Tag: Video Viral

  • بھارتی خاتون پولیس اہلکار کا رشوت لیتے ہوئے انوکھا انداز، ویڈیو وائرل

    بھارتی خاتون پولیس اہلکار کا رشوت لیتے ہوئے انوکھا انداز، ویڈیو وائرل

    بھارت میں ایک خاتون ٹریفک پولیس اہلکار رنگے ہاتھوں رشوت لیتے ہوئے پکڑی گئی، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی، متعلقہ حکام نے ویڈیو کا نوٹس لے کر کارروائی کا آغاز کردیا۔

    بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں ایک خاتون ٹریفک پولیس اہلکار کی رشوت لیتے ہوئے ویڈیو وائرل ہورہی ہے، اس ویڈیو میں ایک لڑکی خاتون پولیس اہلکار کی جیب میں پیسے رکھتے ہوئے نظر آرہی ہے جس پر طرح طرح کے کمنٹس میں لوگ اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ویڈیو ایک فلیٹ کی بالکونی میں کھڑے کچھ بچوں نے بنائی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی جس پر متعلقہ حکام کو بھی اس رشوت خوری کا نوٹس لینا پڑا۔

    واضح رہے کہ یہ ویڈیو مالیگاؤں کے شگن چوک موسم پل کی ہے، جہاں گزشتہ دنوں نئے ٹریفک سگنل کا آغاز کیا گیا تھا ٹریفک سگنل کے افتتاح کے بعد مقامی ٹریفک پولیس کی ذمہ داریاں اور بڑھ گئی ہیں۔

    دوسری جانب خاتون ٹریفک پولس اہلکار نے رشوت خوری کا انوکھا طریقہ شروع کردیا ہے، صرف اتنا ہی نہیں یہ خاتون پولیس رشوت کی رقم ہاتھ میں نہیں پکڑتی بلکہ شہری سے اپنی پینٹ کی پچھلی جیب میں رکھنے کو کہتی ہے۔

  • بہادر انسان نے جان ہتھیلی پر رکھ کر شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا، ویڈیو وائرل

    بہادر انسان نے جان ہتھیلی پر رکھ کر شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا، ویڈیو وائرل

    ریاض : سعودی شہری نے پیٹرول پمپ کے پاس جلتی ہوئی کار کو بروقت دھکیل کر شہر کو بڑی تباہی سے بچالیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھ کر صارفین نے خوب سراہا۔

    تفصیلات کے مطابق محائل عسیر میں شہری کی بروقت و دلیرانہ کارروائی سے پیٹرول اسٹیشن بڑی تباہی سے بچ گیا۔ پیٹرول اسٹیشن میں کھڑی گاڑی میں لگی آگ کو دیکھ کر شہری نے خود کو خطرے میں ڈال کر اپنی گاڑی سے جلتی ہوئی کار کو دھکیل کر دور کر دیا۔

    محائل عسیر میں مقیم شامی محمد عسیری نے سعودی میڈیا کو بتایا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ صبح کے سات بجے تفریح کے لیے جارہا تھا کہ شاہراہ پر واقع پیٹرول اسٹیشن سے دھوا اٹھتا دیکھا۔

    عسیری نے مزید کہا کہ پیٹرول اسٹیشن میں کھڑی گاڑی سے شعلے بلند ہو رہے تھے ، یہ دیکھتے ہی میں نے اہل خانہ کو کچھ فاصلے پر اتارا اور فوری طور پر جیپ کو ڈبل گیئر میں ڈال کر جلتی ہوئی گاڑی کے پاس لے گیا اور اسے گاڑی سے ٹو کرتے ہوئے اسٹیشن سے دور کر دیا تاکہ آگ پیٹرول ٹینک اور اس کے سپلائی پمپس تک نہ پہنچ سکے۔

    شہری کی اس بہادری اور بروقت مداخلت کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس پر محائل کے کمشنر نے اسے ٹیلی فون کرکے بہادرانہ فعل کو سراہا۔

