Tag: Video Virul

  • شاہین آفریدی ڈیوڈ وارنر کے قریب جاکر کیوں کھڑے ہوئے؟ دلچسپ ویڈیو وائرل

    شاہین آفریدی ڈیوڈ وارنر کے قریب جاکر کیوں کھڑے ہوئے؟ دلچسپ ویڈیو وائرل

    لاہور : پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران شاھین آفریدی اور ڈیوڈ وارنر کا دلچسپ انداز میں ٹکراؤ ہوگیا۔

    کھیل کے تیسرے روز میچ کے اختتام پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بالنگ سائیڈ پر جبکہ آسٹریلوی اوپننگ بیٹر ڈیوڈ وارنر وکٹ پر موجود تھے۔

    صورتحال اس وقت دلچسپ ہوئی جب ڈیوڈ وارنر نے کھیل کے آخری لمحات میں شاہین آفریدی کو چوکا ایک رسید کیا اس کے بعد شاھین نے اگلی گیند باؤنسر کروانے کی کوشش کی، جسے آسٹریلوی بلے باز نے کامیابی کے ساتھ کھیلا۔

    دن کی یہ آخری گیند پھیکنے کے ساتھ ہی شاہین شاہ آفریدی دوڑتے ہوئے ڈیوڈ وارنر کے بالکل قریب جاکر رکے اور دونوں ایک دوسرے کو دیکھتے رہے۔

    شاہین آفریدی اور ڈیوڈ وارنر بظاہر ایک دوسرے پر غصہ اتارتے دکھائی دیے لیکن ایسا نہیں تھا، دونوں ہنستے رہے اور ہسنتے ہوئے ہی ساتھ فیلڈ سے واپس پویلین لوٹے۔

    فوٹو: ڈیوڈ وارنر انسٹاگرام اسٹور

    اس کے بعد ڈیوڈ وانر نے موقع کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے شاہین آفریدی کے ساتھ اپنی تصویر انسٹا گرام اسٹوری پر شیئر کی۔

    یہاں سوشل میڈیا پر کرکٹ شائقین نے بھی کرکٹ فیلڈ پر ان خوبصورت لمحات کو پسند کیا اور دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے "کیوٹ مومنٹس”  لکھا۔ اس موقع پر میمرز بھی کہاں پیچھے رہنے والے تھے۔

    صارفین نے مزاحیہ انداز میں شاھین آفریدی کے دراز قد کے سامنے ڈیوڈ وارنر کے کھڑے ہونے پر ان دونوں کو "مسٹر اینڈ مسز امیتابھ بچن” کہہ ڈالا۔

    دسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے بھی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا اور ویڈیو کے ساتھ عنوان میں تحریر کیا گیا کہ دن کو ختم کرنے کا کیا طریقہ ہے۔

    خیال رہے کہ اسی میچ کی پہلی اننگز میں شاہین شاہ آفریدی نے ڈیوڈ وارنر کو 7 رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کردیا تھا۔

    واضح رہے کہ آسٹریلیا نے میچ کی پہلی اننگز میں 391 رنز بنائے جبکہ جواب میں قومی ٹیم 268 پر آل آؤٹ ہوگئی جس کے ساتھ ہی مہمان ٹیم کو مجموعی طور پر 134 رنز کی برتری حاصل ہے۔

  • ماں سے بچے کی محبت کی حیرت انگیز اور بے مثال ویڈیو

    ماں سے بچے کی محبت کی حیرت انگیز اور بے مثال ویڈیو

    قدرت نے ماں اور بچے کی محبت کو تمام محبتوں سے جدا تخلیق کیا ہے، چاہے وہ انسان کا بچہ ہو یا جانور کا ماں کی محبت سب سے علیحدہ ہوتی ہے بچہ ہزاروں میں بھی اپنی ماں کو شناخت کرسکتا ہے۔

    ماں کا کوئی کوئی نعم البدل نہیں اور ہر کوئی اپنی ماں کو سب سے زیادہ چاہتا ہے اور اسے ہزاروں میں بھی شناخت کرسکتا ہے۔

