Tag: Video Viral

  • کرونا وائرس سے بچنے کےلیے حجام کی انوکھی حرکت

    کرونا وائرس سے بچنے کےلیے حجام کی انوکھی حرکت

    دنیا بھر میں جہاں کرونا وائرس نے سب کو خوفزدہ کررکھا ہے اور نظام زندگی معطل ہے، وہیں انڈونیشیا کے حجام نے اپنے کام کےلیے نیا طریقہ ڈھونڈ لیا اور وائرس کو کام میں رکاوٹ نہیں بننے دیا۔

    انڈونیشیا میں بھی ایسے ہی کچھ حجام اپنے انوکھے طریقے کار کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہورہے ہیں، حجام نے کرونا وائرس سے بچنے کے لیے حفاظتی لباس تیار کرلیا جسے بال کاٹنے کے دوران پہن لیتا ہے جس کی مدد سے وہ بے خطر ہوکر گاہگوں کی حجامت بناسکتا ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل انڈونیشیا کے حجام نے اپنے کام میں جان لیوا وائرس کو رکاوٹ بننے سے روک دیا اور بال کاٹنے کے دوران خود کو محفوظ کرنے کےلیے کسی طبی ماہر کی طرح حفاظتی پہن کر بال کاٹنے لگا۔

    حجام کا کہنا تھا کہ میرے بارے میں رائے قائم نہ کریں کیونکہ میں نے یہ لباس مذاق میں یا مشہور ہونے کےلیے نہیں پہنا بلکہ ہیلتھ ورکرز کو خراج تحسین پیش کرنے اور خود کو کرونا سے بچانے کا ایک طریقہ ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا بھی کرونا وائرس کی زد پر جس کے باعث ملک بھر ایمرجنسی نافذ ہے اور ہر غیر ضروری کاروبار بند کردیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ انڈونیشیا میں کرونا وائرس ی لپیٹ میں آکر اب تک ساڑھے 3 سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 4557 افراد اب بھی وائرس میں مبتلا ہیں اور متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 18 لاکھ 62 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے اور 1 لاکھ 14 ہزار 980 افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں جبکہ ساڑھے چار لاکھ مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

  • پالتو کتیا نے نیوز رپورٹ کے دوران سب کو ہنسا دیا، ویڈیو وائرل

    پالتو کتیا نے نیوز رپورٹ کے دوران سب کو ہنسا دیا، ویڈیو وائرل

    پورٹ لینڈ : پالتو کتیا نے موسم کی خبر کے ساتھ اپنے تاثرات دے کر سب کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے جہاں بہت سے لوگ اپنے گھروں سے بیٹھ کر کام کررہے ہیں، اسی طرح کچھ صحافی بھی اپنی رپورٹس اپنے گھر سے بیٹھ کر اپنے اداروں کو بھیج رہے ہیں۔

    اس حوالے سے ایک دلچسپ واقعہ پورٹ لینڈ میں پیش آیا جہاں ایک ماہر موسمیات مائک سلائیفر جو ایک صحافتی ادارے وابستہ ہے، نے نیوز چینل کو اپنا بیپر دیا تو ان کے ساتھ موجود ان کی پالتو کتیا وینی بھی موجود تھی۔

    دیکھنے والے اس وقت خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئے جب خبر کے اختتام پر کتیا نے مسکراتے ہوئے الوداعی انداز میں کیمرے کی جانب دیکھا۔

    ماہر موسمیات مائک سلائیفر نے اس ویڈیو کو ٹوئٹر پر اپلوڈ بھی کیا، موسمیاتی خبر کے دوران کتیا کے اس رد عمل کو صارفین نے بے حد پسند کیا اور ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

    قابل ذکر بات یہ ہے کہ جب ماہر موسمیات بارش کے حوالے سے خبر دے رہا تھا تو وینی اس وقت کوئی دلچسپی لیے بغیر اپنی دنیا مگن ادھر ادھر دیکھ رہی تھی۔