  • اب روبوٹ تانگہ بھی چلائیں گے، ویڈیو وائرل

    اب روبوٹ تانگہ بھی چلائیں گے، ویڈیو وائرل

    انٹرنیٹ پر دلچسپ ویڈیو اکثر وائرل ہوتی رہتی ہیں جو صارفین کو دنگ کردیتی ہیں، ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک روبوٹ کو ٹانگہ چلاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ٹیکنالوجی کس قدر ترقی کرچکی ہے کہ اب گھوڑوں کا کام بھی روبوٹ نے سنبھال لیا ہے۔

    جی ہاں تانگے کی سواری جو ماضی میں بطور شاہی سواری استعمال ہوتی تھی،اب سیر و تفریح کے مقامات پر ہی نظر آتی ہے لیکن ان مقامات پر بھی مستقبل میں گھوڑوں کی جگہ روبوٹ تانگے چلاتے نظر آئیں گے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں روبوٹ کو بڑی مہارت کے ساتھ تانگہ گاڑی چلاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی ایک شخص تانگہ گاڑی میں سوار ہوتا ہے تو چار ٹانگوں والا روبوٹ تانگہ چلانا شروع کردیتا ہے، جس پر سوار بھی بے اختیار ہنس پڑتا ہے۔

    روبوٹ کے اس طرح تانگہ چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے، جس پر صارفین کی جانب سے خوب پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

  • تابوت میں سانس لیتے شخص نے رونگٹے کھڑے کردیے، بچے اورکمزور دل والے ویڈیو نہ دیکھیں

    تابوت میں سانس لیتے شخص نے رونگٹے کھڑے کردیے، بچے اورکمزور دل والے ویڈیو نہ دیکھیں

    تامل ناڈو : بھارت میں ایک ضعیف مریض کو اس کے گھر والوں نے زبردستی شیشے کے تابوت میں بند کردیا، اہل خانہ اس کی موت کا انتظار کررہے تھے۔

    بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں ایک 74 سالہ شخص کو اسپتال سے فارغ ہونے کے بعد اس کے اہل خانہ نے مبینہ طور پر اس کی موت کے انتظار میں شیشے کے ایک ٹھنڈے بکس میں رکھ دیا، ایسے تابوت میں عموماً مُردوں کو رکھا جاتا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ بالا سوبرامنیا کمار کے بھائی نے یہ ٹھنڈا بکس کسی ایجنسی سے لیا تھا۔ جب وہ ڈبہ واپس لینے اس ایجنسی کا ایک افسر ان کے گھر پہنچا تو اس نے دیکھا کہ بکس میں موجود شخص مشکل سے سانس لے رہا ہے جس پر اس نے فوراً مدد طلب کی۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 74 سالہ بالا سوبرامنیا اس بکس کے اندر سانس لینے کی کوشش کر رہا ہے، واقعے کی تحقیقات کرنے والے افراد کا کہنا تھا کہ بالا سوبرامنیا حال ہی میں ہسپتال سے نازک حالت میں فارغ کرکے گھربھیج دیا گیا تھا۔

    تحقیقاتی افسر نے بتایا کہ گھر آنے پر اس کے بھائی نے ٹھنڈے بکس کا انتظام کر رکھا تھا کیونکہ وہ مبینہ طور پر بالا سوبرامنیا کے مرنے کرنے کا انتظار کر رہے تھے۔

    ایجنسی کے اہلکار نے جب بالا سوبرامنیا کو ڈبے میں زندہ پایا تو انہوں نے مدد طلب کی جس کی وجہ سے ان کو بچا لیا گیا، واقعے کے بارے میں سن کر مُردوں کے لیے گاڑیاں فراہم کرنے والے دیوالنگم بھی بالا سوبرامنیا کی مدد کے لیے ان کے گھر پہنچے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس آدمی کو پوری رات اس بکس کے اندر رکھا گیا۔ ایجنسی والے نے پریشان ہو کر مجھے کال کی۔ مجھے مریض کے اہل خانہ نے بتایا کہ ان کی روح نے اب تک ان کا جسم نہیں چھوڑا اور وہ اس بات کا انتظار کر رہے تھے۔

    پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا کہ کسی کی جان خطرے میں ڈالنے اور بے پروائی برتنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تحقیقات کی جارہی ہیں۔

    پولیس کے مطابق بالا سوبرامنیا ایک نجی کمپنی کے لیے اسٹور کیپر کے طور پر کام کرتے ہیں، وہ اپنے بھائی اور بھتیجی کے ساتھ رہتے ہیں۔

  • سعودی عرب : پیٹرول پمپ پر آتشزدگی کی ویڈیو وائرل، کمزور دل والے نہ دیکھیں

    سعودی عرب : پیٹرول پمپ پر آتشزدگی کی ویڈیو وائرل، کمزور دل والے نہ دیکھیں

    ریاض : سعودی عرب میں الخفجی کے پٹرول پمپ میں حادثے کے بعد آگ لگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، خاتون ڈرائیور نے تیز رفتار کار ستون پر دے ماری۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق پیٹرول اسٹیشن پر ایک خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں پیٹرول پمپ پر آگ بھڑک اٹھی، خوشس قسمتی سے کوئےی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لڑکی گاڑی میں پٹرول بھروانے پہنچی تھی، پٹرول بھروا کر گاڑی پیچھے کی جانب کرتے ہوئے اس کی گاڑی پٹرول اسٹیشن کے ایک ستون سے ٹکرا گئی جس سے وہاں آگ لگ گئی۔

    یہ منظر دیکھ کر ڈرائیور لڑکی اور اس کے ہمراہ کار میں موجود دو لڑکیاں گاڑی سے تیزی سے اتر گئیں جس کے باعث وہ خوش قسمتی سے حادثے میں محفوظ رہیں۔

    واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر لوگوں نے کمنٹس میں خاتون کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے اس کے اس عمل پر کافی تنقید کی اور حکومت سے مختلف مطالبات کیے۔

    سوشل میڈیا پر بعض صارفین کا کہنا ہے کہ کسی لڑکی کو اس وقت تک ڈرائیونگ لائسنس نہ دیا جائے جب تک وہ ڈرائیونگ میں مہارت نہ حاصل کرلے، ایسا نہ کیا گیا تو اس طرح کے حادثات ہوتے رہیں گے۔

    ایک اور صارف نے جو خواتین کی ڈرائیونگ سے نالاں نظر آئے تبصرہ کیا کہ میں کئی خواتین کو غلطیاں کرتے ہوئے دیکھ چکا ہوں جبکہ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ اللہ کا شکر ہے کہ لڑکیاں آگ سے محفوظ رہیں۔

  • کویت : قانون کی سنگین خلاف ورزی کرنے والے 5 ملزمان کیخلاف سخت کارروائی

    کویت : قانون کی سنگین خلاف ورزی کرنے والے 5 ملزمان کیخلاف سخت کارروائی

    کویت سٹی : کویتی وزارت داخلہ نے الصبیہ کے علاقے میں ٹائر اسکریچنگ کرنے والوں کو گرفتار کرکے پولیس آپریشن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی۔

    سبق ویب سائٹ کے مطابق کویتی وزارت داخلہ نے ٹوئٹر کے اپنے پیج پر بتایا کہ پانچ نوجوان الصبیہ کے علاقے میں ٹائر اسکریچنگ کر رہے تھے، انہوں نے پولیس کو اپنی طرف آتا دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا۔

    پانچوں کو گرفتار کرکے محکمہ ٹریفک کے حوالے کر دیا گیا اور ان کی گاڑیاں بھی ضبط کر لی گئیں۔ کویتی وزارت داخلہ نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ سلوی کے علاقے میں ٹائر اسکریچنگ کرنے والے ایک اور نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔

    اس نوجوان نے ٹائر اسکریچنگ کے ساتھ قانون کا مذاق بھی اڑانے کی کوشش کی تھی، ٹائر اسکریچنگ کی ویڈیوسوشل میڈیا پر ڈال دی تھی اب اسے گرفتار کرکے اس حوالے سے پوچھ گچھ کی جائے گی، اسے ٹریفک کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

