Tag: vidya balan

  • نیوزی لینڈ کے وزیرِاعظم نے عامر خان اور ودیا بالن کو کیوں بلایا ؟

    نیوزی لینڈ کے وزیرِاعظم نے عامر خان اور ودیا بالن کو کیوں بلایا ؟

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف سینئر اداکار عامر خان اور اداکارہ ودیا بالن نے نیوزی لینڈ کے وزیرِ اعظم سے ملاقات کی ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے وزیرِ اعظم کرسٹوفر لکسن بھارت کے دورے پر آئے ہوئے تھے، ملاقات میں فلم پروڈیوسر سدھارتھ رائے کپور، رونی اسکریو والا اور اداکار و ڈائریکٹر آشوتوش گواریکر بھی شامل تھے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ملاقات میں بھارتی فلم انڈسٹری اور نیوزی لینڈ کی انڈسٹری کے درمیان تعلقات کو بڑھانے پر گفتگو کی گئی۔

    رپورٹس کے مطابق دعویٰ کیا جارہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے وزیرِ اعظم نے ذاتی طور پر ان مشہور شخصیات کو مدعو کیا تھا۔

    اس ملاقات کی تصویر کو نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا، ساتھ ہی اُنہوں نے یہ بھی لکھا کہ فلمیں ہماری معیشت میں پیسے اور روزگار کے مواقع پیدا کرتی ہیں اور میں اس حوالے سے مزید کچھ دیکھنا چاہتا ہوں۔

    نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم نے کہا کہ مزید کیا کر سکتے ہیں اس حوالے سے بالی ووڈ کے چند ستاروں سے ان کے خیالات جان کر بہت اچھا لگا۔

    اس سے قبل مسٹر پرفیکشنٹ عامر خان نے حال ہی میں اپنی 60 ویں سالگرہ منائی تھی، اس موقع پر انہوں نے اپنی دیرینہ دوست گوری سپراٹ کے ساتھ اپنے رشتے کی تصدیق کی۔

    انٹرنیٹ پر اس خبر کے بعد گوری کے حوالے سے صارفین اور مداحوں میں بے حد تجسس اور چہ میگوئیوں میں اضافہ ہوگیا ہے کہ آخر گوری ہیں کون؟

    گوری کی عامر خان کے ساتھ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ممبئی میں پہلی پبلک اپیرئنس کی وائرل ویڈیو نے مداحوں کی بے چینی میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

    انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عامر خان کی گرل فرینڈ گوری سپراٹ سادہ لباس میں ملبوس ہیں، انہوں نے سفید ٹاپ اور خاکی پینٹس کے ساتھ سن گلاسز پہنے ہوئے ہیں۔

    سابقہ اہلیہ نے عامر خان کیلیے پیغام جاری کر دیا

    ممبئی میں ایکسپل آفس کے باہر گوری اور عامر کو پاپارازی نے اپنے کیمرے میں قید کرلیا، جہاں وہ عامر کی موجودگی میں گاڑی میں سوار ہورہی ہیں۔

  • ودیا بالن کرائے کے گھر میں کیوں رہتی ہیں؟

    ودیا بالن کرائے کے گھر میں کیوں رہتی ہیں؟

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن نے اپنے شوہر سدھارتھ رائے کپور کے ساتھ کرائے کے مکان میں رہنے کی وجہ بتادی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی معرود اداکارہ ودیا بالن کرائے کے مکان رہتی ہیں، بھول بھلیاں کی اداکارہ نے حال ہی میں بتایا کہ وہ اپنے تحفظات کے باوجود کرائے کے مکان میں رہنے کا انتخاب کیوں کرتی ہیں۔

    ودیا بالن نے ممبئی میں منعقدہ ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بہترین گھر تلاش کرنا قمست کی بات ہے، اگر آپ ایک گھر میں جاتے ہیں اور آپ جانتے ہیں کہ یہ آپ کا اپنا گھر ہے تو اس کی خوشی الگ ہوتی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Vidya Balan (@balanvidya)

    انہوں نے 15 سال پہلے اپنی والدہ کے ساتھ گھر کی تلاش کے تجربے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ وہ چیمبور کے لمبے سفر سے بچنے کے لیے باندرہ یا جوہو میں اپنے دفتر کے قریب جگہ تلاش کر رہی تھیں۔

    اداکارہ نے کہا کہ اسی دوران ہمیں ایک بہترین گھر ملا وہ گھر ہمارے بجٹ سے باہر تھا لیکن پھر بھی ہم نے کسی طرح سے اس گھر میں رہنے کا انتظام کیا جب پہلی بار میں اس گھر میں داخل ہوئی تو ایسا محسوس ہوا جیسے یہ میرے اپنے گھر کی طرح ہے۔

