Tag: viral

  • مردے کو جسم پر آٹا لگا کر زندہ کرنے کی کوشش؛ وائرل ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟

    مردے کو جسم پر آٹا لگا کر زندہ کرنے کی کوشش؛ وائرل ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟

    (26 جولائی 2025): بھارتی ریاست بہار کے شہر بیگوسرائے میں مردے کے جسم پر آٹا لگا کر اسے زندہ کرنے کی کوشش کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    انڈین میڈیا کے مطابق بیگوسرائے میں ایک خاندان نے نے اسپتال کے احاطے میں آٹا، پاؤڈر اور رولنگ پن سے مردہ نوجوان کو زندہ کرنے کی کوشش کی۔

    جب اس غیر معمولی واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ہر کوئی حیران رہ گیا اور سوال کرنے لگا کہ اس کی حقیقت کیا ہے؟

    دراصل بیگوسرائے کے رہائشی نوجوان منیش کمار کو گاڑی کی مرمت کے دوران کرنٹ لگ گیا تھا۔ وہ ویلڈنگ کا کام کر رہا تھا اور غلطی سے اس کا ہاتھ بجلی کی ننگی تار سے لگا گیا جس کے نتیجے میں اسے شدید جھٹکا لگا۔

    اہل خانہ اسے فوری طور پر ایک پرائیویٹ اسپتال لے گئے جہاں اسے بیگوسرائے صدر اسپتال ریفر کر دیا گیا۔ وہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اس کا معائنہ کیا اور اسے مردہ قرار دے دیا، تاہم غم زدہ خاندان نے ڈاکٹروں پر غفلت کا الزام لگایا اور دعویٰ کیا کہ علاج صحیح طریقے سے نہیں کیا گیا۔

    منیش کمار کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش میں انہوں نے لاش کو اسپتال کے احاطے میں ایک بینچ پر رکھ دیا اور اس کے جسم پر نہ صرف آٹا اور پاؤڈر لگایا بلکہ رولنگ پن بھی مارتے رہے۔

    یہ عمل تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہا اور اردگرد لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی جنہوں نے اپنے موبائل فونز میں منظر کو ریکارڈ کیا۔

    جب منیش کمار کو ہوش نہیں آیا تو انہوں نے اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے بھیج دیا۔

    اہل خانہ نے اسپتال پر طبی غفلت کا الزام لگایا اور کہا کہ ڈاکٹروں نے اس کا صحیح علاج نہیں کیا، ہم اسے اپنے طریقے سے زندہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

    واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے سول سرجن اشوک کمار نے کہا کہ نوجوان کو بجلی کا جھٹکا لگنے پر اسپتال لایا گیا تھا، وہ پہلے ہی مر چکا تھا، معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا، بعد میں اہل خانہ نے جو کچھ کیا وہ ان کے عقیدے کا حصہ تھا۔

  • حمیرا اصغر کی پوسٹ پر فین کا کمنٹ وائرل

    حمیرا اصغر کی پوسٹ پر فین کا کمنٹ وائرل

    کراچی (13 جولائی 2025): ڈی ایچ اے فیز 6 میں فلیٹ سے مردہ حالت میں ملنے والی اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی پوسٹ پر فین کا کمنٹ وائرل ہوگیا۔

    پاکستانی اداکارہ حمیرا اصغر علی کی ان کی فلیٹ میں موت پچھلے سال اکتوبر میں ہوئی تھی، تاہم کئی مہینوں کے بعد اداکارہ کی موت کا پتا پچھلے دنوں چلا تھا اس خبر نے میڈیا میں بھونچال برپا کردیا تھا اور شوبز حلقوں سمیت عام افراد بھی اس پر اظہار افسوس کرتے پائے گئے تھے۔

