Tag: Video Viral

  • ایمن خان کی ہمشکل کی ڈانس ویڈیو وائرل

    ایمن خان کی ہمشکل کی ڈانس ویڈیو وائرل

    پاکستانی معروف اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ایمن خان جیسی دکھنے والی لڑکی کی کسی شادی پر ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے، لڑکی کے نین نقشوں کو ایمن خان کے ساتھ اتنا میل کھانے پر انٹرنیٹ صارفین بھی حیران ہیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں لڑکی نے نارنجی رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے اور بھارتی معروف اداکارہ گوہر خان اور ارجن کپور پر فلمائے گئے گانے پر ڈانس کر رہی ہے۔

    اس ویڈیو کے کمنٹ باکس میں دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے جس میں صارفین کا کہنا ہے کہ ایمن خان سے اتنی تو اُن کی خود کی جڑواں بہن، اداکارہ  منال خان نہیں ملتیں جتنی یہ لڑکی ایمن خان جیسی دکھ رہی ہے۔

  • ماہرہ اور فواد کا جادو ایک بار پھر چل گیا، خوبصورت ویڈیو وائرل

    ماہرہ اور فواد کا جادو ایک بار پھر چل گیا، خوبصورت ویڈیو وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت جوڑی اداکار و ماڈل فواد خان اور معروف اداکارہ و ماڈل ماہرہ خان کی نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

    انسٹاگرام پر شیئر کی گئی خوبصورت ویڈیو اور تصاویر کو ان کے مداحوں نے بے حد پسند کیا جس میں دونوں اسٹارز نے شادی کے ملبوسات زیب تن کر رکھے ہیں۔

    پاکستانی مقبول ترین جوڑی نے پہلی مرتبہ سال 2011 میں پیش کیے جانے والی ڈرامہ سیریل میں انٹری دی جو بہت مقبول ہوئی، اس جوڑی کو عوام کی جانب سے بے حد پیار ملا اور آج تک یہ آن اسکرین جوڑی عوام کے دلوں پر راج کر رہی ہے۔

    اب حال ہی میں دونوں فنکار عروسی ملبوسات کے فوٹو شوٹ کیلئے اکھٹے ہوئے ہیں اور اسی فوٹو شوٹ کی ایک ویڈیو اور تصویر سوشل میڈیا پر جاری ہوتے ہی وائرل ہوگئی ہے۔

    یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ فواد اور ماہرہ کو پھر سے ایک ساتھ لانے والی اور کوئی نہیں بلکہ خود فواد خان کی اہلیہ صدف فواد خان ہیں۔

    صدف فواد جو ایک معروف فیشن ڈیزائنر ہیں، انہوں نے اپنے برانڈ ’صدف فواد خان اسٹوڈیو‘ کے آفیشل پیج پر فواد اور ماہرہ کے برائیڈل فوٹو شوٹ کی تصویر بھی شئیر کی ہے۔

    اس فوٹو شوٹ میں ماہرہ خان نے سفید رنگ کا عروسی لباس پہنا ہوا ہے جبکہ فواد خان سیاہ لباس میں ملبوس ماہرہ کے سامنے کھڑے نظر آرہے ہیں۔

  • مرچوں کی چٹنی لانے والے کے ساتھ دلخراش واقعہ، ویڈیو دیکھیں

    مرچوں کی چٹنی لانے والے کے ساتھ دلخراش واقعہ، ویڈیو دیکھیں

    ذرا سی بے احتیاطی انسان کو کہاں سے کہاں پہنچا دیتی ہے، اور اگر کسی کا دن ہی خراب ہو تو وہ چاہے کتنی ہی کوشش کرلے اس کے ساتھ کچھ نہ کچھ ہو کر ہی رہتا ہے۔

    کچھ ایسا ہی اس آدمی کے ساتھ ہوا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور صارفین اپنے اپنے انداز میں دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

