Tag: Video Viral

  • سعودی عرب : نایاب جانور دیکھ کر لوگوں کو خوشگوارحیرت

    سعودی عرب : نایاب جانور دیکھ کر لوگوں کو خوشگوارحیرت

    ریاض : سعودی محکمہ تحفظ جنگلی حیاتیات نے سوشل میڈیا پر وائرل عجیب و غریب جانور کے وڈیو کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمے کا کہنا ہے کہ وڈیو میں نظر آنے والے جانور کو ’الزریقا‘ کہا جاتا ہے۔ اس کا شمار ان جانوروں میں کیا جارہا ہے جن کی نسل نایاب ہوتی جارہی ہے۔

    محکمہ تحفظ جنگلی حیاتیات نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو کے حوالے سے لوگ طرح طرح کے سوالات کررہے ہیں اور مختلف خیالات کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

    بیان میں محکمے کا کہنا ہے کہ یہ جانور جنوبی مکہ مکرمہ اور جازان کے پہاڑی علاقوں میں پایا جاتا ہے اور یہ رات کے وقت نکلتا ہے۔ اس کی نسل ناپید ہوتی جارہی ہے۔

  • کورونا وائرس : سعودی بچی کی بات نے سب کے دل جیت لیے، وڈیو وائرل

    کورونا وائرس : سعودی بچی کی بات نے سب کے دل جیت لیے، وڈیو وائرل

    ریاض : سعودی عرب کے علاقے عرعر کی پانچ سالہ بچی کی وڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے۔ وڈیو دیکھنے والوں کی تعداد اب تک لاکھوں میں پہنچ گئی ہے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی حدود ریجن کے شہرعرعر کی پانچ سالہ بچی مسک العنزی نے اپنی معصوم صورت اور پراعتماد لہجے میں گفتگو کرکے سب کے دل جیت لیے ہیں۔

    مسک نام کی بچی نے صبا العربیہ کے پروگرام میں شرکت کی، جس میں بچی نے اپنے دل کی بات زبان پر لاکر سب کے دل جیت لیے، مسک نے پروگرام میں بڑے معصومانہ انداز میں یہ جملہ کہا کہ کورونا وائرس ختم ہوگیا اور میں یہ بات اپنی خالہ کو غصہ دلانے کے لیے کہہ رہی ہوں۔

    مسک کا کہنا ہے کہ مجھے امید ہے کہ کورونا وائرس جلد ختم ہوجائے گا۔ وڈیو میں بھی بچکانہ انداز میں رقص کرتے ہوئے دیکھی گئی، ناظرین نے اسنیپ چیٹ پر بھی اس کا اکاؤنٹ قائم کردیا- جس سے ناظرین میں اسے غیرمعمولی پذیرائی ملی۔

    پانچ سالہ بچی کی خواہش ہے کہ وہ بڑی ہوکر ڈاکٹر بنے تاکہ لوگوں کا علاج کرسکے، مسک العنزی عرب فنکار محمد عبدہ سے بھی ملاقات کرچکی ہے۔

    بچی نے کہا کہ ایک مرتبہ ملی ہوں تاہم وہ بھول چکے ہوں گے، میں اپنی واالدہ سے کہتی رہتی ہوں کہ میں مشہور ہوں گی-اب تو میں سچ مچ مشہور ہوگئی۔

    مسک کا کہنا ہے کہ انٹرویو کے بعد لوگ جہاں بھی مجھے دیکھتے ہیں میرے ساتھ تصویر بنانے کی خواہش کرتے ہیں۔

