Tag: VIP culture

  • خوشحالی کے لئے دولت نہیں انصاف کی ضرورت ہے، سراج الحق

    خوشحالی کے لئے دولت نہیں انصاف کی ضرورت ہے، سراج الحق

    ملتان : امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ہماری جیلوں میں بھی وی آئی پی کلچر موجود ہے جبکہ مہذب معاشروں میں قانون سب کے لئے برابر ہوتا ہے۔

    ملتان ڈسٹرکٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے بھی دو نہیں ایک پاکستان کا نعرہ لگایا تھا، غربت اور دولت کی تقسیم پر ہمارا معاشرہ تقسیم ہوچکا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کیا پی آئی اے جہازوں اور اسپتالوں میں دوپاکستان نظر نہیں آتے؟ ملک میں خوشحالی کے لئےدولت نہیں انصاف کی ضرورت ہے، ہمارے ملک میں احتساب کے لئےالگ الگ نظام موجود ہے۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ دو بار صوبائی وزیر خزانہ رہا ہوں، میں نے خیبرپختونخواہ کوقرض فری صوبہ بنایا، ان کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس میں سیاستدانوں اور بیورو کریٹس کے نام آئے، پانامہ لیکس پر میری پٹیشن سپریم کورٹ میں موجود ہے۔

    سراج الحق نے کہا کہ پانامہ لیکس میں شامل افرادکےخلاف کارروائی نہیں کی گئی، حرام کا پیسہ چھپانے کے لیے آف شور کمپنیاں بنائی جاتی ہیں، پانامہ لیکس، پنڈورا پیپرز میں شامل افراد کیخلاف تحقیقات کی جائیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ غریب غریب تر ہوتا جارہا ہے جبکہ سرمایہ داروں کے سرمائے میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، وزیراعظم کو تحقیقاتی کمیشن بنا کر پنڈورا اسکینڈل کی تحقیقات کرنی چاہیے تھی۔

  • اسلام آباد ایئرپورٹ : صدر مملکت عارف علوی نے وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کردیا

    اسلام آباد ایئرپورٹ : صدر مملکت عارف علوی نے وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کردیا

    اسلام آباد : صدر مملکت عارف علوی نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کفایت شعاری مہم پر عمل کرتے ہوئے مثال قائم کردی، اسلام آباد ایئرپورٹ پر اضافی سامان کی مد میں اضافی چارجز بھی ادا کئے۔

    صدر مملکت عارف علوی نے بھی کفایت شعاری پر عمل کرتے ہوئے وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کردیا، صدر پاکستان عارف علوی کے اسلام آباد سے کراچی آتے ہوئے دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی۔

    اس حوالے سے پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر پاکستان پی آئی اے کی پرواز پی کے301کے ذریعے اپنی فیملی کے ہمراہ کراچی پہنچے، صدر مملکت عارف علوی نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر اضافی سامان کی مد میں پی آئی اے کو11600روپے اضافی چارجز بھی ادا کئے۔

    صدر مملکت کا110کلو گرام سے زائد اضافی سامان تھا، پی آئی اے ذرائع کے مطابق صدر پاکستان نے اپنے تین فیملی ممبرز کو اکانومی کلاس میں بیٹھنے کی ہدایت کی، عارف علوی کے فیملی ممبر نے اکانومی کلاس میں سفر کیا۔

    صدر نے اضافی سامان کی ادائیگی کرکے ایک مثال قائم کی ہے، صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ قوانین پر عمل درآمد کرتے ہوئے شفافیت کو اپنانا ہوگا۔

  • پروٹوکول دو گاڑیوں‌ کا تھا، باقی پیچھا کرتی رہیں: صدر پاکستان کی وضاحت

    پروٹوکول دو گاڑیوں‌ کا تھا، باقی پیچھا کرتی رہیں: صدر پاکستان کی وضاحت

    کراچی: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ  پروٹوکول کے لیے صرف 2 گاڑیاں فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی باقی تمام سرکاری گاڑیاں میرا پیچھا کرتی رہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی آمد کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے پروٹوکول کی ویڈیوز اور تصاویر دیکھ کر صدر پاکستان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وضاحت پیش کی۔