    کچھ ایسا ہی بھارت میں ایک بچی کی اپنی ماں سے انسیت اور لگاؤ کا امتحان لیا گیا جس میں بچی نے بخوبی انداز میں کامیابی حاصل کی اور چہرے پر نقاب ڈالی کئی خواتین میں سے اپنی والدہ کو شناخت کرلیا۔

    بچی کو آزمانے کے لیے اس کے سامنے چند خواتین کو گھونگھٹ میں بٹھا کر انہیں پہچاننے کے لیے کہا گیا، تاہم بچی نے اپنی ماں کو جس طرح پہچانا اسے دیکھ کر آپ کا دل پگھل جائے گا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by SFT (@status.fan.tranding)

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک چھوٹی سی بچی بھاگتے ہوئے اپنے کمرے میں آتی ہے اور وہاں پہنچ کر وہ تھوڑا پریشان ہوجاتی ہے کیونکہ وہاں اس کی ماں کے حلیے میں ایک نہیں بلکہ 4 خواتین اپنے چہرے کو ڈھانپ کر بیٹھی ہوتی ہیں۔

    بچی پہلے ایک خاتون کے پاس پہنچتی ہے اور اس کی گود میں بیٹھ جاتی ہے مگر پھر تھوڑی ہی دیر میں اسے اندازہ ہوجاتا ہے کہ وہ اس کی ماں نہیں ہے۔

    اس کے بعد بچی تمام خواتین کا بہت احتیاط کے ساتھ جائزہ لیتی ہے اور دوسرے کونے پر موجود خاتون کے پاس پہنچ جاتی ہے اور اپنی ماں کو پہچاننے کے بعد اس کی گود میں بیٹھ جاتی ہے۔

    ننھی بچی کا ماں کو پہچاننے کے بعد ردعمل بہت ہی معصومانہ ہے، جسے دیکھنے کے بعد آپ بھی بچی کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکیں گے۔

    دو ہفتے قبل انسٹا گرام پر اپ لوڈ کی گئی اس ویڈیو کو اب تک 10 ملین سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ اس پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

  • جنید صفدر کے گانا گانے کی ایک اور ویڈیو وائرل، حاضرین کی داد

    جنید صفدر کے گانا گانے کی ایک اور ویڈیو وائرل، حاضرین کی داد

    لندن : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور صفدر اعوان کے بیٹے جنید صفدر کی ایک تقریب کے موقع پر گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    گزشتہ روز جنید صفدر کی بارات سے قبل ’’قوالی نائٹ‘‘ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں پاکستان کے مشہور و معروف گلوکار راحت فتح علی خان بھی مدعو تھے۔

    جنید صفدر نے ’’قوالی نائٹ‘‘ کے دوران راحت فتح علی خان کا خوبصورت گیت ’’میں تینوں سمجھاواں کی‘‘ گاکر لوگوں پر سحر طاری کردیا اور حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔

    جنید صفدر کی اہلیہ عائشہ بھی اپنے شوہر کے برابر بیٹھی گانے کا لطف لیتی رہیں اور زیر لب ان کے ساتھ گانا گنگناتی رہیں، تقریب میں موجود راحت فتح علی خان کو بھی جنید صفدر کا گانا بھا گیا اور وہ بھی گانے کے دوران انہیں داد دیتے رہے۔

    جنید صفدر کی گانا گانے کی ویڈیوسوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، صارفین جنید صفدر کی آواز کی خوب تعریفیں کررہے ہیں۔

    جنید صفدر کی اپنے نکاح پر گانا گانے کی ویڈیو وائرل

    واضح رہے کہ اس سے قبل جنید صفدر نے لندن میں اپنے نکاح کی تقریب میں معروف گانا ’’کیا ہوا تیرا وعدہ‘‘ گا کر سب کو حیران کردیا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی اور اسی ویڈیو کی وجہ سے جنید صفدر یکدم سوشل میڈیا پر چھاگئے تھے۔

  • اداکارہ نمرہ خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    اداکارہ نمرہ خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    لاہور : پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ نمرہ خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے، جسے مداحوں کی جانب سے بہت سراہا جارہا ہے۔