  • سعودی عرب : سوشل میڈیا پرویڈیو پوسٹ کرنا ڈرائیور کو مہنگا پڑگیا

    سعودی عرب : سوشل میڈیا پرویڈیو پوسٹ کرنا ڈرائیور کو مہنگا پڑگیا

    ریاض : سعودی محکمہ ٹریفک نے ڈرائیونگ کے دوران شیشہ استعمال کرنے والے مقامی شہری کو گرفتار کیا ہے، سعودی شہری نے دوران ڈرائیونگ شیشہ پیتے ہوئے سوشل میڈیا پر وڈیو شیئر کی جو وائرل ہوگئی تھی۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ وڈیو وائرل ہونے پر کارروائی کی گئی، ڈرائیونگ کے دوران شیشہ پینے والے شہری کو قانونی سزا پر عمل درآمد کرانے کے لیے ٹریفک اتھارٹی کے حوالے کردیا گیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں دیکھا جاسکتا تھا کہ ایک ڈرائیور بائیں ہاتھ میں شیشہ تھامے ہوئے ہے اور دائیں ہاتھ سے اسٹیئرنگ سنبھالے ہوئے ہے۔

    محکمہ ٹریفک نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے قانون کی دہری خلاف ورزی کرنے والے شہری کو تلاش کرکے حراست میں لے لیا۔
    محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران شیشہ پینے سے شاہراہ پر چلنے والے دیگر افراد کی جانوں کو بھی خطرہ لاحق ہوسکتا تھا۔

  • سعودی عرب میں چوری کی انوکھی واردات، ویڈیو وائرل

    سعودی عرب میں چوری کی انوکھی واردات، ویڈیو وائرل

    جدہ : چور دن دہاڑے قیمتی گاڑی لے کر فرار ہوگیا جبکہ برابر میں کھڑا گاڑی کا مالک دیکھتا رہ گیا، سوشل میڈیا پر دلچسپ وڈیو وائرل ہوگئی۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق گاڑی چوری کی سی سی ٹی وی وڈیو فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی کا مالک سڑک کے کنارے گاڑی کو اسٹارٹ چھوڑ کر برابر میں کھڑا ہوگیا۔

    وہ مختلف اشیا کے نرخ دریافت کرنے میں مشغول تھا کہ اس دوران دوسری گاڑی میں آنے والے ایک شخص نے اس کی گاڑی کا دروازہ کھولا اور اسے لے کر باآسانی فرار ہوگیا۔

    چند لمحوں بعد جب اس کا مالک متوجہ ہوا تو اپنی گاڑی کو غائب دیکھ کر اس نے شور مچانا شروع کردیا اور گھبراہٹ میں سڑک پر ادھر ادھر دوڑتا رہا۔

    یاد رہے کہ سعودی محکمہ ٹریفک نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں پر پابندی لگاتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی شخص اپنی گاڑی اسٹارٹ حالت میں کہیں بھی نہ چھوڑے۔

    واضح رہے کہ مختلف شہروں اور قصبوں میں اسٹارٹ حالت میں چوری ہونے والی گاڑیوں کی اطلاعات ملتی رہتی ہیں، محکمہ ٹریفک شہریوں کو اس حوالے سے بار بار متنبہ کرتا رہتا ہے کہ اسٹارٹ حالت میں گاڑی چھوڑنا نہ صرف مالک کے لیے نقصان دہ عمل ہے بلکہ یہ اب ٹریفک خلاف ورزیوں کی فہرست میں بھی شامل ہے۔

  • بھارت : بپھرے ہوئے بیل کا بچے پر حملہ، کمزور دل والے ویڈیو نہ دیکھیں

    بھارت : بپھرے ہوئے بیل کا بچے پر حملہ، کمزور دل والے ویڈیو نہ دیکھیں

    نئی دہلی : بھارت میں ایک بپپھرے ہوئے بیل نے بچے پر حملہ کردیا، اس کے ساتھ موجود بھائی اور دیگر لوگوں نے بمشکل بچے کیجان بچائی۔

