Tag: video

  • محکمہ پولیس نے اپنے اہلکار کی ریٹائرمنٹ کو یادگار بنا دیا

    محکمہ پولیس نے اپنے اہلکار کی ریٹائرمنٹ کو یادگار بنا دیا

    امریکی شہر سینٹ لوئس میں  پولیس ڈیپارٹمنٹ نے اپنے اہلکار کی ریٹائرمنٹ سے پہلے ان کے آخری دن کو یادگار بنا دیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی شہر سینٹ لوئس کی محکمہ پولیس اپنے اہلکار کی ریٹائرمنٹ کو یادگار بنانے کے لیے ان کی خواہش کے مطابق ہیلی کاپٹر کی سواری کرادی۔

    محکمہ پولیس نے اہلکار ٹونی کی ریٹائرمنٹ کو یادگار بنانے کے لیے امریکا کے معروف یوٹیوبر میٹلپ سے رابطہ کیا، جس کے بعد انہوں نے ٹونی کو اپنی ہیلی کاپٹر کی سواری کرائی۔

    بوٹیوبر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے پولیس کی جانب سے کال موصول ہوئی جس میں مجھ سے شہر سینٹ لوئس میں آکر ایک خصوصی درخواست پوری کرنے کا کہا گیا اور  کہا گیا کہ اس درخواست کو راز ہی رکھا جائے۔

    یوٹیوبر نے کہا کہ جب میں سینٹ لوئس پہنچا تب مجھے پتہ چلا کہ سینٹ لوئس پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ایک پولیس اہلکار ٹونی ریٹائر ہونے والے ہیں اور پولیس ڈیپارٹمنٹ ان کی ریٹائرمنٹ سے پہلے آخری دن انہیں ایک یادگار ہیلی کاپٹر کی سواری کرانا چاہتے ہیں۔

    یوٹیوبر نے بتایا کہ جس وقت ریٹائر ہونے والے پولیس اہلکار نے ہیلی کاپٹر کی سواری کی وہ خوشی اور تشکر سے سرشار ہوگئے۔

    رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکار نے ہیلی کاپٹر سے اپنی آخری ریڈیو کال بھی کی اور انہوں نے یوٹیوبر کے ساتھ کئی یادگار واقعات بھی شیئر کیے۔

  • حماس کے 100سے زائد ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا اسرائیلی دعویٰ

    حماس کے 100سے زائد ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا اسرائیلی دعویٰ

    یروشلم : اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے حماس کے ایک سو سے زائد اہداف کو نشانہ ہے جس کے نتیجے میں ایک حماس کارکن بھی مارا گیا۔

    اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ویڈیو جاری کی ہے جس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اسرائیل نے حماس کے ایک سو سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

    ایکس پر جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسرائیلی فوج کی بمباری سے مذکورہ علاقہ شدید متاثر ہوا اور ہر طرف تباہی پھیل گئی۔ اسرائیل نے کہا ہے کہ اسے جلد ہی حماس کے زیر اقتدار غزہ کی پٹی میں زمینی کارروائی کا حکم مل جائے گا۔

    اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق گزشتہ رات غزہ کی پٹی پر حماس کے سو سے زائد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، جس میں حماس کارکن امجد مجید محمد ابو عودہ بھی مارا گیا ہے۔

    اخبار کے مطابق امجد مجید محمد ابو عودہ سات اکتوبر کواسرائیل پر کیے گئے حملے میں ملوث تھا۔ آئی ڈی ایف نے حماس کے زیرِ استعمال ایک زیر زمین سرنگ، ہتھیاروں کا ایک گودام اور درجنوں کمانڈ سینٹرز سمیت جبالیہ کے قریب ایک مسجد کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ صیہونی افواج کا دعویٰ ہے کہ مسجد حماس جنگجوؤں کے زیرِ استعمال تھی۔

  • بھارتی فوجی کی اسٹور میں لڑکی سے دست درازی کی ویڈیو سامنے آگئی

    بھارتی فوجی کی اسٹور میں لڑکی سے دست درازی کی ویڈیو سامنے آگئی

    منی پور : بھارت کی ریاست منی پور میں لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بھارتی فوجی کو معطل کردیا گیا۔

    بھارت میں خواتین سے ذلت آمیز سلوک اور ان کی عزت پر حملوں کے واقعات میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے، منی پور میں ایسا ہی ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔

    ڈیوٹی پر مامور سیکیورٹی اہلکاروں کا فرض لوگوں کی حفاظت کرنا ہوتا ہے لیکن کچھ اہلکار اپنی وردی کا ناجائز فائدہ اٹھا کر اپنی ہوس کو مٹانے اور دیگر جرائم کا ارتکاب کرتے ہیں۔

    کچھ ایسا ہی واقعہ ریاست منی پور کے امپھال ضلع میں ایک ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں پیش آیا جس میں ایک بھارتی فوجی تنہائی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خریداری کیلئے آنے والی ایک لڑکی کو اکیلا پا کر اس سے دست درازی کرتا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس افسوسناک واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد شہریوں کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا۔