    ڈاکٹر عارف علوی نے ٹویٹ کیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ میں نے ایئرپورٹ پر موجود حکام کو ہدایت کی تھی کہ پروٹوکول کے لیے  ایک یا دو گاڑیاں اور  سیکیورٹی کے پیش نظر 2 گاڑیاں فراہم کردیں اور لاؤ لشکر دے کر مجھے شرمندہ نہ کریں۔

    صدر پاکستان کہنا تھا کہ ہدایت کے باوجود پروٹوکول کے علاوہ سرکاری گاڑیوں کی لمبی قطار میرا پیچھا کرتی رہیں، ہمیں اس کو ہر صورت روکنے کی کوشش کرنی ہے۔

    مزید پڑھیں: ڈاکٹر عارف علوی کی 30 گاڑیوں کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری

    ایک صارف کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ جس جگہ میں ساری زندگی رہا اب وہاں کے پڑوسیوں کے لیے زحمت نہیں بن سکتا، جب عام آدمی کے لیے پروٹوکول یا سیکیورٹی تکلیف دہ ہو تو ہمیں فرق لانا پڑے گا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈاکٹر عارف علوی کراچی پہنچے تھے، صدر پاکستان نے وفاقی دارلحکومت سے کراچی تک بغیر پروٹوکول سفر  کیا اور اپنے بورڈنگ پاس وغیرہ بھی خود ہی حاصل کیے، البتہ آج صبح جب انہوں نے مزار قائد پر حاضری دی تو اُن کے ہمراہ 30 گاڑیوں کا قافلہ تھا۔

  • وی آئی پی کلچرکا خاتمہ: تمام ایئرپورٹ پرپروٹوکول دینے پرپابندی عائد

    وی آئی پی کلچرکا خاتمہ: تمام ایئرپورٹ پرپروٹوکول دینے پرپابندی عائد

    کراچی : وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے وی آئی پی کلچر کے خاتمے کیلئے ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس پر ایف آئی اے کو پروٹوکول دینے پر پابندی عائد کردی ہے، یہ احکامات وفاقی وزیر داخلہ کے وزارت سنبھالنے کے بعد جاری کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر امیگریشن نے ملک بھر کے ایف آئی اے زونز کو خط لکھا ہے کہ ملک بھر کے ایئر پورٹس پر ایف آئی اے حکام پروٹوکول نہیں دیں گے۔ ا ے آروائی نیوز نے خط کی کاپی حاصل کرلی۔

    خط میں انتباہ کیاگیا ہے کہ پروٹوکول دینے پر امیگریشن کے عملے کو معطل کردیا جائے گا اورامیگریشن کے عملے ہی نہیں شفٹ انچارج کیخلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

    اس کے علاوہ مسافروں کو ایف آئی اے کاونٹرز پر لائن میں لگنا ہوگا، خط میں مزید کہاگیا ہے کہ پروٹوکول دینے پر پابندی وزارت داخلہ کے حکم پر لگائی گئی ہے۔

    دریں اثناء بیرون ملک جانے والے مسافروں کو ہراساں کرنے پر بھی کارروائی کی جائے گی جبکہ امیگریشن کاؤٴنٹرز کو سی سی ٹی وی کیمروں سے لازمی مانیٹر کیا جائے گا، جس کی متعلقہ سپروائزر امیگریشن کاوٴنٹرز کی سی سی ٹی وی مانیٹرنگ کریں گے۔

  • کراچی میں وی آئی کلچر نے ایک نوجوان سے اسکا مستقبل چھین لیا

    کراچی میں وی آئی کلچر نے ایک نوجوان سے اسکا مستقبل چھین لیا

    کراچی : وی آئی کلچر نے ایک نوجوان سے اسکا مستقبل چھین لیا، موٹر سائیکل کی ڈبل کیبن گاڑی سے معمولی ٹکر پر گاڑی میں سوار افراد نے نوجوان پر تشدد کیا، جسکے باعث زخمی نوجوان کی دیکھنے اور سننے کی صلاحیت شدید متاثر ہوگئی، اہلخانہ نے حکمرانوں سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