    جو وائرل ویڈیو ہم آپ کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں اس میں دیکھا جاسکتا ہے ایک شخص مرچوں والی چٹنی سے بھری ہوئی دو چھوٹی بالٹیاں اٹھائے اندر داخل ہوا اور انہیں میز رکھتے ہوئے ہاتھوں میں ہلکی سی لغزش ہوئی۔

    اس میں سے ایک بالٹی کا ڈھکن ڈھیلا ہونے کی وجہ سے اتر جاتا ہے اور ساری چٹنی میز پر بکھر جاتی ہے، یہی نہیں جب وہ دوسری بالٹی رکھنے لگتا ہے تو وہ اس کے ہاتھ سے چھوٹ کر زمین پر جاگرتی ہے۔

    اس اثناء میں بالٹی زمین پر گرنے سے چٹنی جھٹکے سے نکل کر اس کے پورے چہرے پر پھیل جاتی ہے، آپ خود تصور کرسکتے ہیں کہ جب لال مرچوں کی چٹنی آنکھوں میں چلی جائے تو انسان کی کیا کیفیت ہوتی ہے۔

    دوسری جانب اس ویڈیو سے ہمیں یہ سبق بھی ملتا ہے کہ کام چھوٹا ہو یا بڑا اس طرح کے معاملات میں ہمیشہ صبر و تحمل سے کام لینا چاہیے۔

  • فردوس عاشق اعوان کا اپنی ملازمہ پر تشدد، ویڈیو سامنے آگئی

    فردوس عاشق اعوان کا اپنی ملازمہ پر تشدد، ویڈیو سامنے آگئی

    لاہور : استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے اپنی ملازمہ پر بہیمانہ تشدد کیا اور اسے گالیاں بھی دیں۔

    کمسن گھریلو ملازمین پر تشدد کا سسلہ رک نہیں سکا، فردوس عاشق اعوان کی اپنی گھریلو ملازمہ سے گالم گلوچ اور تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

    واقعے کی موبائل فون ویڈیو میں فردوس عاشق اعوان ملازمہ پر تشدد کا اعتراف بھی کر رہی ہیں، انہوں نے ملازمہ کو گالیاں اور پولیس کو بلا کر اسے بند کرانے کی دھمکیاں بھی دیں۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے خواجہ رمضان مجید کے مطابق انہوں نے ویڈیو بنانے والے شخص کو بھی دھمکیاں دیں اور مبینہ طور پر رقم کا مطالبہ کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

     

  • سمندر میں طیارہ گرنے کی ہولناک ویڈیو

    سمندر میں طیارہ گرنے کی ہولناک ویڈیو

    نیو ہیمپشائر : امریکا کے ایک ساحل پر تفریح کیلئے آنے والے سینکڑوں لوگوں نے ایسا خوفناک منظر دیکھا کہ سب کے ہوش اڑگئے، سوشل میڈیا صارفین بھی دم بخود رہ گئے۔

    ساحل سمندر پر موجود لوگوں کی آنکھوں کے سامنے ایک طیارہ بے قابو ہوکر سمندر میں آگرا اور آہستہ آہستہ ڈوبنے لگا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ہوائی جہاز کے خوفناک حادثے کا لمحہ دکھایا گیا ہے، یہ حادثہ امریکی ریاست نیو ہیمپشائر میں پیش آیا جہاں ایک طیارہ لوگوں سے بھرے ساحل پر گر کر تباہ ہوگیا۔

    مناظر میں دکھایا گیا ہے کہ طیارہ اپنے پیچھے ایک بینر اٹھائے ہوئے تھا جب وہ پرواز کر رہا تھا۔ طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔ اس موقعے پر ساحل پر بڑی تعداد میں سیاح موجود تھے۔

    برطانوی اخبار ’دی انڈیپنڈنٹ‘ کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کے روز ہیمپٹن بیچ میں پیش آیا، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    عینی شاہدین نے بتایا کہ سنگل انجن والا "پیپر پی اے 18” طیارہ ہفتہ کو دن کے وقت گر کر تباہ ہوا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ریسکیو اہلکار پائلٹ کو زندہ نکالنے میں کامیاب ہوگئے۔

