Tag: viral on social media

  • گلوکارہ آئمہ بیگ کی نئی تصاویر وائرل

    گلوکارہ آئمہ بیگ کی نئی تصاویر وائرل

    کراچی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کی تازہ ترین تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آئمہ بیگ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر پوسٹ کی ہیں جسے ان کے مداحوں نے بہت پسند کیا ہے۔

    وائرل ہونے والی تصاویر میں وہ جامنی رنگ کے لباس میں پوز دیتی ہوئی نظر آرہی ہیں، ان تصاویر کو کم از کم 50,000 سے زیادہ لائکس ملے ہیں، جن میں اداکار حمائمہ ملک کے لائکس بھی شامل ہیں۔

    26سالہ گلوکارہ نے سپرہٹ ٹی وی ڈراموں اور فلموں کے لیے گانے گائے ہیں، جس میں فلم جوانی پھر نہیں آنی ٹو، دو بول، پرے ہٹ لو اور لاہور سے آگے شامل ہیں۔

    اس کےعلاوہ پاکستانی گانوں میں بی مائی سیلف، ایک منزل، ساؤ بنجارہ، ایک قوم، نہ چھیڑ ملنگاں نوں، ننھے ہاتھوں میں قلم اور میں ہوں ستارہ بھی ہٹ ہوئے ہیں۔

    آئمہ بیگ اپنے گانوں، فوٹو شوٹس کی تصاویر اور ویڈیوز اپنے انسٹاگرام فالوورز کے لیے شیئر کرتی رہتی ہیں، جن کی تعداد 3.2 ملین ہے۔

    گلوکارہ آئمہ بیگ کو میوزک اسٹریمنگ پورٹل "اسپوٹیفائی” کی پاکستان کی سب سے زیادہ اسٹریم کی جانے والی گلوکارہ کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

    یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ یہ پوسٹ آئمہ بیگ اور ان کے منگیتر شہباز شگری کے بارے میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کے بعد سامنے آئی ہے جس میں دونوں نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کر رکھا ہے۔

    آئمہ بیگ نے شہباز شگری کے ساتھ منگنی کی اور20 مارچ کو انسٹاگرام پر اپنی انگوٹھی کا ایک کلک شیئر کیا۔ ان دونوں نے اکثر ایک دوسرے کے لیے رومانوی اور بھاری بھرکم انسٹاگرام پوسٹس بھی لگائیں۔

  • کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جوانی کی تصاویر نے دھوم مچادی

    کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جوانی کی تصاویر نے دھوم مچادی

    ٹورنٹو : کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جوانی کی یادگار تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی، لوگوں نے جسٹن ٹروڈو کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔

    tudo

    کرشماتی شخصیت کے مالک کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو دنیا بھر میں لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد کے دلوں کی دھڑکن سمجھے جاتے ہیں، مسلمانوں کے دل جیتنے والے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جوانی کی تصاویر منظرعام پر آگئیں، جیسے لوگوں نے بے حد پسند کیا۔

    ایک صارف نے جسٹن کی جوانی کی تصویر شیئرکرتے ہوئے لکھاکہ ’تمام لوگوں کو صبح بخیر، بالخصوص نوجوان جسٹن ٹروڈوکو‘۔

    نوباڈی آسکڈبٹ کے نام سے موجود صارف نے لکھا کہ میں ہروقت نوجوان جسٹن ٹروڈو کی یہ تصویر دیکھتا رہتا ہوں ، مجھے مزید ہمت کی ضرورت ہے۔

    ایک اور صارف نے اپنے پیغام میں لکھا کہ نوجوان جسٹن ٹروڈو نے ہر جگہ سیاست دانوں کے لئے ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے۔

    خیال رہے کہ جسٹن ٹروڈو کا تعلق کینیڈا کی حکمران جماعت لبرل پارٹی سے ہے اور وہ ملک کے آنجہانی وزیراعظم پیئیر ٹروڈو کے بیٹے ہیں۔