Tag: video

  • ویڈیو: اوورسیز پاکستانی کی شادی میں غیر ملکی کرنسی کی نچھاور

    ویڈیو: اوورسیز پاکستانی کی شادی میں غیر ملکی کرنسی کی نچھاور

    سیالکوٹ میں شادیوں میں اوورسیز دلہے کے دوستوں نے ملکی و غیر ملکی نوٹوں اور دیگر تحائف کی برسات کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں سمبڑیال کے رہائشی کی بارات گاؤں بکھڑے والی سے نکلی تو دولہے کے بھائیوں، دوستوں نے نوٹ نچھاور کئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بارات شادی ہال سمبڑیال پہنچی تو ملکی و غیر ملکی کرنسی نچھاور کی گئی، کرنسی لوٹانے کیلئے شادی ہال میں کنٹینر کا انتظام کیا گیا تھا۔

    ذرائع نے بتایا کہ اس شادی میں پیسے لوٹنے کے لیے دور دراز سے لوگ ٹولیوں کی شکل میں آئے ہوئے تھے، اٹلی سے آنے والے دولہا عمران کے اسپین، کینیڈا سے آئے بھائیوں نے 50 لاکھ سے زائد رقم لوٹائی۔

  • ویرات کوہلی کو آسٹریلوی کھلاڑی سے الجھنا مہنگا پڑگیا

    ویرات کوہلی کو آسٹریلوی کھلاڑی سے الجھنا مہنگا پڑگیا

    میلبرن : بھارت کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ویرات کوہلی کو آسٹریلوی اوپنر سیم کونسٹاس سے الجھنا مہنگا پڑگیا۔

    ہوا کچھ یوں کہ بھارت کے خلاف ٹیسٹ ڈبیو کرنے والے 19 سالہ آسٹریلوی اوپنر سیم کونسٹاس نے بھارتی بولر جسپریت بمرا کی گیند پر غیر معمولی شاٹس کھیلے جو سابق بھارتی کپتان سے برداشت نہ ہوئے۔

    ویرات کوہلی نے نوجوان سیم کونسٹاس کے اعتماد اور توجہ ہٹانے کے لیے جملے کسنا شروع کردیئے، کوہلی نے نہ صرف تلخ جملے کسے بلکہ پچ پر سیم کونسٹاس سے جان بوجھ کر ٹکرا ئے۔

    کوہلی کی میچ کے دوران غیر مناسب حرکت، تنقید کی زد میں آگئے

    اوور کے وقفے کے دوران پچ کی سائیڈ پر کوہلی سیم کونسٹاس سے ٹکرائے اور مڑ کر واپس آکر نوجوان بلے باز کو چیلنج بھی کیا لیکن عثمان خواجہ نے اپنی مسکراہٹ اور کوہلی کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر معاملہ کو ختم کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by cricket.com.au (@cricketcomau)

    تاہم اب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویرات کوہلی کو میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ کر دیا اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کی سیم کونسٹاس نے اپنے ڈیبیو میچ میں 65 گیندوں پر 60 رنز کی اننگز کھیلی جس میں دو چھکے اور چار چوکے شامل تھے۔

    آسٹویلوی کھلاڑی سیم کونسٹاس نے جسمریت بمراہ کی 33 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 34 رنز جبکہ محمد سراج کی 19 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 20 رنز بنائے۔

    واضح رہے کہ آسٹریلیا اور بھارت کے مابین ہونے والے بورڈر گواسکر ٹرافی کے چوتھے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کا ایم سی جی میں آج پہلا دن ہے۔

  • کراچی : درخشاں تھانے کی حدود میں جرائم کے ریٹ مقرر، ہیڈ محرر کی ویڈیو نے بھانڈا پھوڑ دیا

    کراچی : درخشاں تھانے کی حدود میں جرائم کے ریٹ مقرر، ہیڈ محرر کی ویڈیو نے بھانڈا پھوڑ دیا

    کراچی : درخشاں تھانے کے ہیڈ محرر  نے جرائم کے اڈے کھلوانے کے ریٹ مقرر کردیے، ویڈیو سامنے آنے پر ڈی آئی جی نے ہیڈ محرر کو معطل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں اب گیسٹ ہاؤس ڈانس پارٹی، غیر قانونی چائے کیفوں سمیت سب کے الگ الگ ریٹ مقرر کردیئے گئے، اس حوالے سے درخشاں تھانے کے ہیڈ محرر ہمراز کی رشوت خوری کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

    ویڈیو میں ہیڈ محرر کی گفتگو کو واضح طور پر سنا جاسکتا ہے کہ جس میں اس کا کہنا ہے کہ درخشاں تھانے کی حدود میں چائے کیفوں سے فی کس 30سے40ہزار روپے ہفتہ لیا جاتا ہے۔

