Tag: video

  • یاسر حسین کی بیٹے کے ساتھ خوبصورت ویڈیو

    یاسر حسین کی بیٹے کے ساتھ خوبصورت ویڈیو

    کراچی: معروف اداکار یاسر حسین نے اپنے بیٹے کے ساتھ خوبصورت ویڈیو شیئر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکار یاسر حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بیٹے کے ساتھ خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے۔

    ویڈیو میں وہ بیٹے کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے اس ویڈیو کا کیپشن دیا ہے، باپ بیٹے کی پہلی لڑائی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131)

    ویڈیو کو صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے اور اس پر مختلف تبصرے جاری ہیں۔

    خیال رہے کہ یاسر حسین اور اقرا عزیز کے یہاں گزشتہ برس جولائی میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام کبیر حسین رکھا گیا ہے۔

  • کیا آپ نے پیانو پر باربی کیو تیار ہوتا دیکھا ہے؟

    کیا آپ نے پیانو پر باربی کیو تیار ہوتا دیکھا ہے؟

    باربی کیو بنانا ایک محنت طلب کام ہوسکتا ہے جس کے لیے کافی وقت درکار ہے، لیکن اگر باربی کیو اس طرح بنے کہ اس کے ساتھ ساتھ موسیقی بھی بجے تو کیسا لگے گا؟

    چین کے ایک شہری ہینڈی گینگ نے باربی کیو کی گرل کو پیانو سے منسلک کردیا، سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گرلنگ یونٹ کو پیانو کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔

    ہینڈی جب پیانو بجاتا ہے تو سیخیں گھومنے لگتی ہیں اور گوشت تیار ہونے لگتا ہے۔

    یہی نہیں بلکہ اس پورے سیٹ اپ کے نیچے پہیے لگے ہوئے ہیں جن پر بیٹھ کر ہینڈی پورے کمرے میں حرکت بھی کر رہا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے اس پر نہایت حیرت کا اظہار کیا اور مختلف تبصرے کیے۔

  • حبا بخاری اور آریز احمد رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

    حبا بخاری اور آریز احمد رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

    معروف پاکستانی اداکارہ حبا بخاری اداکار آریز احمد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں، ان کی شادی کی تقریبات کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

    اداکار آریز احمد نے اپنے نکاح کی خوبصوت ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی دلہن کے ہمراہ نہایت خوش نظر آ رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Arez Ahmed (@imarezahmed)

    ویڈیو کے کیپشن میں آریز احمد نے اپنے نکاح کی تقریب کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ جی بالکل ہوگیا ہے۔

    دوسری جانب حبا بخاری نے اپنے خوبصورت دن کی تصاویر شیئر کی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Hiba Bukhari (@hiba_bukhariofficial)

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Hiba Bukhari (@hiba_bukhariofficial)

  • ایمریٹس : دبئی ایکسپو2020 کی ویڈیو نے آتے ہی تہلکہ مچا دیا

    ایمریٹس : دبئی ایکسپو2020 کی ویڈیو نے آتے ہی تہلکہ مچا دیا

    یو اے ای : متحدہ عرب امارات میں آنے والے ایکسپو2020 کے دوران سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ایمریٹس نے آسٹریلوی اداکار کرس ہیمزورتھ کو اپنی نئی عالمی مہم کا حصہ بنا لیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارےکی رپورٹ کے مطابق ڈیڑھ منٹ کی ویڈیو مہم جسے دو بار آسکر ایوارڈ جیتنے والے ہدایتکار روبرٹ سٹرومبرگ نے ڈائریکٹ کیا ہے ایکسپو2020 کے انعقاد سے30 دن پہلے سامنے آئی ہے۔

    اس ویڈیو میں اداکار کرس ہیمزورتھ کہتے ہیں کہ آپ مستقبل دیکھنا چاہتے ہیں تو آئیے، یہ دبئی ہے اور یہ دنیاکا سب سے بڑا شو ہے۔ اس کے ساتھ ہی جین وائلڈر کے ساؤنڈ ٹریک ’پیور امیجینیشن‘ کی دھن آرکیسٹرا پر بجتی سنائی دیتی ہے جسے بچے کورس کی صورت میں گا رہے ہیں۔

    یہ مہم ٹیکنالوجی، جدت اور تخلیق کے موضوع پر مبنی ہے، اس ویڈیو کو 2019 میں فلمایا گیا تھا اور چونکہ ابھی ایکسپو2020 کا انعقاد ہونا ہے اس لیے اس میں بے شمار سی جی آئی اینیمیشنز کا استعمال کیا گیا ہے تاکہ بتایا جا سکے کہ یہ تقریب کیسی ہوگی۔