    ودیا بالن نے کہا کہ فلم پروڈیوسر سدھارتھ رائے کپور سے شادی کے بعد پھر نے ہم نے گھر کی تلاش شروع کی ہم نے قریباً 25 گھروں کو دیکھا لیکن ہمیں ان میں سے ایک گھر بھی سمجھ نہیں آیا، آخر کار ہمیں ایک ایسا گھر مل گیا جسے ہم دونوں پسند کرتے تھے، لیکن وہ بھی کرائے پر تھا۔

    ودیا بالن نے کہا کہ اتنے گنجان آباد شہر میں باغ اور سمندر کا نظارہ شاذ و نادر ہی کسی کو ملتا ہے، انہوں نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ نیا گھر ہمارے لیے اچھا ثابت ہوا ہے کیونکہ ان کا مالک مکان اس معاہدے سے ’بھاری چیک‘ لینے سے خوش ہے۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن اداکار کارتک آریان کی فلم بھول بھلیاں 3 کے ساتھ بڑے پردے پر واپسی کے لیے تیار ہیں۔

  • ودیا بالن کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

    ودیا بالن کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ودیا بالن نے دلچسپ ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Vidya Balan (@balanvidya)

    اداکارہ ویڈیو میں لپسنگ کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’ اگر آپ کو رات میں مچھر کاٹ کر چلا جائے تو آپ کیا کریں گے؟، بس خارش کر کے سوجائیں گے، رجنی کانت تھوڑی ہیں کہ اس کے سوری کہلوائیں گے‘۔

    ودیا بالن نے یہ ویڈیو چند گھنٹے قبل شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Vidya Balan (@balanvidya)

    واضح رہے کہ اداکارہ سوشل میڈیا پر اکثر مزاحیہ ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں اس سے قبل بھی ودیا بالن نے ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

  • کسی کے باپ کی انڈسٹری نہیں، ودیا بالن بالی ووڈ میں ’نیپوٹیزم‘ پر پھٹ پڑیں

    کسی کے باپ کی انڈسٹری نہیں، ودیا بالن بالی ووڈ میں ’نیپوٹیزم‘ پر پھٹ پڑیں

    نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن بالی ووڈ انڈسٹری میں اقربا پروری پر اپنا ردعمل دیا ہے۔

     بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن کی اداکاری کے بہت سے لوگ دیوانے ہیں، وہ ہر فلم میں اپنی اداکاری سے لوگوں کے دل جیت لیتی ہیں۔ اب انہوں نے بالی ووڈ میں ’نیپوٹیزم ‘ پر پنا ردعمل دیا ہے۔

    شوبز انڈسٹری میں نیپوٹیزم ایک ایسا مسئلہ ہے جس پر کئی ستاروں نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے، اس کے ساتھ ہی بالی ووڈ کے کئی ستاروں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اقربا پروری کا شکار ہو چکے ہیں۔

    انڈین ایکسپریس کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ودیا بالن سے سوال کیا گیا کہ کیا انہیں کبھی بالی ووڈ انڈسٹری میں اقربا پروری کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ پروری سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا اور ان تعصبات کے باوجود ٹیلنٹڈ فنکار کو اپنے حصے کا کام ضرور ملتا ہے۔

    ودیا بالن کے بعد ایک اور نامور اداکارہ ’بھول بھلیاں 3‘ کا حصہ بن گئیں

    اداکارہ نے کہا کہ اقربا پروری ہو یا نہ ہو لیکن میں یہاں موجود ہوں، یہ کسی کے باپ کی انڈسٹری نہیں ہے، ورنہ تو ہر باپ کا بیٹا اور ہر باپ کی بیٹی کامیاب ہوجاتی۔

    ودیا نے مزید کہا کہ میں خود بھی تنہا ہی فلم انڈسٹری میں آئی تھیں اور میرا بھی کوئی سرپرست نہ تھا، لیکن پھر بھی میں اپنے کام سے مطمئن ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات کچھ ایسے لمحات بھی آئے جب میں نے سوچا کہ اگر مجھے کچھ مخصوص لوگوں کا ساتھ میسر ہوتا تو میری مشکلات کچھ کم ہوجاتیں لیکن میں سمجھتی ہوں مجھے میرے حصے کا کام ملا ہے اور میں جس کی مستحق تھی وہ مجھ سے کوئی چھین نہیں سکا۔