     جیسے ہی مائک سلائیفر نے خبر ختم کی تو وینی اس کی طرف متوجہ ہوگئی اور کیمرے کی جانب دیکھ کر مسکرانے لگی جیسے وہ جانتی تھی کہ کب کیمرے کی دیکھ کر مسکرانا ہے۔

    یہ ویڈیو کلپ وائرل ہونے پر صحافی نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ اب مجھے لوگوں کو متوجہ کرنے کا طریقہ آگیا ہے، اب وہ ہفتے میں ایک بار  اسے ضرور اپنے ساتھ رکھیں گے۔

    سوشل میڈیا پر ایک صارف نے لکھا کہ وینی پیدائشی اینکر ہے کیونکہ وہ کیمرے کا سامنا کرنے کیلئے تیار تھی  جبکہ اور کچھ لوگوں نے سلائیفر سے درخواست کی تھی کہ وہ وینی کو اپنی تمام رپورٹس میں وینی کو بھی شامل کریں۔

  • اداکارہ یمنیٰ زیدی نے شاعری شروع کردی، ویڈیو وائرل

    اداکارہ یمنیٰ زیدی نے شاعری شروع کردی، ویڈیو وائرل

    کراچی : ٹیلی وژن کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے شاعری شروع کردی، سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں انہوں نے اپنے خیالات کو شعروں میں ڈھال کر پیش کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹی وی ڈراموں میں اپنی شاندار اداری کے جوہر دکھا نے والی یمنیٰ زیدی اب شاعری بھی کرنے لگیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں ایک غزل کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    This Creative hour though 🤓….. sharing my recent poem 👻

    A post shared by Yumna Zaidi (@yumnazaidiofficial) on

    اس ویڈیو کی خاص بات یہ ہے کہ جو غزل وہ پڑھ رہی ہیں وہ انہوں نے خود ہی لکھی ہے۔ یمنیٰ زیدی نے اپنی دلفریب مسکراہٹ کے ساتھ غزل سنائی تو ان کے مداحوں نے ان کی زبردست انداز میں پذیرائی کی۔

    واضح رہے کہ اداکارہ یمنیٰ زیدی مختلف چینلز پر کئی کامیاب ٹی وی ڈراموں میں اپنی پرفارمنس دکھا چکی ہیں، اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل "پکار’ میں بھی انکی پرفارمنس کو ناظرین نے بہت سراہا تھا-

  • کرونا وائرس: 46 ہزار روپے میں ماسک فروخت، ویڈیو وائرل

    کرونا وائرس: 46 ہزار روپے میں ماسک فروخت، ویڈیو وائرل

    کویت سٹی: معروف گلوکار عیسیٰ المرزوق کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں انہیں 300 ڈالر کا انتہائی مہنگا ماسک پہنے دیکھا جاسکتا ہے جو انہوں نے کرونا وائرس سے بچاؤ کےلیے خریدا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں خلیجی ریاست کویت سے تعلق رکھنے والے مشہور گلوکار عیسیٰ المرزوق کو 46000 روپے کا قیمتی ماسک پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔

    عیسیٰ اپنے مداحوں کو بتارہے ہیں کہ انہوں نے ہلاکت خیز کرونا وائرس سے بچاؤ کےلیے انٹرنیشنل ٹریڈ مارک کا اسپیشل ماسک ‘فندی’ 300 ڈالر میں خریدا ہے جس پر بیشتر افراد یقین نہیں کریں گے۔


    عیسیٰ المرزوق کا کہنا ہے کہ میں نے بڑے سائز کا ماسک خریدا ہے کیونکہ چھوٹے ماسک میں مجھے الجھن ہوتی ہے۔

    خیال رہے کہ کویت میں اب تک تین سے زیادہ افراد میں مہلک ترین کرونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جنہیں قرنطینہ میں رکھا ہوا ہے، کرونا کے شکار افراد میں معروف فنکار عبداللہ بوشہری بھی شامل ہیں۔

