Tag: Violation of the law

  • راس الخیمہ : قانون کی خلاف ورزی پر کتنا جرمانہ ہوگا؟

    راس الخیمہ : قانون کی خلاف ورزی پر کتنا جرمانہ ہوگا؟

    متحدہ عرب امارات کے بڑے شہر اور دارالحکومت راس الخیمہ میں پولیس حکام نے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کیلئے تمام گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو سخت تنبیہ جاری کی ہے۔

    حالیہ دنوں شروع ہونے والی مہم کے دوران پولیس افسران نے ڈرائیوروں سے کہا ہے کہ وہ سڑک پر زیادہ محتاط رہیں اور تمام ٹریفک قوانین پر مکمل عمل درآمد کریں۔

    راس الخیمہ پولیس کے محکمہ ٹریفک اور پٹرولنگ کے ڈائریکٹر کرنل ڈاکٹر محمد البحر نے کہا ہے کہ امارات میں ٹریفک حکام نے حال ہی میں متعدد خلاف ورزیوں کو ریکارڈ کیا ہے اور ان میں سب سے زیادہ تشویشناک گاڑیاں انتہائی تیز رفتاری سے چلائی جا رہی ہیں۔

    راس الخیمہ پولیس

    کرنل البحر نے کہا ہے کہ تیز رفتاری کی ان خلاف ورزیوں کو خود ڈرائیور اور اس کے آس پاس والوں کے خلاف جرم سمجھا جاسکتا ہے۔

    کرنل البحر نے وزارتی قرارداد نمبر 178 کے مطابق، تیز رفتاری کرنے والوں کے لیے بھاری جرمانے پر زور دیا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ 80کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ رفتار کی حد سے تجاوز کرنے والوں کے لیے 3ہزار درہم جرمانہ، 23بلیک پوائنٹس، 60 دن کی گاڑی کی بندش ہے۔

    اس کے علاوہ 60کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے حد سے آگے جانے والوں کے لیے 2ہزار درہم جرمانہ،12 بلیک پوائنٹس اور 30 ​​دن کی گاڑیوں کی پابندی ہے۔

  • کویت : قانون کی خلاف ورزی کرنے والے غیرملکیوں کی شامت آگئی

    کویت : قانون کی خلاف ورزی کرنے والے غیرملکیوں کی شامت آگئی

    کویت میں پولیس نے بڑے پیمانے پر کارروائیاں کرتے ہوئے غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ملکی و غیرملکی افراد کو پکڑلیا۔

    تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے اعلی حکام کی ہدایات پر خصوصی مہم کا آغاز کیا، جس کے تحت العارضیہ کے علاقے کو گھیرے میں لے کر اس کے داخلی اور خارجی راستے بند کر دیے۔

    اس خصوصی مہم کے دوران بزرگوں اور خصوصی افراد کے ساتھ انسانی ہمدردی کے پیش نظر نرم رویہ اختیار کیا گیا جبکہ خلاف ورزی کرنے والے دیگر افراد کے خلاف ضروری اور قانونی اقدامات کیے گئے۔

    کویتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس مہم کے نتیجے میں 257 براہ راست خلاف ورزیاں جاری کی گئیں، نشہ آور اشیاء کی ضبطی کے علاوہ چار افراد غیر معمولی حالت میں پکڑے گئے، دو افراد مجرمانہ طور پر مطلوب تھے جنہیں 14 دن کی قید کی سزائیں سنائی گئیں۔

    کارروائی کے دوران جعل سازی کا زیر التواء مقدمات میں ملوث، کفیل سے بھاگ جانے والے، اقامہ کی خلاف ورزی کرنے والے دو دیگر افراد، منشیات کا عادی شخص جس کے قبضے میں منشیات کی گولیوں کی بھاری مقدار برآمد ہوئی گرفتار کرلیا گیا جبکہ دو مطلوبہ گاڑیاں بھی پکڑی گئیں۔

  • قانون کی خلاف ورزی کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کو انتہائی سخت سزا

    قانون کی خلاف ورزی کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کو انتہائی سخت سزا

    کویت سٹی : کویت میں ہائی ویز پر موٹر سائیکلوں کی "ڈیلیوری” پر پابندی کے نئے فیصلے پر عملدرآمد شروع کردیا گیا، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت ترین سزا کا اعلان کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق باخبر سیکیورٹی ذرائع نے میڈیا کو شاہراہوں پر”موٹر سائیکل ڈیلیوری” پر پابندی کے فیصلے پر عمل درآمد کا انکشاف کیا جسے وزارت داخلہ نے گزشتہ روز  اتوار  سے نافذ ہونے کا اعلان کیا ۔