    ہم نے اکثر افراد کو غصے میں توڑ پھوڑ یا مار دھاڑ کرتے تو دیکھا ہے لیکن یہاں تو جانور بھی غصے سے بے قابو ہوجاتے ہیں، یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والے اس بیل کو ہی دیکھ لیں جسے جانے کس بات کا غصہ چڑھا کہ ایک بچے پر حملہ کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ کے ریواڑی ضلع میں ہونے والے اس واقعے نے دیکھنے والوں کے دل دہلا دیئے، کہ کس طرح ایک چھوٹا بچہ موت کے منہ میں جانے سے بال بال بچ گیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چھوٹا بچہ اپنے بڑے بھائی کے ساتھ سڑک پر اپنے راستے جارہے تھا کہ اچانک سامنے کھڑے ہوئے ایک بیل نے اس پر حملہ کردیا۔

    بچے کے بڑے بھائی نے پہلے تو اسے لات مار کر بھگانے کی کوشش کی لیکن وہ خود زمین پر گر گیا اس دوران بیل چھوٹے بچے کو بری طرح بھنبھوڑ رہا تھا اس دوران دو بیل اور بھی وہاں پہنچ گئے۔

    خوش قسمتی سے وہاں موجود کچھ لوگ بھاگے ہوئے آئے اور بیل کو اینٹیں ماریں کافی دیر کوشش کے بعد جانور وہاں سے بھاگے اور زخمی بچے کو اس کا بھائی گود میہں اٹھا کرلے گیا۔

    اس حوالے سے لوگوں کا کہنا ہے کہ بیل گلی کے کونے پر خاموشی سے کھڑا تھا کہ اپنی فطرت کے تحت اس بچے کی پیلی قمیض دیکھ کے مشتعل ہوگیا اور اس پر حملہ کردیا

    ذرائع کے مطابق بھارت میں بیلوں کے حملوں کی تعداد میں کافی حد تک اضافہ ہوا ہے، بے شمار آوارہ بیل شہر کی سڑکوں پر ٹہلتے ہوئے نظر آتے ہیں اور اکثر ایسے واقعات رونما ہورہے ہیں۔

  • بھارت : 10فٹ لمبے زہریلے کوبرا سانپ کو پکڑنے کی ویڈیو وائرل

    بھارت : 10فٹ لمبے زہریلے کوبرا سانپ کو پکڑنے کی ویڈیو وائرل

    نئی دہلی : بھارت میں مندر کے عقب سے نمودار ہونے والے 10فٹ لمبے اور زہریلے کوبرا سانپ کو پکڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اڑیسہ کے علاقے گنجام کے جارڈا جگناتھ مندر کے عقب میں ایک بہت بڑا سانپ دیکھا گیا تھا، جسے دیکھ کر اہل محلہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    خوف و دہشت میں مبتلا رہائشیوں نے فوراً ریسکیو اہلکاروں کو طلب کیا جنہوں نے ایک گھنٹے کی مشقت کے بعد سانپ کو بلا آخر قابو میں کرلیا۔

    محکمہ جنگلات کے عہدیداروں اور ایک غیر سرکاری تنظیم پیپل فار اینیمل کے ممبران سانپ کو پکڑنے میں بالآخر کامیاب ہوگئے اور بعد میں اسے جنگل میں چھوڑ دیا گیا، بین الاقوامی یونین برائے قدرتی تحفظ برائے فطرت کی جانب سے کنگ کوبرا کو ایک کمزور نوع کی خصوصیات دی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی تھائی لینڈ کے ایک رہائشی علاقے سے زہریلا کوبرا سانپ پکڑا گیا تھا، جس کی لمبائی 13 فٹ جب کہ وزن 15 کلو تھا، یہ اب تک پکڑے جانے والے طویل ترین کوبرا سانپوں میں تیسرے نمبر پر تھا۔ تاہم اب تک کا سب سے لمبا ترین کوبرا سانپ 19.2 فٹ کا تھا۔

