کوہاٹ: سابق کپتان شاہد آفریدی کی کوہاٹ میں اپنے گاؤں میں موج مستی جاری ہے ، انھوں نے گڑ بنتا تو دیکھا تو خود بھی کڑچھا چلانے لگے اور کھیت میں چارپائی پربیٹھ کرغلیل سے شکار کھیلا۔
سابق کپتان شاہد آفریدی ان دنوں اپنے اہل خانہ کے ساتھ کوہاٹ میں چھٹیاں گذار رہے ہیں، انہوں نے مقامی افراد کی گڑ بنانے کے کام میں بھی مدد کی اور کڑھائی کے قریب بیٹھ کر گرما گرم گڑ سے بھی لطف اندوز ہوئے۔
ان کے بھائی مشتاق آفریدی نے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی، جسے خاصی مقبولیت حاصل ہوئی۔
@SAfridiOfficial trying to making brown sugar (guurr) pic.twitter.com/IxOgXJrvym
— Mushtaq Afridi (@mushiafridi10) December 26, 2016
شاہد آفریدی نے اپنے آبائی گاؤں تنگی باڑہ میں بھائیوں کے ساتھ کھیتی باڑی میں ہاتھ بھی بٹایا جبکہ اپنی گھومتی گیندوں سے وکٹوں کو نشانہ بنانے والے لالہ کھیتوں میں غلیل سے نشانہ پکا کرنے کی مشقیں کر رہے ہیں اور جب بھوک لگی تو وہیں دسترخوان بچھالیا اور دیسی کھانے پر ہاتھ صاف کیا۔