    اداکارہ منرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ مغربی طرز کا لباس زیب تن کی ہوئی ہیں۔

    اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

    اس سے قبل اداکارہ نمرہ خان کی جانب سے گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کی تھیں جنہیں صارفین نے بے حد سراہا اور دل کھول کر ان کی تعریف کی۔

    خیال رہے کہ مذکورہ اداکارہ اس سے قبل بھی انسٹاگرام پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرتی رہتی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جاتا ہے۔

    اداکارہ نمرہ خان پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ایک ابھرتا ہوا نام ہیں جبکہ اداکارہ نے چھوٹی سی عمر میں ہی اپنا بہت نام بنالیا ہے۔

  • کشتی کے چاروں اطراف خطرناک مچھلیاں، آگے کیا ہوا؟ ویڈیو دیکھیں

    کشتی کے چاروں اطراف خطرناک مچھلیاں، آگے کیا ہوا؟ ویڈیو دیکھیں

    کینیڈا کے کھلے سمندر میں صورتحال اس وقت بہت گھمبیر ہوگئی جب ایک جانور خطرناک وہیل مچھلیوں سےاپنی جان بچانے کیلئے کشتی میں کود کر آگئی۔

    یہ منظر دیکھ کر کشتی میں سوار افراد حیرت زدہ رہ گئے، اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر صارفین اپنے مختلف خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔

    کینیڈا کے مغربی سوبے برٹش کولمبیا کے سمندر میں پیش آنے والے اس واقعے سیل (سمندری جانور) قاتل وہیل مچھلی کے جبڑوں سے بچنے کے لیے کشتی پر چھلانگ لگا کر انجن کے بیچ میں آکر بیٹھ گئی۔

    برٹش کولمبیا میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک ٹور گائیڈ کرک فریزر نے مہمانوں کے ساتھ اپنی کشتی کو  ایک ایسے مقام پر روکا جہاں اسےتوقع تھی کہ اس دن وہیل مچھلیاں دیکھنے کے لیے یہ اچھا مقام ہوگا تاہم وہ اس بات سے لاعلم تھے کہ کوئی سیل اچانک ان کی کشتی میں بھی آسکتی ہے۔

    کھلے سمندر میں زندہ رہنا کوئی مذاق کی بات نہیں ہے اور اکثر غیر متوقع رکاوٹیں ہی شکار کی مدد کر سکتی ہیں۔ ایسا ہی کچھ اس وقت ہوا جب ایک سیل نے ایک کشتی کو دیکھا اور پناہ لینے کے لیے اس پر چھلانگ لگا دی۔

    کشتی میں موجود لوگوں نے دیکھا کہ تقریباً 6 دیو ہیکل وہیل مچھلیاں اس کا تعاقب کرتے ہوئے کشتی کے چاروں طرف گھومنے لگیں یہ منظر ان کیلئے موت کے منظر سے کم نہیں تھا کیونکہ وہیلز ان پر بھی حملہ آور ہوسکتی تھیں۔

    جان بچانے کیلئے کشتی میں چھلانگ لگانے والی سیل خوفزدہ اور دہشت زدہ تھی اور ان مچھلیوں کا نوالہ بننےکے خوف سے اس کا سانس بھی پھولا ہوا تھا۔

    ٹور گائیڈ کرک فریزر نے میڈیا کو بتایا کہ یہ میری زندگی میں پہلا موقع تھا جب میں نے قاتل وہیلز کو دیکھا, میں نے کبھی ایسا کچھ نہیں دیکھا، مجھے نہیں لگتا کہ کسی اور نے کبھی ایسا کچھ دیکھا ہو۔

    انہوں نے بتایا کہ تقریباً پونے گھنٹے جاری اس صورتحال بعد یہ تمام وہیلز واپس چلی گئیں اور سیل کو بھی ہم نے واپس سمندر میں ڈال دیا۔

  • جب شیر کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، مضحکہ خیز ویڈیو وائرل

    جب شیر کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، مضحکہ خیز ویڈیو وائرل