    ہیڈ محرر درخشاں ہمراز نے کہا کہ رعایت کے طور پر نئے کام کیلئے25ہزار روپے وصول کروں گا، پیسے دیتے رہو اور جو کام کرنا ہے کرو۔

    ہیڈ محرر کی رشوت خوری کی ویڈیو سامنے آنے پرڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے فوری ایکشن لے لیا انہوں نے ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ کو مذکورہ ہیڈ محرر درخشاں کی معطلی کا حکم جاری کردیا۔

  • ویڈیو: سرجانی میں اوباش نوجوان خاتون کے سامنے برہنہ ہوگیا

    ویڈیو: سرجانی میں اوباش نوجوان خاتون کے سامنے برہنہ ہوگیا

    کراچی: شہر قائد کے علاقے سرجانی کے ایک اوباش نوجوان خاتون کے سامنے برہنہ ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے یوسف گوٹھ، گلی نمبر 1 میں ایک اوباش نوجوان کی راہگیر خاتون کے سامنے نازیبا حرکت کرتے ہوئے ویڈیو سامنے آئی ہے، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون گلی سے گزرتی ہے اسی دوران اوباش نوجوان برہنہ ہوجاتا ہے جبکہ اس کے دوست ویڈیو بناتے ہوئے نظر آرہے ہیں اس کے علاوہ گلی میں کھڑے دیگر افراد بھی ویڈیو بنتے دیکھتے رہے۔

    ایس ایس پی ویسٹ نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سرجانی کے ایس ایچ او کو فوراً کارروائی کا حکم دیا ہے، ایس ایس پی ویسٹ طارق الہٰی مستوئی نے کہا کہ ویڈیو بنوانے والے اور بنانے والے دونوں کو گرفتار کرینگے۔

    طارق الہٰی مستوئی کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر ویڈیو بنانے والے کا نام شعیب معلوم ہوا ہے، متعلقہ تھانے میں تاحال کسی نے ہراسگی کی درخواست نہیں دی لیکن ایسے واقعات قابل قبول نہیں پولیس اپنے طور پر کارروائی کریگی۔

  • غزہ جنگ کا ایک سال مکمل : اسرائیل پر 7 اکتوبر حملے کی نئی ویڈیو جاری

    غزہ جنگ کا ایک سال مکمل : اسرائیل پر 7 اکتوبر حملے کی نئی ویڈیو جاری

    اسرائیلی فوج نے حماس کے حملے کی پہلی برسی کے موقع پر نئی ویڈیو جاری کردی جس میں 7اکتوبر 2023کو حماس کے حملوں کو ڈرون کے ذریعے فلمایا گیا تھا۔

    سات اکتوبر کو حماس کے حملے کی پہلی برسی کے موقع پر اسرائیلی فوج نے اس دن کی غیر مطبوعہ یا نئی فوٹیج نشر کردی۔ نئے کلپس میں ڈرون کے ذریعے فلمائے گئے ان مناظر کو دکھایا گیا ہے جب

    مذکورہ ویڈیو ان مناظر کی ہے جب حماس حملے کے دوران اسرائیلی فوجی اور شہری بستی ’کبوٹز رعیم‘ میں پناہ لے رہے تھے۔

    ویڈیو میں حملے کے دوران ایک اسرائیلی شہری کے ایک فوجی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے کچھ مناظر بھی دکھائے گئے ہیں۔

    دیگر فوٹیج میں ایک مسلح شخص کو ڈرون پر گولی چلاتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے اور ساتھ ہی اسرائیلی فورسز کو کئی عمارتوں کے درمیان چھپتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

    ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق یہ فوٹیج گزشتہ روز اتوار کی شام حملے کی برسی کے موقع پر نشر کی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ07 اکتوبر 2023 کی صبح حماس اور دیگر فلسطینی جنگجوؤں نے غزہ کی پٹی کی سرحدی باڑ کو عبور کیا اور غزہ کی پٹی کے اطراف کی اسرائیلی بستیوں اور فوجی اڈوں پر بھرپور حملہ کردیا تھا۔ مقامی وقت کے مطابق یہ حملہ اچانک صبح چھ بجے کیا گیا تھا۔

    اس حملے کے نتیجے میں 1200 اسرائیلی مارے گئے اور 250 دیگر کو قیدی بنا لیا گیا۔ اسی دن سے اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر خونریز جنگ شروع کردی اور وہ جنگ آج ایک سال بعد بھی جاری ہے۔