  • ننھے سرفراز کی جشن منانے کی ویڈیو وائرل

    ننھے سرفراز کی جشن منانے کی ویڈیو وائرل

    کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے کمسن بیٹے کی کوئٹہ گلیڈی ائٹرز کی جیت کا جشن منانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چمپیئن کوئٹہ گلیڈی ائٹرز کے کپتان سرفراز احمد کے فرزند عبداللہ سرفراز کی ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عبداللہ کوئٹہ گلیڈی ائٹرز کا کیپ پہنے ہوئے مایہ ناز بولر حسن علی کے انداز میں والد کی ٹیم کی جیت کا جشن منا رہے ہیں۔

    عبداللہ سرفراز کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حسن علی نے ٹوئٹر پر کہا کہ سابق کپتان کے بیٹے عبداللہ دل سے پشاور زلمی کے مداح ہیں لیکن والد کوئٹہ کے کپتان ہیں اسی لیے وہ گلیڈی ائٹرز کی کیپ پہنے گھوم رہے ہیں۔

    حسن علی نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر چھوٹے کرکٹر (عبداللہ سرفراز) کی مختصر سی ویڈیو شیئر کی۔

  • سعودی حکام نے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کردی

    سعودی حکام نے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کردی

    مکہ المکرمہ : سعودی حکومت نے انسانیت کی خدمت کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے فٹ پاتھ پر زندگی گزارنے والے بے سہارا اور ضعیف شخص کو چھت فراہم کردی۔

    تفصیلات کے مطابق مکہ کے ایک نجی ہسپتال کے باہر ایک بزرگ شہری جھونپڑی ڈال کر گزشتہ کافی عرصے سے رہ رہا تھا، جس کی ویڈیو کسی شخص نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی۔

    ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزارت محنت و سماجی بہبود آبادی نے صورتحال کا نوٹس لیا اور فوری طور پر معلومات حاصل کرنے کے لیے بہبود آبادی ٹیم کو وہاں پہنچنے کی ہدایت کی۔

    تحقیقاتی ٹیم نے مکہ کے علاقے العزیزیہ کے نجی اسپتال کے باہر ڈیرہ ڈالے ہوئے معمر شخص سے متعلق رپورٹ دی کہ اس کا کوئی والی وارث نہیں ہے تنہا سڑک پر ہی زندگی کے شب و روز گزارنے پر مجبور ہے،۔

    رپورٹ میں سفارش کی گئی کہ معمر شخص کیلیے طعام و قیام کا انتظام کیا جائے وزارت محنت نے تحقیقاتی ٹیم کی سفارش پر عمل کرتے ہوئے فلاحی تنظیم کے تعاون سے معمر شخص کے لیے مکہ کے ہوٹل میں عارضی قیام کا بندوبست کرادیا۔

    اس حوالے سے وزارت محنت کے ذرائع نے بتایا کہ ضعیف اور بے سہارا شخص کی ہر ممکن امداد کی جا رہی ہے، مقامی اسپتال میں ان کا تفصیلی طبی معائنہ بھی کیا گیا بعد ازاں انہیں اولڈ ہوم منتقل کردیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایک معمر اور بے گھر شخص جو ساحل کے قریب پارک میں مقیم تھا کو وزارت محنت نے گھر فراہم کیا تھا۔

  • سعودی عرب میں بچی پر تشدد کی ویڈیو وائرل، حکام کا بڑا ایکشن

    سعودی عرب میں بچی پر تشدد کی ویڈیو وائرل، حکام کا بڑا ایکشن

    ریاض : سعودی حکومت نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا سختی سے نوٹس لیا ہے جس میں ایک خاتون کو بچی پر تشدد کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں حکام نے سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ایک ویڈیو فوٹیج کی تحقیقات شروع کی ہیں جس میں مملکت میں ایک خاتون کو ایک کمسن بچی پرتشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے.