    ایک پریس ریلیز میں ہمزورتھ نے بتایا کہ سال2019 میں میں نے ایمریٹس اور ایکسپو2020 کے ساتھ کام کیا تاکہ یہ آگاہی دے سکوں کہ دنیا کے لیے یہ تقریب کتنی اہم ہے۔

    ہم سب کے پاس یہ طاقت ہے کہ بہتر مستقبل بنا سکیں اور گذشتہ سال نے ہمیں یہ دکھایا ہے کہ جب ہم ایک ساتھ کام کرتے ہیں تو ممکنات کا سلسلہ لامتناہی ہے۔‘

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ایکسپو2020 دبئی سے دنیا شراکت کے احساس کے ساتھ ایک دوسرے سے جڑ جائے گی تاکہ حقیقی زندگی کے بارے میں وہ حل فراہم کیے جا سکیں جن سے مستقبل کی نسل کو فائدہ پہنچے گا۔

    اگر آپ سفر کر سکتے ہیں اور آپ محفوظ محسوس کرتے ہیں تو میں امید کرتا ہوں کہ آپ ایسا کر سکتے ہیں۔ ایمریٹس ان سیاحوں کو ایکسپو 2020 میں شرکت کرنے کے لیےاعزازی پاسز کی پیشکش کر رہی ہے جو دبئی سے کسی بھی وقت یکم اکتوبر سے 31 مارچ 2021 تک سفر کر رہے ہیں۔

  • مشن امپاسبل 7: ٹرین کا انجن پہاڑی سے گر پڑا، ویڈیو وائرل

    مشن امپاسبل 7: ٹرین کا انجن پہاڑی سے گر پڑا، ویڈیو وائرل

    ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کی نئی فلم مشن امپاسبل 7 کی شوٹنگ کا ایک سین سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہورہا ہے جس میں ٹرین کا انجن پہاڑی سے گرایا گیا ہے۔

    ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز ایک بار پھر مشن امپاسبل کے نئے حصے میں واپس لوٹ رہے ہیں جس کی شوٹنگ جاری ہے، مشن امپاسبل کے نئے حصے کے لیے ٹرین کے انجن کے پہاڑی سے گرنے کا منظر سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہورہا ہے۔

    اس سین کو برطانیہ کے علاقے ڈربی شائر میں 20 اگست کو فلمایا گیا تھا اور مقامی فوٹوگرافر نے اسے اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر کے ٹویٹر پر شیئر کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by VillagerJim (@villagerjim)

    رپورٹس کے مطابق ٹام کروز بھی اس موقع پر موجود تھے اور ہیلی کاپٹر سے انجن کے گرنے کا مشاہدہ کررہے تھے۔

    فوٹو گرافر جم نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ 5 ماہ سے ہم نئی مشن امپاسبل فلم کے اس سین کا انتظار کررہے تھے جس میں ٹرین کو پہاڑی سے نیچے گرایا گیا، ٹام بھی وہاں موجود تھے۔

    فوٹو گرافر نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے ٹام کروز کو خود ہیلی کاپٹر اڑاتے ہوئے دیکھا۔

    اس ٹرین انجن کو کچھ دن پہلے اس گاؤں میں پہنچایا گیا تھا اور اس سین کے لیے فلم کی ٹیم نے خصوصی طور پر ٹریک تیار کروایا تھا۔

    ٹام کروز اکثر اپنی فلموں میں خطرناک اسٹنٹ کر چکے ہیں اور کئی مواقع پر ان کی زندگی بھی خطرے میں پڑگئی تھی۔

    یہ فلم ٹام کروز کی ایکشن سیریز مشن امپاسبل کی ساتویں فلم ہے، سیریز کی ساتویں فلم میں ٹام کروز کے ساتھ اداکارہ ونیسا کربی، ربیکا فرگوسن، ہائلے ایٹویل، سائمن پیگ اور ہینری زیمی سمیت دیگر اداکار موجود ہیں۔

    فلم کی ریلیز کرونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں تاخیر کا شکار ہوچکی ہے اور شوٹنگ کو بھی متعدد مرتبہ کیسز یا دیگر مشکلات کے باعث روکا گیا۔

  • چور دن دہاڑے اسٹور میں واردات کرکے کیسے فرار ہوا، لوگ دیکھتے رہ گئے

    چور دن دہاڑے اسٹور میں واردات کرکے کیسے فرار ہوا، لوگ دیکھتے رہ گئے

    سان فرانسسکو : کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں چور نے دن دہاڑے ایک ڈیپارٹمنٹل اسٹور سے تھیلا بھر کر سامان نکالا اور اور باآسانی فرار ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو نے پوری دنیا کے صارفین کو حیران کردیا کہ جس میں ایک سائیکل سوار نوجوان دن کی روشنی میں ایک ڈیپارٹمنٹل اسٹور سے چوری کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    اس ویڈیو کو لیان میلینڈیز نامی ایک خاتون صحافی نے شیئر کیا جس کو 5ملین سے زائد لوگوں نے دیکھا اور اپنے کمنٹس میں ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔

