Tag: Video Viral

  • دو ہاتھیوں کی خوفناک لڑائی، ویڈیو دیکھ صارفین بھی حیران رہ گئے

    دو ہاتھیوں کی خوفناک لڑائی، ویڈیو دیکھ صارفین بھی حیران رہ گئے

    ہاتھی کو عموماً ٹھنڈا مزاج رکھنے والا جانور گردانا جاتا ہے تاہم جانور آخر کار جانور ہی ہوتا ہے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کے پیش نظر اگر اسے غصہ آجائے تو وہ پورے کھیت کو بھی تباہ کرنے سے گریز نہیں کرتا۔

    اسی لیے انسانوں کو بھی اس جنگلی جانور سے دور رہنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ اکثر لوگ سستی تفریح کے لیے جانوروں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہیں جو انہیں کسی بھی مشکل صورتحال سے دوچار کرسکتی ہے۔

    اس بار جو ویڈیو ہم آپ کیلئے لے کر آئے ہیں اس میں ایک ہاتھی کسی انسان سے نہیں بلکہ اپنے ہی ایک ساتھی سے لڑ پڑا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ایک ٹوئٹر صارف نے دو ہاتھیوں کی لڑائی کی ویڈیو شیئر کی تو اس نے لوگوں کو حیران کردیا۔

    ویڈیو میں دو ہاتھیوں کو ایک دوسرے سے لڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے جب کہ کوئی اسے چلتی گاڑی سے ریکارڈ کر رہا ہے۔ دونوں ہاتھی اپنے لمبے دانتوں کو لڑنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

    اب تک اس ویڈیو کو 14 ہزار سے زیادہ صارفین دیکھ چکے ہیں اور کلپ کے لائکس کی تعداد بھی ہزاروں میں ہیں، انٹرنیٹ صارفین نے کمنٹ سیکشن میں اپنے دلچسپ خیالات کا اظہار بھی کیا۔

  • بھارتی اداکارہ ودیا بالن کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

    بھارتی اداکارہ ودیا بالن کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

    ممبئی : بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن ان دنوں سوشل میڈیا پر خوب چھائی ہوئی ہیں ان کی مزاحیہ انداز میں بنائی گئی ویڈیوز سے لوگ بہت محظوظ ہوتے ہیں۔

    ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں وہ خواتین کے میک اپ کے حوالے سے گفتگو کررہی ہیں۔

    انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کسی تقریب میں جانے کیلئے تیار ہورہی ہیں اور اپنے مخصوص انداز میں لپسنگ کرہی ہیں۔

    بیک گراؤنڈ میں ایک مردانہ آواز میں کہا جارہا ہے کہ کچھ لوگ کام ہی ڈانٹ کھانے والے کرتے ہیں، جب بیوی نے ایک بار کہہ دیا کہ وہ پانچ منٹ میں تیار ہوجائے گی تو ہر آدھے گھنٹے بعد پوچھنےکی کای ضرورت ہے کہ اور کتنا ٹائم لگے گا؟

    کیپشن میں انہوں لکھاکہ بس پانچ منٹ !! مذکورہ ویڈیو کو ان کے بہت سارے مداحوں نے پسند کیا اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

    واضح رہے کہ اداکارہ ودیا بالن کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے، وہ بھارتی فلم سنسر بورڈ کی ممبر بھی رہ چکی ہیں۔

  • کراچی میں رواں سال کی بڑی ڈکیتی فلمی انداز میں ، ویڈیو دیکھیں

    کراچی میں رواں سال کی بڑی ڈکیتی فلمی انداز میں ، ویڈیو دیکھیں

    کراچی : شہر قائد میں گزشتہ رات ہونے والی رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کی ویڈیو اے آر وائی نیوزکو موصول ہوگئی، ملزمان نے بلڈر سے پانچ کروڑ چورانوے لاکھ روپے لوٹ لیے۔

    فلمی انداز میں گذشتہ رات  ہونے والی اس ڈکیتی کی ویڈیو میں متاثرہ بلڈر کو کار میں آتے دیکھا جاسکتا ہے جسے پیچھے سے آنے والے ملزمان ایک کار اور موٹرسائیکل سے اوور ٹیک کرتے ہیں۔

    ملزمان نے پہلے بلڈر کی کار کے آگے کار لگا کر اس کے جانے کا راستہ بند کیا اور فوری طور پر ایک ملزم ڈرائیونگ سیٹ پر اور دوسرا پچھلے دروازے پر آگیا دونوں ملزمان نے کچھ بات کرنے کے بعد دونوں افراد کو کار سے باہر نکالا۔