    واضح رہے کہ ودیا بالن ان دنوں اپنی آنے والی نئی فلم ’دو اور دو پیار ‘ کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں، اس فلم میں ان کے مقابل ’اسکیم 1992‘ ویب سیریز سے مشہور پرتیک گاندھی نظر آئیں گے۔

    ودیا بالن کی یہ فلم یہ ایک رومانٹک کامیڈی فلم ہے، جس کے ہدایت کار شرشا گوہا ٹھاکر نے کی ہیں، یہ فلم 19 اپریل 2024 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

  • ودیا بالن پراسرار نفسیاتی بیماری میں مبتلا

    ودیا بالن پراسرار نفسیاتی بیماری میں مبتلا

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک ذہنی اور نفسیاتی بیماری میں مبتلا ہیں جس کا علاج جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بے باک اداکاری سے مشہور ہونے والی اداکارہ نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانکشاف کیا کہ وہ ’آبسیسو کمپلیکس ڈس آرڈر‘  نامی بیماری میں مبتلا ہیں۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ صفائی ستھرائی کے معاملے میں بہت زیادہ حد تک جنونی ہے، دراصل یہ جنون (او سی ڈی) بیماری کی عکاسی ہے جس سے متاثرہ شخص ایک ہی کام کو بار بار کرتا ہے۔

    ودیا نے انکشاف کیا کہ وہ اپنی خوبصورتی کے لیے بہت زیادہ پریشان رہتی ہیں، وہ دن میں بار بار ہاتھ اور منہ دھوتی ہیں۔

    مزید پڑھیں: ودیا بالن کی گاڑی کو حادثہ

    اداکارہ کے مطابق اُن کے ڈاکٹر نے بتایا اس مرض میں مبتلا شخص ایک ہی کام کو بار بار کرتے ہیں، جیسے اگر وہ کسی چیز کو دیکھنے لگیں تو اُسے بار بار دیکھتے رہتے ہیں۔

    ودیا بالن کے مطابق ڈاکٹر نے انہیں اپنا مکمل خیال رکھنے اور ایک ہی بات کو بار بار ذہن میں نہ لانے کی تاکید بھی کی۔

    اداکارہ کی قریبی دوست نے بھارتی میڈیا کو تصدیق کی کہ ودیا اس بیماری میں اس حد تک مبتلا ہیں کہ اگر انہیں گھر پر زرا بھی دھول نظر آجائے تو وہ سارے گھر کی صفائی ستھرائی میں لگ جاتی ہیں علاوہ ازیں اداکارہ کو گھر میں چپل پہن کر گھومنا بھی پسند نہیں اور نہ وہ کسی کو اس کی اجازت دیتی ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈاداکارہ ودیا بالن کو پاکستانی فلموں کی پیشکش

    ادکارہ کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کوئی بھی شخص اس بیماری میں مبتلا ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے مریض کے سر پر کوئی بھی کام کرنے کا بھوت سوار ہوجاتا ہے، او سی ڈی کے مریض کو اپنی چیزیں کھونے کا بہت زیادہ خوف ہوتا ہے اس لیے وہ عام چیزوں کو بھی سنبھال کر رکھتے ہیں۔

    اداکارہ کے ڈاکٹر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ودیا کو اس بیماری سے لڑنے میں زیادہ وقت لگے گا، انہیں سب سے پہلے اپنا ہوا پانی تبدیل کرنا ہوگا تاکہ وہ دباؤ کے ماحول سے نجات حاصل کرسکیں۔

  • ودیا بالن کی گاڑی کو حادثہ

    ودیا بالن کی گاڑی کو حادثہ

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں وہ بالکل محفوظ رہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری میں بے باک کرداری کی وجہ سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن آج کل اپنی نئی آنے والی فلم ’تمھاری سلو‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔

    ودیا بالن فلم کی تشہیر کے سلسلے میں بھارتی شہر باندرے جارہی تھیں کہ راستے میں مخالف سمت سے آنے والی گاڑی نے اُن کی کار کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں گاڑی کو نقصان پہنچا۔

    بھارتی اداکارہ کے قریبی ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ حادثہ تین روز قبل پیش آیا جس میں ودیا بالکل محفوظ رہیں تاہم اُن کی کار کا اگلا حصہ اور شیشہ بری طرح سے متاثر ہوا، تین روز آرام کرنے کے بعد اداکارہ نے اپنی مصروفیات شروع کردی ہیں جبکہ فلم کی ٹیم نے بھی اداکارہ کی خیریت کی تصدیق کی ہے۔

    پڑھیں: بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن ہراسمنٹ کا شکار

    ودیا بالن نے کارحادثے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا تاہم انہوں نے ایک روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی حالیہ تصویر شیئر کی جس کے ساتھ لکھا کہ ’شیشہ، شیشہ میری دیوار پر‘۔

    Mirror mirror on the wall, Durga, Kali or them all??!!

