Tag: viral video

  • ٹرین کی سیڑھیوں پر بیٹھے شخص کے ساتھ کیا ہوا؟ دلخراش مناظر کی ویڈیو وائرل

    ٹرین کی سیڑھیوں پر بیٹھے شخص کے ساتھ کیا ہوا؟ دلخراش مناظر کی ویڈیو وائرل

    بھارت کی ریاست تامل ناڈو کے دار الحکومت چنائی میں 24 سالہ شخص چلتی ٹرین میں سیڑھیوں پر بیٹھنے کے باعث نیچے گر کر جان کی بازی ہار گیا، چونکا دینے والے مناظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ چونکا دینے والا واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا، سیداپیٹ ریلوے اسٹیشن پر پیش آنے والے واقعے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت بالاموروگن کے نام سے ہوئی ہے۔

    المناک حادثے کی سی سی ٹی وی ویڈیو کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا جارہا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ شخص ٹرین کے دروازے پر سیڑھیوں پر بیٹھا ہوا ہے، اس دوران اس کی ٹانگ پلیٹ فارم اور ٹرین کے درمیان پھنس گئی اور ٹرین اسے گھسیٹتی ہوئی دور لے گئی، جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

    دوران خریداری نوجوان کی دل کا دورہ پڑنے سے موت، ویڈیو وائرل

    پولیس کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ سیداپیٹ ریلوے اسٹیشن پر دوپہر تقریباً 2 بجے پیش آیا۔متوفی کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • نیتن یاہو ایرانی حملے سے خوف زدہ، ہاتھ کانپنے کی ویڈیو وائرل

    نیتن یاہو ایرانی حملے سے خوف زدہ، ہاتھ کانپنے کی ویڈیو وائرل

    ایران کے میزائل حملے پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو خوف کے مارے کانپنے لگے، جس کی ویڈیو ایرانی میڈیا نے شیئر کی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپوٹس کے مطابق اسرائیل پر ایران کے میزائل حملے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کے ہاتھوں کو کانپتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    ایران نے اسرائیل پر حملے میں اسرائیل کے فوجی اڈوں اور موساد کے ہیڈ کوارٹر سمیت مختلف اہداف کو نشانہ بنایا۔

    حملے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نے ہنگامی پریس کانفرنس میں ایران کو دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ جو ہم پر حملہ کرے گا ہم اس پر حملہ کر دیں گے۔ لیکن ان کے خوف کا یہ عالم تھا کہ ہاتھ کانپ رہے تھے۔

    ایرانی میڈیا نے پریس کانفرنس میں سے چند سیکنڈ کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا اسرائیلی وزیراعظم ایران کو دھمکی دیتے ہوئے۔

    دوسری جانب ایران کے سفیر امیر سعید ایروانی نے کہا ہے کہ تجربے نے ثابت کیا ہے کہ اسرائیل صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے۔

    مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں ایران کے سفیر امیر سعید ایروانی نے کہا کہ تجربے نے ثابت کیا ہے کہ اسرائیل صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے۔

    ایرانی میزائلوں نے اسرائیلی فوجی اڈوں کو کتنا نقصان پہنچایا؟

    انھوں نے کہا سفارت کاری ناکام ہو چکی ہے، اسرائیل جذبہ خیر سگالی کو نہیں سمجھتا، وہ اسے کمزوری سمجھ کر استعمال کرتا ہے، اسرائیل کی قابض حکومت خطے کو ایک ایسی تباہی کے دہانے پر دھکیل رہی ہے جس کی مثال نہیں ملتی، انھوں نے مطالبہ کیا سلامتی کونسل اسرائیل کے جنگی جرائم کو رُکوانے میں کردار ادا کرے۔

  • دوران خریداری نوجوان کی دل کا دورہ پڑنے سے موت، ویڈیو وائرل

    دوران خریداری نوجوان کی دل کا دورہ پڑنے سے موت، ویڈیو وائرل

    بھارت کے شہر حیدرآباد میں ایک کپڑوں کے شو روم میں خریداری کے دوران ایک نوجوان دل کا دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہار گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حیدرآباد کے کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ کالونی کے پرگتی نگر کے قریب ایک دکان میں کپڑے خریدنے کے دوران کلال پروین گوڑ نامی نوجوان کو دل کا دورہ پڑا، جس کے باعث وہ زمین پر گر پڑا۔

    افسوسناک واقعے کی ویڈیو سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی، نوجوان کوفوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔

    اس سے قبل ایک افسوسناک واقعہ مدھیہ پردیش کے علاقے گوالیار میں پیش آیا جہاں غیر مسلم لڑکے کی خاطر مذہب اور خاندان کو چھوڑ کر آنے والی لڑکی موت کے منہ میں چلی گئی۔

    متوفیہ کا نام پروین ہے اور اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ سنجے گرجر نامی شخص نے اسے قتل کیا ہے۔

    لڑکی کے بھائی کا کہنا ہے کہ سنجے نے پروین کو بلایا اور اس پر تشدد کیا اور زہر دے کر مار ڈالا۔ مقتولہ کی سنجے کو کی گئی کال کی ریکارڈنگ پولیس کو مل گئی ہے اور کیس کی تفتیش جاری ہے۔

    بھارت، حیدرآباد میں دو خواتین کا انتہائی بے دردی سے قتل

    پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو تشویشناک حالت میں جے اے ایچ اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں اس کی موت ہو گئی۔سنجے شادی شدہ تھا اور اس نے لڑکی سے شادی کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

  • رشبھ پنت نے کوہلی کو گلے لگا کر منالیا، ویڈیو وائرل

    رشبھ پنت نے کوہلی کو گلے لگا کر منالیا، ویڈیو وائرل

    کانپور: بھارت کے سپر اسٹار بلے باز ویرات کوہلی اور رشبھ پنت کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جسے کرکٹ شائقین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق کانپور کے گرین پارک اسٹیڈیم میں بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلا جارہا ہے۔ میچ کے چوتھے دن بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 233 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی۔ اس کے بعد بھارتی ٹیم نے نو وکٹوں پر 285 رنز بنا کر اننگ ڈکلیئر کردی تھی۔

    اس دوران چوتھے دن کے کھیل میں جب کرکٹر ویراٹ کوہلی اور رشبھ پنت بیٹنگ کر رہے تھے تو رشبھ پنت کی غلط کال کی وجہ سے کوہلی رن آؤٹ ہونے سے بال بال بچ گئے۔

    کوہلی اس پر غصے میں آگئے اور انہوں نے رشبھ پنت کو غصے سے دیکھا اور پھر پنت نے مسکراتے ہوئے ان کو گلے لگا لیا جس کا ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے۔

    بھارتی ٹیم کے گیند بازوں نے بھارت بنگلہ دیش ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیشی ٹیم کو 233 رنز پر آؤٹ کردیا۔

    شاداب خان نے کھویا ہوا اعتماد کیسے بحال کیا؟ آل راؤنڈر کا اہم انکشاف

    واضح رہے کہ بھارت نے بنگلہ دیش پر 52 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے اور چوتھے دن کے اختتام پر بنگلہ دیش نے دوسری اننگز میں دو وکٹ کھو کر 26 رنز بنا لیے ہیں۔

  • ریلوے کی ملازم خواتین پٹری کے درمیان کیوں بیٹھ گئی تھیں، دلچسپ ویڈیو وائرل

    ریلوے کی ملازم خواتین پٹری کے درمیان کیوں بیٹھ گئی تھیں، دلچسپ ویڈیو وائرل

    اٹاوہ: ریاست اترپردیش کے شہر اٹاوہ میں ریلوے ٹریک پر آن ڈیوٹی خاتون ریلوے ملازمین بیٹھ کر ویڈیو گیم کھیلنے لگی تھیں، یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے ہلچل مچ گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹاوہ جنکشن ریلوے اسٹیشن پر ریلوے کی ملازم خواتین پٹریوں کے درمیان بیٹھ کر موبائل فون پر لوڈو گیم کھیلنے لگ گئی تھیں، جنکشن کے سپرنٹنڈنٹ نے ہفتہ کو وائرل ویڈیو کے حوالے سے کہا کہ اس کی تحقیقات کی جائیں گی۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چاروں خواتین سے متعلق بتایا جا رہا ہے کہ وہ ٹریک پر مرمت کا کام کرتی ہیں، تاہم دہلی ہاوڑا ریلوے ٹریک کی دہلی جانے والی اپ لائن پر مرمت کا کام کرنے والی یہ چار خواتین ٹریک کے درمیان بیٹھ کر موبائل پر لوڈو گیم کھیلتی نظر آتی ہیں۔

    وائرل ویڈیو میں خواتین کہتی سنائی دیتی ہیں کہ وہ ریلوے ٹریک پر کام کرنے آئی ہیں، اب لوڈو نہ کھیلیں تو کیا کریں۔

