Tag: viral video

  • مارک زکربرگ اور جان سینا میں لڑائی کی ویڈیو وائرل

    مارک زکربرگ اور جان سینا میں لڑائی کی ویڈیو وائرل

    کیلیفورنیا: مارک زکربرگ اور جان سینا کے درمیان لڑائی کی ایک زبردست ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔

    سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی یہ دل چسپ ویڈیو دراصل ایک اشتہار کے پس منظر پر مبنی ہے، جس میں میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ اور 16 مرتبہ ورلڈ چیمپئن رہنے والے بے مثال ریسلر اور امریکی اداکار جان سینا کے درمیان لڑائی کی شوٹنگ دیکھی جا سکتی ہے۔

    انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس ویڈیو میں زکربرگ کو جان سینا، گلوکار بینسن بون، اور فلم ساز میتھیو وان کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔

    دراصل ریبن گلاسز کی کمپنی نے میٹا کے ساتھ پارٹنرشپ کر لی ہے، جس کے بعد مارک زکربرگ نے اپنے مداحوں کے لیے آنے والے کمرشل میں زبردست دل چسپی کا سامان مہیا کر دیا ہے۔

    حیران کن طور پر زکر برگ نے ڈبلیو ڈبلیو ای کے سپر اسٹار جان سینا اور دیگر کے ساتھ مل کر ایک ہائی انرجی ایکشن والا اشتہار فلمایا، اور یہی نہیں بلکہ ’بیہائنڈ دا سین‘ مناظر کی ایک ویڈیو بھی جاری کر دی۔

    اس کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ زکربرگ کو جان سینا نے ایک طاقت ور پنچ مارا اور وہ ہوا میں بہت بلندی پر اڑ گئے، اس کے بعد انھیں بینسن بون کے ساتھ تلوار بازی کرتے بھی دکھایا گیا۔

    اس ویڈیو کی دل چسپ اور منفرد بات یہ بتائی جا رہی ہے کہ ان پرجوش لمحات کو اسمارٹ ریبن گلاسز کا استعمال کرتے ہوئے فلمایا گیا ہے۔

  • ماں اور معصوم بچے پر آوارہ کتوں کا حملہ، دلخراش ویڈیو

    ماں اور معصوم بچے پر آوارہ کتوں کا حملہ، دلخراش ویڈیو

    کریم نگر: تلنگانہ کے متعدد مقامات پر آوارہ کتو ں نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے، آئے روز کتوں کے حملوں میں بیشتر افراد زخمی ہوجاتے ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تازہ ترین واقعہ کریم نگر شہر میں رونما ہوا، جہاں 53 ڈیویژن میں ویمنس کالج کے قریب ماں اور اس کے بچے پر کتوں نے حملہ کیا، خاتون کی چیخ و پکار پر محلہ والوں نے کتوں کو مار بھگایا۔

    سوشل میڈیا پر اس واقعہ کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے کریم نگر سے تعلق رکھنے والے وزیر پونم پربھاکر کو بھی بعض افراد نے سوشل میڈیا پر ٹیگ کیا۔

    جس پر وزیر موصوف نے ضلع کلکٹر اور میونسپل کمشنر کو ہدایت دی کہ وہ آوارہ کتوں سے نمٹنے کے لئے فوری اقدامات اُٹھائیں۔

  • عظیم الجثہ سانپوں کو بے خوفی سے کندھوں پر ڈال کر لے جانے کی ویڈیو وائرل

    عظیم الجثہ سانپوں کو بے خوفی سے کندھوں پر ڈال کر لے جانے کی ویڈیو وائرل

    انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا ہے، اس وائرل ویڈیو میں دو بہت بڑے سانپوں کو کندھوں پر بے خوفی سے لے جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    یہ ویڈیو ایک زو کی ہے، جس کی انتظامیہ کے ارکان دو بہت ہی بڑے سانپوں کو کندھوں پر ڈال کر اور گھسیٹ کر لے جا رہے ہیں، ویڈیو دیکھ کر یقین ہی نہیں آتا کہ یہ افراد رسیوں نہیں بلکہ زندہ اژدہوں کو لے کر جا رہے ہیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پائتھن سانپوں کو بہت آسانی سے لے جایا جا رہا ہے، پہلی نظر میں ایسا لگتا ہے جیسے یہ رسیاں ہیں یا ایسی ہی کوئی چیز، لیکن پھر نظر آتا ہے کہ یہ تو بہت بڑے پائتھن سانپ ہیں، جو اتنے بھاری تھے کہ انھیں گھسیٹتے ہوئے بھی مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

