہے اور لکھا ہے کہ وسٹرولوجی (کپڑوں سے انسان کو پہچاننے کا فن) کے ماہرین آج ویڈیو دیکھ کر بھی اَن داتاؤں کے قاتلوں کو نہیں پہچان پا رہے ہیں۔

    سوشل میڈیا میں وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں جیپ میں سوار دو لوگ کسانوں کو کچلنے کے بعد گاڑی سے بھاگتے نظر آ رہے ہیں۔

    اس حوالے سے مختلف ذرائع سے کہا جا رہا ہے کہ مرکزی وزیر اجے مشرا کے بیٹے آشیش مشرا نے ہی تھار کو کسانوں کے اوپر چڑھایا تھا۔ واقعہ کے بعد گاڑی سے اتر کر وہ بھاگ گیا تھا۔

    کہا یہ بھی جا رہا ہے کہ ویڈیو میں جیپ سے نکل کر بھاگنے والے لوگوں میں آشیش مشرا بھی شامل ہے۔ حالانکہ مرکزی وزیر اجے مشرا کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا جائے وقوعہ پر موجود نہیں تھا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ایک اور ویڈیو سامنے آئی تھی۔ ویڈیو میں ایک گاڑی کسانوں کو کچلتے دیکھی گئی تھی۔ اس میں صاف دیکھا گیا تھا کہ کس طرح ایک گاڑی جھنڈے اور بینر لے کر آگے بڑھ رہے کسانوں کو پیچھے سے روندتے ہوئے آگے بڑھ جاتی ہے۔

    ایک کسان کار کے بونٹ پر جا گرتا ہے۔ اس کے بعد موقع پر بھگدڑ مچ جاتی ہے۔ کچھ لوگ اس سیاہ رنگ کی گاڑی سے کچلے جاتے ہیں، تو کچھ لوگ دھکّے سے دور جا گرتے ہیں۔

    کسانوں کو روندتے ہوئے یہ گاڑی آگے بڑھ جاتی ہے۔ اس کے پیچھے ہی کچھ سیکنڈ کے اندر ایک دوسری کار بھی کچل کر آگے بڑھ جاتی ہے۔

  • دیورانی جٹھانی کا تنازعہ، کمسن بچی پر قیامت ٹوٹ پڑی

    دیورانی جٹھانی کا تنازعہ، کمسن بچی پر قیامت ٹوٹ پڑی

    ممبئی : سفاک عورت نے اپنی دیورانی کو گھر سے نکالنے کیلئے معصوم بچے کو اپنی بربریت کا نشانہ بنادیا۔ موبائل فون کی ویڈیو نے دیکھنے والوں کو آبدیدہ کردیا۔

    بھارتی شہر ممبئی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک عورت نے اپنی دیورانی سے انتقام لینے کیلئے اس کے شیر خوار بچے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

    سوشل میڈیا پر ایک 15 ماہ کی بچی کی گہری نیند میں ایک خاتون کے ہاتھوں تشدد کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، مذکورہ ویڈیو نیا نگر کے بانیگرا اسکول کے قریب عبداللہ ٹاور کے ایک گھر کی ہے۔

    اطلاعات کے مطابق جس شیرخوار بچی پر تشدد کیا گیا وہ 23 سالہ عاصمہ فردوس شیخ کی بیٹی ہے جو عبداللہ ٹاور کے مکان نمبر 501 میں رہائش پذیر ہے بچی کو اس کی تائی امی ریشماں زوجہ محمد فیروز مار رہی ہے۔

    ویڈیو کے ساتھ موصول ہونے والی معلومات کے مطابق ملزمہ ریشماں زوجہ محمد فیروز اپنی دیورانی کو اس گھر سے نکالنے کے لئے یہ گھٹیا ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔

    متاثرہ بچی کی ماں کا کہنا ہے کہ خاندانی جھگڑے کا غصہ نکالنے اور مجھے سسرال سے نکالنے کے لئے ملزمہ مختلف طریقوں سے تنگ کرتی ہے۔ تشدد کی ویڈیو بھی اتفاقاً ریکارڈ ہوگئی جس کے بعد معلوم ہوا کہ بچی پر کون اور کیسے تشدد کرتا تھا۔

