Tag: Video Viral

  • عامر خان کا یہ نیا روپ کس لیے؟ ویڈیو وائرل

    عامر خان کا یہ نیا روپ کس لیے؟ ویڈیو وائرل

    بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے ایک بار پھر اپنی منفرد لُک سے سب کو حیران کردیا۔

    ماضی میں بہت سے اداکاروں نے جسمانی طور پر متعدد کرداروں کو اپناتے ہوئے اپنا حلیہ تبدیل کیا ہے، جس میں اداکار عامر خان بھی شامل ہیں، اس کی ایک مثال ان کی فلم دنگل ہے، جس میں اداکار کو ایک نئے کریکٹر میں دیکھا گیا تھا۔

    عامر خان نے کئی ورسٹائل کردار ادا کیے ہیں، وہیں اداکار ایک بار پھر انہیں ایک نئے روپ کے ساتھ اپنے مداحوں کو حیران کرنے میں کامیاب ہوئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Manav Manglani (@manav.manglani)

     

    اداکار کی ایک ویڈیو آن لائن وائرل ہو رہی ہے، جس میں عامر خان کو ایک غاروں کے دور کے انسان (Caveman) کے روپ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار عامر پروستھیٹکس، نقلی داڑھی اور مخصوص میک اپ کے ذریعے مکمل طور پر ایک نئے انداز میں ڈھل رہے ہیں، ان کے پرانے اور بوسیدہ کپڑوں نے اداکار کی شناخت کو بدل کر رکھ دیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ایک اور کلپ میں ایک داڑھی والے آدمی کو اسی طرح کے لباس میں ممبئی کی سڑکوں پر چلتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جسے لوگ عامر خان سمجھ رہے ہیں۔

    ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ یہ کسی فلم کا سین ہے یا کسی کمرشل کا حصہ؟ کچھ رپورٹس کے مطابق، یہ صرف ایک اشتہار کے لیے کیا گیا ہے۔

    فلم ’ستارے زمین پر‘ کب ریلیز ہوگی؟ عامر خان نے بتادیا

    اگرچہ اداکار کے اس اوتار کے پیچھے کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے، لیکن کہا جا رہا ہے کہ یہ تیاری صرف ایک کمرشل کے لیے ہے تاہم، اس کی تفصیلات ابھی تک خفیہ رکھی گئی ہے۔

  • معمر رانا کی متنازع ویڈیو کے بعد ایک اور ویڈیو سامنے آگئی

    معمر رانا کی متنازع ویڈیو کے بعد ایک اور ویڈیو سامنے آگئی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار معمر رانا کی غیر معمولی حالت میں ویڈیو سامنے آنے بعد ایک اور ویڈیو سامنے آگئی۔

    لالی ووڈ اداکار معمر رانا اپنی نئی فلم ’’باپ‘‘ کے ساتھ فلمی دنیا میں واپسی کے لیے تیار ہیں، نوے کی دہائی سے شوبز انڈسٹری کا حصہ رہنے والے معمر رانا نے لاتعداد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

    حال ہی میں معمر رانا کی ایک تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل تھی، جس میں اداکار کو غیر معمولی حالت میں دیکھا گیا تھا، جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی گئی کہ معمر رانا نے نشے کی حالت میں تقریب میں شرکت کی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Anokhay (@anokhay.official)

    تاہم اس واقعے کے بعد معمر رانا کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اداکار نے کہا کہ آپ میرے بارے میں جو مرضی کہتے رہیں یا میرے بارے میں لکھتے رہیں مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

    ’معمر رانا پاکستان کے سلمان خان ہیں‘

    اداکار نے کہا کہ میں مجھے سوشل میڈیا کی کسی بھی تنقید سے فرق نہیں پڑتا، میں خوش ہوں کہ کیوں کہ میرا اللّٰہ مجھے سے خوش ہے۔

  • ’مجھے بھی امیر بنادو‘ حرا مانی اور رجب بٹ کی ویڈیو وائرل

    ’مجھے بھی امیر بنادو‘ حرا مانی اور رجب بٹ کی ویڈیو وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی اور یوٹیوبر رجب بٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    سوشل میڈیا پر اداکارہ حرا مانی اور رجب بٹ کی ایک ویڈیو کلپ وائرل ہے جس میں اداکارہ اور یوٹیوبر کی گفتگو شامل ہے، اداکارہ نے اس ویڈیو میں یوٹیوبر سے امیر بنانے کی درخواست کی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حرا مانی میک اپ روم میں موجود ہیں جبکہ رجب بٹ اپنی ولاگنگ کررہے ہیں، اسی دوران دونوں شخصیات کی آپس میں سلام دعا اور خیر خیریت کا تبادلہ ہوتا ہے۔

