Tag: Vinod Khanna

  • ونود کھنہ کی آخری رسومات: فنکاروں کی عدم شرکت پر رشی کپور برہم

    ونود کھنہ کی آخری رسومات: فنکاروں کی عدم شرکت پر رشی کپور برہم

    ممبئی: ونود کھنہ کی آخری رسومات میں شرکت نہ کرنے پر رشی کپور ساتھی فنکاروں پر سیخ پا ہوگئے اور کہا کہ نئے فنکاروں نے شرکت نہ کر کے اچھا تاثر نہیں دیا جبکہ پریانکا چوپڑا کی تقریب میں سارے ستارے موجود تھے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے رشی کپور نے کہا کہ نئے فنکاروں نے اُس شخص کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کی جنہوں نے اُن کے ساتھ کام کیا، نئے اداکاروں کا یہ عمل انتہائی شرمناک ہے، نئے لوگوں کو عزت کرنا سیکھنا پڑے گی۔

    انہوں نے کہا کہ آج کی صورتحال دیکھنے کے بعد اندازہ کرسکتا ہوں کہ جب میں مروں گا تو مجھے کاندھا دینے کے لیے کوئی نہیں آئے گا کیونکہ انڈسٹری میں اب نام نہاد اسٹارز کا راج ہے۔

    رشی کپور نے کہا کہ میری اہلیہ اور بیٹا بیرون ملک گئے ہوئے ہیں اگر وہ بھارت میں ہوتے تو ضرور شرکت کرتے جبکہ جو لوگ گزشتہ رات پریانکا چوپڑا کی تقریب میں موجود تھے اُن فنکاروں نے بھی آخری رسومات میں شرکت نہیں کی جس پر مجھے بہت غصہ ہے۔

    یاد رہے رشی کپور نے ونود کھنہ کے ساتھ کئی فلموں میں کام کیا ہے، جن میں اکبر امر انتھونی، اینا مینا ڈیکا اور چاندنی جیسی مشہور فلمیں بھی شامل ہیں۔

    واضح رہے ونود کھنہ گزشتہ روز 70 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد ممبئی کے اسپتال میں انتقال کرگئے تھے، وہ کافی عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔

  • معروف  بھارتی اداکار ونود کھنہ انتقال کرگئے

    معروف بھارتی اداکار ونود کھنہ انتقال کرگئے

    نئی دہلی : معروف بھارتی اداکار ونود کھنہ شدید علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اداکار ونودکھنہ انتقال کرگئے ، ونودکھنہ کی عمر70سال تھی،  وہ کافی دنوں سے علیل تھے اور کینسر  کے مرض میں مبتلا تھے۔

    بھارتی اداکار ونود کھنہ 6 اکتوبر1946 کو پیدا ہوئے، انھوں نے بالی وڈ کیرئیر کا آغاز فلم ’’ من کا میت‘‘ سے کیا، بالی ووڈ پر راج کرنے والے ونود کھنہ نے ایک سو اکتالیس سے زائد فلموں میں کام کیا اور آخری بار 2015 میں شاہ رخ خان کی فلم دل والے میں جلوہ گر ہوئے تھے۔

    ونود کھنہ بھارتی فلم انڈسٹری میں وہ واحد اداکار تھے، جو ہیرو کے ساتھ ساتھ سائیڈ ہیرو کا کردار بھی بہ خوبی ادا کرتے اور امیتابھ بچن کے ساتھ ان کی کئی کامیاب فلمیں ہیں، جیسے امر اکبر انتھونی، قربانی، مقدر کا سکندر، جرم وغیرہ ان کے کریڈٹ پر ہیں۔

    ونود کھنہ کو اپنی فلم ’ہاتھ کی سفائی‘ کے لیے بہترین معاون اداکار اور لائو ٹائم اچومنٹ کے لیے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ انہیں 2007 میں ذی سینی ایوارڈز کی جانب سے بھی لائف ٹائم اچومنٹ ایوارڈ دیا گیا تھا۔


    مزید پڑھیں : ونود کھنہ کینسر کے مرض میں مبتلا


    سپر اسٹار ونود کھنہ گزشتہ دنوں جسم میں پانی کی شدید کمی کے باعث ہسپتال میں داخل ہوئے تھے اور ان کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ کینسر کے علاج کے لیے اسپتال میں آئے ونود کھنہ کی اہل خانہ کے ہمراہ لی گئی تھی۔

    جس کے بعد ونود کھنہ کے انتقال کی افواہ سامنے آئیں تھیں۔

    ونود کھنہ نے فلم انڈسٹری کے علاوہ راج نیتی میں بھی اپنا کردار ادا کر رہے تھے اور پارلیمنٹ کے رکن منتخب بھی ہوئے تھے، جہاں وہ اپنے علاقے کے عوام کی خدمت میں مصروف عمل رہتے تھے، اس کے باوجود فلم سے ناطہ نہیں توڑا اور کچھ عرصے قبل تک فلمیں کرتے رہیں اور ولن سے لے کر پروفیسرز تک کے کردار ادا کیے۔