    A post shared by Vidya Balan (@balanvidya) on

    بھارتی اداکارہ کے اس ٹوئٹ کی وجہ سے شوبز حلقوں میں کارحادثے کی خبریں زیر گردش ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ ودیا بالن اب تک کئی بھارتی فلموں میں بے باک کردار ادا کرچکی ہیں اُن کی حالیہ فلم ’بیگم جان‘ نشر ہوئی تھی جو باکس آفس پر اچھا کاروبار کرنے میں ناکام رہی ہے۔

    مزید پڑھیں: بالی ووڈ ادکارہ کی تصویر جسے پہچاننا انتہائی مشکل

    یاد رہے کہ ودیا بالن نے اب تک کئی بھارتی فلموں میں کردار ادا کیا ہے اور اُن کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ اپنے کردار کو بخوبی نبھانے کی صلاحیت بھی رکھتی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • بالی ووڈ ادکارہ کی تصویر جسے پہچاننا انتہائی مشکل

    بالی ووڈ ادکارہ کی تصویر جسے پہچاننا انتہائی مشکل

    ممبئی: بھارتی اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ  پر ایک تصویر شیئر کی ہے جسے دیکھ کر کوئی نہیں بتا سکتا کہ یہ شوبز انڈسٹری کی کون سی شخصیت ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری میں ایسے اداکار اور اداکارئیں ہیں جن کے ماضی کی تصاویر دیکھی جائیں تو انہیں پہچاننا بہت ہی مشکل ہوتا ہے۔

    گزشتہ روز انٹرنیٹ پر بھارتی اداکارہ نے اپنے اکاؤنٹ لمبے بال، داڑھی اور مونچھوں والی ایک تصویر شیئر کی جسے دیکھنے سے بظاہر تو لگ رہا تھا کہ یہ کسی مرد کی تصویر ہے مگر اداکارہ نے خود اس راز سے پردہ بھی ہٹا دیا۔

    پڑھیں: بالی ووڈاداکارہ ودیا بالن کو پاکستانی فلموں کی پیشکش

    بالی ووڈ انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی ودیا بالن نے مداحوں کو مخمصے میں نہیں رکھا بلکہ تصویر کے ساتھ ہی اسٹیٹس بھی لکھ دیا کہ ’’زندگی کا پہلا کردار اسٹیج میں نبھایا‘‘۔

    My 1st role ever…in the only stage play ive ever done called Dhungpatpatadhundipokoruppopotorpo…..

    A post shared by Vidya Balan (@balanvidya) on

    ودیا بالن کی تصویر دیکھ کر مداحوں نے نہ صرف حیرانی کا مظاہرہ کیا بلکہ کچھ لوگوں نے تو اسے مذاق بھی قرار دیا۔

    یاد رہے ودیا بالن نے اب تک کئی بھارتی فلموں میں کردار ادا کیا ہے اور اُن کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ اپنے کردار کو بخوبی نبھانے کی صلاحیت بھی رکھتی ہیں۔

  • بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن ہراسمنٹ کا شکار

    بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن ہراسمنٹ کا شکار

    بالی وڈ کی نامور اداکارہ ودیا بالن نے انکشاف کیا ہے کہ کلکتہ کے ایئرپورٹ پر ان کے ایک مداح نے انہیں ہراساں کرنے کی کوشش کی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سلک اسٹار ودیا ان دنوں اپنی عنقریب آنے والی فلم ’بیگم جان‘ کی پروموشن کے لیے کلکتہ گئیں تھی۔ فلم پروڈیوسرمہیش بھٹ اور ڈائریکٹر سری جیت مکھرجی بھی ان کے ہمراہ تھے۔


    میں ایک لالچی فنکار ہوں، ودیا بالن


    ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں افراد ایئرپورٹ میں داخل ہورہے تھے کہ ایک شخص آیا اورودیا کے ساتھ سیلفی لینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

    ودیا بالن جو کہ ہمیشہ اپنے مداحوں کو اچھا رسپانس دینے کے لیے مشہور ہیں انہوں نے حامی بھرلی۔ اس شخص نے اجازت ملتے ہی ودیا کی کمر میں ہاتھ ڈال دیا۔