    فلسطینی سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی بمباری، گولہ باری اور دیگر کارروائیوں سے لگ بھگ 42ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ ان شہداء میں سے نصف سے زیادہ خواتین اور بچے شامل ہیں۔

    فلسطینی محکمہ صحت کے حکام نے بتایا ہے کہ اس کے علاوہ 10 ہزار فلسطینی وہ ہیں جو لاپتہ ہوگئے اور غالباً وہ بھی جاں بحق ہو چکے اور ان کی لاشیں تباہ ہونے والی عمارتوں کے نیچے دب جانے کے باعث تاحال مل نہیں سکی ہیں۔

  • ہینڈل اور پہیے کے بغیر موٹر سائیکل چلانے کی خوفناک ویڈیو، نوجوان کے ساتھ کیا ہوا؟

    ہینڈل اور پہیے کے بغیر موٹر سائیکل چلانے کی خوفناک ویڈیو، نوجوان کے ساتھ کیا ہوا؟

    قاہرہ : دوستوں کو متاثر کرنے یا تفریح کی غرض سے بہت سے لوگ سڑکوں پر موٹر سائیکل کے کرتب دکھاتے پھرتے ہیں اور اس شوبازی میں وہ اپنی جان کی پرواہ بھی نہیں کرتے۔

    مصر میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا کہ ایک نوجوان نے اگلے پہیے اور ہینڈل کے بغیر موٹر سائیکل چلا کر دیکھنے والوں کو حیرت زدہ کردیا۔

    سوشل میڈیا پر کی جانے والی پوسٹ پر بہت سے صارفین نے اپنے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے اس خطرناک حرکت پر کڑی تنقید کی۔

    مصر کے علاقے میں ایک نوجوان نے حیران کن طور پر ایسی موٹر سائیکل چلائی جس کا ہینڈل اور اگلا پہیہ ہی غائب تھا، یہ ہی نہیں انتہائی تیز رفتاری سے چلاتے ہوئے وہ موٹرسائیکل پر کھڑا ہوگیا۔

    اس خوفناک منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر صارفین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

    کمنٹس میں ان کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ حرکت ہے جس کے نتیجے میں کوئی بھی بڑا حادثہ رونما ہوسکتا ہے اور درجنوں بے گناہ افراد لقمہ اجل بن سکتے ہیں۔

    مصر کی وزارت داخلہ نے مذکورہ ویڈیو کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی اور بیان جاری کیا کہ ویڈیو میں نظر آنے والے موٹر سائیکل سوار کی شناخت کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    بیان میں کہا گیا کہ گرفتار ہونے والا نوجوان ڈمیتا کا رہائشی ہے، موٹر سائیکل سوار کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں ہے، تاہم نوجوان نے اپنی اس گھناؤنی حرکت کا اعتراف کیا ہے، مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ اس کے علاوہ بھی مصر میں حکام نے اسی طرح کے مختلف واقعات میں متعدد ملزمان کو گرفتار کیا جو مصر کی سڑکوں پر اسی طرح کے خطرناک کرتب کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کررہے تھے۔

  • چلتی بس میں مسافر موت کے منہ سے کیسے بچا؟ ویڈیو نے دل دہلا دیے

    چلتی بس میں مسافر موت کے منہ سے کیسے بچا؟ ویڈیو نے دل دہلا دیے

    ٹوٹی پھوٹی سڑک پر چلنے والی بس کے مسافر اپنا توازن برقرار رکھنے کیلئے بس میں لگے ڈنڈوں کا سہارا لیتے ہیں لیکن ذرا سی بے احتیاطی انہیں بہت بڑے حادثے سے دوچار کرسکتی ہے۔

    کچھ ایسا ہی واقعہ بھارتی ریاست کیرالہ میں ایک مسافر بس میں پیش آیا جس میں مسافر اپنی جان گنوانے سے بال بال محفوظ رہا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بس کنڈیکٹر کی حاضر دماغی نے مسافر کو موت کے منہ میں جانے سے بچا لیا، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ایک مسافر جس نے ٹکٹ خریدنے کے لیے اپنے ہاتھ سے جیسے ہی ڈنڈا چھوڑا اوراپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا۔

    اس دوران وہ بس کو جھٹکا لگنے کے باعث چلتی بس کے دروازے کی جانب گرگیا، ابھی وہ بس سے باہر گرنے ہی والا تھا کہ خوش قسمتی سے پاس کھڑے بس کنڈکٹر نے حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے اس کا ہاتھ مضبوطی سے پکڑ لیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر صارفین کی جانب سے بس کنڈیکٹر کے اس بروقت اقدام کو سراہا جارہا ہے۔