    چودہ ستمبر کی سہ پہر  پریشان ماں عاصمہ اپنے بچے پر نظر رکھنے کے لئے اپنے شوہر کی پینٹ میں اپنا موبائل آن کرکے باتھ روم چلی گئی، جب واپس آکر عاصمہ فردوس شیخ نےموبائل دیکھا تو حیران رہ گئی۔

    دراصل گہری نیند میں سوئی ہوئی لڑکی کی ماں جیسے ہی بیت الخلا گئی، جیٹھانی نے بیٹی کو بری طرح زدوکوب کیا اس پورے منظر کو موبائل فون کے کیمرے نے قید کرلیا۔

    موبائل کے ذریعہ پکڑی گئی تشدد کی فوٹیج کی بنیاد پر ملزمہ جٹھانی ریشماں محمد فیروز کے خلاف نیا نگر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    لڑکی کے والدین اور دادا کی جانب سے دی گئی شکایت اور ویڈیو فوٹیج کی بنیاد پر نیا نگر پولیس نے ریشماں محمد فیروز کے خلاف چلڈرن جسٹس ایکٹ 1986 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    ملزمہ ریشماں اپنے شوہر محمد فیروز کے ہمراہ گھر چھوڑ کر بھاگ گئی ہے حالانکہ ویڈیو کے ذریعے واقعہ کا انکشاف ہوا ہے اور پولیس ملزمان کو تلاش کر رہی ہے۔

  • چین : 15عمارتیں بیک وقت مسمار، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

    چین : 15عمارتیں بیک وقت مسمار، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

    کنمنگ : چین میں بلند و بالا 15عمارتیں ایک ساتھ دھماکا خیز مواد سے زمین بوس کردی گئیں، عمارتوں کو بیک وقت مسمار کیے جانے کی ویڈیو نے سب کو دنگ کردیا۔

    کئی منزلہ عمارتوں کی تعمیر و تزئین میں جہاں مہینوں ہی نہیں بلکہ سالوں کا عرصہ بھی لگ جاتا ہے وہیں اُنہیں گرانے کیلئے صرف چند سیکنڈ درکار ہوتے ہیں۔ کچھ ایسا ہی چین میں ہوا، صوبہ یونان کے دارالحکومت کنمنگ میں فلک بوس 15عمارتیں خاک کا ڈھیر بن گئیں۔

    چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق 4.6 ٹن دھماکہ خیز مواد عمارتوں میں 85،000 بلاسٹنگ پوائنٹس پر رکھا گیا تھا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مشن کامیابی سے صرف 45 سیکنڈ میں مکمل کیا گیا۔

    سوشل میڈیا پر ایک ساتھ 15فلک بوس عمارتوں کو بیک وقت مسمار کیے جانے کی ویڈیو نے سب کو حیران کردیا۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ دھماکے فل پروف ہوں، ایمرجنسی ریسکیو ڈیپارٹمنٹ نے2ہزار سے زائد امدادی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا جن میں آٹھ ایمرجنسی اور فائر ریسکیو بھی ٹیمیں شامل تھیں۔

    عمارتوں کو مسمار کرنے سے قبل احتیاطی اقدامات کے تحت عمارتوں کے قریب کاروباری مراکز بند کراوادیئے گئے تھے اور آس پاس کی رہائشی عمارتوں کو بھی خالی کروا لیا گیا تھا۔

    یہ فیصلہ متعلقہ چینی حکام نے اس لیے کیا کہ مذکورہ عمارتیں گزشتہ کافی عرصے سے نامکمل تھیں اور ان کے تہہ خانوں میں بارش کا پانی بھر چکا تھا۔

    چینی میڈیا کے مطابق یہ نامکمل عمارتیں لیانگ اسٹار سٹی فیز ٹو پروجیکٹ کا حصہ تھیں اور تقریبا1 1 ارب چینی یوآن (154 ملین امریکی ڈالر) مالیت کی جائیداد تھی۔

    سال2011میں شروع کیا گیا یہ ہاؤسنگ پروجیکٹ بہت سی قانونی اور دیگر رکاوٹوں سے دوچار تھا اور ملکیت تبدیل ہونے کے بعد بھی بار بار رکاوٹوں کا سامنا تھا۔ حکومتی مداخلت کے بعد پروجیکٹ پچھلے سال کے آخر تک دوبارہ شروع نہیں ہوا لیکن پھر بھی مکمل نہیں ہوسکا۔