    برلن : جرمنی کے ایک چڑیا گھر میں ٹہلتے ہوئے دو شیروں میں سے ایک چلتے چلتے مصنوعی تالاب میں جاگرا، سوشل میڈیا پر مضحکہ خیز ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پرانی مزاحیہ ویڈیو دوبارہ وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جرمنی کے ایک چڑیا گھر میں دو شیر اپنے پنجرے میں چہل قدمی کررہے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سال 2018 میں بنائی گئی اس ویڈیو کو اب تک 9ہزارسے زائد افراد نے دیکھ چکے ہیں اور کمنٹ سیکشن میں مزاحیہ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

    چہل قدمی کے دوران وہ دونوں چلتے ہوئے پنجرے میں موجود ایک مصنوئی تالاب کے کنارے پہنچے ہی تھے کہ ایک شیر بے دھیانی میں تالاب کی جانب اپنا پیر بڑھاتا ہے۔

    جب اسے احساس ہوا کہ وہ غلطی کرچکا ہے لیکن اس وقت بہت دیت ہوچکی تھی اور وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے تالاب میں جا گرتا ہے۔

    اس کا ساتھی یہ منظر دیکھ کر پریشان ہوگیا اور اسے باہر نکالنے کیلئے اپنی سی کوشش کرنے لگا، اس دوران تالاب میں گرنے والا شیر بڑی مشکل سے تیرتے ہوئے کنارے تک پہنچنے میں کامیاب ہوگیا۔

    ویڈیو وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ایک صارف نے لکھا کہ "تمہارا کیا مطلب ہے کہ میں گر گیا؟ میں تو صرف تیرنے جا رہا تھا۔

  • نوجوان ٹرین کے نیچے آنے سے بال بال کیسے بچ گیا؟ خوفناک ویڈیو وائرل

    نوجوان ٹرین کے نیچے آنے سے بال بال کیسے بچ گیا؟ خوفناک ویڈیو وائرل

    گجرات : دنیا بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے سبب حادثات آئے دن خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔ اکثر ریلوے پھاٹک پر رکاوٹ نہ ہونے کے باعث بھی لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

    ان حادثات میں کچھ لوگ خوش قسمتی سے بچ بھی جاتے ہیں تاہم سب کچھ جاننے اور خوفناک مناظر دیکھنے کے باوجود لوگ احتیاط نہیں کرتے اور اس قسم کے حادثات رونما ہوتے رہنے ہیں۔

    ایک ایسا ہی واقعہ بھارتی شہر گجرات میں پیش آیا ہے جہاں ایک نوجوان اپنی بائیک سمیت ریل کی پٹری پر پھنس گیا وہ اسے نکالنے کی کوشش کرتا رہا اتنے میں ایک تیز رفتار ٹرین بھی قریب آن پہنچی۔

    واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہورہی ہے اور صارفین کمنٹس میں اس لڑکے کی بے وقوفی اور لاپرواہی پر اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکے نے ریلوے ٹریک سے موٹر سائیکل اٹھانے کی پوری کوشش کی لیکن وزن زیادہ ہونے کے باعث اس کے لئے اکیلا یہ سب کرنا بہت ہی مشکل تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جام نگر میں سندھیہ پل کے قریب پیش آیا۔ اس موقع پر تھوڑے فاصلے پر کھڑا ایک اور نوجوان اسے تنبیہ کرتا رہا کہ وہاں سے ہٹ جاؤ۔

    اسی دوران ٹرین کے بالکل قریب آنے پر وہ لڑکا پھرتی سے وہاں سے ہٹ گیا اور ٹرین ٹریک پر پڑی ہوئی موٹرسائیکل کو گھسیٹتی ہوئی دور تک لے گئی جس سے موٹر سائیکل کے پرخچے اڑ گئے۔

    واضح رہے کہ ریلوے پھاٹکوں پر بیرئیر کی خلاف ورزی کے سبب اکثر خطرناک حادثات پیش آتے رہتے ہیں اور اسی لئے انتظامیہ نے شہریوں کو احتیاط برتنے کی تاکید کی ہے۔

