Tag: Violence against Muslims

  • بھارت : مسلمان نوجوان کو درخت سے باندھ کر بہیمانہ تشدد

    بھارت : مسلمان نوجوان کو درخت سے باندھ کر بہیمانہ تشدد

    بلند شہر : بھارت میں مودی سرکار کی سرپرستی میں نہتے اور بے گناہ مسلمانوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے، انتہاپسند ہندو مسلمانوں پر تشدد اور ان کی تذلیل کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔

    بھارتی ریاست یوپی کے ضلع بلند شہر میں بھی ایک ایسا ہی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ہندو انتہا پسندوں نے ساحل نامی مسلمان نوجوان کو درخت سے باندھ دیا۔

    ہندو انتہا پسندوں نے ساحل کا سرمونڈ دیا اور اسے جے شری رام کا نعرہ لگانے پرمجبور کیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    واضح رہے کہ مودی کا ہندوستان مسلمانوں اوراقلیتوں کے لئےانتہائی غیر محفوظ ہو چکا ہے مودی کے ہندوستان میں ایسے واقعات روز کا معمول بن چکے ہیں، مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کا بھی رہنا محال ہو چکا ہے۔

  • بھارت میں مسلمانوں پر تشدد، پاکستان کا ردعمل سامنے آگیا

    بھارت میں مسلمانوں پر تشدد، پاکستان کا ردعمل سامنے آگیا

    پاکستان نے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف تشدد اور ٹارگٹ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ واقعات نے فروری 2020 کی ہولناک یادوں کو پھر تازہ کردیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق دفتر خارجہ پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کی مختلف ریاستوں میں تشدد اور حملوں کی مہم کی مذمت کرتےہیں۔

    دفتر خارجہ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی دہلی میں جہانگیر پوری کی مسجد میں افطار کے وقت اشتعال انگیزی کی گئی، حالیہ واقعات نے بھارت میں فروری 2020 کی ہولناک یادوں کوپھر تازہ کردیا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ بھارت مسلمانوں پر تشدد اور پُرتشدد واقعات کی شفاف تحقیقات کرائے اور بھارتی حکومت ایسے واقعات دوبارہ ہونے سے روکنے کی کوششں کرے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پربھارت کو جوابدہ ٹھہرائے۔

    واضح رہے کہ آج ہی امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے بھی بھارت میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے، جس میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

    رپورٹ میں ماورائے عدالت قتل،مسلمانوں پرتشدد،بنیادی حقوق غصب کرنے کے واقعات سمیت مقبوضہ کشمیر میں قتل عام،انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بھی شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں: امریکی رپورٹ نے بھارتی بربریت کا پردہ چاک کردیا

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کرناٹک میں اسکولوں کی طالبات پر حجاب پہننے پر پابندی عائد کی گئی ،عالمی تنقید کے باوجود ریاست کے ہائی کورٹ نے اس پابندی کو برقرار رکھا۔

  • بھارت : آسام میں مسلمانوں پر تشدد، عرب ممالک میں نئی مہم کا آغاز

    بھارت : آسام میں مسلمانوں پر تشدد، عرب ممالک میں نئی مہم کا آغاز

    بھارتی ریاست آسام میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر مشرق وسطیٰ میں شدید تشویش پائی جارہی ہے، اس سلسلے میں لوگ احتجاجاً بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کررہے ہیں۔

    خطے کے متعدد ممالک میں بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پوری شدت کے ساتھ جاری ہے، مذکورہ مہم عوام کی جانب سے چلائی جارہی ہے۔

    اس ضمن میں عرب ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک میں مقیم افراد میں اس بات پر سخت غم و غصہ پایا جا رہا ہے کہ آسام پولیس کی جانب سے مسلمانوں کی بیدخلی کے لیے چلائی جانے والی مہم کے دوران انتہا درجے کا ظلم و تشدد کیا جا رہا ہے۔

    گزشتہ دنوں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آسام پولیس نے کس طرح ایک مسلمان کو نہ صرف گولی ماری بلکہ آسام حکومت کا فوٹو گرافر پوری قوت سے مارے جانے والے مسلمان کی نعش کو ٹھوکریں مارتا رہا تھا۔

    مڈل ایسٹ مانیٹر کے مطابق کویت کی قومی اسمبلی کے اراکین نے بھارتی حکام اور انتہا پسند گروپوں کی جانب سے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی سخت مذمت کی تھی۔

    Boycott_Indian_Products trends in Arab world after Assam killings, netizens  condemn 'growing violence against Muslims' | Free Press Kashmir