    ملزمان کار کے اندر بیٹھے اور ایک ملزم نے ڈرائیونگ سیٹ سنبھال لی، ویڈیو میں دو موٹرسائیکل سوار ملزمان کو بھی دیکھا جاسکتا ہے، پہلی کار میں موجود ملزم گاڑی لے کر سڑک پر چلا گیا۔

    اس کے بعد دو ملزمان نے بلڈر کی گاڑی اسٹارٹ کی اور اس کے پیچھے چلے گئے، بعد ازاں ملزمان بہادرآباد سے چھینی گئی کار گلستان جوہر کے علاقے میں چھوڑ کرفرار ہوگئے۔

    مزید پڑھیں : ڈاکوؤں نے بلڈر سے کروڑوں روپے اور کار چھین لی 

    مدعی نے دعویٰ کیا کہ چار کارٹن میں 6 کروڑ کے قریب رقم موجود تھی، سپر اسٹور کے قریب ایک کار میری گاڑی کے آگے آگئی، کار میں دو ملزمان سوار تھے، دو ملزمان الگ الگ موٹر سائیکل پر سوار تھے۔

    مدعی راحیل نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان کار اور رقم لوٹ کر فرار ہوئے ، گزشتہ شب میں اپنے دفتر سے گاڑی میں رقم لے کر نکلا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں، جلد ملزمان گرفت میں ہوں گے۔

  • ڈلیوری بوائے کے ساتھ پیش آنے والا خوفناک واقعہ : ویڈیو وائرل

    تامل ناڈو : بھارت میں ڈلیوری بوائے پر تشدد کے واقعات ایک عام سی بات ہوگئی ہے، جس کا دل چاہتا ہے انہیں کمزور سمجھ کر اپنا رعب جمانے کی کوشش کرتا ہے۔

    ایک ایسا ہی واقعہ بھارتی ریاست تامل ناڈو میں پیش آیا جہاں ایک ڈلیوری بوائے کو بلاوجہ بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    تامل ناڈو کے علاقے ویلور میں ایک چونکا دینے والے واقعے میں ایک ڈلیوری ایجنٹ کو دو ملزمان نے بے دردی سے تشدد کا نشانہ بنایا۔

    مذکورہ ڈیلیوری ایجنٹ جس کی شناخت 22سالہ تھیرو مالائی واسن کے نام سے ہوئی ہے گزشتہ رات آرڈر دینے کے بعد اپنی شاپ پر واپس جارہا تھا۔

    راستے میں کھڑے نشے میں دھت دو موٹر سائیکل سوار افراد نے اسے روکا اور مختلف سوالات کرنے لگے اسی دوران انہوں نے لڑکے کو بری طرح مارنا شروع کردیا یہاں تک کہ وہ بے سدھ ہوکر زمین پر گرگیا۔

    اس واقعے کو وہاں سے گزرنے والے ایک مقامی شخص نے اپنے موبائل فون میں ریکارڈ کرلیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک فوڈ ڈلیوری کرنے والا لڑکا بیچ سڑک پر پڑا ہوا ہے۔

    ایک شخص اسے اٹھا کر سڑک کے ایک جانب لٹا دیتا ہے جسے بعد ازاں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

    علاقہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم پارتھیبن اور تانیکاچلم کیخلاف مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، زخمی لڑکے کے والدین نے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

  • آنکھوں کو رگڑنا کتنا نقصان دہ ہے؟ ویڈیو میں اہم انکشاف

    آنکھوں کو رگڑنا کتنا نقصان دہ ہے؟ ویڈیو میں اہم انکشاف

    جب آپ آنکھیں رگڑتے ہیں تو آپ کی کھوپڑی کے اندر واقعی کیا ہوتا ہے؟ ایم آر آئی اسکین ویڈیو یہ سب ظاہر کرتی ہے۔

    اپنی آنکھوں کو رگڑنے کی بہت سی وجوہات ہوسکتی ہیں جس میں آپ کو آنکھ کا انفیکشن، الرجی یا دیگر طبی کیفیت ہوسکتی ہے یا پھر یہ ایک عادت بھی ہوسکتی ہے۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنی آنکھوں کو رگڑنے سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ اگر ہم انہیں بہت زیادہ رگڑتے ہیں تو انہیں خود نقصان پہنچانے کا باعث بن سکتے ہیں۔

    What really happens when you rub your eyes?