    کراچی میں صدر کے علاقے میں چند روز قبل موٹر سائیکل سوار نوجوان کی ڈبل کیبن گاڑی سے ہلکی ٹکر ہوگئی تھی، جس پر گاڑی میں سوار افراد کے شدید تشدد سے نوجوان معذور ہوگیا۔

    نوجوان بہادرآباد دھوراجی کالونی کے رہائشی معذور نوجوان کے بھائی کا کہنا ہے موٹر سائیکل کی ٹکر سے کوئی نقصان بھی نہیں ہوا تاہم گاڑی پر سوار افراد کے تشدد کے باعث اسکے بھائی کی سننے اور دیکھنے کی صلاحیت شدید متاثر ہوئی ہے۔

    بھائی نوجوان کی ماں بیٹے کی معذوری پر نڈھال ہے، اسکے چہرے کی بے بسی اور لاچارگی حکمرانوں سے انصاف کی اپیل کر رہی ہے۔

    معذور نوجوان کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ وی آئی پی کلچر کو نہ روکا گیا تو آئندہ کوئی بھی محفوظ نہیں رہے گا۔

  • کراچی کے شہریوں نے وی آئی پی کلچر کو تہس نہس کردیا

    کراچی کے شہریوں نے وی آئی پی کلچر کو تہس نہس کردیا

    کراچی : ایم اے جناح روڈ پرڈبل کیبن کارشہریوں کے غم وغصے کانشانہ بن گئی،کارپرکھڑے مسلح گارڈز گنیں لہراتےاوردھمکیاں دیتے رہے لیکن مشتعل شہری انہیں خاطرمیں نہ لائے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم اے جناح روڈ پر تبت سینٹرکےسامنے ایک ڈبل کیبن گاڑی نے ٹکرمارکرموٹرسائیکل سوار کوزخمی کردیا.

    زخمی کی مدد کرنے کےبجائےسیکورٹی گارڈز نے ہوائی فائرنگ کرکے ڈرانے کی کوشش کی،جس پرلوگ غصےمیں آگئے۔ ایک مشتعل شخص نےمہنگی گاڑی کاسائیڈ مررتوڑڈالا۔

    دوسرا شخص ونڈاسکرین پرلاٹھیاں برساتا رہا، جس سے وہ پوری طرح چٹخ گئی گاڑی پرتعینات گارڈز نے گنیں سیدھی کیں توایک شخص انہیں کھینچ کرنیچے اتارنے کی کوشش کرنے لگا۔

    سیاہ شیشوں والی گاڑی میں بیٹھے وی آئی پی نے باہرنکلنے کی ہمت تک نہ کی، واقعے کی وجہ سے شہرکی اہم ترین سڑک آدھے گھنٹے بند رہی ۔ پولیس نے معاملےمیں مداخلت کی ضرورت تک محسوس نہ کی۔

    معذرت کرنےکے بجائےگاڑی میں سوارمسلح گارڈز نےبدتمیزی شروع کردی اورراہگیرکودھمکیاں دیں ان کے رویے پروہاں موجود لوگ اشتعال میں آگئے۔ گاڑی کو گھیرلیا گیا، مسلح نجی گارڈز اورنہتے شہریوں کی سخت تلخ کلامی بھی ہوئی۔

    وی آئی پی کلچر سے ستائے شہریوں نے پروٹوکول رکھنے والے کے ساتھ…

    وی آئی پی کلچر سے ستائے شہریوں نے پروٹوکول رکھنے والے کے ساتھ کیا سلوک کیا ۔۔۔۔۔

    Posted by ARY News on Monday, January 4, 2016

  • سیاسی شخصیت کی وجہ سے ایئر انڈیا کی فلائٹ ڈیڑھ گھنٹے لیٹ

    سیاسی شخصیت کی وجہ سے ایئر انڈیا کی فلائٹ ڈیڑھ گھنٹے لیٹ

    ممبئی : بھارت میں بھی عوام وی آئی پی کلچر کے عذاب سے شدید مشکلات کا شکار ہیں، ایئر انڈیا کی انتظامیہ نے ایک سرکاری افسر کی وجہ سے فلائٹ کوڈیڑھ گھنٹے لیٹ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے صوبہ مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیوندرا فڈناوس کے پرنسپل سیکریٹری پراوین پردیشی ممبئی سے نیو یارک جانے کیلئے فلائٹ نمبر اے ایل 191 میں سوار تھے۔