    ایمرجنسی سروسز کے حکام نے بتایا ہے کہ طیارہ 25 سے 30 میٹر کے درمیان سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا۔

    امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے ایک بیان میں کہا کہ جہاز میں پائلٹ کے سوا اور کوئی شخص موجود نہیں تھا۔

  • باجوڑ خودکش حملے کی فوٹیج منظرعام پر آگئی

    باجوڑ خودکش حملے کی فوٹیج منظرعام پر آگئی

    پشاور : خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں ہونے والے بم دھماکے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی، جس کو دیکھ کر خوفناک دھماکے کی شدت کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکہ عین اس وقت کیا گیا جب پنڈال پوری طرح بھرا ہوا تھا جس میں خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

    جمعیت علمائے اسلام ف کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب افغانستان سرحد کے قریب ضلع باجوڑ کے نواحی علاقے خار میں 400 سے زائد اراکین اور حامی جلسے کے لیے موجود تھے۔

    دھماکا اسٹیج کے قریب کھڑے لوگوں کے درمیان ہوا جس کے سبب ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا، اور وہاں موجود کسی کو بچنے کا بھی موقع نہ مل سکا۔

    باجوڑ دھماکا ’خود کش حملہ‘ قرار

    اطلاعات کے مطابق واقعہ میں 40 سے زائد افراد جاں بحق ہونے کا بتایا جارہا ہے تاہم سینکڑوں افراد شدید زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • لمبی ٹانگوں اور موٹے جسم والا خوبصورت کبوتر، ویڈیو وائرل

    لمبی ٹانگوں اور موٹے جسم والا خوبصورت کبوتر، ویڈیو وائرل

    ویسے تو آپ نے قدرت کے حسین شاہکار اور بے شمار قسم کے خوبصورت پرندے دیکھے ہوں گے جنہیں دیکھ کر بے اختیار بنانے والے کی تخلیق کیلیے تعریفی کلمات زباں سے ادا ہوجاتے ہیں۔

    ان ہی میں ایک پرندہ کبوتر بھی ہے جس کی بے انتہا خوبصورت نسلیں ہمارے مشاہدے میں آتی ہیں، دنیا میں کبوتروں کی ایک ایسی نسل بھی ہے جو دیکھنے میں عجیب الخلقت لگتی ہے، لیکن ہے بہت خوبصورت اور بھی ایسی کہ جس پر نظر ٹھہر جائے۔

    کبوتر

    جی ہاں !! غیرمعمولی لمبی ٹانگوں والا انگلش پاؤٹر نامی کبوتر جسمانی خدوخال کی بنا پر دنیا بھر میں مشہور ہے۔ یہ غیرمعمولی لمبی ٹانگوں اور پھولے ہوئے جسم والا عجیب و غریب کبوتر ہے۔

    @staytunednbc 1-year-old English Pouter #pigeon goes viral for having legs for days. He’s just one out of a larger collection in #Israel ♬ Original sound – •*jersiraye*•

    منفرد خدوخال والا یہ کبوتر اپنے سینے کو غبارے کی طرح پھلا لیتا ہے۔ یہ اپنے سینے پر ہوا بھر کا سینے کو غبارے جیسا پھلالیتا ہے۔ یہ تبدیل شدہ پرندہ ’انگلش پاؤٹر‘ نامی کبوتروں سے تعلق رکھتا ہے جوعام پائے جاتے ہیں، تاہم اس نسل کے پرندے کچھ تبدیل شدہ یا میوٹنٹ ہیں۔