  • سعودی عرب : ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گرفتاریاں

    سعودی عرب : ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گرفتاریاں

    مکہ مکرمہ : سعودی پولیس نے کورونا کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے ایسے 18 افراد کو گرفتار کیا ہے جو ایک تقریب میں شریک تھے، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر فوری ایکشن لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں مکہ پولیس نے تقریبات میں شرکت پر پابندی کی خلاف ورزی پر 18 سعودی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔

    اس حوالے سے پولیس کے ترجمان محمد الغامدی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک وائرل وڈیو میں موجود 18 سعودی شہریوں کو تلاش کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے ان افراد نے کورونا کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے نافذ کرفیو کی خلاف ورزی کی تھی۔

    مذکورہ ملزمان نے پانچ سے زیادہ افراد کے اجتماع کی پابندی کے برخلاف کھلے مقام پر جمع ہو کر اپنی وڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے مکہ مکرمہ میں چوبیس گھنٹے کا کرفیو نافذ ہے اور کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے احکامات بھی دیئے جا رہے ہیں، اس کے باوجود ان افراد نے قانون کی صریح خلاف ورزی کی۔

    پولیس ترجمان کے مطابق مقامی شہریوں نے جو عمر کے دوسرے اور تیسرے عشرے میں ہیں کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بڑی تقریب کا انعقاد کیا اور کھلے مقام پر جمع ہوئے تھے، گرفتار ہونے والے تمام شہریوں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • کیرم بورڈ کھیلنے کا مزاحیہ انداز، ویڈیو وائرل

    کیرم بورڈ کھیلنے کا مزاحیہ انداز، ویڈیو وائرل

    فلوریڈا : کورونا لاک ڈاؤن کے دوران لوگ مصروف رہنے کیلئے مختلف حربے استعمال کرتے ہیں اس حوالے سے کیرم کھیلنے کا ایک انوکھا اور مزاحیہ انداز اپنایا گیا جسے دیکھ کر لوگ ہنسی سے لوٹ پوٹ ہوگئے۔

    کیرم ایک ایسا کھیل ہے جو بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول ہے اور دنیا بھر میں شوق سے کھیلا جاتا ہے، حالیہ صورتحال میں جب دنیا کے تقریباً تمام ممالک میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے، تو اس میں لوگ اپنا وقت گزارنے کیلئے مختلف انداز اپناتے ہیں۔

    بچوں اور بڑوں کو کیرم کا استعمال کرتے ہوئے کیرم کھیلنے والے گروپ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، روایتی طور پر لکڑی سے بنے بورڈ پر کھیلا جانے والا یہ گیم اس ویڈیو میں زمین پر کھیلا جارہا ہے۔؎

    جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید رنگ سے کیرم کے باکس بنائے گئے اسکورنگ ہولز بورڈ کے چاروں اطراف کھینچ دیئے گئے ہیں،اس کے علاوہ مزاحیہ انداز میں گوٹیوں کی جگہ بچوں اور اسٹرائیکر کی جگہ ایک بڑے شخص کو کھڑا کیا گیا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چار افراد کیرم سکوں کا کردار ادا کرتے ہیں جبکہ ایک اسٹرائیکر کا کردار ادا کرتا ہے، ویڈیو میں بورڈ کے مخالف سروں پر کھڑے والے دو کھلاڑی اسٹرائیکر کو سکوں کی جانب دھکیلتے ہیں جو وہ کامیابی کے ساتھ چاروں ہولز میں ڈال دیتے ہیں۔

  • قرنطینہ سینٹر شکارپور میں مریض انتظامیہ کیخلاف پھٹ پڑے،  ویڈیو پیغام وائرل

    قرنطینہ سینٹر شکارپور میں مریض انتظامیہ کیخلاف پھٹ پڑے، ویڈیو پیغام وائرل

    شکار پور : کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر قرنطینہ سینٹر میں داخل کیے جانے والے لوگ زندگی سے تنگ آگئے، ان کا کہنا ہے کہ کورونا سے نہیں لیکن گندگی کے باعث ملیریا سے ضرور مرجائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق شکار پور میں قائم قرنطینہ سنیٹر میں کورونا کے مبینہ مریض انتظامیہ کی جانب سے عدم توجہی اور صفائی کے ناقص انتطامات پر پھٹ پڑے۔ قرنطینہ سینٹر میں موجود مریضوں کا سوشل میڈیا پر پیغام وائرل ہوگیا۔