    حمیرا اصغر علی کی موت کا سب کو ہی دکھ ہے، دکھ صرف اس کی موت کا نہیں بلکہ اس بات کا زیادہ ہے کہ حمیرا کے مرنے کا پتہ ہی مہینوں بعد لگا جس نے معاشرے کی بے حسی نمایاں کردی۔

    غیر تو غیر اپنوں تک نے حمیرا اصغر علی کا حال احوال جاننے کی کوشش نہیں کی اور اس کی سوختہ لاش اس بات کی گواہی دیتی نظر آتی ہے ۔

    اداکارہ کی موت کی خبر کے بعد اسٹائلسٹ دانش مقصود نے تہلکہ خیز انکشافات کیے تھے انہوں نے سوشل میڈیا پر بیان میں بتایا تھا کہ انکے میگزینز ‘فلانٹ’ اور ‘اپلاؤز’ نے حمیرا کے اچانک غائب ہونے پر آواز بلند کی تھی۔

    اسٹائلسٹ دانش نے کہا تھا کہ وہ خود مختلف پبلیکیشنز کے پاس اس حوالے سے نیوز شائع کرنے کی درخواست لیکر گئے لیکن سب نے انکو نظر انداز کیا تھا۔

    تاہم اب حمیرا اصغر کی ایک تصویر پر ان کی فین کا کمنٹ بہت تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے اداکارہ کے سوشل میڈیا سے غائب ہونے کے بعد صارفین سے سوال کیا۔

    حمیرا اصغر کی انسٹاگرام پوسٹ پر فین نے کمنٹ کرکے پوچھا کہ "کسی کو پتا ہے کہ حمیرا آپی کدھر گئیں ہیں”۔

    پس منظر

    اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر، جن کی عمر بیالیس برس تھی، کی لاش 8 جولائی 2025ء کو کراچی کے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) فیز VI میں ان کے کرائے کے اپارٹمنٹ سے ملی۔ یہ دریافت بقایا کرایہ نہ ادا کرنے کی وجہ سے عدالتی حکم پر بے دخلی کے دوران ہوئی۔

    لاش انتہائی گل سڑی حالت میں تھی جو اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ ان کی وفات ممکنہ طور پر اکتوبر 2024ء میں ہوئی۔

    پولیس نے ابتدائی طور پر قتل کا امکان مسترد کر دیا ہے کیونکہ اپارٹمنٹ اندر سے بند تھا اور کوئی زبردستی داخلے کے آثار نہیں ملے، فورنزک رپورٹس کا انتظار ہے تاکہ موت کی وجہ معلوم ہو سکے۔

    اداکارہ و ماڈل تماشا گھر اور فلم جلیبی (2015) میں اپنے کرداروں کی وجہ سے مشہور تھیں، وہ ایک ماہر مصورہ اور مجسمہ ساز بھی تھیں جن کے انسٹاگرام پر 715,000 فالوورز ہیں اور ان کی آخری پوسٹ 30 ستمبر 2024ء کو تھی۔

    حمیرا اصغر کیس سے متعلق تمام خبریں

  • بیوی نے سیلفی کے بہانے شوہر کو ندی میں دھکا دے دیا، ویڈیو وائرل

    بیوی نے سیلفی کے بہانے شوہر کو ندی میں دھکا دے دیا، ویڈیو وائرل

    (13 جولائی 2025) بھارتی ریاست کرناٹک میں بیوی نے شوہر کو جان سے مارنے کی کوشش کرتے ہوئے سیلفی لینے کے بہانے ندی میں دھکا دے دیا۔

    انڈین میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ضلع رائچور میں کرشنا ندی کے پاس پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

    بیوی نے شوہر کو سیلفی لینے کے بہانے ندی کے پاس روک کر موبائل فون نکالا اور اچانک اسے کرشنا ندی میں دھکیل کر جان سے مارنے کی کوشش کی۔