    ذرائع نے بتایا کہ اس فیصلے پر عمل درآمد فیڈریشن آف ریسٹورنٹس اینڈ ڈیلیوری کمپنیوں کے ساتھ اس معاہدے کے بعد کیا گیا ہے کہ ہر موٹر سائیکل میں ایسے آلات نصب کیے جائیں گے جو موٹر سائیکل سوار کو چلنے کا راستہ دکھا سکیں گے۔

    ٹریفک کی خلاف ورزی پر قانونی اقدامات کرنے اور دوبارہ خلاف ورزی کی صورت میں موٹر سائیکل سوار کو قانون کی پاسداری اور احترام نہ کرنے پر ملک بدر کر دیا جائے گا۔

    کویت میں موٹرسائیکل ڈیلیوری نیا قانون لاگو، خلاف ورزی پر ملک بدری کا حکم

    وزارت داخلہ نے یہ شرط عائد کی کہ تمام ڈیلیوری کمپنیاں اور ریستوران ڈیلیوری بائیک کے ڈرائیوروں کو پابند کریں کہ وہ ہیلمٹ پہننے سے متعلق احتیاطی تقاضوں کی پابندی کریں اور موٹر سائیکل کے باکس پر ایک عکاس اسٹیکر لگائیں تاکہ دوسرے موٹر سوار اسے رات کے وقت دیکھ سکیں۔

    ذرائع نے باور کرایا ہے کہ شاہراہوں پر موٹر سائیکل پر کی جانے والی ڈلیوری پر پابندی اور ایک گورنری سے دوسرے گورنری میں نہ جانے کا فیصلہ بڑی تعداد میں ہونے والے ٹریفک حادثات کی وجہ سے کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ڈیلیوری کرنے والے کارکنان شدید زخمی اور بعض اوقات ایسے حادثے ان کی موت کا باعث بن جاتے ہیں۔

    متعلقہ حکام کے مطابق اس فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والے کارکنان کو گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے گی جبکہ دوبارہ خلاف ورزی کرنے پر موٹر سائیکل کو ضبط کر لیا جائے گا اور اس کے ڈرائیور کو ملکی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ملک سے نکال دیا جائے گا۔

  • سعودی عرب : قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف گھیرا مزید تنگ

    سعودی عرب : قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف گھیرا مزید تنگ

    ریاض : وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے قانون محنت کی خلاف ورزیوں پر نئی سزاؤں کا عندیہ دیا ہے، سزاؤں کے چارٹ میں مقررہ جرمانے قانون محنت کی دفعہ 229 کی شق (الف) اور شق (ب) میں مذکور جرمانوں کی انتہائی حد کے 50 فیصد سے زیادہ نہیں ہوں گے۔

    نئے چارٹ میں ایسی خلاف ورزیاں بھی شامل ہوں گی جو جرمانے کی انتہائی حد سے 50 فیصد سے زیادہ ہوں گی، سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایسے ادارے جن کے ملازمین کی تعداد 10 سے کم یا زیادہ ہو ان پر غلط معلومات پیش کرنے کی صورت میں 50ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔

    یہ سزا ان اداروں پر لاگو ہوگی جو اپنے کارکنان سے متعلق غلط معلومات حاصل کرکے حکومت سے ایسی سہولتیں حاصل کریں جن کے وہ حقدار نہیں۔

    ایسے ادارے جن کے کارکنان کی تعداد دس سے کم یا زیادہ ہو ان پر مندرجہ ذیل خلاف ورزیوں کی صورت میں 20 ہزار ریال جرمانہ ہوگا، اس کے علاوہ ملازمت کے ویزے فروخت کرنا، ویزے بیچنے میں ثالثی کرنا، آجر کا غیر ملکی کارکن کو ورک پرمٹ کے بغیر ملازم رکھنا یا”اشعاراجیر” کے بغیر ملازمت فراہم کرنا شامل ہے۔

    آجر کا سعودیوں کے لیے مختص اسامیوں پر کسی کو پیشہ ورانہ ورک پرمٹ کے بغیر ملازمت دینا۔ ایسے ادارے جن کے کارکنان کی تعداد 10 سے زیادہ ہو ان پر مندرجہ ذیل خلاف ورزیوں پر 25 ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔

    50یا اس سے زیادہ کارکن خواتین والے ادارے کا بچوں کی نگہداشت کا مرکز قائم نہ کرنا یا ڈے کیئر سینٹر یا نرسری کا بندوبست نہ کرنا۔ ملازم خواتین کے چھ برس سے کم عمر کے دس یا اس سے زیادہ بچوں کی نگہداشت کا انتظام نہ کرنا۔