    روانگی سے قبل جب ان کا پاسپورٹ چیک کیا گیا تو اس میں ویلڈ ویزا موجود نہیں تھا، جس کی بنا پر مذکورہ فلائٹ کو تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک روکے رکھا گیا، جس باعث جہاز میں موجود 250 افراد کو طویل انتظاراورشدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔

    ایئر لائن اسٹاف کے مطابق عام طور پر ایسا نہیں ہوتا، اگر کسی مسافر کے ٹکٹ یا دیگر کاغذات میں کوئی کمی بیشی ہوتی ہے تو اس مسافر کو روک کر فلائٹ کو روانہ کردیا جا تا ہے لیکن پراوین پردیشی  کے سیاسی شخصیت ہونے کی بنا پر ان کے ساتھ ایسا نہیں کیا گیا۔

    انہیں پورا وقت دیا گیا کہ وہ اپنا ویزا لے کر آجائیں، جبکہ مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیوندرا فڈناوس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اپنے سیکرٹری پر لگائے جانے والے الزام کی  سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے بے بنیاد قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس الزام میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

  • عبد القادرگیلانی کےگارڈ کی فائرنگ سے ہلاک نوجوان کی نمازجنازہ ادا

    عبد القادرگیلانی کےگارڈ کی فائرنگ سے ہلاک نوجوان کی نمازجنازہ ادا

    لاہور: عبدالقادر گیلانی کے گارڈز کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نو جوان طاہر ملک کو سپرد خاک کر دیا گیا،گارڈ نے اپنا ابتدائی بیان پولیس کو ریکارڈ کرادیا۔

    لاہورمیں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کےبیٹےعبدالقادرگیلانی کےگارڈکی فائرنگ سےجاں بحق ہونےوالےنوجوان طاہرملک کو وحدت روڈ پرقبرستان میں سپردخاک کردیاگیا،تحریک انصاف کے رہنمامیاں محمود الرشید اوردیگر عہدیدار وں نےنماز جنازہ میں شرکت کی۔

    اس موقع پر اپوزیشن لیڈرکاکہنا تھاکہ ملزمان کو جلد از جلدگرفتارکرکےکیفر کردارتک پہنچایا جائے۔ انصاف ملا تو ہی تھانہ اور وی آئی پی کلچر تبدیل ہوگا۔محمود الرشید نے ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کےچیف جسٹس صاحبان سےمعاملے پرسو موٹو ایکشن لینےکابھی مطالبہ کیا۔

    دوسری جانب عبدالقادر گیلانی کےگرفتارگارڈ محمد خان نےپولیس کوابتدائی بیان ریکارڈکرایا، گارڈ کاکہناتھاکہ موٹر سائیکل سوارباربارگاڑی کے قریب آرہاتھاجس پراسےروکا۔تیسری مرتبہ روکاتو نہ رکنے پر ٹائرکو فائر مارا تاہم گولی سر پرجالگی۔میرافائر مارکر قتل کرنےکاکوئی ارادہ نہیں تھا۔

  • اراکین پارلیمنٹ کیلئے وی آئی پی حیثیت ختم کرنے کی تجویز

    اراکین پارلیمنٹ کیلئے وی آئی پی حیثیت ختم کرنے کی تجویز

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کا اجلاس میاں عبدالمنان کی صدرات میں پارلیمنٹ ہاوٴس میں ہوا۔ قائمہ کمیٹی نے اراکین پارلیمنٹ کے لیے وی آئی پی حیثیت ختم کرنے کی تجویزدے دی۔

    اجلاس میں کراچی میں پی آئی اے کے طیارے میں دو اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے زور دیا کہ کراچی جیسا واقعہ دوبارہ پیش نہیں آنا چاہیے۔

    کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ عوام کو تکلیف دے کرعوامی نمائندہ کہلوانے کا کوئی شوق نہیں۔ اراکین پارلیمنٹ کے لیے ائیر ٹکٹ کے بجائے ٹریول کارڈ جاری کیا جائے اوراراکین پارلیمنٹ کی وجہ سے عوام کی مشکلات کم کرنے کے اقدامات کیے جائیں۔