    مذکورہ ملزم سائیکل پر ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں آیا اور سیدھا ایک شیلف کے پاس جاکر سامان نکالا اور ایک بڑے سے تھیلے میں رکھنا شروع کردیا۔ اس دوران وہاں موجود خریدار میلینڈیز اور سیکیورٹی گارڈ نے اس کی ویڈیو بنائی۔

    سامان اپنے تھیلے میں رکھنے کے بعد اس نے اسے سائیکل پر رکھا اور ان دونوں کے سامنے سے گزر گیا، جیسے ہی وہ وہاں سے گزرا تو گارڈ نے اس سے تھیلا چھیننے کی کوشش کی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا اور وہ آرام سے باہر چلا گیا۔

    خاتون صحافی نے جیسے ہی وہ ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی تو دیکھتے دیکھتے وائرل ہوگئی اور ویڈیو پر 5.7ملین مرتبہ لائیکس اور کمنٹس کیے گئے۔

    واضح رہے کہ کیلیفورنیا میں اس طر ح کسی بھی اسٹور سے سامان چوری کرنے (شاپ لفٹنگ) کو پہلے سنگین جرم سمجھا جاتا تھا تاہم سال2014 میں پروپوزیشن 47 کے نام سے ایک شہری قانون نے اس بحث کو جنم دیا کہ جرم کتنا سنگین ہے؟ جس کے تحت سامان950ڈالر سے کم مالیت کی چوری کرنا جرم کی بجائے” بدعنوانی” سمجھا جائے گا جس کی وجہ سے مجرم کیخلاف جرمانے کو کم کیا جائے گا۔

    وائرل ویڈیو نے اس حوالے سے ایک بہت بڑی آن لائن بحث چھیڑ دی ہے، بہت سے صارفین نے محسوس کیا کہ لڑکے کو سزا ملنی چاہئے تھی۔ انہوں نے قانون کو کسی سنگین جرم کے لیے اس قدر نرمی کرنے پر بھی سخت تنقید کی۔

  • ریستوران میں "جن” کی موجودگی، خوفناک ویڈیو وائرل

    ریستوران میں "جن” کی موجودگی، خوفناک ویڈیو وائرل

    ریستوران کی خاتون ویٹر نے "جن” کی ڈراؤنی ویڈیو بنا کر سب کو خوفزدہ کردیا، ویڈیو ریکارڈ کرتے ہوئے اس خاتون نے بہت ہمت سے کام لیا اور کسی ڈر یا گھبراہٹ کا مظاہرہ نہیں کیا۔

    ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ڈراؤنی ویڈیو بہت وائرل ہورہی ہے، یہ ویڈیو ایک ریستوران کی ہے جس میں آسیب کا سایہ ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون اس آسیب کی ویڈیو بنا رہی ہے۔

    ریستوران کی خاتون ویٹر بہت پرسکون انداز میں ویڈیو بناتے ہوئے ریستوران کے ایک کمرے سے ہوتی ہوئے ڈائننگ ہال کی جانب جارہی ہے اور وہاں پہنچ کر اس نے دیکھا کہ ایک سیاہ لباس میں ملبوس شخص وہام موجود ہے۔

    صرف یہ ہی نہیں اس شخص نے اپنا چہرہ دوسری طرف کیا ہوا ہے ڈھکے ہوئے چہرے کے باعث اس کی شکل واضح نہی ہو پارہی، اس کے ہاتھ میں ایک چھری بھی ہے۔

    جیسے ہی اس خاتون نے اسے اپنی جانب متوجہ کیا تو اس شخص نے ایک جھٹکے ساتھ مڑ کر اسے غصے سے دیکھا اور چھری دکھائی۔

  • ’یہ نند ہے جو کبھی نہیں سدھرے گی‘

    ’یہ نند ہے جو کبھی نہیں سدھرے گی‘

    سوشل میڈیا پر چلنے والے ٹرینڈ ’پارٹی ہورہی ہے‘ پر معروف اداکار اعجاز اسلم نے بھی اپنی ویڈیو پوسٹ کردی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ روز سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک لڑکی کہتی دکھائی دیتی ہے، یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پارٹی ہورہی ہے۔

    یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہوئی جس کے بعد اس پر میمز بننا شروع ہوگئے جبکہ لوگوں نے اس کی نقلیں بھی بنانی شروع کردیں۔

    ایسی ہی ایک نقل معروف اداکار اعجاز اسلم نے بھی بنائی جس میں وہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل نند کی ٹیم کے ساتھ موجود ہیں۔