  • سعودی خاتون نے حب الوطنی کی شاندار مثال قائم کردی، ویڈیو وائرل

    سعودی خاتون نے حب الوطنی کی شاندار مثال قائم کردی، ویڈیو وائرل

    ریاض : سعودی عرب کے شہر تبول میں ایک مقامی خاتون نے اپنے ملک سے محبت کی مثال قائم کرتے ہوئے اس کو صاف ستھرا رکھنے کا عزم کیا ہوا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ویڈیو دیکھ کر صارفین نے ان کے اس اقدام کو خوب سراہا اور ان ہمت اور حوصلے کی دل کھول کر تعریف کی۔

    سوشل میڈیا پر ایک سعودی خاتون کی وڈیو وائرل ہورہی ہے جو تبوک کے ایک اسکول کی دیواروں پر لکھی تحریروں اور بنائی گئی شکلوں کو رضا کارانہ طور پر صاف کرنے کے لیے ان پر رنگ و روغن کررہی ہیں۔

     

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک فوٹو گرافر نے ان کی وڈیو بناکر سوشل میڈیا پر ’تبوک کی بیٹی … خدمت کا نیا انداز‘ کے عنوان سے شیئر کی جسے خوب سراہا جا رہا ہے۔

    ویڈیو دیکھنے اور اس پر تبصرہ کرنے والے بیشتر صارفین نے اس بات پر زور دیا کہ معاشرے کے ہر فرد کو سماج کی فلاح و بہبود والے کاموں میں رضا کارانہ طور پر حصہ لینا چاہئے اور یہ حب الوطنی کا بنیادی تقاضا ہے۔

  • امریکہ میں تشدد کا خوفناک واقعہ : سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

    امریکہ میں تشدد کا خوفناک واقعہ : سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

    واشنگٹن : سڑک پر ہارن بجنے سے تنگ آکر ڈرائیور نے دوسری گاڑی کے شیشے پر کلہاڑی سے حملہ کردیا اور فرار ہوگیا۔

    امریکی شہر واشنگٹن میں ہونے والے تشدد کے ایک خوفناک واقعے نے شہریوں کو خوفزدہ کردیا، سوشل میڈیا پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص شدید غصے کے عالم میں اپنی گاڑی سے نکلتا ہے اور ایک بڑی سی کلہاڑی پیچھے کھڑی دوسری گاڑی کے شیشے زور سے  پھینکتا ہے۔

    یہ خوفناک واقعہ 27 جولائی کو کنگ کاؤنٹی انٹراسٹیٹ پر اس وقت پیش آیا جب ایک جیپ کے ڈرائیور نے دوسری گاڑی کو اوورٹیک کرنے کیلئے ہارن بجانا شروع کیا جب وہ ہائی وے جا رہے تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ شخص نے جیپ سے بچنے کے لیے مبینہ طور پر متبادل راستہ اختیار کیا لیکن دوسری گاڑی کے ڈرائیور نے غصے میں آکر اپنی گاڑی سے سڑک بلاک کردی۔

    ڈرائیور غصے سے اترا تو اس کے ہاتھ میں ایک کلہاڑی تھی جسے اس نے پوری طاقت سے پیچھے والی گاڑی پر دے مارا تاہم اس سے کوئی جانی نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

    واقعے کے بعد مذکورہ ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، یہ منظر پیچھے گاڑی میں موجود ڈرائیور نے اپنے موبائل فون میں ریکارڈ کرلیا، جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔

  • چین میں خوفناک حادثہ : کار کھائی میں جا گری، ویڈیو وائرل

    چین میں خوفناک حادثہ : کار کھائی میں جا گری، ویڈیو وائرل

    بیجنگ : چین میں تفریح کیلئے آنے والا خاندان موت کے منہ میں جانے سے بال بال بچ گیا، گہری کھائی کے قریب کھڑی کار سلپ ہو کر نیچے جا گری۔