    آس پاس موجود لوگوں نے شہری کو ندی میں ڈوبتا دیکھ کر اس کی مدد کی اور رسی کے ذریعے اسے باہر نکالا۔ جب مقامی لوگوں نے پوچھا کہ آپ نے چھلانگ کیوں لگائی تو اس نے بتایا کہ میں نے چھلانگ نہیں لگائی بلکہ میری بیوی نے مجھے دھکا دیا۔

    وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقامی لوگ شہری کو ندی سے ریسکیو کر رہے ہیں، اس کو رسی کی مدد سے باہر نکالا جا رہا ہے۔

    ندی میں گرنے والے شہری کی شناخت تتپا کے نام سے ہوئی جس نے الزام لگایا کہ اس کی بیوی نے جان بوجھ کر اسے دھکا دیا جبکہ خاتون نے اس کو ایک حادثہ قرار دیا۔

    جوڑے کی شادی اپریل 2025 میں ہوئی ہے لیکن شادی کے تین ماہ کے اندر ہی ان کے درمیان لڑائی جھگڑے شروع ہوگئے۔

  • ’میری دنیا آپ سے شروع اور آپ پر ختم‘ سجل علی کی والدہ کے نام جذباتی پوسٹ وائرل

    ’میری دنیا آپ سے شروع اور آپ پر ختم‘ سجل علی کی والدہ کے نام جذباتی پوسٹ وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ سجل علی کی نئی دلکش تصاویر اور جذباتی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں انہوں نے اپنی والدہ سے محبت کا اظہار کیا ہے۔

    سجل علی ان اداکاراؤں میں شمار کی جاتی ہیں جو کسی بھی ڈرامے میں کام کریں تو اسے مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچا دیتی ہیں، معروف اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انھوں نے اپنی اور والدہ کے ہمراہ بچپن کی کئی تصاویر شیئر کی ہیں۔

    پوسٹ کی پہلی تصویر میں سجل علی کی مونوکروم تصویر شامل ہے جس میں وہ ایک ایسے پتھر کے برابر میں بیٹھے نظر آئیں جس پر لطٖ ‘عشق’ لکھا ہوا تھا، دوسری تصویر میں والدہ اور والد کی شادی کی یادگار تصویر بھی شامل ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sajal Ali (@sajalaly)

    پوسٹ میں ایک تصویر ایسی بھی ہے جس میں ننھی سجل علی اپنی والدہ کی گود میں ہیں، آخر میں سجل نے ایک ایسی تصویر شیئر کی جس میں انکی والدہ کی انکے لیے لامحدود محبت کی منظر کشی ایک پیڑ کرتا دکھ رہا ہے۔

    انہوں نے چند تصویروں کے ساتھ ایک جذباتی کیپشن بھی لکھا ہے، اداکارہ نے ” میری زندگی آپ سے شروع ہو کر آپ پر ہی ختم ہوتی ہے” لکھا ہے۔

    اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ان تصاویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے جبکہ کمنٹ سیکشن بھی تعریفوں سے بھرچکا ہے۔

    واضح رہے کہ اداکارہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ میں رابعہ سفیر کا کردار ادا کیا تھا، اس کے علاوہ بالی ووڈ فلم ’موم‘ میں آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

    ان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 11 ملین سے زائد ہے، وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور مداحوں کو گاہے بگاہے اپنے نئے پروجیکٹس سے متعلق بتاتی رہتی ہیں۔

  • چھکا لگاتے ہی بلے باز کی موت ہوگئی، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

    چھکا لگاتے ہی بلے باز کی موت ہوگئی، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

    سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو زیر گردش ہے جس میں چھکا لگاتے ہی بلے باز موت کے منہ میں چلا گیا۔

    انڈین میڈیا کے مطابق وائرل ویڈیو بھارتی ریاست پنجاب کے شہر فیروز پور کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلے باز گینڈ پر چھکا لگتا ہے۔

    تاہم چھکا لگانے کے بعد بلے باز کو پچ پر گھٹنوں کے بل بیٹھتے اور پھر گرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Aaj Tak (@aajtak)