    اداکارہ اس کی اس بے باکی پر چند لمحوں کے لیے صدمے میں آگئیں اور اسے ہٹنے کے لیےکہا اس کے باوجود بھی وہ شخص باز نہ آیا اور ان کی کمر پر اپنی گرفت مضبوط کرلی۔

    اس موقع پر ودیا کے مینجر نے مداخلت کی اور اس شخص کو ان سے دور کیا تاہم اس شخص نے ایک بار پھر ان کی کمر میں ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی‘ اس بار ودیا چلا پڑیں، ’’تم سمجھتے کیا ہو‘ کیا کررہے ہو ، یہ انتہائی غلط حرکت ہے‘‘۔

    اور اس شخص کی دیدہ دلیری تو دیکھئے کہ اس سب کے بعد بھی وہ سیلفی کے لیے اصرار کرنے لگا جس پر ودیا نے انہتائی بلند اورغصیلی آواز میں اسے کہا کہ ’’ نہیں! تم نہیں لے سکتے‘ اپنی حد میں رہو‘‘۔

    ودیا بالن نے اس ناخوش گوار حادثے کے بارے میں بات کرتے ہوئے غصیلے لہجے میں کہا کہ کوئی اجنبی خواہ وہ مرد ہو یا عورت آپ کے ساتھ ایسا کچھ کرنے کی کوشش کرتا ہے تو وہ آپ کی ذاتی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرتا ہے جو کہ قابلِ قبول نہیں۔ ہم لوگ پبلک فگر ہیں‘ پبلک پراپرٹی نہیں۔

  • ودیا بالن پاکستانی خواتین اورعمر شریف کی مداح نکلیں

    ودیا بالن پاکستانی خواتین اورعمر شریف کی مداح نکلیں

    بالی وڈ ایکٹریس ودیا بالن نے پاکستانی فنکاروں کی تعریف کرتے ہوئے پاکستانی خواتین کو سب سے حسین قراردے دیا۔

    ڈرٹی پکچرز جیسے بے باک کردار ادا کرنے کے حوالےسے مشہور بھارت اداکارہ ودیا بالن کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی اداکاروں اور موسیقاروں کی بہت بڑی مداح ہیں۔،

    بھارت میں ایک مقامی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے ودیا بالن کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کو بے پناہ پسند کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پراثر اورپرروح موسیقی ہر ایک دل کو لبھاتی ہے اور پاکستانی موسیقار اس فن میں کمال رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ذاتی طور پر میں راحت فتح علی خان کو بے حد پسند کرتی ہوں اور میں کوک اسٹوڈیو میں ان کی پرفارمنس دیکھتی ہوں‘‘۔


    ودیا بالن پاکستان کی صوفی موسیقارہ سے چند سال قبل ان کے ساتھ ہونے والی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے انتہائی جذباتی ہوگئیں۔

    وہ عابدہ پروین سے چند سال قبل ملی تھیں اور انہوں نے کہا کہ ’’میرے خدا!ان کی آواز میں بے پناہ اثر ہے‘‘۔

    ودیا بالن پاکستانی ٹی وی سیریلز اور اسٹیج شوز کی بھی بڑی مداح ہیں ان کا کہنا تھا کہ ان کا بچپن عمر شریف کا مزاحیہ ڈرامہ بکرا قسطوں پردیکھتے گزرا ہے۔ یہاں یہ بات قابلذکر ہے کہ ودیا کے خاندان کےکئی لوگ ٹھیک طرح سے ہندی بول نہیں سکتے اور اردو سے بھی ان کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

    Umar-Sharif

    انہوں نے کہا کہ وہ باقاعدگی سے نہیں نہیں دیکھ پاتی تھیں لیکن بچپن میں انہیں عمر شریف کا اسٹیج شو بکرا قسطوں پر بے پناہ پسند تھا اور وہ اوران کے اہل خانہ اسے دیکھا کرتے تھے اور لطف اندوز ہوتے تھے۔

    ودیا نے پاکستانی خواتین کو بھی سراہا اورکہا کہ ’’پاکستانی خواتین عموماً خوبصورت ہوتی ہیں بلکہ سچ کہا جائے تو وہ حسین ہوتی ہے چاہے وہ روایتی ساڑھی میں ملبوس ہوں یا کچھ اور پہنیں‘‘۔


    انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیاکہ اگر کسی اچھے اسکرپٹ کے ساتھ انہوں پاکستانی فلم میں کام کرنے کی آفر ہوئی تو وہ ضرور کریں گی۔