    ایسے اداروں پر جن کے ملازمین کی تعداد دس سے کم ہو اور ایسے ادارے جن کے ملازمین کی تعداد دس سے زیادہ ہو پرمندرجہ ذیل صورتوں میں دس ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔

    آجر کا وزارت کی طرف سے مقرر کردہ صحت و سلامتی کے ضوابط اور تحفظ کے انتظامات نہ کرنا۔ پیشہ ورانہ سرگرمیوں کے خطرات سے کارکنان کو بچانے کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر نہ کرنا-

    کانوں اور پتھر توڑنے والے مقامات پرکام کرنے والے عملے کے لیے مقرر سرکاری ہدایات کی پابندی نہ کرنا، ای سکیورٹی سسٹم یا مناسب سکیورٹی پہرے کا انتظام نہ کرنا، وزارت افرادی قوت نے دیگر خلاف ورزیوں پر 1000 سے 30 ہزار ریال تک کے جرمانے مقرر کیے ہیں

    وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے بغیر لائسنس کے سعودیوں کو روزگار دلانے یا بیرون مملکت سے افرادی قوت درآمد کرنے یا بغیر لائسنس کے عملے کی خدمات مہیا کرنے والے ادارے پر 10 ہزار ریال جرمانہ مقرر کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

    ایسا ادارہ مستقل بنیادوں پر بند بھی کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ وزارت افرادی قوت نے متعدد خلاف ورزیوں پرمزید 5 سے 30 ہزار ریال تک جرمانے بھی مقرر کیے ہیں۔

  • سعودی محکمہ ٹریفک نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو خبردار کردیا

    سعودی محکمہ ٹریفک نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو خبردار کردیا

    ریاض : سعودی محکمہ ٹریفک نے خبر دار کیا ہے کہ گاڑی چلاتے ہوئے لین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کیخلاف جدید نظام کے تحت ازخود جرمانہ عائد ہوجائے گا۔

    اس حوالے سے ترجمان محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ طائف، باحہ، الجوف اور جازان میں لین کی پابندی نہ کرنے کی خلاف ورزی کا خود کار سسٹم سے اندراج7 دن بعد شروع ہوگا۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمے نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ لین کی پابندی نہ کرنے کی خلاف ورزی کا خود کار سسٹم کے تحت اندراج اس سے پہلے ریاض، جدہ اور دمام میں ہو چکا ہے۔

    ترجمان کے مطابق یہ جرمانہ اب اسے طائف، باحہ، الجوف اور جازان میں نافذ کیا جا رہا ہے جس کا اطلاق 7 دن کے بعد ہوگا۔ شاہراہوں پر لین کی پابندی ٹریفک سلامتی کے لیے ضروری ہے، اس کی خلاف ورزی پر300 ریال سے500 ریال تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔

    مذکورہ شہروں میں خلاف ورزی کے خود کار اندراج کے لیے اسمارٹ کیمروں کی تنصیب ہوچکی ہے نیز اسے تجرباتی مراحل سے بھی گزارا جا چکا ہے۔

    محکمے نے کہا ہے کہ لین کی تبدیلی کے وقت خلاف ورزی سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ ڈرائیور پہلے اپنی اور دوسروں کی سلامتی کو یقینی بنائے۔

    ڈرائیور لین تبدیل کرنے سے مناسب وقت پہلے اشارہ دے اور یقین کرلے کہ جس لین کی طرف منتقل ہونے جا رہا ہے وہ ٹریفک سے خالی ہے۔

    اور اس سے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ وہ اس بات کا یقین کرلے کہ جس لین کی طرف ڈرائیور منتقل ہونے جا رہا ہے وہاں چلنا ٹریفک خلاف ورزی نہیں۔

  • سعودی قانون کی خلاف ورزی کرنے والا شخص بڑی مشکل میں پھنس گیا

    سعودی قانون کی خلاف ورزی کرنے والا شخص بڑی مشکل میں پھنس گیا

    محکمہ ٹریفک پولیس نے انتہائی تیز رفتاری سے گاڑی چلانے والے سعودی کو گرفتار کرلیا جس کی وڈیو سنیپ چیٹ پر وائرل ہونے کے بعد اس کی شناخت ممکن ہوئی تھی۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے توجہ دلائی کہ جان لیوا رفتار سے ڈرائیونگ اور اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر کے خودستائشی میں مبتلا ہونا سنگین جرم ہے۔

    محکمہ ٹریفک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نوجوان کو گرفتار کرکے اس کے خلاف چالان مکمل کرنے کے بعد اسے ٹریفک کورٹ کے حوالے کردیا گیا۔