    چین کے صوبے سنکیانگ کے ڈکو ہائی وے پر ایک خاندان تفریح کے غرض سے جا رہا تھا کہ راستے میں ایک مقام پر اپنی کار پارک کی، مذکورہ جگہ ایک کھائی کے قریب تھی۔

    کار میں موجود خاتون ڈرائیور نے ابھی اپنی سیٹ بیلٹ بھی انہیں کھولی تھی کہ کار آہستہ آہستہ ڈھلان کی جانب سرکنے لگی اور باوجود کوشش کے وہ اسے نہیں روک پائی۔

    اسی شش و پنج میں کار کی پچھلی سیٹ پر موجود دو افراد تیزی سے اتر گئے لیکن ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھی خاتون سیٹ بیلٹ نہیں کھول پائی اور گاڑی تیز رفتاری سے نیچے جا گری۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دی ہیجنگ کاؤنٹی ایمرجنسی مینجمنٹ بیورو نے بتایا ہے کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، بعد ازاں کار میں موجود خاتون کو نکال لیا گیا تاہم گرنے کے باعث انہیں شدید چوٹیں آئیں۔

    واقعے کی خوفناک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ آیا ہینڈ بریک میں کوئی خرابی تھی جس کی وجہ سے حادثہ رونما ہوا۔

    واضح رہے کہ یہ ویڈیو ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چین میں کورونا لاک ڈاؤن کی پابندیوں میں نرمی کی گئی تھی لیکن اکثر معاملات میں اضافے کی وجہ سے اسے پابندیاں دوبارہ عائد کر دی گئی ہیں۔

    علاوہ ازیں اس وقت چین میں ڈیلٹا ویرئینٹ کے کیسز میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ بیجنگ سمیت کئی شہروں میں کورونا ٹیسٹنگ میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ کیسز میں اضافے کو روکنے کے لیے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کیا جا رہا ہے۔

    اتنا ہی نہیں نقل و حمل کے تمام راستوں کو ان شہروں سے منقطع کردیا گیا ہے جہاں کوویڈ19 کے مثبت کیسز ہیں۔ تمام شہریوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ اب صرف ضروری کام کے سلسلے میں ہی گھروں سے باہر نکلیں۔

  • نوجوان نے زندہ سانپ چبالیا، کمزور دل والے ویڈیو نہ دیکھیں

    نوجوان نے زندہ سانپ چبالیا، کمزور دل والے ویڈیو نہ دیکھیں

    ٹاک ٹاک یا کسی اور ایپس پر ویڈیوز بنانے کے شوقین لوگ سستی شہرت کے حصول کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہوجاتے ہیں چاہے اس کیلئے انہیں اپنی جان کی قیمت ہی کیوں نہ چکانی پڑے۔

    کچھ اسی طرح کا ایک واقعہ بھارت کے شہر حیدرآباد میں بھی پیش آیا ہے جہاں سوشل میڈیا میں شہرت حاصل کرنے  اور ویڈیو کو وائرل کرنے کے جنون میں ایک نوجوان نے زندہ سانپ کو چبالیا۔

    نوجوان نے زندہ سانپ کو کھانے کے بعد اس کی ویڈیو بناتے ہوئے سوشل میڈیا پر شئیر بھی کردی، پہلے تو اس نوجوان نے سانپ کے سر کو جسم سے جدا کیا اور آہستہ آہستہ دانتوں سے چباتے ہوئے  پورے سانپ کو کھالیا۔

    مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس سانپ کھاتے ہوئے وہ دوسرے ساجد نامی نوجوان کو پانی لانے کے لئے آواز دے رہا ہے۔

    جس سے ظاہر ہورہا ہے کہ سانپ کے بد ذائقہ گوشت کی ہیک سے اس کا جی متلا رہا ہے اور وہ اس سے بچنے کیلئے فوری طور پر پانی پینا چاہتا ہے، یہ بھی ہو سکتا تھا کہ سانپ کے زہر سے اس کی جان بھی جا سکتی تھی۔

    سوشل میڈیا پر چند منٹوں میں ویڈیو وائرل ہوتے ہی جانوروں سے محبت کرنے والے صارفین مشتعل ہوگئے، انہوں نے حیدرآباد پولیس کمشنر اور ڈی جی پی سے ٹوئٹر پر شکایت کی کہ اس نوجوانوں کو سزا دی جائے۔