Tag: Vin Diesel

  • پال واکر کی بیٹی کی شادی، وِن ڈیزل نے دوستی کا حق ادا کردیا

    پال واکر کی بیٹی کی شادی، وِن ڈیزل نے دوستی کا حق ادا کردیا

    ہالی ووڈ میں پال واکر اور وین ڈیزل کی فلمی پردے پر جوڑی اور دوستی کے ہمیشہ سے چرچے رہے، پال واکر کی موت کے بعد بھی وین ڈیزل نے دکھایا کہ سچی دوستی کیسی ہوتی ہے ؟

    فاسٹ اینڈ فیورئس فلم کے سپر اسٹارز ون ڈیزل نے اپنے ساتھی اداکار پال واکر جن کا ایک ٹریفک حادثے میں انتقال ہوگیا تھا، ان کی بیٹی میڈو واکر کی شادی میں باپ کی جگہ شرکت کی اور انہیں خود ایزل تک لے کر آئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Meadow Walker (@meadowwalker)

    وین ڈیزل کسی ایونٹ میں پال واکر کو نہیں بھولے یہی وجہ ہے اس بے مثال جوڑی کی دوستی اب بھی برقرار ہے۔

    بائیس سالہ میڈو واکر نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کے ذریعے اپنی شادی کا اعلان کیا، انہوں نے اداکار بوائے فرینڈ لوئس تھورنٹن ایلن سے شادی کی، شادی کی تقریب میں فاسٹ اینڈ دی فیوریس کے اداکاروں نے بھی شرکت کی اور چار چاند لگائے۔

    واضح رہے کہ نومبر دوہزار تیرہ میں فاسٹ اینڈ فیورس کے ساتویں حصے کی شوٹنگ جاری تھی کہ پال واکر ایک ایونٹ سے واپسی پر کار حادثہ کا شکار ہوکر جہان فانی سے کوچ کرگئے تھے۔

  • فاسٹ اینڈ فیوریس 9: ون ڈیزل کا 10 سالہ بیٹا بھی کاسٹ میں شامل

    فاسٹ اینڈ فیوریس 9: ون ڈیزل کا 10 سالہ بیٹا بھی کاسٹ میں شامل

    مقبول ترین ایکشن فلم فرنچائز فاسٹ اینڈ فیوریس کے نویں حصے میں ون ڈیزل کے بیٹے بھی اداکاری کرتے دکھائی دیں گے، ون ڈیزل فلم کے مرکزی کرداروں میں سے ایک ہیں۔

    ون ڈیزل کے بیٹے والد کے ساتھ فلم میں اداکاری کرتے ہوئے اپنا ڈیبیو کریں گے۔

    10 سالہ ونسنٹ کے کنٹریکٹ میں سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق ونسنٹ کو ایک ہزار 5 ڈالر فی دن معاوضہ بھی دیا گیا، فلم میں انہیں کتنا ٹائم اسکرین پر دکھایا جائے گا اس کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

    فاسٹ اینڈ فیوریس 9 کی ریلیز کرونا وائرس کی وجہ سے کئی بار ملتوی کی جا چکی ہے اور اب اس کی ریلیز کی حتمی تاریخ 25 جون پیش کی گئی ہے۔

  • ہالی ووڈ اداکار ون ڈیزل بھی رمضان المبارک کے معترف

    ہالی ووڈ اداکار ون ڈیزل بھی رمضان المبارک کے معترف

    ہالی ووڈ کے معروف اور اپنی فٹنس کے حوالے سے نہایت مشہور اداکار ون ڈیزل بھی ماہ رمضان کی فضیلتوں معترف ہوگئے اور اسے نظم و ضبط حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ قرار دیا۔

    امریکی ہپ ہاپ فنکار فرنچ مونٹانا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے ساتھ ون ڈیزل بھی موجود ہیں۔

    ویڈیو میں دونوں فنکار دنیا بھر کے مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارک باد دیتے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: ہالی ووڈ اداکار ون ڈیزل شیروانی میں ملبوس

    ویڈیو میں ون ڈیزل کہتے نظر آتے ہیں، ’ہم یہاں رمضان کی نہایت اہم تعطیلات ایک ساتھ گزار رہے ہیں۔ مجھے فخر ہے کہ میرا بھائی یہاں رمضان کے روزے رکھ رہا ہے‘۔

    مونٹانا نے جواب میں کہا، ’ہاں میں کوشش کررہا ہوں کہ میرا بھائی بھی میرے ساتھ روزے رکھے، رمضان مبارک‘۔

    ماہ رمضان کے حوالے سے ون ڈیزل کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان میں لوگ نظم وضبط کو طویل وقت کے لیے اپناتے ہیں جو سب کے لیے اچھا ہے۔ یہ مہینہ پھر سے کھوئی ہوئی توانائی بحال کرنے اور شفا پہنچانے کا ذریعہ بھی ہے۔

    with my brother @vindiesel 1st day of Ramadan

    A post shared by French Montana (@frenchmontana) on


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ہالی ووڈ ایکشن فلم دی لاسٹ وچ ہنٹر کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا

    ہالی ووڈ ایکشن فلم دی لاسٹ وچ ہنٹر کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا

    امریکہ: ہالی ووڈ ایکشن فلم دی لاسٹ وچ ہنٹر کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

    خوفناک مناظر پر مشتمل سپرنیچرل ایکشن فلم دی لاسٹ وچ ہنٹر کا پہلا ٹریلرخوف کے سائے پھیلانے آگیا ہے، چڑیلوں کے شکار کی کہانی پر مشتمل فلم کا ہیرو ہالی ووڈ کا معروف اداکار ون ڈیزل بخوبی اپنے کردار سے انصاف کرتا ہے۔

    فلم کے دیگر کرداروں میں روز لیسلی، ایلیجا ووڈ اور مائیکل کین شامل ہیں۔

    خوف اوردہشت کے سائے تلے فلم دی لاسٹ وچ ہنٹر تئیس اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بن جائے گی۔