    قرنطینہ سینٹر میں کورونا مریض بے یارو مددگار ہیں، انہوں نے ایک وڈیو سوشل میڈیا پرپوسٹ کی جس میں انہوں نے اعلیٰ حکام سے مدد کی التجائیں اور اپیل کی ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ دس دن ہوگئے انتظامیہ صرف ایک بار دیکھنے آئی، ہمیں یہاں مرنے کے لئے چھوڑ دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ قرنطینہ سینٹر میں صفائی کا کوئی انتظام نہیں، مچھروں کی بہتات ہے، کورونا سے نہیں لیکن ملیریا سے ضرور مرجائیں گے، ہمارے کورونا وائرس کے ٹیسٹ دوبارہ کرائے جائیں۔

    علاوہ ازیں سکھر قرنطینہ سینٹرمیں 56زائرین صحت یاب ہوگئے،قرنطینہ سینٹر انچارج انیس الرحمان کے مطابق تمام افراد کو تفتان سے سکھر قرنطینہ سینٹر منتقل کیا گیا تھا، تمام افراد کے کورونا کی تشخیص کیلئے کرائے گئے ٹیسٹ نیگٹو آئے ہیں، تمام افراد کو آج گھروں کیلئے روانہ کردیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کےمزید چار مریض جاں بحق ہوگئے، تعداد ایک سوبائیس ہو گئی، چارسو ستائیس نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے شہریوں سے صحت کے اصولوں پر عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے تعاون سے ہی ہم وبا کو شکست دے سکتے ہیں۔

  • رکی پونٹنگ نے شعیب اختر سے خوفزدہ ہونے کا اعتراف کرلیا، ویڈیو وائرل

    رکی پونٹنگ نے شعیب اختر سے خوفزدہ ہونے کا اعتراف کرلیا، ویڈیو وائرل

    سڈنی : سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے اعتراف کیا ہے کہ وہ راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر سے بیٹنگ کے دوران خوفزدہ ہوگئے تھے۔

    آسٹریلیا کو دو بار عالمی چیمپئن بنانے والے کپتان رکی پونٹنگ نے پاکستان کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر کو تیز ترین اور خطرناک بولرقرار دیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ سے سوال کیا گیا جس میں دو ویڈیوز شیئرز کی گئی تھیں ٹویٹر پر رکی پونٹنگ نے فلنٹوف کو چھوڑ کر شعیب اختر کے اسپیل کا انتخاب کیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رکی پونٹنگ شعیب اختر کی خطرناک باؤنسر کے آگے بے بس نظر آرہے ہیں اور وکٹ کیپر معین خان کو بھی گیند پکڑنے میں مشکل پیش آئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ میرے لیے شعیب اختر کا یہ اسپیل انتہائی تیز تھا یقین کریں کہ وکٹ کے دوسرے اینڈ پر کھڑے بلے باز جسٹن لینگر بھی میرا بالکل ساتھ نہیں دے پا رہے تھے۔

    رکی پونٹنگ کے ٹوئٹ کے جواب میں شعیب اختر نے ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ صرف رکی پونٹنگ ہی میرا یہ اسپیل کھیل سکتے تھے وہ سب سے بہادر کھلاڑی تھے۔

    شعیب اختر نے ازراہ مزاح کہا کہ واقعی اس وقت جسٹن لینگر نے دوسرے اینڈ پر ہی کھڑے رہنے میں اپنی عافیت سمجھی تھی۔