    سی سی ٹی وی ویڈیوز میں بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے سپاہی ستیش پرساد کو وردی میں ملبوس اور اپنی رائفل اٹھائے خاتون کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    متاثرہ لڑکی نے بی ایس ایف افسر کے خلاف شکایت درج کرائی، جسے اسی دن گرفتار کرلیا گیا تھا۔ ہراساں کرنے والے بھارتی فوجی کے خلاف تادیبی کارروائی کی جارہی ہے۔

    شہریوں کا مطالبہ ہے کہ ملک میں امن و امان برقرار رکھنے کے ذمہ داران کو اس مسئلے کو فوری طور پر حل کرنا چاہیے اور عوامی اعتماد کو بحال کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرتے ہوئے مذکورہ بھارتی فوجی کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ قوم کی بہن بیٹیوں کی عزت ان جیسے جنسی بھیڑیوں سے محفوظ رہ سکے۔

  • اقرا عزیز نے ننھے بیٹے کی خوبصورت سی ویڈیو شیئر کردی

    اقرا عزیز نے ننھے بیٹے کی خوبصورت سی ویڈیو شیئر کردی

    معروف پاکستانی اداکارہ اقرا عزیز نے اپنے ننھے بیٹے کی خوبصورت سی ویڈیو شیئر کردی، ویڈیو میں ان کا بیٹا کبیر گانے پر جھومتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ اقرا عزیز نے سوشل میڈیا پر اپنے بیٹے کی نئی ویڈیو شیئر کی۔

    ان کا 2 سالہ بیٹا کبیر ٹی وی کے سامنے بیٹھا ہے اور جھومتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

    اقرا کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا ان گانوں سے لطف اندوز ہورہا ہے جو مجھے پسند ہیں۔

    خیال رہے کہ اقرا عزیز اب تک متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کا لوہا منوا چکی ہیں۔

    اداکارہ سنہ 2019 میں یاسر حسین کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھی تھیں، دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام کبیر حسین ہے۔

  • کینیڈا نے دنیا کا سب سے خوبصورت پاسپورٹ متعارف کرادیا، ویڈیو دیکھیں

    کینیڈا نے دنیا کا سب سے خوبصورت پاسپورٹ متعارف کرادیا، ویڈیو دیکھیں

    کینیڈا نے دنیا کا سب سے خوبصورت ڈیزائن سے مزین پاسپورٹ متعارف کرادیا، مزید حفاظتی خصوصیات سے آراستہ پاسپورٹ کی نمائش گزشتہ روز کی گئی۔

    کینیڈین حکومت نے گزشتہ روز اعلیٰ درجے کی حفاظتی خصوصیات کے ساتھ پاسپورٹ کے لیے ایک نئے ڈیزائن کی رونمائی کی ہے جس میں ایک باقاعدہ اپ گریڈ کے حصے کے طور پر عزت مآب کنگ چارلس تھری کے حوالے سے ایک نئی سیریز بھی شامل ہے۔

    مذکورہ نیا پاسپورٹ امیگریشن، ریفیوجیز اینڈ سٹیزن شپ کینیڈا (آئی آر سی سی) نے جاری کیا ہے، کہا جارہا ہے کہ اس پاسپورٹ کی خوبصورتی یہ ہے کہ یہ تمام موسموں کا پاسپورٹ ہے، جس کے ڈیزائن الٹرا وائلیٹ لائٹ کے تحت تبدیل ہوتے ہیں۔

    پاسپورٹ کی نئی خصوصیات میں اس کے پولی کاربونیٹ ڈیٹا پیج پر سیاہی میں پرنٹ کرنے کے بجائے لیزر سے کندہ کی گئی معلومات شامل ہیں۔

    نئے کینیڈین پاسپورٹ کے سرورق پر میپل کے پتے ہیں، سامنے کا ایک بڑا پیلا میپل کا پتّہ اور پیچھے کی جانب کندہ شدہ خاکے کے اندر چھوٹے سرخ پتوں کا مجموعہ ہے۔

    ویزا کے صفحات کے اندر فطرت کو اجاگر کرنے کے ساتھ چار موسموں کی نمائندگی کرنے والی نشانیاں ہیں۔ موسم خزاں کے منظر میں بچوں کو دکھایا گیا ہے جب کہ موسم بہار میں ایک ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔ الٹرا وائلٹ روشنی کے سامنے آنے پر تصویروں کے رنگ زیادہ واضح ہو جاتے ہیں۔

  • کنزیٰ ہاشمی کی نئی ویڈیو مداحوں کو بھا گئی

    کنزیٰ ہاشمی کی نئی ویڈیو مداحوں کو بھا گئی

    معروف پاکستانی اداکارہ کنزیٰ ہاشمی نے اپنی نئی ویڈیو شیئر کردی جو مداحوں کو بھا گئی اور لوگوں نے اس پر تعریفی تبصرے کیے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ کنزیٰ ہاشمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کردی۔

    ویڈیو میں انہوں نے سیاہ لباس زیب تن کر رکھا ہے جبکہ بیک گراؤنڈ میں گانا بھی سنائی دے رہا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Kinza Hashmi (@kinzahashmi)

