Tag: Violence against children

  • ننھے بچوں پر سفاکانہ تشدد کرنے والی دو خواتین ٹیچر گرفتار، ویڈیو وائرل

    ننھے بچوں پر سفاکانہ تشدد کرنے والی دو خواتین ٹیچر گرفتار، ویڈیو وائرل

    جارجیا : امریکا کے ایک اسکول میں چھوٹی کلاس کے بچوں پر تشدد میں ملوث دو خواتین ٹیچرز کو گرفتار کرلیا گیا۔

    مذکورہ ٹیچرز کو بچے کی ماں نے سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے رنگے ہاتھوں پکڑوادیا، اپنے موبائل فون میں لائیو ویڈیو دیکھ کر ماں اپنے بچے کو بچانے کیلئے فوراً اسکول پہنچی۔

    امریکی ریاست جارجیا کے شہر روز ویل میں پولیس کے مطابق 40سالہ زینا الستوانی اور سوریانا بریکینو کو پیر کے روز گرفتار کرکے ان پر چھوٹی کلاس کے بچوں پر تشدد کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین نے جن بچوں پر تشدد کیا ان کی عمریں دو اور تین سال تک ہیں، متاثرہ بچے کی والدہ نے لائیو اسٹریم میں دیکھا۔

    بچے کی والدہ نے کلاس روم میں ہونے والے اس واقعے کی اطلاع پولیس کو دیتے ہوئے مذکورہ ویڈیو بھی فراہم کی، ایک منٹ کے دورانیہ کی اس ویڈیو میں کئی بچوں کو ایک گول قالین کے گرد بیٹھے ہوئے دکھایا گیا ہے

    فوٹیج میں ایک ٹیچر بچے کے ہاتھ پر کئی سیکنڈ تک اپنا پاؤں رکھ کر کھڑی رہتی ہے اور پھر دوسرے بچے کو اس کی پیٹھ پر گھٹنے سے مارتی ہے۔

    Zeina Alostwani (left) and Soriana Briceno were arrested and charged on Monday with first-degree child cruelty

    ویڈیو میں موجود دوسری ٹیچر جو زمین پر بیٹھی ہے بچے کے چہرے کے بالکل قریب جا کر اسے ڈانٹتی ہے اور جاتے ہوئے دوسرے بچے کے منہ پر انگلی مارتی ہے، جس بچے کو مارا گیا یہ وہ وہی بچہ ہے جسے چند لمحے پہلے ایک ٹیچر نے پیٹھ میں گھٹنا مارا تھا۔

    پری اسکول کی انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ویڈیو میں موجود دونوں خواتین اساتذہ کو ملازمت سے برخاست کردیا گیا ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم یہ جان کر انتہائی حیران اور افسردہ ہوئے ہیں کہ کلاس روم میں ان اساتذہ نے بچوں کے ساتھ بہت نامناسب سلوک کیا۔

  • بچوں پر تشدد اور جسمانی سزا پر پابندی،  معروف گلوکار عدالت پہنچ گئے

    بچوں پر تشدد اور جسمانی سزا پر پابندی، معروف گلوکار عدالت پہنچ گئے

    اسلام آباد : معروف گلوکار شہزاد رائے نے بچوں پرتشدداور جسمانی سزا پر پابندی کےلیے درخواست دائر کردی، جس میں کہا گیا اسکولز،جیل اوربحالی مراکز کی جگہ بچوں کو جسمانی سزا پرپابندی عائدکی جائے، یواین کنونشن کےتحت بچوں کےتحفظ کےقوانین پرمکمل عمل کی ہدایت کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں بچوں پرتشدداور جسمانی سزا پر پابندی کےلیے درخواست دائر کردی گئی ، درخواست زندگی ٹرسٹ کےصدر معروف گلوکار شہزاد رائے نے دائر کی۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ تعلیمی اداروں میں بچوں کو سزا دینا معمول بن چکاہے، پڑھائی میں بہتری کے لئے بچوں کو سزا کو ضروری تصور کیا جاتا ہے، بچوں پر تشدداور سزا کی خبریں آئے دن میڈیا میں آرہی ہیں۔

    دائر درخواست میں کہا گیا کہ بچوں کےحقوق پرپاکستان 182 ممالک میں سے 154 پوزیشن پرہے اور استدعا کی پاکستان پینل کوڈکی شق 89 بنیادی انسانی حقوق سےمتصادم قرار دی جائے، آرٹیکل 89بنیادی انسانی حقوق اوربچوں کےحوالے سے یو این کنونشن کےخلاف ہے۔

    درخواست میں استدعا کی اسکولز،جیل اوربحالی مراکز کی جگہ بچوں کو جسمانی سزا پرپابندی عائدکی جائے، یواین کنونشن کےتحت بچوں کےتحفظ کےقوانین پرمکمل عمل کی ہدایت کی جائے۔

    دائر درخواست میں سیکرٹری داخلہ، قانون، تعلیم،انسانی حقوق ،آئی جی اسلام آباددرخواست میں فریق بنایا اور کہا بچوں کےبنیادی حقوق کےتحفظ کویقینی بنانے کےلیے حکم امتناع جاری کیاجائے۔