    محکمہ ٹریفک کا کہناہے کہ مقررہ ضوابط کے مطابق 250 کلو میٹر کی رفتار سے گاڑی چلانے والا شہری 3 خلاف ورزیوں کا مرتکب ہوا ہے۔

    ٹریفک قانون کے بموجب گاڑی چلاتے ہوئے ڈرائیور کو اس بات کی اجازت نہیں کہ وہ خود کو ڈرائیونگ کے سوا کسی اور کام میں مصروف کرے- ڈرائیونگ سے دھیان ہٹانا ٹریفک خلاف ورزی ہے اس پر 300 تا 500 ریال کا جرمانہ مقرر ہے۔

    ڈرائیونگ کے دوران موبائل کا استعمال ممنوع ہے- مقامی شہری نے برق رفتار ڈرائیونگ کی موبائل سے وڈیو بناکر دوسری خلاف ورزی کی اس پر 500 سے 900 ریال تک کا جرمانہ ہے-

    ٹریفک قانون کے تحت شاہراہ پر مقررہ رفتار سے فی گھنٹہ 50 کلو میٹر سے زیادہ رفتار سے گاڑی چلانا قابل سزا عمل ہے اس پر 1500 سے 2 ہزار ریال تک کا جرمانہ ہے- مقامی شہری تینوں خلاف ورزیوں کا مرتکب ہوا ہے جس پر اسے تینوں سزائیں مل سکتی ہیں۔

    یاد رہے کہ خلاف ورزیوں پر اظہار فخر کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال ایک اور جرم ہے اس پر بھی اسے اضافی سزا دی جاسکتی ہے۔

  • سعودی عرب : قانون کی خلاف ورزی پرحکومت کی سخت وارننگ

    سعودی عرب : قانون کی خلاف ورزی پرحکومت کی سخت وارننگ

    سعودی عرب میں پبلک پراسیکیوشن نے سعودی گارڈز تعینات نہ کرنے پر پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنیوں اور اداروں کو سخت انتباہ جاری کیا ہے۔

    اخبار 24 کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ جو کمپنی یا ادارہ سعودی گارڈ تعینات نہیں کرے گا اسے پہلےانتباہ دیا جائے گا پھر عارضی طور پر کمپنی یا ادارے کو بند کردیا جائے گا۔ پچاس ہزار ریال تک کا جرمانہ ہوگا۔

    انتباہ بار بار نظر انداز کرنے پر جرمانہ بڑھا دیا جائے گا بعدازاں بحکم عدالت کمپنی یا ادارے کا لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔

    پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی گارڈز کمپنیوں و اداروں میں تقرر کی کارروائی معیاری ضوابط اوراعلی سیکیورٹی اصولوں کے مطابق ہوتی ہے۔

    بیان میں پبلک پراسیکیوشن نے مزید کہا کہ بحکم قانون تمام کمپنیوں اور اداروں کے لیے لازم ہے کہ وہ سعودی سیکیورٹی گارڈز تعینات کریں۔

    پبلک پراسیکیوشن نے انتباہ کیا کہ قانون کی خلاف ورزی پر پوچھ گچھ ہوگی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کا احتساب ہوگا۔ ساری کارروائی قانون کے دائرے میں ہوگی۔

  • پی آئی اے میں قوانین کی خلاف ورزی، نااہل افسرکی اگلے گروپ میں ترقی

    پی آئی اے میں قوانین کی خلاف ورزی، نااہل افسرکی اگلے گروپ میں ترقی

    کراچی : باکمال لوگوں کی لاجواب سروس کے دعویدار ادارے پی آئی اے میں اقرباء پروری اپنے عروج پر ہے، سی ای او نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے من پسند افسر کو اگلے گریڈ میں ترقی سے نواز دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے، اربوں روپے خسارے میں چلنے والے قومی ادارے پی آئی اے میں قوانین کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔

    سی ای او نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے خلاف قانون ڈی جی ایم فرحان سمیع اللہ کو گروپ8 سے9 میں ترقی دیدی، فرحان سمیع اللہ کو پروموشن بورڈ نے نااہل قرار دیا تھا۔

    سی ای او کی جانب سے خلاف قانون پروموشن بورڈ کی منظوری لیے بغیر فرحان سمیع اللہ کو ترقی دی گئی، پروموشن لیٹر کی کاپی اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔

    ذرائع کے مطابق فرحان سمیع اللہ کی ترقی کا تقرر نامہ عجلت میں جاری کیا گیا، پروموشن لیٹر میں 19 جنوری کے بجائے 20 جنوری کی تاریخ میں جاری کیا گیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