    کویتی وزارت داخلہ نے انتباہ جاری کیا ہے کہ تفتیشی مہم جاری رہے گی، کسی کو بھی قانون سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

  • سعودی عرب : شاپنگ مال میں جھگڑا، ویڈیو وائرل

    سعودی عرب : شاپنگ مال میں جھگڑا، ویڈیو وائرل

    ریاض : سعودی عرب کے شہر حفر الباطن کے ایک شاپنگ مال میں خواتین کے درمیان لڑائی کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

    سعودی خبررساں ادارے کے مطابق وڈیو میں خواتین تجارتی مرکز میں نظر آرہی ہیں، خریداری کے دوران خواتین میں کسی بات پر نوک جھونک ہوئی جو تلخ کلامی سے بڑھ کر لڑائی میں تبدیل ہوگئی۔

    لڑائی میں ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال ہوا، دیکھتے ہی دیکھتے مال میں چیخ و پکار بڑھتی چلی گئی اور تجارتی مرکز کا منظر بدنظمی کی مثال بن گیا۔

    واضح رہے کہ حفر الباطن سعودی عرب کے شمال مشرقی صوبے الشرقیہ کی ایک کمشنری ہے، اس کا رقبہ 144 مربع کلو میٹر ہے، یہ دارالحکومت ریاض سے 500 کلو میٹر کے فاصلے پرواقع ہے۔ سال2017کی مردم شماری کے لحاظ سے اس کی آبادی3لاکھ 90 ہزار 282 ہے۔

  • سعودی حکومت کی کار ڈرائیور کیخلاف بڑی کارروائی

    سعودی حکومت کی کار ڈرائیور کیخلاف بڑی کارروائی

    طائف : سعودی عرب میں طائف ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کیپرس کار کے ڈرائیور کو گرفتار کیا ہے۔

    مقامی شہری نے اسنیپ چیٹ پر وڈیو شیئر کی جس میں دعویٰ کیا تھا گیا کہ وہ بغیر نمبر پلیٹ والی کار مقررہ رفتار سے زیادہ تیز چلا رہا ہے اور اس کی وڈیو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی ہے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی محکمہ ٹریفک نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ٹریفک قانون میں سزاؤں پر عمل درآمد کے لیے کیپرس کار کے ڈرائیور کو ٹریفک اتھارٹی کے حوالے کیا جائے گا۔

    محکمہ ٹریفک نے متعدد خلاف ورزیوں میں ملوث کار کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کیں اور کہا کہ طائف محکمہ ٹریفک نے کیپرس کار کے اس ڈرائیور کو بالاخر گرفتار کرلیا جو بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑی حد سے زیادہ رفتار سے چلا رہا تھا۔

    کار ڈرائیور نے اسنیپ چیٹ پر ٹریفک خلاف ورزیوں کی وڈیو بھی شیئر کی تھی۔ اب اسے ٹریفک خلاف ورزیوں کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، معاملہ ٹریفک اتھارٹی کے حوالے کیا جارہا ہے۔

  • سعودی عرب : پاکستانی ڈاکٹر نے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کردی، ویڈیو وائرل

    سعودی عرب : پاکستانی ڈاکٹر نے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کردی، ویڈیو وائرل

    ریاض : سعودی دارالحکومت ریاض میں63 برس سے رہائش پذیر پاکستانی ڈاکٹر کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، انہوں نے خود کو سعودی عوام کی فلاح بہبود اور خدمت کیلئے وقف کردیا ہے۔

    اکستانی ڈاکٹر نذیر احمد خان شکل و صورت، رہن سہن، بول چال اور زندگی بسر کرنے کے لحاظ سے سعودی معاشرے کا اٹوٹ حصہ بن گئے ہیں۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستانی ڈاکٹر نذیر احمد خان کا وڈیو کلپ سرکاری رابطہ مرکز نے سوشل میڈیا پر شیئرکیا ہے۔