    بلے باز کو بے ہوش دیکھ کر باقی کھلاڑی دوڑ پڑتے ہیں اور اسے سی پی آر (کارڈیو پلمونری ریسسیٹیشن) کی کوشش کرتے ہیں، تاہم وہ موت کے منہ میں چلا جاتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: نامور کرکٹر کی موت سے ٹیم میں صف ماتم بچھ گئی

    اس کی شناخت ہرجیت سنگھ کے نام سے ہوئی جسے کرکٹ کھیلنے کے دوران دل کا دورہ پڑا۔ ہرجیت سنگھ فیروز پور کے ڈی اے وی اسکول گراؤنڈ میں کرکٹ کھیل رہا تھا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل جون 2024 میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ ممبئی میں پیش آیا تھا جہاں کرکٹ میچ کے دوران ایک 42 سالہ شخص کی بھی موت ہوگئی تھی۔

    اس کی شناخت رام گنیش تیوار کے نام سے ہوئی تھی، وہ شہر کے کشمیرا علاقے میں ایک فارم ہاؤس میں ایک کمپنی کی طرف سے منعقدہ میچ میں چھکا لگانے کے فوراً بعد گر گیا تھا۔

    رام گنیش تیوار کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں پہنچنے پر اسے مردہ قرار دے دیا گیا تھا۔ حالیہ دنوں میں بھارت میں دل کا دورہ پڑنے سے لوگوں کی موت کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

  • بیوی سے طلاق پر دلبرداشتہ شوہر نے ٹرین کو آگ لگا دی، ویڈیو وائرل

    بیوی سے طلاق پر دلبرداشتہ شوہر نے ٹرین کو آگ لگا دی، ویڈیو وائرل

    جنوبی کوریا کے دارالحکومت سؤل میں بیوی سے طلاق پر دلبرداشتہ شوہر نے چلتی ٹرین کو آگ لگا کر کئی مسافروں کی جان خطرے میں ڈال دی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملزم کی شناخت 67 سالہ وون کے نام سے ہوئی جس پر باضابطہ طور پر سؤل میں چلتی ٹرین کے اندر آگ لگانے کے کیس میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔

    یہ واقعہ 31 مئی 2025 کو پیش آیا تھا اور اس میں زخمیوں اور املاک کو کافی نقصان پہنچا تھا۔

    سؤل سدرن ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹرز کے دفتر کے مطابق وون کو متعدد الزامات کا سامنا ہے جن میں قتل کی کوشش، چلتی ٹرین میں آتشزدگی اور ریلوے سیفٹی ایکٹ کی خلاف ورزی شامل ہے۔

    آگ صبح 8:42 بجے لائن 5 پر Yeouinaru اور Mapo اسٹیشن کے درمیان اُس وقت لگائی گئی جب ٹرین زیر سمندر سرنگ سے گزر رہی تھی۔

    وون نے مبینہ طور پر ٹرین کے اندر پیٹرول ڈالا اور پھر آگ بھڑکانے کیلیے اپنے کپڑوں کو آگ لگائی جس کے نتیجے میں 22 مسافروں کو سانس لینے پر دشوار پر اسپتال میں داخل کروایا گیا جبکہ 129 مسافروں کو جائے وقوعہ پر فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

    ملزم وون کو بھی حالت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    جنوبی کوریائی حکام کے مطابق آگ لگنے سے 330 ملین کا نقصان ہوا۔ تفتیش کاروں کے مطابق ملزم نے اپنے طلاق کے کیس کے نتائج پر مایوسی کی وجہ سے یہ حرکت کی، اسے 9 جون کو پولیس نے حراست میں لے کر استغاثہ کے حوالے کر دیا تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ حکام اس واقعے کے حالات کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ مستقبل میں ایسے حملوں کو روکا جا سکے۔