    بچی پر تشدد کی مرتکب خاتون کیخلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دے دیا گیا ہے۔ سعودی پراسیکیوٹر جنرل نے سوشل میڈیا پر بچی کو زدوکوب کیے جانے سے متعلق وائرل وڈیو کا نوٹس لیا ہے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق پر تشدد وڈیو دیکھنے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو احکامات صادر کر دیے گئے ہیں، اور کہا گیا ہے کہ فوری طور پر مذکورہ خاتون کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔

    ملزمہ کے خلاف بچوں کے تحفظ کے قانون کی مد میں مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔ سعودی پراسیکیوٹر جنرل نے سوشل میڈیا پر وڈیو دیکھنے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو احکامات صادر کر دیے۔

    واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر گزشتہ کئی دنوں سے ایک بچی کی تشدد زدہ وڈیو وائرل ہورہی تھی جس میں ایک خاتون کو بچی کو انتہائی بے رحمی سے مارتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سعودی حکام نے پیسوں کی خاطر اپنی بیٹیوں پر تشدد کرنے والی افریقی خاتون کے چنگل سے کم سن بچیوں کو آزاد کروایا۔

    افریقی والدہ کی جانب سے پیسوں کی خاطر کم سن بچیوں پر تشدد کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سعودی عرب کی وزارت مزدور و سماجی ترقی نے کارروائی کرتے ہوئے جڑواں بچیوں کو ظالم ماں کے چنگل سے آزاد کروالیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں افریقی خاتون کو اپنی دو 9 سے 10 ماہ بچیوں پر تشدد کرتے اور اونچائی سے زمین پر گراتے ہوئے دکھایا گیا تھا، بچیوں کے اونچائی سے زمین پر گرنے کے باعث فرش پر خون بھی جمع ہوگیا تھا۔

  • گورنر ریاض کو انوکھے تحفے کی پیشکش، ویڈیو وائرل

    گورنر ریاض کو انوکھے تحفے کی پیشکش، ویڈیو وائرل

    ریاض : مقامی شہری کی جانب سے گورنر ریاض کو انوکھے تحفے کی پیشکش کی گئی جسے سن کر شہزادہ فیصل بن بندر مسکرائے بغیر نہ رہ سکے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر کی گاڑی کو ایک شہری نے نے رکوایا اور ان سے کہا کہ میرے پاس میرے پاس آپ کیلئے ایک ایک تحفہ ہے۔

    شہری نے انہیں پہلے ایک فریم میں ایک قصیدہ پیش کیا پھر کہا آپ کے لیے اصل تحفہ ایک "باز” کا ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق گورنر ریاض نے شہری سے استفسار کیا کہ وہ تحفہ کہاں ہے؟

    جس پر شہری نے جواب دیا کہ باز ابھی چھوٹا ہے اسے ذرا بڑا ہونے دیں، مقامی شہری نے فوراً ہی اپنے بیٹے کو جس کا نام سلمان تھا آواز دے کر طلب کیا اور گورنر ریاض سے اس کا تعارف کراتے ہوئے کہا یہ میرا بیٹا ہے اسے ملازمت چاہیے۔

    شہری نے اپنے بیٹے کو آگے کرتے ہوئے "باز” کے طور پر گورنر ریاض کے سامنے پیش کیا، گورنر ریاض ساس شہری کی اس ذہانت پر مسکرائے اور اس کے بیٹے سے پوچھا کہ تمہاری تعلیمی قابلیت کیا ہے اور تم کیا کر سکتے ہو؟

    جس پر نوجوان نے جواب کہ وہ شقرا یونیورسٹی میں کیمسٹری کا طالب علم ہے، گورنر ریاض نے اسے اطمینان دلایا کہ وہ اس کا مسئلہ حل کر دیں گے۔

  • سعودی عرب میں اس خاتون کی ویڈیو کیوں وائرل ہوئی؟

    سعودی عرب میں اس خاتون کی ویڈیو کیوں وائرل ہوئی؟

    ریاض : بھائی کے ظلم و ذیادتی کا شکار بہن اپنی فریاد لے کر سوشل میڈیا پر آگئی، ویڈیو وائرل ہوتے ہی سرکاری محکمے حرکت میں آگئے اور چھان بین شروع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ٹوئٹر پر امل کو بچاؤ ہیش ٹیگ بننے والا معاملہ شدت اختیار کرگیا، اپنے ویڈیو پیغام میں ایک سعودی خاتون نے گزشتہ سات سال کے دوران خود پر ہونے والے بھائی کے ظلم و ستم کی داستان سنائی جسے سن کر ہر شخص افسردہ ہوگیا۔