    پاؤٹر

    انگلش پاؤٹر کی کہانی بھی کچھ عجیب ہے کیونکہ اسے برطانوی حیاتیاتی ماہرولیم برنارٹ ٹیگے میئر نے ڈچ کاپر اور فارسی کبوتروں کے ملاپ سے کبوتروں کی یہ نسل پیدا کی تھی۔ آج دنیا میں یہ سب سے بلند قامت اور عجیب و غریب کبوتر بھی کہلاتے ہیں۔

  • کاجو کیسے تیار کیے جاتے ہیں؟ معلوماتی ویڈیو وائرل

    کاجو کیسے تیار کیے جاتے ہیں؟ معلوماتی ویڈیو وائرل

    کاجو ایک ایسا خشک میوہ ہے جسے تقریباً دنیا کا ہر شخص بہت شوق سے کھانا پسند کرتا ہے، یہ سفید گری دار میوہ نمکین کھانوں میں ذائقہ بڑھانے کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

    یہ مزیدار خشک میوہ درختوں پر ایسے ہی تیار نہیں ہوجاتا جیسے کہ ہم اسے بازار سے خرید کر کھاتے ہیں اس کیلیے اسے مختلف مراحل سے گزار کر تیار کیا جاتا ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کاجو کو کن مراحل سے گزار کر تیار کیا جاتا ہے۔ مذکورہ ویڈیو نے انسٹاگرام صارفین کو حیران کر دیا۔

    بھارتی فوڈ بلاگر سلونی بوتھرا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں ریاست آسام میں کاجو پروسیسنگ پلانٹ دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سب سے پہلے کاجو کو سورج کی روشنی میں کچھ دنوں تک رکھا جاتا ہے تاکہ وہ سوکھ جائیں۔

    پھر گری دار میوے کو ان کے خول سے الگ کیا جاتا ہے جس کے بعد ان کاجوؤں کو مشین کے ذریعے سے صاف کرکے ان کے سائز کے مطابق الگ الگ کیا جاتا ہے۔ آخری مرحلے میں کاجو کو بھوننے کے لیے بڑی سی ٹرے میں تندور میں رکھ دیا جاتا ہے اور پھر اسے پیک کرکے بازاروں میں فروخت کیلئے روانہ کیا جاتا ہے۔

    یہ ویڈیو انسٹا گرام پر پوسٹ ہوتے ہیں وائرل ہوگئی اور 57 ملین سے زیادہ صارفین نے اسے پسند کیا اور اپنی رائے کا اظہار کیا۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ میں پہلی بار میں کاجو بنانے کے اس پیچیدہ عمل کو دیکھ رہا ہوں، جس سے یہ سمجھ میں آتا ہے کہ یہ مہنگا کیوں ہے۔

  • چلتی بس میں ڈرائیور ہلاک، پھر کیا ہوا؟ ویڈیو دیکھیں

    چلتی بس میں ڈرائیور ہلاک، پھر کیا ہوا؟ ویڈیو دیکھیں

    نئی دہلی : بھارت میں ڈرائیونگ کے دوران بس ڈرائیور کی دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوگئی جس کے بعد مسافر بس بے قابو ہوکر پیٹرول پمپ میں جاگھسی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ریاست کرناٹکا کے شہر سندگی نگر کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک دکھایا گیا ہے کہ ایک مسافر بس بے قابو ہونے کے بعد پیٹرول پمپ میں جا گھسی۔

    واقعہ گزشتہ رات بس ڈرائیور کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث پیش آیا جس نے موقع پر دم توڑ دیا، ڈرائیور کی ہلاکت کے بعد بس کنڈکٹر نے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسافروں کو بڑے حادثے سے بچا لیا۔

    پیٹرول پمپ سے بس ٹکرانے کے باعث بڑا دھماکہ بھی ہوسکتا تھا جس سے بڑی تعداد میں جانی نقصان ہو سکتا تھا۔ واقعے کا سنسنی خیز منظر سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا۔