  • رمشا خان کی سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    رمشا خان کی سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ رمشا خان نے زندگی کی 31 بہاریں دیکھ لیں، اداکارہ کی سالگرہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    رمشا خان کا شمار شوبز انڈسٹری کے ان ستاروں میں ہوتا ہے، جن کے لیے کہا جاتا ہے کہ’’آئے اور چھاگئے‘‘۔ وہ ایک ایسی اداکارہ ہیں جن کی جاندار اداکاری مدمقابل اداکاروں کو مشکل میں ڈال دیتی ہے۔

    رمشا نے نہ صرف اداکاری کے میدان میں اپنے جوہر دکھائے ہیں بلکہ اپنے مختصر کیریئر کے دوران وہ بطور ماڈل اور وی جے کے فرائض بھی نبھاچکی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ramsha Khan (@ramshakhanofficial)

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا نے اپنی سالگرہ کے موقع پر چند تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔

    مذکورہ تصاویر میں اداکارہ کو اپنے قریبی دوستوں کے ہمراہ اپنی 31ویں سالگرہ مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    سوشل میڈیا پر اپنی سالگرہ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے رمشا خان نے سوال کیا کہ ’برتھ ڈے گرل کون ہے؟ مداحوں نے دل چسپ جوابات دیے اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    یہ پڑھیں: کیا رمشا خان شوبز کو خیرباد کہہ رہی ہیں؟

    خیال رہے کہ پاکستانی اداکارہ کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، جن میں “عشقیہ، ”صنف آہن“ و دیگر شامل ہے۔

  • اقرا عزیز اور یاسر حسین کی نتھیا گلی میں سیروتفریح کی ویڈیوز وائرل

    اقرا عزیز اور یاسر حسین کی نتھیا گلی میں سیروتفریح کی ویڈیوز وائرل

    شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین کی نتھیا گلی میں سیرو تفریح کی تصاویر و ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار یاسر حسین نے ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں نتھیا گلی کے مختلف مقامات پر خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو اور تصاویر میں اداکار یاسر حسین نے کئی حسین لمحات کو شوٹ کیا ہے جس میں اہلیہ و اداکارہ اقراء  اور بیٹے کبیر کو خوب انجوائے کرتے دیکھا گیا جبکہ انکے ساتھ اداکارہ حریم فاروق بھی اس ویکیشن کا حصہ بنی نظر آئیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131)

    اداکار یاسر نے حسین یادوں کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کپشن میں لکھا کہ،‘نتھیا گلی اور ہم’، ویڈیو میں اداکار کے بیٹے کو پہاڑیوں پر چڑھتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

    انہوں ںے انسٹاگرام پر جند گھنٹے قبل ویڈیو شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    اقرا عزیز اور یاسر حسین 2019 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، ان کا ایک بیٹا کبیر حسین ہے، اداکارہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’برنس روڈ کے رومیو جیولیٹ‘ میں مرکزی کردار نبھایا جس میں ان کے ہمراہ حمزہ سہیل ودیگر شامل تھے۔

  • صحیح راستہ بتانے پر تنازع، خاتون ڈرائیور نے مسافروں پر بندوق تان لی، ویڈیو وائرل

    صحیح راستہ بتانے پر تنازع، خاتون ڈرائیور نے مسافروں پر بندوق تان لی، ویڈیو وائرل

    امریکی شہر نارتھ میامی میں آن لائن رائیڈ اُس وقت خوفناک شکل اختیار کر گئی جب اوبر ڈرائیور نے راستے کے تنازعے کے دوران مسافروں پر بندوق تان لی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق گاڑی میں مشہور امریکی ریپر کرسی سیلیس اور ان کی دوست سوار تھی جن کی خاتون ڈرائیور سے راستے کے معاملے بحث ہوئی۔

    انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کرسی سیلیس اور ان کی دوست کو اوبر ڈرائیور نے بندوق تان کر گاڑی سے نکلنے کی دھمکی دی، یہ واقعہ پیر کی رات پیش آیا۔

    کریسی سیلیس کے مطابق صورتحال اُس وقت خراب ہوئی جب انہوں نے سفر کے دوران خاتون ڈرائیور کو صحیح راستے بتانے کی کوشش کی۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راستہ بتانے پر خاتون ڈرائیور طیش میں آگئیں اور انہوں نے کہا کہ تم لوگ ابھی میری گاڑی سے باہر نکل جاؤ! تم اب رائیڈ نہیں لے سکتے۔

    یہ بھی پڑھیں: کیب ڈرائیور کی دوران ڈرائیونگ گیم کھیلنے کی ویڈیو وائرل

    جب کرسی سیلیس نے ڈرائیور کی آنکھوں پر تبصرہ کیا تو اس نے بندوق نکال کر تان لی۔ امریکی ریپر کہتی ہیں کہ میں نے کبھی بھی ایسا کچھ ہونے کی توقع نہیں کی تھی، میری توجہ صرف بندوق پر تھی۔

    کرسی سیلیس اور ان کی دوست خاتون ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

    ادھر، اوبر نے تصدیق کی ہے کہ خاتون ڈرائیور کو پلیٹ فارم سے ہٹا دیا گیا جبکہ کمپنی اپنی اندرونی تحقیقات کر رہی ہے۔

    کمپنی نے واقعے کو انتہائی تشویشناک قرار دیا اور اس بات کی تصدیق کی کہ اس کی پالیسی کے تحت ڈرائیوروں کو اسلحہ رکھنے کی اجازت نہیں ہے۔

  • جعلی بابا نے خاتون کو ہپناٹائز کرکے زیورات کیسے چرائے؟ ویڈیو وائرل

    جعلی بابا نے خاتون کو ہپناٹائز کرکے زیورات کیسے چرائے؟ ویڈیو وائرل

    بھارتی پنجاب میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک جعلی بابا نے ایک خاتون کو ہپناٹائز کر کے اس کا قیمتی سونا چرا لیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع موگا میں روحانی علاج سے زندگی کے مسائل کو حل کرنے کا دعویٰ کرنے والے ایک جعلی بابا نےخاتون کو ہپناٹائز کر کے اس کے زیورات چرا لیے۔

    رپورٹ کے مطابق مذکورہ خاتون نے مقامی بازار کے قریب ایک بابا سے ملاقات کی جو روحانی علاج اور مشکلات کے حل کا دعویٰ کر رہا تھا، بابا نے خاتون کو ڈرا کر کہا کہ اس کے برے دن شروع ہونے والے ہیں اور اس کی جان و مال کو خطرہ لاحق ہے۔

    بابا نے دعویٰ کیا کہ وہ اس کے سونے کے زیورات پر کچھ پڑھ کر مصیبت کو ٹال دے گا، اور خاتون کو کہا کہ وہ اپنے تمام زیورات اتار کر ایک کپڑے میں باندھ کر اسے دے دے۔

    رپورٹ کے مطابق خاتون اس وقت بابا کے ہپناٹائز کے زیرِ اثر تھی، جس کے بعداس نے اپنے تمام زیورات بابا کو تھما دیے، بابا نے ایک تعویذ پڑھنے کا ڈرامہ کیا اور کچھ دیر بعد وہ کپڑا واپس دے دیا۔

    بعد ازاں جب خاتون کو ہوش آیا تو اس نے کپڑا کھولا جسے دیکھ کر اسے جھٹکا لگا کیوں کہ زیورات کی جگہ صرف سوکھی گھاس اور تنکے موجود تھے۔

    پنجاب پولیس نے خاتون کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا ہے اور جعلی بابا کی تلاش جاری ہے، حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے جعلی روحانی علاج کرنے والوں سے ہوشیار رہیں۔