    آنکھیں رگڑنے سے ہماری کھوپڑی کے اندر اس کا کیا ردعمل ہوتا ہے اس کی منظر کشی ایک ویڈیو میں کی گئی ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ریڈیٹ پر شیئر کی گئی ایم آر آئی اسکین کی اس ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو سوچنے پر مجبور کردیا۔

    عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ اپنی آنکھوں کو رگڑنے کیا یہ عمل ہم اپنی زندگی میں تقریباً روزانہ، شعوری یا لاشعوری طور پر کرتے ہیں، جس میں تھکاوٹ کا عنصر بھی شامل ہے۔

    یہ عمل تناؤ میں کمی کا باعث بھی بن سکتا ہے لیکن دوسری جانب یہ بھی ممکن ہے کہ اس کی وجہ آنکھوں کا انفیکشن، الرجی یا جسمانی صحت کے حوالے سے کوئی اور بیماری بھی ہوسکتی ہے۔

    لیکن کیا ہم نے کبھی یہ سوچا ہے کہ اپنی آنکھیں رگڑنے کے لیے کیا چیز ہمیں متحرک کرتی ہے؟ اور جب آنکھیں بہت زور سے رگڑتے ہیں تو کھوپڑی کے اندر کیا ہوتا ہے؟ اور اس کے بعد آنکھیں سرخ کیوں ہو جاتی ہیں؟

    اس حوالے سے ماہرین امراض چشم کا کہنا ہے کہ بعض اوقات ہماری آنکھیں رگڑنے سے سرخ ہوجاتی ہیں کیونکہ شدید رگڑنے کی صورت میں خون کی چھوٹی چھوٹی نازک رگیں ٹوٹ جاتی ہیں یا خون کی روانی میں رکاوٹ پیدا کردیتی ہیں۔

    ماہرین امراض چشم نے تجویز کیا ہے کہ جتنا ہوسکے حتی الامکان ہمیں آنکھوں کو رگڑنے سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ اگر ہم بہت زیادہ یا زیادہ بار بار رگڑتے ہیں تو انہیں یقینی طور نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

    آنکھوں کو بار بار رگڑنے سے آنکھ کے لینس یا کارنیا کو نقصان پہنچ سکتا ہے، جس کے نتیجے میں بینائی کی خرابی یا انفیکشن ہوسکتا ہے جو ہمیں کسی بڑی مشکل میں ڈال سکتا ہے۔

  • سعودی وزیر کھیل بھی فٹبال کے ماہر نکلے، دلچسپ ویڈیو وائرل

    سعودی وزیر کھیل بھی فٹبال کے ماہر نکلے، دلچسپ ویڈیو وائرل

    ریاض : فیفا ورلڈ کپ میں گزشتہ دنوں سعودی عرب اور ارجنٹائن کے درمیان ہونے والے معرکے میں سعودی ٹیم کی شاندار تاریخی فتح پر عوام کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔

    ایک جانب سعودی ٹیم نے پوری قوم کی جانب سے خوب پذیرائی حاصل کی اور شائقین کو اپنا دلدادہ بنا لیا تو دوسری جانب سعودی وزیر کھیل بھی پیچھے نہیں رہے۔

    العربیہ اردو کی خبر کے مطابق انہوں نے بھی ٹینس بال کے ساتھ اپنی مہارت کا ثبوت دے کر ذرائع ابلاغ اور ٹوئٹر صارفین کا رخ اپنی طرف موڑ لیا۔

    سعودی وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل کی ایک ویڈیو جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی جس میں انہوں نے ٹینس بال کی مدد سے اپنی فٹبال کی مہارت دکھا ڈالی اور لوگوں کو حیران کر ڈالا۔

    ٹویٹر پر پھیلے ہوئے اس کلپ پرصارفین نے تبصرے کئے۔ لوگوں نے کہا اگر وزیر کھیل اتنے ماہر تھے تو سعودی ٹیم نے جو پیش کیا وہ اس قدر حیرت انگیز نہیں۔

    ایک صارف نے کہا اگر وزیر ایسے ہیں تو ہماری ٹیم کا اتنا تخلیقی ہونا معمول کی بات ہے، ایک دوسرے صارف نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ ہماری ٹیم میں اعلیٰ صلاحیتیں ہیں۔

    وزیر کھیل کی یہ ویڈیو سعودی ٹیم "الاخضر” کی تاریخی فتح حاصل کرنے کے چند گھنٹے بعد ہی وائرل ہوگئی تھی۔ فیفا ورلڈ کپ کی تاریخی فتح میں سعودی عرب نے ارجنٹائن کی ٹیم کو ایک کے مقابلہ میں دو گول سے ہرا کر فٹ بال تاریخ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کیا تھا۔