  • شہد کی مکھیوں نے بوتل کا ڈھکن کھول لیا، کارنامے کی ویڈیو وائرل

    شہد کی مکھیوں نے بوتل کا ڈھکن کھول لیا، کارنامے کی ویڈیو وائرل

    ساؤ پولو : غذا کی تلاش اور شہد تیار کرنے کے لیے شہد کی لاکھوں کروڑوں مکھیاں صبح سویرے سے رات کا اندھیرا پھیلنے تک مسلسل مصروف رہتی ہیں، یہ مکھیاں اپنے چھتے سے پھلوں اور پھولوں تک ہزاروں چکر لگاتی ہیں۔

    برازیل کے شہر ساؤ پولو میں شہد کی مکھیوں کا ایک عجیب و غریب اور ناقابل یقین واقعہ پیش آیا ہے جس کی ویڈیو ایک شخص نے اپنے موبائل فون میں محفوظ کرلی۔

    شہد کی مکھیوں کے اس کامیاب کارنامے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جسے سوشل صارفین نے بھی خوب سراہا۔ ہوا کچھ یوں کہ دو شہد کی مکھیاں کافی جدوجہد کے بعد کولڈ ڈرنک کی بوتل کا ڈھکن کھولنے میں کامیاب ہوگئیں۔

    فوٹیج میں دکھایا جاسکتا ہے کہ دونوں مکھیوں نے بوتل کے دونوں طرف خود کو مضبوطی سے چمٹے رکھا اور اپنے سر سے ڈھکن کو اوپر دھکیل کر کھول دیا۔

    ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ کچھ ہی لمحوں بعد یہ شہد کی مکھیاں شوگر ڈرنک کی بوتل کو اوپر سے دیکھتی ہیں اور اسے زمین پر گرتے بھی دیکھتی ہیں۔

    ان ناقابل یقین لمحات کو محفوظ کرنے والے شخص کا کہنا ہے کہ یہ منظر17 مئی کو ڈیوٹی کرتے ہوئے کھانے کے وقفے کے دوران ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس کا مزید کہنا تھا کہ میں نے دکاندار سے سوڈا لیا لیکن جلد ہی شہد کی مکھیوں نے اس پر قبضہ کرلیا۔

  • دنانیر اور زارا نعیم کی ندا یاسر کے ساتھ "پاوری” کی ویڈیو وائرل

    دنانیر اور زارا نعیم کی ندا یاسر کے ساتھ "پاوری” کی ویڈیو وائرل

    کراچی : سوشل میڈیا پر ایک مختصر سی ویڈیو سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والی دنانیر مبین اور اے سی سی اے کے امتحان میں ٹاپ کرنے والی زارا نعیم نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں شرکت کی۔

    اس ملاقات کے موقع پر ندا یاسر کے ساتھ بنائی گئی’پاوری‘کی ویڈیو نے بھی مقبولیت حاصل کرلی۔ پروگرام کی میزبان ندا یاسر نے اپنے شو میں دنانیر مبین اور زارا نعیم ڈار کو مدعو کیا جہاں انہوں نے یہ ویڈیو بنائی۔

    اس ویڈیو میں بھی دنانیر نے اپنے مخصوص انداز میں کہا کہ یہ میں ہوں، یہ زارا اور ندا ہیں اور یہ ہماری مارننگ پاوری (پارٹی) ہورہی ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر چند سیکنڈز کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ دنانیر کی یہ مختصر ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور لوگوں نے اس ویڈیو کی میمز بنانا شروع کر دیئے ہیں جنہیں پاکستان سمیت بھارت اور دنیا بھر میں بھی خوب پسند کیا گیا۔

    یاد رہے کہ پاکستانی طالبہ زارا نعیم نے ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (اے سی سی اے) کے گلوبل پروفیشنل اکاؤنٹنسی کے امتحان میں تقریباً 179 ممالک کے 5 لاکھ 27 ہزار سے زائد طلبہ میں سے ٹاپ کرکے ورلڈ ریکارڈ بناکر ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کیا ہے۔