  • طیارے میں دوران پرواز خرابی، مسافر موت کے منہ سے کیسے واپس آئے؟

    طیارے میں دوران پرواز خرابی، مسافر موت کے منہ سے کیسے واپس آئے؟

    دوران پرواز طیارے میں خرابی کے باعث مسافروں کو موت سامنے نظر آنے لگی، پائلٹ نے فوری فیصلہ کرتے ہوئے ہنگامی لینڈنگ کی، واقعے کی ویڈیو نے سب کو خوفزدہ کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسپین میں کیڈیز کی فٹ بال ٹیم کو لے جانے والے طیارے کے انجن میں دوران پرواز خرابی پیدا ہوگئی اس دوران طیارے میں خوفناک مناظر پیش آئے جس کی ویڈیو سامنے آگئی۔

    ویڈیو دیکھ کر بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کس طرح طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی اور فٹ بال ٹیم کے کھلاڑی بظاہر ایک یقینی موت کے منہ سے واپس آگئے۔

    football

    رپورٹ کے مطابق ہسپانوی کیڈیز ٹیم گزشتہ روز سابق کھلاڑی جارج گونزالیز کے اعزاز میں ایک میچ کھیلنے کے لیے ایل سلواڈور جا رہی تھی۔ ٹیک آف کے 10 منٹ بعد ہی طیارے کے ایک انجن میں خرابی پیدا ہوگئی،طیارے کے کپتان نے اعلان کیا کہ سیویل ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی جائے گی۔

    اعلان سننے کے بعد فٹ بال ٹیم کے کھلاڑی گھبرا گئے اور جہاز نے باقاعدہ جھٹکے لینا شروع کردیے، مقامی ذرائع ابلاغ نے طیارے کے اندر کی ویڈیو کے مناظر شیئر کیے جس میں مسافر دہشت زدہ دکھائی دے رہے ہیں، تاہم بعد ازاں طیارہ بحفاظت رن وے پر اتار لیا گیا۔

  • ویڈیو: اداکار مہیش بابو کا ایونٹ اکھاڑا بن گیا

    ویڈیو: اداکار مہیش بابو کا ایونٹ اکھاڑا بن گیا

    جنوبی بھارت کے نامور اداکار مہیش بابو کی فلم گونتر کارام کی پروموشن ایونٹ اکھاڑا بن گیا، مداح ایک دوسرے پر کرسیاں اٹھا اٹھا کر مارتے رہے۔

    اداکار مہیش بابو کی فلم ‘گنتور کارام’ 12 جنوری کو ریلیز کے لیے تیاری ہے، فلم کی ریلیز سے پہلے مہیش بابو کے مداحوں کے لیے ایک بہت بڑی تقریب کا اہتمام کیا۔

    فلم پروموشن کے سلسلے میں اداکار مہیش بابو ایونٹ میں پہنچے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، ویڈیو  میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے کی اداکار اسٹیچ پر پہنچتے تو بھگدڑ مچ گئی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مداحوں نے آگے کی نشستیں حاصل کرنے کیلئے ایک دوسرے پر کرسیاں برسا دیں، اس دوران ڈیوٹی پر مامور پولیس پر بھی حملہ کردیا۔

    تاہم اس بھگدڑ کے باوجود مہیش بابو اسٹیج پر آئے اور اپنی تقریر کے اختتام پر اپنے والد کے بارے میں بات کرتے ہوئے جذباتی ہو گئے۔

  • ’آؤ، میں تمہیں کیچ پکڑنے کا طریقہ سکھاؤ‘ حسن علی فینز کے طنز پر آگ بگولہ ہوگئے

    ’آؤ، میں تمہیں کیچ پکڑنے کا طریقہ سکھاؤ‘ حسن علی فینز کے طنز پر آگ بگولہ ہوگئے

    پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی گراؤنڈ میں موجود کرکٹ فینز میں سے ایک کی تنقید پر آگ بگولہ ہوگئے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی حال ہی میں آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے بعد ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہیں غصے میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو میں حسن علی کو آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے اختتام کے بعد فینز کو آٹوگراف دینے کیلئے بڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    اسی دوران اسٹیڈیم میں موجود ایک شخص نے حسن علی کو کیچ نہ پکڑنے پر طنز کیا اور کہا کہ ’یہاں آؤ، میں تمہیں کیچ پکڑنے کا طریقہ سکھاؤں‘۔

    اس طنز پر فاسٹ بولر حسن علی غصے میں آگئے اور ہجوم میں موجود شخص کو جواب دیے بغیر نہ رہ سکے، حسن نے کہا ’آجاؤ ادھر کون مجھے کیچ پکڑنا سکھانا چاہتا ہے؟ آؤ ادھر‘!۔