    نذیر احمد خان اپنی ویڈیو میں بتا رہے ہیں کہ وہ ریاض کے تین بڑے کلینکس میں سے ایک کے ڈائریکٹر رہے ہیں، ریاض میں الفوطہ ، مسجد العید اور المرقب نام کے تین پولی کلینک ہوتے تھے۔ ان میں سے ایک وہ ڈائریکٹر تھے۔

    نذیر احمد خان نے سعودی عرب کے حوالے سے یادوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک انصاف، رحم دلی اور خیر پسندی سے آباد ہے اور میں اپنی آخری سانس تک اس کی خدمت کرتا رہوں گا۔

    نذیر احمد خان نے کہا کہ ایک زمانے سے میرے کلینک میں جوان بوڑھے اور بچے سب ہی اپنا طبی معائنہ کرانے آتے ہیں، ان سے معائنہ فیس تیس ریال وصول کی جاتی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ یہ فیس انہوں نے شاہ فیصل کے زمانے میں مقرر کی تھی تب سے اب تک اسی پر قائم ہیں۔اور آج بھی 30 ریال سے زیادہ فیس نہیں لیتے۔

  • بھارت : پولیس کا معذور شخص سے انسانیت سوز سلوک، کمزور دل والے ویڈیو نہ دیکھیں

    بھارت : پولیس کا معذور شخص سے انسانیت سوز سلوک، کمزور دل والے ویڈیو نہ دیکھیں

    نئی دہلی : بھارت میں پولیس بربریت کی ایک اور مثال سامنے آگئی، اہلکار معذور رکشہ ڈرائیور کو گھسیٹتا ہوا تھانے لے آیا اور دھکا دے کر گرا دیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق اتر پردیش کے قنوج ضلع میں ایک پولیس اہلکار کی طرف سے معذور شخص کے ساتھ مار پیٹ کرنے کا شرمناک واقعہ منظر عام پر آیا ہے۔ اس واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس کارروائی پر ایک بار پھر سوالیہ نشان کھڑے ہو گئے ہیں۔

    ویڈیو میں ایک پولیس والا معذور شخص کو گھسیٹ کر پولیس چوکی لاتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ معذور شخص کے ساتھ پولیس زیادتی کی، یہ ویڈیو جمعہ کے روز کی بتائی جا رہی ہے۔ واقعہ کی ویڈیو ٹوئٹر پر وائرل ہو رہی ہے اور اس کے حوالہ سے سوشل میڈیا پر خوب تنقید کی جا رہی ہے۔

    معذور شخص ای رکشہ چلاتا ہے، متاثرہ معذور شخص نے بتایا کہ وہ سڑک کے کنارے سواریوں کو بٹھا رہا تھا، تبھی کانسٹیبل نے اسے وہاں سے روانہ ہونے کو کہا، اس نے ایک منٹ ٹھہرنے کی گزارش کی۔

    اس پر بقول معذور شخص پولیس کانسٹیبل کرن پال نے اس کے ساتھ بدسلوکی کی اور اسے پیٹا، پھر پولیس چوکی تک گھسیٹ کر لے گیا جبکہ ملزم کانسٹیبل کا کہنا ہے کہ اس نے سڑک کے کنارے سے سواری لینے والے معذور شخص سے جانے کے لئے کہا تو وہ بدسلوکی سے پیش آیا۔

    اس واقعہ پر قنوج پولیس سپرنٹنڈنٹ نے میڈیا کو بتایا کہ معذور رکشہ ڈرائیور کا کانسٹیبل کرن پال سے جھگڑا ہوا تھا، ہمیں معلوم ہوا ہے کہ معذور شخص چوراہے پر رکشہ کھڑا کرکے سواری لے رہا تھا اسے ٹوکا گیا تو اس نے ملزم کانسٹیبل کو گالی دی اور دھکا بھی دیا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ افسوسناک ہے، ملزم کانسٹیبل کو اپنا غصہ کنٹرول کرنا چایئے تھا، ملزم کو لائن حاضر کیا گیا ہے اور معاملہ کو تفتیشی افسر کے حوالے کردیا گیا ہے۔