Tag: Violence on wife

  • شوہر بیوی کو جوئے میں ہار گیا، جواریوں سے تعلقات نہ بنانے پر چھری سے حملہ

    شوہر بیوی کو جوئے میں ہار گیا، جواریوں سے تعلقات نہ بنانے پر چھری سے حملہ

    چنیوٹ : جواری شوہر اپنی بیوی کو جوئے میں ہار گیا، جواریوں کے ساتھ تعلقات بنانے کے انکار پر تیز دھار آلے سے اس کا چہرہ بگاڑ دیا, زخمی خاتون جان بچا کر تھانے پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں خواتین پر تشدد کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں، چنیوٹ کے نواحی علاقے میں شوہر علی رضا نے بیوی مہوش کے چہرے پر تیز دھار آلے سے زخم لگا دیئے، زخموں سے چُور خاتون تھانے پہنچ گئی۔

    مہوش نے پولیس کو بیان دیا کہ میں نویں کلاس کی طالبہ ہوں پیپر دینے کیلئے اپنے میکے گئی ہوئی تھی، گزشتہ رات علی رضا مجھے واپس گھر لے گیا۔

    شوہر جوئے میں مجھے ہارگیا تھا اور دوستوں کے ساتھ وقت گزارنے کا کہا، میرے انکار پرعلی رضا غصے میں آگیا اور مجھے کمرے میں بند کردیا، شوہر نے تیز دھار آلے سے میرے چہرے پر کٹ لگائے۔

    مہوش کا کہنا تھا کہ نویں جماعت کی طالبہ ہوں، شوہرنے میری رول نمبر سلپ بھی پھاڑ دی، شوہر نے دھمکی دی تھی بات نہ مانی تو مستقبل بھی خراب کردوں گا۔

    میں نے زخمی حالت میں گھر سے بھاگ کر جان بچائی، مہوش کے اہلخانہ نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے اور ملزم کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

  • بھارت : شوہرنے بریانی نہ بنانے پربیوی کی دھنائی کردی

    بھارت : شوہرنے بریانی نہ بنانے پربیوی کی دھنائی کردی

    نئی دہلی: بریانی بیوی سے زیادہ پیاری ہوگئی، بھارت میں بریانی پکانے سے انکار کرنے پر شوہر نے بیوی کو مارپیٹ کے بعد گھر سے نکال دیا۔

    تفصیلات کے مطابق  بھارتی ریاست تلنگانہ میں شوہر نے بیوی سے بریانی پکانے کی فرمائش کی، جس پر بیوی نے کسی وجہ کی بنا پر پکانے سے انکار کیا تو شوہر آپے باہر ہوگیا۔

    اسے اپنی توہین سمجھ کر بیوی کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گھر سے بے دخل کردیا، بریانی کے شوقین شوہر کی فرمائش پوری نہ کرنے والی خاتون اب در بدر پھرنے پر ہے مجبور ہے۔

    واضح رہے کہ خواتین پر تشدد کا رجحان ایک وبائی صورت اختیار کرتا جا رہا ہے اور دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے جس پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔

    خواتین اور بچوں کے حقوق کے لئے سرگرم ایک بین الاقوامی تنظیم کے سروے کے مطابق بھارت میں انیس برس سے کم عمر کی تقریباً چالیس فیصد خواتین کو تشدد اور استحصال کا شکار بنایا جاتا ہے۔

    اس کے علاوہ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت میں ہر دس میں سے چھ مرد اپنی بیوی پر تشدد کرتے ہیں۔

    بھارت میں جرائم کا ریکارڈ رکھنے والے ادارے کے مطابق 2013 میں ہندوستان میں خواتین کے خلاف جتنے جرائم ہوئے ان میں 38 فیصد خواتین اپنے شوہر اور ان کے رشتہ داروں کی بے رحمی کا شکار ہوئیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