     اس دوران حرا مانی رجب بٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہتی ہیں آپ اتنی جانی مانی شخصیت ہیں پلیز مجھے بھی امیر کردو، میرا یوٹیوب چینل آپ بنا دو۔

    رجب بٹ نے اداکارہ کی بات سن کر کہا کہ اس وقت میں پاکستان کا ٹاپ یوٹیوبر ہوں، دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ اگر آپ نے یوٹیوب چینل بنالیا تو آپ ایک ڈراما نہیں کریں گی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    رجب بٹ کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ’جس دن آپ کا چینل بن جائے گا میں وعدہ کرتا ہوں کہ آپ کو ہاف ملین سبسکرائبرز گفٹ کردوں گا‘۔

  • پیرا گلائیڈنگ کرنے والی خاتون اچانک موت کا نوالہ بن گئی، بچے ویڈیو نہ دیکھیں

    پیرا گلائیڈنگ کرنے والی خاتون اچانک موت کا نوالہ بن گئی، بچے ویڈیو نہ دیکھیں

    کولمبیا میں پیرا گلائیڈنگ کرنے والی پولش خاتون سیاح کی ایک معمولی سی لاپرواہی انہیں اچانک موت کے منہ میں لے گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پولینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک سیاح خاتون کولمبیا میں ایک خوفناک حادثے کا شکار ہوکر  ہلاک ہوگئیں۔

    38سالہ پولش خاتون کولمبیا میں پیرا گلائیڈنگ کے سفر پر دوستوں کے ایک گروپ میں شامل ہوئی تھیں جہاں یہ خوفناک حادثہ یش آیا۔

    واقعے کی فوٹیج میں وہ منظر دکھائی دے رہا ہے جب پیرا گلائیڈنگ کی مشق کرنے والی خاتون سیاح اپنی بیلٹ پھسلنے کے باعث ہزاروں فٹ کی اونچائی سے گر کر ہلاک ہوگئیں۔

    ایک عینی شاہد کی طرف سے لی گئی ویڈیو میں بِسکوپ کو اپنے پیراشوٹ پر کنٹرول کھوتے ہوئے اور اس کے ٹوٹنے سے پہلے ہوا میں خوفناک انداز میں جھولتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    Paraglider falls

    حادثہ کے وقت ان کا اپنا موبائل کیمرا بھی کھلا ہوا تھا جس میں ویڈیو محفوظ ہوگئی، ویڈیو میں ایک خاتون کو چیختے ہوئے سنا جا سکتا ہے ’’دیکھو میں گر گئی ہوں۔!

    کولمبیا نیشنل پولیس کے مطابق مذکورہ خاتون نے اپنی پٹی نہیں باندھی اور اس کے نتیجے میں وہ کھائی میں گرگئی۔ بعد زاں امدادی ٹیم کو گہری کھائی میں خاتون سیاح کی زخموں سے چُور لاش مل گئی۔

    یہ جان لیوا حادثہ اس واقعہ کے ایک ہفتے کے بعد پیش آیا جب ایک روسی کھلاڑی رولڈانیلو اور بولیوار کے درمیان جنگل میں گر کر زخمی ہوگیا تھا۔ روسی کھلاڑی کا ٹخنہ ٹوٹ گیا تھا۔

    اسی طرح مارچ 2024 میں 27 سالہ ڈینییلا بیریوس کوئنڈیو کے اوپر اڑتے ہوئے گلائیڈر کے شریک پائلٹ کی سیٹ سے پھسلنے کے بعد گر کر ہلاک ہوگئی تھی۔

  • ٹیسلا کا ’سائبر ٹرک‘ اب پاکستان میں بھی، ویڈیو وائرل

    ٹیسلا کا ’سائبر ٹرک‘ اب پاکستان میں بھی، ویڈیو وائرل

    گوجرانوالہ : ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کا تیار کردہ ٹرک پاکستان میں دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین ہکا بکا رہ گئے, پاکستانی انجینیئر نے اپنی ورکشاپ میں تیار کیا۔

    اس ٹرک کی کیا حقیقت ہے اسے جان کر آپ کو بھی دیگر صارفین کی طرح مزید خوشگوار حیرت اور فخر محسوس ہوگا۔

    جی ہاں !! سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں نظر آنے والا یہ ٹرک دراصل ایلون مسک کی ٹیسلا کا نہیں بلکہ ایک ہونہار اور قابل پاکستانی کا کارنامہ ہے۔

    ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک گاڑی، جو ٹیسلا سائبر ٹرک سے مشابہت رکھتی ہے، پاکستان کی سڑکوں پر دوڑ رہی ہے اور لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

    مذکورہ ٹرک لوکل ماڈیفیکیشن کے ساتھ تیار کردہ ایک گاڑی ہے جو دیکھنے میں بالکل ٹیسلا سائبر ٹرک کی طرح لگتی ہے اور پہلی نظر میں دیکھ کر اس کے نقلی ہونے کا گمان تک نہیں کرتا۔

    یہ ’سائبر ٹرک‘ گوجرانوالہ کے ولی محمد نامی انجینیئر نے اپنی ورکشاپ میں تیار کیا ہے، علی محمد کا کہنا ہے کہ اس نے گاڑی کو کلائنٹ کی فرمائش پر تیار کیا ہے۔

    یہ گاڑی سیالکوٹ روڈ، سول لائنز برانچ نے تیار کی ہے۔ کمپنی کے مطابق اس گاڑی پر 30 لاکھ تک اخراجات آئے ہیں اور گاڑی تیار کرکے مالک کے حوالے کر دی گئی ہے۔

    ٹرک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کیے گئے۔

  • ثنا جاوید اور شعیب ملک کی دوحہ میں ریمپ واک ، ویڈیو وائرل

    ثنا جاوید اور شعیب ملک کی دوحہ میں ریمپ واک ، ویڈیو وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا جاوید اور شوہر شعیب ملک نے ساتھ دلکش لباس زیب تن کر کے ریمپ پر جلوے بکھیر دیے۔

    ثنا جاوید ایک مشہور پاکستانی ٹی وی اور فلم اداکارہ ہیں، انہوں نے اپنے کامیاب ٹیلی ویژن ڈراموں کے ذریعے شہرت حاصل کی۔

    گزشتہ سال ثنا جاوید سابق پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں، تاہم، جوڑے کو اپنی شادی کے اعلان کے فوراً بعد شدید عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shoaib Malik (@realshoaibmalik)

    تاہم اب ثنا جاوید اور شعیب ملک نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک مشترکہ پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہیں دوحہ میں منعقد ہونے والے ریمپ پر جلوے بکھیرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    شعیب ملک نے سیاہ شیروانی پہن رکھی تھی جبکہ ان کی اہلیہ ثنا نے پھولوں کے ڈیزائن سے مزین سیاہ رنگ کا خوبصورت لہنگا پہنا ہوا تھا۔

    دوحہ میں منعقد ہونے والے اس ایونٹ میں انٹرٹینمنٹ اور فیشن کی دنیا کی کئی مشہور شخصیات نے بھی شرکت کی جس میں اداکارہ مایا علی، عابدہ پروین اور دیگر فنکار شامل ہیں۔

  • احمد علی بٹ کے بیٹے نے ایک بار پھر مداحوں کے دل جیت لیے ویڈیو وائرل

    احمد علی بٹ کے بیٹے نے ایک بار پھر مداحوں کے دل جیت لیے ویڈیو وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف میزبان و اداکار احمد علی بٹ کے بیٹے اذان علی بٹ کی نعت پڑھتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    معروف ہوسٹ و اداکار احمد علی بٹ نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو’ گڈ مارننگ پاکستان‘ میں اپنی اہلیہ فاطمہ اور بیٹے اذان علی بٹ کے ہمراہ بطور مہمان شرکت کی، جہاں ان کے بیٹے نے اپنی آواز سے سامعین کو مسحور کر دیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    اس شو کے ایک کلپ میں احمد بٹ کے بیٹے کو مشہور نعت ’تاجدارِ حرم‘ اپنی خوبصورت آواز میں پڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیٹے کو کم عمری میں انتہائی ادب کے ساتھ نعت پڑھتے ہوئے دیکھ کر احمد بٹ اور انکی اہلیہ فاطمہ کے چہرے خوشی اور فخر سے چھلک رہی ہے۔

    سوشل میڈیا پر اذان علی بٹ کی نعت پڑھتے ہوئے وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو ہزاروں صارفین نے پسند کیا ساتھ ہی صارفین نے کمنٹ میں والدین کی تعریف بھی کی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

    اس سے قبل اداکاراحمد علی بٹ کے بیٹے کی گانا گانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی، احمد علی بٹ کے بیٹے میں کیفی خلیل کا مشہور گانا ’کہانی سنو‘ گا کر میزبان کو حیران کردیا۔