    متوفی ڈرائیور کی شناخت مروگپا اتھانی کے نام سے کی گئی ہے، حادثے سے قبل بس چلاتے ہوئے ڈرائیور نے کنڈکٹر سے دل میں تکلیف کی شکایت کی اور دوسرے ہی لمحے بے جان ہوکر اسٹیئرنگ پر گر پڑا۔

    اس دوران بس چلتی رہی اور بے جان ڈرائیور کا پاؤں ایکسیلیٹر پر رہا بس خود بخود سڑک کے دائیں طرف مڑگئی اور تیزی کے ساتھ مخالف لین پر واقع فیول اسٹیشن میں داخل ہوگئی۔

    اسی دوران کنڈکٹر نے خطرہ بھانپتے ہوئے فوری طور پر بریک کو دبا کر بس کو روک لیا، بصورت دیگر بہت بڑا سانحہ رونما ہوسکتا تھا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت میں ڈرائیونگ کے دوران ایک بس ڈرائیور کی دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوگئی تھی جس کے بعد بس بے قابو ہوکر سگنل میں جاگھسی جس سے ایک شخص ہلاک اور متعدد افراد زحمی ہوگئے تھے۔

  • صحافی چاند نواب کا اپنی ویڈیو سے متعلق دلچسپ انکشاف، ویڈیو دیکھیں

    صحافی چاند نواب کا اپنی ویڈیو سے متعلق دلچسپ انکشاف، ویڈیو دیکھیں

    کراچی : مشہورِ زمانہ پاکستانی صحافی چاند نواب کی ماضی میں وائرل ہونے والی دلچسپ ویڈیو کے چرچے آج بھی زبان زدعام ہیں، وہ اپنے مخصوص انداز سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے تھے اور وہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اب بھی زیرِگردش ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں انہیں بحیثیت مہمان مدعو کیا گیا، انہوں نے میزبان ندا یاسر کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے اس منظر کا پس منظر بیان کیا کہ اُس وقت ان کی کیا کیفیت تھی۔

    چاند نواب نے بتایا کہ سال 2007 میں عید کی آمد آمد تھی اور میں ایک نجی چینل کیلئے بیپر ریکارڈ کروا رہا تھا، مجھے میری خاتون ڈائریکٹر نیوز کی جانب سے شدید دباؤ تھا کہ جلدی بیپر دوں کیونکہ اس وقت کینٹ اسٹیشن سے آخری ٹرین روانہ ہورہی تھی۔

    بیپر ریکارڈ کروانے کے بعد مجھے یقین تھا کہ نوکری سے نکال دیا جاؤں گا لیکن اللہ کا کرم ہوا کہ سی او نے مجھے حوصلہ دیا کہ کوئی بات نہیں آپ کام جاری رکھیں، تاہم بعد ازاں وہ ویڈیو یوٹیوب پر اتنی وائرل ہوئی جس کا اندازہ مجھے بھی نہیں تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ اداکار یاسر نواز ایک فلم بنا رہے تھے جس میں وہ اس منظر کو فلم مین شامل کرنا چاہ رہے تھے تو انہوں نے مجھ سے رابطہ کیا۔

    واضح رہے کہ چاند نواب ان دنوں اے آر وائی نیوز کی رپورٹنگ ٹیم کا حصہ ہیں، انہوں نے اپنی چالیس سالہ صحافتی زندگی میں کئی ایوارڈز اپنے نام کیے، اس کے علاوہ پاکستان لیول پر فٹبال بھی کھیلی اور بحیثیت ایتھلیٹ کئی ریسیں بھی جیت چکے ہیں۔

    چاند نواب کی کراچی ریلوے اسٹیشن پر رپورٹنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بے انتہا وائرل ہوئی تھی اس ویڈیو میں چاند نواب عید پر کراچی سے ملک کے دیگر علاقوں میں جانے والوں پر ایک رپورٹ بنارہے تھے، اس ویڈیو کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ اس کی نقل بھارتی اداکار نوازالدین صدیقی نے فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ میں بھی کی۔