  • نوکری کا جھانسہ: نوجوان کوجعلی یونیفارم پہنا کر تھانے بھیج دیا گیا، ویڈیو وائرل

    نوکری کا جھانسہ: نوجوان کوجعلی یونیفارم پہنا کر تھانے بھیج دیا گیا، ویڈیو وائرل

    بھارتی ریاست بہار کے جموئی ضلع کے ایک پولیس اسٹیشن میں ایک عجیب و غریب واقعہ رونما ہوا، جب ایک 18 سالہ لڑکا جعلی یونیفارم اور آئی پی ایس افسر کا روپ دھار کر تھانے پہنچ گیا، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ عجیب و غریب واقعہ اس وقت پیش آیا جب منوج سنگھ نامی ایک ملزم نے مبینہ طور پر 18 سالہ متھلیش کمار کو آئی پی ایس آفیسر بنانے کے بہانے سے 2لاکھ روپے بٹور لئے۔

    ملزم منوج سنگھ نے 18 سالہ متھلیش کمار کو نوکری کا جھانسہ دے کر جعلی آئی پی ایس افسر کی وردی بھی فراہم کی اور ایک نقلی پستول بھی دیا، ساتھ ہی اسے یہ باور کرایا کہ وہ اب ایک آئی پی ایس افسر ہے، اس کی نوکری پکی ہوگئی ہے اور نوجوان کو قریبی پولیس اسٹیشن بھیج دیا۔

    تاہم جیسے ہی انجان نوجوان پولیس اسٹیشن میں داخل ہوا، تو اسے پتہ چلا کہ اس کے ساتھ دھوکا ہوگیا ہے، پولیس نے آئی پی ایس افسر کا روپ دھارنے پر نوجوان کو حراست میں لے لیا۔

    عجیب مضحکہ خیز واقعہ کی ویڈیو نیشنل کرائم انویسٹی گیشن بیورو (این سی آئی بی) نے شیئر کی ہے، جو کہ ایک مشہور این جی او ہے، جس میں جعلی پولیس افسر کا روپ دھارنے والے نوجوان کو تھانے میں پولیس کے ذریعے لے جایا جا رہا ہے۔

  • مچھلی سے بھرا ٹرک الٹنے کے بعد کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل

    مچھلی سے بھرا ٹرک الٹنے کے بعد کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل

    حیدرآباد: بھارتی ریاست تلنگانہ کے ایک علاقے میں مچھلیوں سے بھرا ٹرک الٹ گیا، عوام مچھلیاں لوٹنے کے لیے ٹوٹ پڑے، جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

    ریاست تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں مچھلیاں لے جانے والا ایک ٹرک بے قابو ہو کر الٹ گیا، اور تمام مچھلیاں سڑک پر پھیل گئیں، مقامی لوگ ان مچھلیوں کو مال غنیمت سمجھ کر ٹوٹ پڑے۔

    کچھ شہریوں نے لوٹ مار کے اس منظر کو موبائل کیمروں میں ریکارڈ کر لیا، یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئیں۔ واضح رہے کہ پیٹرول سے بھرے ٹینکر الٹنے کے واقعات تو ہوتے رہتے ہیں اور لوگ پیٹرول لوٹنے بھی آ جاتے ہیں لیکن تلنگانہ میں مچھلی سے بھرے ٹرک کا یہ واقعہ منفرد تھا، ماضی میں جنوری 2021 میں چھتیس گڑ کے شہر رائے پور میں مچھلیوں سے بھرا ٹرک الٹا تھا۔

    ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ مچھلی لوٹنے کے لیے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں، معلوم ہوا کہ یہ ٹرک کھمّم ضلع سے ورنگل ضلع کی سمت جا رہا تھا کہ اس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھو دیا اور ٹرک الٹ گیا۔

    حادثے میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، حادثے کے باعث سڑک پر ٹریفک بھی جام ہو گیا تھا، جسے بعد ازاں پولیس اہلکاروں نے بحال کر دیا۔

  • پانڈیا کی اہلیہ سے علیحدگی کے بعد بیٹے سے پہلی ملاقات، ویڈیو وائرل

    پانڈیا کی اہلیہ سے علیحدگی کے بعد بیٹے سے پہلی ملاقات، ویڈیو وائرل

    عالمی شہرت یافتہ بھارت کے معروف کرکٹر و آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اور ان کی سابقہ اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ کی طلاق کے بعد پہلی بار کھلاڑی کی اپنے بیٹے اگستیا سے ملاقات ہوئی۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کھلاڑی اور ان کے بیٹے اگستیا کی ایک ویڈیو گردش کررہی ہے، جس میں وہ اپنے بچے کو گود میں اُٹھائے ہوئے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق جولائی 2024ء میں طلاق کی تصدیق سے قبل نتاشا اسٹینکووچ اپنے بیٹے کے ساتھ اپنے آبائی ملک سربیا روانہ ہوگئی تھیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Buzzzooka Events (@buzzzooka_events)