    نامور اداکار گلوکار اور میزبان احمد علی بٹ ملکہ ترنم نور جہاں کے پوتے اور معروف گلوکارہ ظل ہما کے بیٹے ہیں، انہوں نے 2013 میں سابق ماڈل فاطمہ خان سے شادی کی۔

  • علیزے شاہ کی ویڈیو وائرل

    علیزے شاہ کی ویڈیو وائرل

    شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ علیزے شاہ کی یویو ہنی سنگھ کے گانے پر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ علیزے شاہ نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں سیاہ ویسٹرن لباس میں میک اپ کرواتے ہوئے دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ASH (@alizehshahofficial)

    انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ پوسٹ شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں، ان کی ویڈیو پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    لیکن علیزے شاہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نظر دوڑائی جائے تو سوشل میڈیا صارفین اور لاکھوں مداحوں کی جانب سے اداکارہ پر تنقید ہوتی نظر آتی ہے جسکی بڑی وجہ انکا اپنے چہرے کی بناوٹ کو تبدیل کرنا ہے۔

    علیزے شاہ کی گلوکاری نے سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

    تاہم اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جس پر مداحوں کی جانب سے کھل کر تعریف و تنقید کی جاتی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ASH (@alizehshahofficial)

    اداکارہ متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں دل موم کا دیا، میرا دل میرا دشمن، ٹیلی فلم چاند رات اور چاندنی شامل ہیں۔

    علیزے شاہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جس میں ان کے ساتھ سمیع خان شامل تھے۔

  • ناگا چیتنیا اور سوبھیتا کی شادی کا آغاز، مایوں کی ویڈیو منظرِ عام پر

    ناگا چیتنیا اور سوبھیتا کی شادی کا آغاز، مایوں کی ویڈیو منظرِ عام پر

    ساؤتھ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سامنتھا روتھ پرابھو کے سابق شوہر و اداکار ناگا چیتنیا اور اداکارہ سوبھیتا دھولیپالا کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔

    ناگا چیتنیا اور مشہور اداکار سوبھیتا دھولیپالا کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہلدی کے ایک پروگرام سے ہوا، دونوں کی ہلدی کی تقریب کی اندرونی جھلک سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

    ویڈیو میں دولہا اور دلہن کو ایک ساتھ بیٹھے ہوئے دیکھتا جاسکتا ہے جب کہ فیملی میمبر ان پر پھولوں کی بارش اور دیگر رسومات کر رہے ہیں۔

    ہلدی کی تقریب کے لیے دھولیپالا نے سرخ ساڑھی کا انتخاب کیا اور بھارتی جوہرات پہن رکھے ہیں جبکہ ناگا چیتنیا نے اپنے اس دن کے لیے سادہ سفید کرتہ پاجامہ کا انتخاب کیا۔

    اسی ویڈیو میں اداکارہ سوبھیتا دھولیپالا کو دوسری رسومات کیلئے ایک مختلف ساڑھی میں بڑے برتن کے اندر بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    سامنتھا سے طلاق کے بعد اداکار ناگا چیتنیا  نے دو سال سے زیادہ عرصہ تک اداکارہ سوبھیتا  کو ڈیٹ  کرنے کے بعد رواں سال  8 اگست کو حیدرآباد میں منگنی کی تھی دونوں 4 دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

  • علیزے شاہ کی گلوکاری نے سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

    علیزے شاہ کی گلوکاری نے سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ علیزے شاہ کی تصاویر و ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ علیزے شاہ نے ویڈیو اور کچھ تصاویر شیئر کی جس میں انہیں بولڈ لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Aliza shah (@alizehshahofficial)

    ویڈیو میں علیزے شاہ کو بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار شاہ رخ خان اور کترنیہ کیف کے مشہور گانے’ ہیر‘ کو گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ پوسٹ شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں، ان کی تصاویر و ویڈیوز پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Aliza shah (@alizehshahofficial)

    لیکن علیزے شاہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نظر دوڑائی جائے تو سوشل میڈیا صارفین اور لاکھوں مداحوں کی جانب سے اداکارہ پر تنقید ہوتی نظر آتی ہے جسکی بڑی وجہ انکا اپنے چہرے کی بناوٹ کو تبدیل کرنا ہے۔

    تاہم اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جس پر مداحوں کی جانب سے کھل کر تعریف و تنقید کی جاتی ہے۔

    اداکارہ متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں دل موم کا دیا، میرا دل میرا دشمن، ٹیلی فلم چاند رات اور چاندنی شامل ہیں۔

    علیزے شاہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جس میں ان کے ساتھ سمیع خان شامل تھے۔