    اداکارہ نے ایک گیم شو میں شرکت کی جس کی تصاویر بھی انہوں نے شیئر کیں۔

    مداحوں نے ان کی تصاویر اور ویڈیوز کو بے حد پسند کیا اور اس پر تعریفی تبصرے کیے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Kinza Hashmi (@kinzahashmi)

    کنزیٰ ہاشمی آج کل اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ہوک میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جس میں ان کی اداکاری کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

    ڈرامے میں ان کے ساتھ فیصل قریشی اور صائمہ بھی ڈرامے میں اہم کردار نبھا رہے ہیں۔

  • شگفتہ اعجاز مہنگائی سے پریشان، دلچسپ ویڈیو

    شگفتہ اعجاز مہنگائی سے پریشان، دلچسپ ویڈیو

    معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز نے حالیہ مہنگائی سے متعلق ایک دلچسپ ویڈیو بنائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی مزاحیہ ویڈیو پوسٹ کی۔

    ویڈیو میں اداکارہ لپ سنک کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں اور کہہ رہی ہیں کہ اتنی مہنگائی ہوگئی ہے کہ جو پہلے لاکھ کی لعنت آتی تھی اب وہ ڈیڑھ لاکھ کی آتی ہے۔

    ویڈیو میں ان کے ساتھ دیگر افراد بھی موجود ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shagufta Ejaz (@shaguftaejazofficial)

    اداکارہ کی اس ویڈیو کو مداحوں نے بے حد پسند کیا اور سینکڑوں افراد نے اسے لائیک اور اس پر مختلف کمنٹس کا اظہار کیا۔

  • شازیل شوکت کا پرانے گانے پر رقص، ویڈیو وائرل

    شازیل شوکت کا پرانے گانے پر رقص، ویڈیو وائرل

    معروف اداکارہ شازیل شوکت نے اپنی نئی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ پرانے گانے پر رقص کر رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شازیل شوکت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ایک پرانے بھارتی گانے پر رقص کر رہی ہیں۔

    ویڈیو میں انہوں نے مشرقی لباس پہنا ہوا ہے۔

    ان کی ویڈیو کو بے شمار مداحوں نے لائیک کیا اور اس پر تعریفی کمنٹس کیے۔

    خیال رہے کہ اداکارہ اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والے ڈرامہ سمجھوتہ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

    ڈرامے میں وہ شانزے کا کردار نبھا رہی ہیں جسے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

    5 لاکھ کے قریب فالوورز رکھنے والی اداکارہ اکثر و بیشتر اپنی ذاتی و پیشہ وارانہ مصروفیات کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

  • میرا کام میں بالکل دل نہیں لگتا: ژالے سرحدی کی نئی ویڈیو

    میرا کام میں بالکل دل نہیں لگتا: ژالے سرحدی کی نئی ویڈیو

    معروف اداکارہ ژالے سرحدی نے ایک اور مزاحیہ ویڈیو پوسٹ کردی جسے مداح بے حد پسند کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ ژالے سرحدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی ویڈیو پوسٹ کی۔

    ویڈیو میں ژالے کہتی ہیں کہ پہلے میرا بالکل کام میں دل نہیں لگتا تھا، پھر میں نے کچھ محنتی لوگوں کے ساتھ رہنا شروع کردیا۔

    ژالے نے کہا کہ آپ یقین نہیں کریں گے، اب ان کا بھی کام میں دل نہیں لگتا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Zhalay Sarhadi Official (@zhalay)

    اداکارہ کی اس ویڈیو کو ان کے مداحوں نے بے حد پسند کیا اور اس پر دلچسپ تبصرے کیے۔

    خیال رہے کہ ژالے اکثر و بیشتر مزاحیہ ویڈیوز پر لپ سنک کرتی ہیں جو اکثر وائرل ہوجاتی ہیں۔

  • نعیمہ بٹ نے دکھوں کا مقابلہ کرنے کا طریقہ بتا دیا

    نعیمہ بٹ نے دکھوں کا مقابلہ کرنے کا طریقہ بتا دیا

    معروف اداکارہ نعیمہ بٹ نے انسٹاگرام پر نئی ویڈیو شیئر کردی جس میں مداح ان کے جملوں کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ابھرتی ہوئی اداکارہ نعیمہ بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کی۔

    ویڈیو میں وہ کہتی ہیں کہ درد کب ختم ہوتا ہے؟ میرا سوال ہی غلط تھا تو میں نے پوچھا کہ درد کب کم ہوتا ہے؟

    انہوں نے کہا کہ مجھے جواب ملا، جب زخم کو روز ہاتھ لگانا بند کردو۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by NaeemaButt(naima) (@naeemabutt)

    مداحوں نے ان کی ویڈیو کو بے حد پسند کیا اور اس پر تعریفی تبصرے کیے۔

    یاد رہے کہ نعیمہ بٹ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل فراڈ میں اہم کردار نبھا رہی تھیں جس میں ان کے کردار کو بے حد پسند کیا گیا۔

    نعیمہ بٹ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی ذاتی و پیشہ وارانہ زندگی سے متعلق ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