    امل نامی سعودی خاتون نے بتایا کہ میرا بھائی ایک بااثر شخص ہے، مجھے خوامخواہ میں مارتا پیٹتا ہے اور اب کی بار اس نے مجھے گھر سے ہی نکال دیا، امل نے کہا کہ میں نے پولیس اسٹیشن جا کر میں شکایت کی اور اسے گرفتار کروایا مگر 15 منٹ کے بعد ہی اسے جیل سے رہا کردیا گیا۔

    سعودی خاتون کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے حقوق کے لیے وکیلوں کا تقرر کیا مگر سب کے سب رشوت کھا کے بیٹھ گئے کسی نے میرے کیس کی پیروی نہیں کی۔

    امل نے مزید بتایا کہ مجھے گھر سے نکالنے کے بعد میں گلیوں میں گھومتی پھرتی رہی لیکن کہیں کوئی ٹھکانہ نہیں ملا پھر آہستہ آہستہ میرے حالات بہتر ہونا شروع ہوئے تو پھر سے وہ شخص پھر میری زندگی جہنم بنانے کے لیے آگیا۔

    ویڈیو بنانے کے دوران بھی امل زارو قطار روتی رہی اور کہا کہ میں نے خاندان کی عزت کی خاطر سوشل میڈیا پر اپنا کیس پیش نہیں کیا تھا مگر اب مجبور ہو کر یہ سب کر رہی ہوں۔

    امل کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ٹوئٹر صارفین نے ویڈیو پیغام پر اپنی رائے کا اظہار کیا اور متعلقہ سرکاری محکموں سے تفتیش کرنے کا مطالبہ کیا۔

    صارفین کا کہنا تھا کہ معاشرے سے خاندانی ظلم و زیادتی کا خاتمہ ہونا ضروری ہے اور جو شخص کمزور عورت پر ظلم کرتا ہے وہ انسانیت کے درجے سے بھی خارج ہو جاتا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوتے ہی سعودی وزارت محنت وسماجی فروغ نے اس کا نوٹس لیا، متعلقہ سرکاری محکمے حرکت میں آگئے اور واقعے کی چھان بین شروع کردی ہے۔

  • ویلیج کرکٹ کے دوران ہونے والے مضحکہ خیز واقعات، ویڈیو وائرل

    ویلیج کرکٹ کے دوران ہونے والے مضحکہ خیز واقعات، ویڈیو وائرل

    کراچی : کرکٹ کا کھیل دلچسپ و عجیب تاریخ کا حامل ہے اور اس کے بارے میں متعدد ایسے حقائق بھی ہیں کہ جو شائقین کو حیران اور ہنسنے پر مجبور کردیتے ہیں، ایسے ہی چند حقائق جنہیں ہم آپ کے لئے پیش کررہے ہیں۔

    جینٹل مین گیم کرکٹ میں کبھی کبھار ایسے لمحات بھی پیش آتے ہیں جنہیں جب بھی دیکھا جائے تو ساختہ ہنسی نکل جاتی ہے۔

    اس حوالے سے پچھلی دہائی کے ایسے ہی کچھ واقعات ہیں جن کی ویڈیو کو دیکھ کر آپ ہنسی سے لوٹ پوٹ ہوجائیں گے۔

    اس ویڈیو میں سال 2010سے 2019 کے درمیان کرکٹ کھیلنے کے دوران ہونے والے غیر متوقع، حیران کن اور دلچسپ و حیرت انگیز واقعات سے متعلق دکھایا گیا ہے۔

    ان میں کچھ ناقابل فراموش لمحات ہیں جن میں کرکٹرز نے غیرفطری انداز سے کھیل پیش کرکے کھیل کا مزہ دوبالا کردیا۔