    تاہم اب بھارتی کرکٹر کی سابقہ اہلیہ اپنے بیٹے کے ہمراہ واپس بھارت آ گئی ہیں، بھارت واپس آنے کے بعد اگستیا اور ہاردک کی پہلی ملاقات دو روز قبل ہوئی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

    یاد رہے کہ 31 مئی 2020ء کو ہاردک پانڈیا نے اپنی دیرینہ محبت اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ سے ممبئی کی ایک عدالت میں شادی کی تھی۔

    رونالڈو کی بیٹی نے والد کو حیران کردیا، ایسا کیا ہوا؟

    کورونا وائرس کی وجہ سے عائد سماجی پابندیوں کے سبب 2020ء میں ان کی شادی کی شاندار تقاریب کا انعقاد نہیں ہوسکا تھا، جس کی وجہ سے انہوں نے گزشتہ برس ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ہندو اور عیسائی ثقافتوں کے مطابق دوبارہ شادی کی تھی۔

  • لڈو میں سے گٹکے کا ریپر نکل آیا، ویڈیو وائرل

    لڈو میں سے گٹکے کا ریپر نکل آیا، ویڈیو وائرل

    حیدرآباد: لڈو کے شوقین حضرات ہوشیار رہیں کہ وہ جو لڈو کھا رہے ہیں اس میں سے کچھ بھی غیر متوقع نکل سکتا ہے۔

    بھارت کی ریاست تلنگانہ کے ضلع کھمّم میں ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک خاتون نے پرساد کے لیے لایا ہوا لڈو توڑا تو اس میں سے گٹکے کا ریپر نکل آیا، جس پر سب ششدر رہ گئے۔

    یہ واقعہ 22 ستمبر کو پیش آیا جب ڈونتو پدماوتی نامی خاتون تروملا تروپتی دیواستھانم کی زیارت کے لیے گئی ہوئی تھی، رسومات کی ادائیگی کے بعد جب اس نے رشتہ داروں کے لیے پرساد کے طور پر لائے لڈو کھولے تو ایک لڈو کے اندر سے گٹکے کا ریپر نکلا۔

    لڈو کے اندر عام طور پر کاجو، کشمش یا الائچی وغیرہ ہوتے ہیں، لیکن گٹکے کا ریپر نکلنا سب کے لیے حیرانی کے باعث تھا، کہ ایسا کیسے ہو سکتا ہے کہ تبرک کے لیے تیار شدہ لڈو میں سے ریپر نکل آئے۔

    پدماوتی نے لڈو کی ویڈیو بنائی جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی، واضح رہے کہ 2012 میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا جب لڈو میں گٹکے کا ریپر ملا تھا۔

    سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ تروملا کی پہاڑیوں پر گٹکا، شراب، سگریٹ نوشی اور گوشت کا استعمال سخت ممنوع ہے، تاہم لڈو میں سے گٹکے کا ریپر نکل آنا اس بات کی نشان دہی کرتی ہے کہ وہاں ممنوعہ چیزوں کا استعمال جاری ہے۔

  • بھارت: اسپتال پر کتوں نے قبضہ جما لیا، ویڈیو دیکھیں

    بھارت: اسپتال پر کتوں نے قبضہ جما لیا، ویڈیو دیکھیں

    حیدرآباد: بھارتی شہر حیدرآباد کے ایک اسپتال پر کتوں نے قبضہ جما لیا ہے، جس کی وجہ سے مریض اور ان کے تیمارداروں کو شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ناگرکرنول جنرل اسپتال کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں اسپتال کے کوریڈور میں متعدد آوارہ کتوں کو آزادانہ گھومتے پھرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    عملے کا بھی کہنا ہے کہ آوارہ کتے آؤٹ پیشنٹ ڈپارٹمنٹ اور دیگر جگہوں پر آزادانہ گھومتے پھرتے ہیں، جس سے نہ صرف انھیں بلکہ مریضوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    اسپتال کی انتظامیہ نے کوششیں کیں لیکن کتوں کو وہاں سے بھگانے میں کامیاب نہیں ہو سکی، جس سے مریضوں اور ان کے رشتہ داروں میں مایوسی پھیل گئی ہے۔