Tag: Violence against workers

  • لاہور : مزدوروں پر بدترین تشدد کرنے والے کی ویڈیو وائرل، ملزم گرفتار

    لاہور : مزدوروں پر بدترین تشدد کرنے والے کی ویڈیو وائرل، ملزم گرفتار

    لاہور (02/08/2025) ایس پی کینٹ نے بااثر شخص کی جانب سے مزدوروں پر تشدد کی وائرل ویڈیو کا فوری نوٹس لے لیا، ڈیفنس سی پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    لاہور کے ایک بااثر شخص آفتاب میو نے اپنی طاقت کے زعم میں حیوانیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے غریب مزدوروں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    ذرائع کے مطابق دو مزدوروں آصف اور تنویر کا قصور صرف اتنا تھا کہ انہوں نے آفتاب میو سے مزدوری کا تقاضا کیا تھا جو اسے ناگوار گزارا اور اس نے ڈنڈوں کے وار سے ان پر بد ترین تشدد کیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس سی میں مزدوروں پرتشدد کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس حکام ایکشن میں آگئے۔

    ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ڈیفنس سی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مزدوروں پرتشدد کرنے والے ملزم آفتاب میو کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔

    اس حوالے سے ایس پی کینٹ قاضی علی رضا نے بتایا کہ ملزم نے مزدوروں پر تشدد کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی، ملزم آفتاب میو کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

     

  • اورنج لائن عملے کا مزدوروں پر وحشیانہ تشدد، کمزور دل والے ویڈیو نہ دیکھیں

    اورنج لائن عملے کا مزدوروں پر وحشیانہ تشدد، کمزور دل والے ویڈیو نہ دیکھیں

    لاہور : اورنج لائن اسٹیشن کے عملے نے ظلم کی انتہا کردی ، اسٹیشن کے نیچے بیٹھے مزدور سردی سے بچنے کیلیے آگ جلائے بیٹھے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں اورنج لائن اسٹیشن کے عملے نے مزدوروں بہیمانہ تشدد کیا پرتشدد کیا اور سخت سردی میں ان پر بے دردی سے ڈنڈوں کی بارش کردی۔

    اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مزدوروں کو عملے کے قبضے سے بازیاب کرواکر ان کی جان بچائی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ مزدوروں نے لاہور کی سخت سردی سے بچنے کیلئے اسٹیشن کے نیچے آگ لگا رکھی تھی، جس پر اسٹیشن کا عملہ چراغ پا ہوگیا۔ اس موقع پر خاتون اہلکار بھی کسی سے پیچھے نہ رہی اور مزدوروں کا مرغا بنا کر خوب ڈنڈے برسائے۔

    پولیس نے مزدوروں پر تشدد کے الزام میں سیکیورٹی گارڈز کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

  • مزدور پر تشدد کرنا سعودی شہری کو مہنگا پڑگیا

    مزدور پر تشدد کرنا سعودی شہری کو مہنگا پڑگیا

    ریاض : ایک مزدور سے ناروا سلوک اور بد زبانی کرنے پر پولیس نے سعودی شہری کو گرفتار کرلیا، شہری نے یہ وڈیو کلپ خود تیار کرکے سوشل میڈیا پراپ لوڈ کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی حائل پولیس نے ایک مزدور کے ساتھ ناروا سلوک اور بدزبانی کرنے پر ایک سعودی شہری کو گرفتار کیا ہے۔

    حائل پولیس کے ترجمان سامی الشمری نے بتایا کہ پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو کلپ کا نوٹس لے لیا جس میں ایک شہری اپنے ماتحت مزدور کے ساتھ بدزبانی اور انسانی وقار کے منافی تشدد کررہا ہے، شہری نے یہ وڈیو کلپ خود تیار کرکے سوشل میڈیا پراپ لوڈ کیا تھا۔

    پولیس ترجمان نے بتایا کہ سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے بدزبانی کرنے والے مقامی شہری کی نشاندہی کرکے اسے گرفتار کرلیا، اس کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے کیس پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ پبلک پراسیکیوشن مملکت کے تمام شہریوں، مقیم غیرملکیوں کو خبردار کیے ہوئے ہے کہ جو شخص بھی سوشل میڈیا پر خلاف قانون سرگرمیوں میں ملوث پایا جائے گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

    پبلک پراسیکیوشن سوشل میڈیا پر وڈیو کلپس تصاویر اور  مختلف قسم کی غیرقانونی تحریروں پر نظر رکھنے کے لیے اسپیشل ٹیم تشکیل دیے ہوئے ہے۔

  • جبر و تشدد سے کارکنوں کے حوصلے پست نہیں ہونگے، سراج الحق

    جبر و تشدد سے کارکنوں کے حوصلے پست نہیں ہونگے، سراج الحق

    لاہور : امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے کراچی میں کارکنوں پرتشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتار کارکنوں کو فوری رہا نہ کیا گیا تو پورے ملک میں احتجاج کریں گے۔ جبر اور تشدد سے کارکنوں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امیرجماعت اسلامی پاکستا ن سینیٹرسراج الحق، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ، نائب امراء حافظ محمد ادریس ، راشد نسیم ، اسد اللہ بھٹو ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، میاں محمد اسلم اور پروفیسر محمد ابراہیم نے کراچی میں جماعت اسلامی کے کارکنوں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کی ہے۔

    رہنماؤں نے کہا ہے کہ گرفتاریوں اور پکڑ دھکڑ سے احتجاج کا حق نہیں چھینا جاسکتا۔ پولیس ظلم و جبر اورتشدد سے کارکنوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتی۔ جلسہ جلوس اور احتجاج عوام کا جمہوری حق ہے۔

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی و ضلعی حکومتیں احتجاج روکنے کی بجائے لوڈ شیڈنگ ختم کرائیں، وزیراعلیٰ سندھ کے الیکٹرک کی زیادتیوں کا نوٹس لیں اور شہریوں کو ظالمانہ لوڈشیڈنگ سے نجات دلائیں۔

    انہوں نے کہا کہ گرفتارکارکنوں کو فوری رہا نہ کیا گیا تو پورے ملک میں احتجاج کریں گے۔