    ویڈیو میں اعجاز اسلم کہتے دکھائی دیتے ہیں، یہ میں ہوں، یہ نند ڈرامے کی ٹیم ہے، اور (جویریہ سعود کی طرف اشارہ کرتے ہوئے) یہ نند ہے جو کبھی نہیں سدھرے گی۔

    ان کی اس ویڈیو میں جویریہ سعود، شہروز سبزواری اور ڈرامے کے دیگر اداکار بھی دکھائی دے رہے ہیں، مداحوں نے ان کی اس ویڈیو کو بہت پسند کیا۔

    اس سے قبل گلوکار علی ظفر بھی کرکٹ کھیلتے ہوئے ایسی ویڈیو پوسٹ کرچکے ہیں جس میں وہ کہتے دکھائی دیتے ہیں، یہ بیٹ ہے، یہ پچ ہے اور یہ میرا چھکا ہے۔

  • بختاور زرداری کی منگنی کے موقع پر والد اور بہن کے ساتھ یادگار ویڈیو

    بختاور زرداری کی منگنی کے موقع پر والد اور بہن کے ساتھ یادگار ویڈیو

    کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور زرداری نے اپنی منگنی کی ویڈیو جاری کردی جس میں وہ اپنے والد کے ساتھ موجود ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی منگنی کی ویڈیو جاری کردی۔

    ویڈیو میں بختاور اپنے والد زرداری کے ساتھ موجود ہیں جبکہ ان کی بہن آصفہ بھی ان کے ساتھ ہیں، تینوں اس موقع پر نہایت خوش ہیں۔

    بعد ازاں تینوں افراد اپنے گھر کے نئے رکن یعنی بختاور کے منگیتر محمود چوہدری کے ساتھ تصاویر کھنچواتے نظر آرہے ہیں۔

    خیال رہے کہ بختاور زرداری کی منگنی 27 نومبر کو بلاول ہاؤس کراچی میں منعقد ہوئی تھی، ان کے منگیتر محمود چوہدری پنجاب کے ایک کاروباری خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔

    منگنی کی تقریب میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کوویڈ 19 کا شکار ہونے اور قرنطینہ میں ہونے کے باعث شریک نہ ہوسکے تاہم وہ ویڈیو کال کے ذریعے تقریب میں موجود رہے۔

    منگنی کی تقریب سے قبل بختاور نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج کا دن بہت جذباتی ہے، آپ سب کے پیار اوردعاؤں کا شکریہ، ہماری خوشیوں میں شامل پیپلز پارٹی کے کارکنوں کا بھی شکریہ۔

    انہوں نے کہا تھا کہ یہ صرف شروعات ہے، ہم سب کرونا وائرس کے بعد مل کر خوشیاں منائیں گے۔

  • وزیر اعظم عمران خان کا اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر ایک اور منفرد اعزاز

    وزیر اعظم عمران خان کا اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر ایک اور منفرد اعزاز

    وزیر اعظم عمران خان کا اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر ایک اور منفرد اعزاز

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر ایک اور منفرد اعزاز، وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ کی سب سے زیادہ مؤثر آواز بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ویور شپ میں تمام عالمی رہنماؤں کو پیچھے چھوڑ دیا، وزیر اعظم مسلسل دوسری بار اقوام متحدہ میں زیادہ سنے اور دیکھے جانے والے سربراہ بن گئے۔

    اقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر وزیر اعظم کی حالیہ تقریر زیادہ دیکھی گئی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیر اعظم مودی بھی ویور شپ میں عمران خان سے پیچھے ہیں۔

    وزیر اعظم عمران خان کی تقریر کو اب تک ایک لاکھ 69 ہزار افراد دیکھ چکے ہیں، ان کی گزشتہ سال کی تقریر کو بھی اب تک 28 لاکھ سے زائد افراد نے دیکھا۔

    رواں برس امریکی صدر ٹرمپ ایک لاکھ 37 ہزار ویور شپ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، انڈونیشیا کے صدر جوکو ودودو 94 ہزار ویوز کے ساتھ ٹاپ 3 میں شامل ہیں۔

    ایرانی صدر حسن روحانی کی تقریر 67 ہزار، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر 62 ہزار، روسی صدر کی تقریر 59 ہزار، چینی صدر کی تقریر 44 ہزار اور افغان صدر اشرف غنی کی تقریر کو صرف 8 ہزار لوگوں نے دیکھا۔

    پاکستان اور بھارت کے درمیان رائٹ آف رپلائی بھی دنیا کی توجہ کا مرکز رہا، پاکستانی سفیر کا رائٹ آف رپلائی 88 ہزار مرتبہ دیکھا گیا، بھارتی سفیر کی رائٹ آف رپلائی کی تقریر کو 60 ہزار افراد نے دیکھا۔