Tag: Vikas Swarup

  • حافظ سعید کیخلاف کارروائی سے مطمئن نہیں ہیں، بھارت

    حافظ سعید کیخلاف کارروائی سے مطمئن نہیں ہیں، بھارت

    نئی دہلی: جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید احمد کی نظر بندی کے حوالے سے بھارت کا کہنا ہے کہ حافظ سعید کیخلاف کارروائی سے مطمئن نہیں ہیں کیونکہ اس سے قبل بھی ان کو نظر بند کیا جا چکا ہے، جب تک پاکستان صحیح معنوں میں شدت پسند عناصر کے خلاف کارروائی نہیں کرتا تب تک یہ یقین کرنا مشکل ہوگا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف واقعی سنجیدہ ہے۔

    یہ بات وزارتِ خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے بیان میں کہی، ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے پہلے بھی یہ بات کہی گئی کہ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی قرارداد کے تحت دہشت گردوں اور تنظیموں کےخلاف کارروائی تمام رکن ممالک کی جانب سے کی جائے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق انڈیا کے داخلی امور کے وزیرِ مملکت کرن ریجیجو نے کہا کہ انڈیا نے پاکستان پر مسلسل دباؤ ڈالا ہوا ہے۔

    ہم دنیا کو بتاتے رہے ہیں کہ پاکستان نے صرف حافظ سعید کو ہی نہیں بلکہ دوسرے دہشت گردوں کو بھی پناہ دے رکھی ہے۔ اگر پاکستان پر ہر طرف سے دباؤ پڑے گا تو وہ ان عناصر کے خلاف صحیح معنی میں کارروائی کرنے کے لیے مجبور ہو گا۔

    دوسری جانب بھارت کے ایک تجزیہ کار قمر آغا نے کہا ہے کہ پاکستان اگر واقعی سنجیدہ ہے تو اسے حافظ سعید کو باضابطہ طور پر گرفتار کرنا چاہیے اور ان کے خلاف عدالت میں مقدمہ چلانا چاہیے۔

  • راج ناتھ کے پاکستانی دورے میں پاکستانی حکام سے دو طرفہ ملاقات نہیں ہوگی،وکاس سوارپ

    راج ناتھ کے پاکستانی دورے میں پاکستانی حکام سے دو طرفہ ملاقات نہیں ہوگی،وکاس سوارپ

    اسلام آباد : بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ کل پاکستان آرہے ہیں، ان کی پاکستان آمد کا مقصد سارک ممالک کے وزرائے داخلہ کے اجلاس میں شرکت کرنا ہے۔

    مزید پڑھیں : بھارتی وزیرداخلہ آئندہ ماہ 2روزہ دورے پرپاکستان آئیں گے

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھرمیں سفارتی آداب کے تحت جب بھی کسی ملک کا وزیر دوسرے ملک جاتاہے تو اپنے ہم منصب سے ملاقات کرتا ہے مگر راج ناتھ کی آمد سے پہلے ہی بھا رتی دفتر خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ نے ٹویٹ کی جسمیں کہا گیا کہ راج نا تھ کے پاکستانی دورے میں وہ صرف سارک کانفرنس میں شرکت کریں گے پاکستانی حکام سے دو طرفہ ملاقات نہیں ہو گی۔

     

    بھارتی وزیر داخلہ کا دورۂ پاکستان ایسے موقع پر ہو رہا ہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تشدد سے شہادتوں کاسلسلہ جاری ہے اور
    بھارتی وزیر داخلہ بھارتی سیکو ریٹی اداروں کو لگام دینے کے بجائے پاکستان پر الزام عائدکرتے رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں : پاکستان کو مسئلہ کشمیر پر اپنا نقطہ نظر تبدیل کرنا ہوگا ، راج ناتھ سنگھ

    یاد رہے کہ بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ آئندہ ماہ 2روزہ دورے پر پاکستان آرہے ہیں، راج ناتھ سنگھ سارک کانفرنس میں شرکت کیلئے 3 اگست کو پاکستان پہنچیں گے، انکے ہمراہ مرکزی داخلہ سکریٹر ی راجیو مہرشی اور وزارت داخلہ کے کئی دیگر افسران بھی ہوں گے۔

  • پاک بھارت خارجہ سیکریٹریز ملاقات جلد ہوگی، وکاس سوارپ

    پاک بھارت خارجہ سیکریٹریز ملاقات جلد ہوگی، وکاس سوارپ

    نئی دہلی : ترجمان بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاک بھارت سیکریٹری خارجہ کی ملاقات جلد ہوگی، مذاکرات ری شیڈول ہوچکے ہیں، پٹھان کوٹ حملے پر پاکستان کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستان میں مسعود اظہر کی گرفتاری مثبت قدم ہے۔

    ترجمان بھارتی وزارت خارجہ وکاس سوارپ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت خارجہ سیکریٹریز ملاقات جلد ہوگی، پاک بھارت مذاکرات ری شیڈول ہوچکے ہیں، مذاکرات ری شیڈول کرنا یکطرفہ نہیں باہمی فیصلہ ہے ۔

    وکاس سوارپ کا کہنا تھا کہ پٹھان کوٹ حملے پر پاکستان کے بیان کاخیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان میں مسعوداظہرکی گرفتاری مثبت قدم ہے، مسعود اظہر کی گرفتاری کی باضابطہ اطلاع نہیں ملی۔

    ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ پٹھان کوٹ حملے میں ملوث افراد کیخلاف پاکستان کو ثبوت دیے ہیں، پاکستانی حکومت نے کہا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم بھیجناچاہتے ہیں، پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کی آمد کے منتظر ہیں۔