    کویت کے قانون سازوں کی جانب سے 30 ستمبر کو کہا گیا تھا کہ بھارتی مسلمانوں کے خلاف تشدد اور امتیازی سلوک بشمول قتل ، نقل مکانی اور جلانے کی لہر کے تناظر میں کویت کے اراکین اسمبلی بھارتی مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    کویت کے اراکین نے اس حوالے سے عالمی اداروں کی توجہ بھی مبذول کرائی تھی جب کہ کویتی رکن پارلیمان شعیب المعظیری نے بھارتی اشیا کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا تھا۔

    عمان کے مفتی اعظم شیخ احمد الخیلی جو ملک کے بااثر ترین علما میں سے ایک ہیں، نے 28 ستمبر کو ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف تشدد کے بارے میں ٹوئٹ کیا تھا۔

    شیخ احمد الخیلی نے کہا تھا کہ میں انسانیت کے نام پر تمام امن پسند ممالک سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس جارحیت کو روکنے کے لیے مداخلت کریں۔ انہوں نے اپنے سرکاری ہینڈل سے عربی میں ایک پوسٹ بھی ٹوئٹ کی جس میں بین الاقوامی مداخلت کی درخواست کی گئی تھی۔

    عرب میڈیا کے مطابق اس صورتحال میں ہیش ٹیگ بھارت مسلمانوں کو قتل کرتا ہے عرب ممالک میں ٹرینڈ کر رہا ہے جس میں بھارت پر نسل کشی کا الزام لگایا گیا ہے۔

    اسلا مو فوبیا کے مصنف اور محقق خالد بیدون نے اسے ریاست کے زیر اہتمام اسلاموفوبیا اور ہندوتوا تشدد قرار دیا ہے۔ اسلامی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم ئیسکو کے سابق ڈائریکٹر اے التویجری نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ نریندر مودی کی ہندو حکومت ایک منظم پالیسی کے تحت اور بین الاقوامی خاموشی میں مسلمانوں پر مظالم ڈھا رہی ہے اور انہیں قتل کر رہی ہے۔

    عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق عبدالرحمان النصر جن کے ٹوئٹر پر تین لاکھ 18 ہزار سے زائد فالوورز ہیں نے درنگ میں تشدد کی وائرل ویڈیو کو ٹویٹ کیا اور کہا کہ خلیج میں 30 لاکھ سے زیادہ ہندو ہیں جو ہندوستان میں اربوں ڈالرز بھیجتے ہیں لیکن ہم ان کے ساتھ احترام کا سلوک کرتے ہیں تو وہ بھارت میں کیوں ہمارے بھائیوں کو صرف اس لیے مارا جار ہا ہے کہ وہ مسلمان ہیں؟

  • بھارت میں پولیس کی غنڈہ گردی، مسلمان نوجوانوں پر سرعام تشدد

    بھارت میں پولیس کی غنڈہ گردی، مسلمان نوجوانوں پر سرعام تشدد

    نئی دہلی : بھارت میں نہتے مسلمانوں پر ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مظالم جاری ہیں، پولیس بھی اس میں پیش پیش ہے، مسلم علاقوں میں گھروں میں گھس کر نوجوانوں کو تشدد کا کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق  بھارت میں عوام کی محافظ پولیس بھی مسلمان دشمن بن گئی، بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر دیوبند میں پولیس نے مسلمانوں کے گھروں میں گھس کرمار پیٹ کی اور مسلمان نوجوانوں کوبلا قصور گرفتار کرلیا۔

    بنگلورو میں مسلمان نوجوانوں پرسرعام تشدد پر پولیس اہلکار تماشا دیکھتے رہے، مودی سرکار میں ہندو انتہا پسند بے لگام ہوگئے۔ مسلمانوں پر زمین تنگ کرنے لگے،  پولیس بھی غنڈہ گردی کا حصہ بن گئی۔

    اترپردیش کے شہر دیوبند میں پولیس نے مسلمانوں کے گھروں پردھاوا بول دیا، نوجوانوں کو سرعام مارا پیٹا گیا، بغیر کسی جرم کے اٹھا کرلے گئی۔

    علاوہ ازیں بنگلورو میں دن دہاڑے دو مسلمان نوجوانوں پرتشدد ہوتا رہا اور پولیس اہلکار کھڑے تماشا دیکھتے رہے۔ وہاں موجود لوگ بیچ بچاؤ کے بجائے وڈیو بناتے رہے۔

    واضح رہے کہ بھارت میں مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز مہم پر خلیجی ریاستوں کی جانب سے شدید رد عمل بی آیا ہے۔ یو اے ای کے پبلک پراسیکیوشن نے وارننگ جاری کر رکھی ہے کہ سوشل میڈیا سمیت کسی بھی ذریعے مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز اور متعصبانہ پوسٹ پر پانچ سال قید اور پانچ ہزاردرہم جرمانہ کی سزا ہوگی۔