  • سڑک پر سالگرہ منانے والوں کو لینے کے دینے پڑگئے، ویڈیو وائرل

    سڑک پر سالگرہ منانے والوں کو لینے کے دینے پڑگئے، ویڈیو وائرل

    لکھنؤ : بھارت میں منچلے نوجوانوں کو اپنے دوست کی سالگرہ سڑک پر منانا مہنگا پڑگیا، پولیس نے پانچ نوجوانوں کو انوکھی سزا دے ڈالی۔

    سالگرہ کی خوشیاں منانا سب کا حق ہوتا ہے اور لوگ ان لمحات کو یادگار بنانے کیلئے نت نئے انداز اختیار کرتے ہیں لیکن اپنی خوشی منانا کبھی کبھی دوسروں کیلئے زحمت کا باعث بھی بن جاتا ہے۔

    بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر لکھنؤ کے کچھ منچلے نوجوانوں نے اپنے دوست کی سالگرہ کا اہتمام بڑے دھوم دھام سے کیا جس کے بعد رنگ میں بھنگ پڑگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کی رات کو پیش آیا جب پانچ نوجوانوں کا ایک گروپ مشہور چوراہے پر جمع تھا اور آپس میں ہنسی مذاق میں مصروف تھا۔

    ہوا کچھ یوں کہ ان نوجوانوں نے سالگرہ کا کیک لکھنؤ کی مصروف شاہراہ کے درمیان کاٹا جس سے ٹریفک میں خلل پیدا ہوا یہی نہیں ان نوجوانوں نے ایک دوسرے پر کیک کے ٹکڑے پھینک کر بھی مارے۔

    اس تمام صورتحال میں بات اس قدر بگڑی کہ مقامی پولیس کو مداخلت کرنا پڑی، اور پولیس نے اپنا راویتی انداز اپناتے ہوئے ان نوجوانوں کو انوکھی سزا دے ڈالی۔

    ایک دوسرے پر کیک پھینکنے سے کیک کے ٹکڑے سڑک کے درمیان پڑے رہے اور پیروں تلے آگئے پولیس اہلکاروں نے پانچوں نوجوانوں کو پکڑ ان سے پوری سڑک صاف کروائی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر صارفین پولیس کے اس قدام کی حمایت کررہے ہیں اور دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

  • ٹماٹروں کو ٹرک میں بھرنے کا انوکھا طریقہ، ویڈیو دیکھنے والے حیران

    ٹماٹروں کو ٹرک میں بھرنے کا انوکھا طریقہ، ویڈیو دیکھنے والے حیران

    کوئی بھی ایسا کام جو دیکھنے میں بہت زیادہ لگتا ہو اور اسے کم سے کم وقت میں پورا کرنا ہو تو انسان اپنی سہولت کیلئے اپنی مہارت کا استعمال کرتے ہوئے آسان بنا ہی لیتا ہے۔

    ایسے کسی بھی کام کو عام الفاظ میں ’جگاڑ‘ کہا جاتاہے،’جگاڑ‘اردو اور پنجابی کا مشترکہ لفظ ہے جس کا مطلب کسی مشکل کام کو کرنے کا آسان طریقہ نکالنا ہے۔ اس طریقہ میں پہلے سے موجود ذرائع کو استعمال کرنا یا معمولی ذرائع کا استعمال بھی کافی ہوتا ہے۔

    انٹر نیٹ پر آئے روز ایسی ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوجاتے ہیں، آج کل ایک ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    ویڈیو میں کچھ محنت کشوں کو ٹماٹر کے کھیت میں فصل توڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس میں وہ فصل کی کٹائی کے ساتھ ساتھ مال کو ٹرک میں لوڈ کرنے کا کام بھی کررہے ہیں۔

    ان ہی مزدوروں میں ایک مزدور ٹماٹروں سے بھری ٹوکریوں کو اس حیرت انگیز طریقے سے باری باری ٹرک کی طرف اچھالتا ہے کہ ٹوکری میں موجود سارے ٹماٹر ٹرک کے اندر گرتے ہیں جبکہ خالی ٹوکریاں ٹرک سے باہر گرتی ہیں۔

    ویڈیو دیکھنے والے صارفین اس مزدور کی مہارت اور زیادہ کام کو کم سے کم وقت میں کرنے کے بہترین انداز سے بھی لطف اندوز ہو رہے ہیں کہ اس دوران ایک بھی ٹماٹر ٹرک سے باہر نہیں گرتا۔

    اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر ایک کروڑ سے زائد صارفین نے دیکھا اور اپنی خوشگوار حیرت کا اظہار کرتے ہوئے مزدور کی مہارت کی بھی تعریف کررہے ہیں۔

  • ساتویں منزل سے لٹکا ہوا بچہ کیسے بچ گیا؟ سنسنی خیز ویڈیو وائرل

    ساتویں منزل سے لٹکا ہوا بچہ کیسے بچ گیا؟ سنسنی خیز ویڈیو وائرل

    بیجنگ : چین میں ایک رہائشی عمارت کی ساتویں منزل سے چھوٹا بچہ گرنے ہی والا تھا جسے موقع پر پہنچ کر ایک شہری نے معجزانہ طور پر بچالیا۔

    سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو کو صارفین دیکھ کر پہلے تو دم بخود اور خوفزدہ ہوگئے تاہم پوری ویڈیو دیکھ کر ان کو تسلی ہوئی۔

    اس دل دہلا دینے والے منظر کی ویڈیو دیکھ کر وہاں موجود لوگ بھی سکتے میں آگئے، ویڈیو کے آخری لمحات میں بچے کو ایک شہری نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر گرنے سے بچالیا۔

    امریکی ٹی ایم زیڈ ویب سائٹ کے مطابق فوشان شہر کے ایک ویڈیو کلپ میں بچے کو فلیٹ کی ساتویں منزل کی بالکونی سے لٹکے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    یہ منظر سیکھ کر اس کے پڑوسی نے اپنی جان کو خطرے میں ڈالنے کا فیصلہ کیا اور فوری طور پر بالکونیوں کے درمیان چڑھتے ہوئے بچے کے قریب پہنچ گیا۔ْ

    ویڈیو کا سب سے سنسنی خیز لمحہ وہ تھا کہ جب اس نے عین آخری لمحات میں بچے کو پہنچ کر قابو کیا، وہ اگر اسے نہ تھامتا تو بچے کا گرنا یقینی ہوچکا تھا۔

    مذکورہ ویڈیو میں اس آدمی کو بالکونیوں کے درمیان بہت احتیاط سے چلتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے تاہم بچے کے پاس پہنچنے تک وہ اپنا توازن برقرار رکھنے میں کامیاب رہا۔

    اس ویڈیو کو ملک بھر میں بڑے پیمانے پر سراہا گیا، دوسری طرف میڈیا صارفین نے اس شخص کو "اسپائیڈر مین” قرار دیا ہے، اسے شہر کی انتظامیہ نے شہری کو اعزاز سے بھی نوازا ہے۔

  • آسمانی بجلی نے رات میں دن کا سماں کردیا، دلفریب ویڈیو وائرل

    آسمانی بجلی نے رات میں دن کا سماں کردیا، دلفریب ویڈیو وائرل

    موسلادھار بارشوں کے موسم میں اکثر چمکنے والی بجلی ایک جانب تو خطرناک تصورکی جاتی ہے لیکن رات کے اوقات میں کڑکنے والی بجلی خوبصورت منظر بھی پیش کرتی ہے۔

    کچھ ایسا ہی اسپین کے ایک جزیرے میں ہوا جہاں آسمانی بجلی کی چمک نے پورے جزیرے کو روشنیوں سے بھر دیا اور دیکھنے والوں نے اس منظر کو اپنے کیمروں میں قید کرلیا۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز اسپین کے جزیرے مینورکا میں آنے والے شدید طوفان نے ایک طرف تو جل تھل ایک کردیا۔

    دوسری جانب رات گئے موسلا دھار بارش اور طوفان کے دوران آسمان پر اوپر تلے ہونے والی بجلی کی گرج چمک سے پورا جزیرہ روشنی سے چمک اٹھا۔

    واضح رہے کہ ایک عام آسمانی بجلی کی چمک تقریباً 300 ملین وولٹ اور 30,000 ایمپئر ہوتی ہے جو کہ اپنی زد میں آنے والی کسی بھی جاندار شے کو ہلاک کرنے کے لیے کافی ہوتی ہے۔

    مزید پڑھیں : درختوں پر آسمانی بجلی کیسے اور کیوں گرتی ہے؟ ویڈیو دیکھیں

    محققین کے مطابق زمین پر گرنے والی آسمانی بجلی اپنے ارد گرد کی ہوا کو سورج کی سطح کے درجۂ حرارت سے پانچ گنا زیادہ گرم کرسکتی ہے۔