Tag: Vietnam

  • کورونا لاک ڈاؤن : وہ ملک جہاں غرباء کے لئے چاول کے ‘اے ٹی ایم’ بنوائے گئے

    کورونا لاک ڈاؤن : وہ ملک جہاں غرباء کے لئے چاول کے ‘اے ٹی ایم’ بنوائے گئے

    ہنوئی : ویت نام میں کرونا وائرس کی وجہ سے نافذ کیے جانے والے لاک ڈاؤن میں غریب عوام کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے مشینوں کے ذریعہ چاول کی فراہمی شروع کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ویت نام میں عوام کی پریشانی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں کو جدید انداز میں چاولوں کی فراہمی شروع کی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق مخیر افراد نے ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں مختلف مقامات پر غریبوں کے لیے چاولوں کی اے ٹی ایم مشینیں نصب کر دی ہیں، جہاں سے غریب اور ضرورت مند افراد چاول حاصل کر سکتے ہیں۔

    اس دوران سماجی فاصلے کی ہدایت پر بھی سختی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے، صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک چاولوں کی مشینوں سے بیگز بھرے جا سکتے ہیں جس کے لیے ضروری ہے کہ تمام افراد 6 فٹ کے فاصلے پر کھڑے ہوں اور ان کے ہاتھ سینیٹائزڈ ہوں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ہنوئی کے علاوہ ملک کے دیگر مقامات پر بھی راشن کی فراہمی کے لیے اے ٹی ایم مشینیں نصب کی جا رہی ہیں، جہاں سے لوگ مفت راشن حاصل کررہے ہیں۔

     

  • ٹرمپ اور کم جونگ ملاقات، امریکی صدر ہنوئی روانہ

    ٹرمپ اور کم جونگ ملاقات، امریکی صدر ہنوئی روانہ

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کے درمیان ویتنام میں ہونے والی ملاقات کے لیے ٹرمپ ہنوئی روانہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی روانہ ہوگئے، جہاں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان سے اہم ملاقات ہوگی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ امریکی صدر شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے سے متعلق معاہدے کے لیے شمالی کوریا کے اپنے ہم منصب کم جونگ ان سے دوسری مرتبہ براہ راست مذاکرات کریں گے۔

    نیشنل سیکورٹی کے مشیر جان بولٹن نے دو ماہ قبل کہا تھا کہ پچھلے سال جون میں سنگاپور میں جو وعدے کیے گئے تھے، شمالی کوریا کو ابھی ان پر عمل کرنا ہے جس کے لیے دوسری سربراہی ملاقات کی ضرورت ہے۔

    دوسری جانب امریکی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ دوسری سربراہی ملاقات میں کوئی بڑی پیش رفت نہ ہونے کی صورت میں صدر ٹرمپ کو سیاسی طور پر نقصان ہو سکتا ہے۔

    ٹرمپ اور کم جونگ کی ممنکہ ملاقات، مخالفین میدان میں آگئے

    کم جونگ ان اور ڈونلڈ ٹرمپ سنگاپور میں پہلی ملاقات کے آٹھ ماہ بعد ویت نام کے دارالحکومت ہنوئی میں رواں ماہ 27 فروری کو دوسری ملاقات کریں گے۔

    خیال رہے کہ کئی امریکی ناقدین نے کم جونگ ان اور ٹرمپ کی 27 فروری کو ہونے والی ملاقات کو بے سود قرار دیا ہے۔

    البتہ شمالی کوریائی حکام نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مخالفین کی باتوں پر توجہ نہ دیں کیوں کہ یہ مذاکرات کی ناکامی چاہتے ہیں۔

  • ویتنام کے صدرکے انتقال پرصدر اور وزیراعظم کی تعزیت

    ویتنام کے صدرکے انتقال پرصدر اور وزیراعظم کی تعزیت

    اسلام آباد : ویتنام کے صدر ٹران ڈائی کوآنگ کے انتقال پرصدرڈاکٹرعارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے تعزیت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پردفترخارجہ کے ترجمان نے پیغام میں کہا کہ ویتنام کے صدر کے انتقال پر صدرمملکت اور وزیراعظم تعزیت کرتے ہیں۔

    ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے مزید کہا کہ دکھ کی گھڑی میں پاکستان کی حکومت اورعوام ویتنام کے ساتھ ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ویتنام کے صدر ٹران ڈائی کوآنگ 61 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔

    ٹران ڈائی کوآنگ ہنوئی سے 115 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ایک گاؤں میں پیدا ہوئے، ان کا تعلق کسان کمیونٹی سے تھا۔

    انہوں نے اپریل 2016 میں ویتنام کے صدر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالی تھیں. اس سے قبل وہ پبلک سیکیورٹی کے وزیر کے طور پربھی ذمہ داریاں سرانجام دے چکے تھے۔

  • دیو قامت ہاتھوں پر کھڑا انوکھا پل

    دیو قامت ہاتھوں پر کھڑا انوکھا پل

    ویت نام کے انجینیئرز نے ستونوں کو انسانی ہاتھوں کی شکل میں ڈھال کر 5 ہزار فٹ طویل پل بنا ڈالا۔

    سینٹرل ویت نام میں بنائے جانے والے اس پل کے ستون ہاتھوں کی شکل کے ہیں جو جنگل سے ابھرتے ہوئے معلوم ہورہے ہیں۔

    پل کا رنگ سنہرا ہے جس کی مناسبت سے اسے گولڈن برج کا نام دیا گیا ہے۔ بنانے والوں نے ستونوں کو ’خدا کے ہاتھوں‘ کا نام دیا ہے۔

    150 میٹر طویل یہ پل ویت نام کے ایک سیاحتی مقام پر بنایا گیا ہے جہاں پر سیاحوں کی رونق دوگنی ہوگئی ہے جو اس پل کو دیکھنے کے لیے جوق در جوق آرہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ویتنام میں طوفان’ڈیمرے‘کی تباہ کاریاں، 27 افراد ہلاک

    ویتنام میں طوفان’ڈیمرے‘کی تباہ کاریاں، 27 افراد ہلاک

    ہنوئی: ویتنام کے جنوبی اور مرکزی حصوں میں ڈیمری نامی طوفان نے تباہی مچای دی، جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 27 ہوگئی جبکہ 20 سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز ویتنام کے جنوبی اور مرکزی حصوں سے ٹکرانے والے طوفان ’ڈیمری‘کے دوران سمندی ہواؤں کی رفتار 90 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی ہے۔

     مشرق سے مغرب تک تباہ کن سیلاب اورطوفان کیوں؟*

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طوفان کے باعث 40 ہزار سے زائد مکانات تباہ جبکہ علاقے میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے تاہم ریسکیو اداروں نے بروقت کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے۔ طوفان کے پیش نظر ویتنام انتظامیہ غیر ملکی سیاحوں سمیت 30 ہزار مقامیوں کو قبل از وقت محفوظ مقامات پر منتقل کرچکی تھی۔

    طوفان ’ڈیمری‘کے باعث سے سب زیادہ متاثر ہونے والا شہر ’نہاترنگ‘ہے، جہاں ساحلی شہر داننگ کی جانب 500 کلومیٹر تک علاقہ شدید متاثر ہوا ہے۔ واضح رہے کہ نہاترنگ میں آئندہ ہفتے عالمی رہنماؤں کی ایپک سمٹ شیڈول تھی۔

    ویتنام میں اس سے قبل بھی متعدد طوفان آچکے ہیں اور وہاں طوفان، سیلاب، بارشیں اور دیگر قدرتی آفات کے باعث ہر سال متعدد لوگ لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔ ماہرین نے ڈیمری طوفان کو جنوبی ساحلی پٹی سے ٹکرانے والا سے سب سے تباہ کن طوفان قرار دیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