    سانپوں کی جسامت اور موٹائی دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے، لیکن ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں ہینڈلر مہارت اور پورے اعتماد کے ساتھ سانپوں کو لے کر جا رہے ہیں۔

    یہ وائرل ویڈیو رینگنے والے جانوروں کے ایک زو کے انسٹاگرام پیج پر شیئر کی گئی ہے، جس پر مختلف قسم کے غیر معمولی جانوروں کی ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں، ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک بڑے مگرمچھ کو پرسکون طریقے سے سنبھالا جا رہا ہے، جب کہ ایک اور ویڈیو میں مگرمچھ جیسا اگوانا ایک خاتون پر لیٹا ہوا ہے۔

  • ڈاکٹروں نے حیران کن آپریشن میں طوطے کی جان بچا لی، ویڈیو وائرل

    ڈاکٹروں نے حیران کن آپریشن میں طوطے کی جان بچا لی، ویڈیو وائرل

    بھوپال: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ڈاکٹروں نے ایک حیران کن آپریشن کے دوران ایک طوطے کو رسولی سے نجات دلا دی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مدھیہ پردیش کے ضلع ستنا میں ویٹرنری ڈاکٹروں نے 21 سالہ طوطے کی رسولی کا کامیاب آپریشن کر کے اس کی جان بچا لی۔

    سوشل میڈیا پر طوطے کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کی گئی، جو تیزی سے وائرل ہوئی، ڈاکٹروں نے بیٹو نامی طوطے کی کی گردن سے 20 گرام وزنی ٹیومر نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔

    ڈاکٹروں کی ٹیم نے تقریباً 2 گھنٹوں پر مشتمل سرجری میں طوطے کو ٹیومر سے نجات دلائی، جس کی وجہ سے طوطے کو بولنے اور کھانے میں مشکل پیش آ رہی تھی۔

    طوطے کے مالک چندر بھان وشوکرما نے تقریباً چھ ماہ پہلے طوطے کی گردن پر ایک بڑھتی ہوئی گانٹھ دیکھی تھی جس کے بعد اس نے ڈسٹرکٹ ویٹرنری اسپتال ستنا کے ڈاکٹروں سے مدد طلب کی۔

    جانوروں کے ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ طوطے کے گردن میں رسولی ہے اور اس کا آپریشن ضروری ہے، چناں چہ 15 ستمبر کو آپریشن کے دوران ڈاکٹروں نے ٹیومر کامیابی سے نکال لیا۔

    ویٹرنری ڈاکٹر بلیندر سنگھ نے بتایا کہ یہ ضلع میں کسی پرندے میں ٹیومر کا پہلا کیس ہے، آپریشن کے بعد طوطا مکمل طور پر صحت مند ہے اور اب صحیح طریقے سے کھانا کھا رہا ہے۔

  • وائرل ویڈیو: انگریز پنڈت نے ہندو جوڑے کی شادی کرا دی

    وائرل ویڈیو: انگریز پنڈت نے ہندو جوڑے کی شادی کرا دی

    سوشل میڈیا پر ایک منفرد شادی کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں ایک انگریز پنڈت نے ہندو جوڑے کی شادی کی رسومات ادا کیں۔

    اگرچہ سوشل میڈیا پر شادی کی وائرل پوسٹوں میں دولہا دلھن کے والدین اور دیگر رشتہ داروں کی ڈانس ویڈیوز بہت وائرل ہوتی ہیں، تاہم ان دونوں ایسی ویڈیوز میں شادی کروانے والے پنڈت بھی کافی مقبول ہو رہے ہیں۔

    اب ایک ویڈیو ایسی وائرل ہوئی ہے جس میں پنڈت انگریز تھا اور اس نے ہندو جوڑے کی شادی کرائی، پنڈت نے انگریزی میں شادی کی رسومات ادا کیں، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا کہ پنڈت روایتی لباس پہن کر اور سنسکرت میں منتر پڑھ کر جوڑے کو شادی کے بندھن میں باندھ رہے ہیں۔

    یہ ویڈیو چند دن قبل انسٹاگرام اور پھر X پر شیئر کی گئی اور بہت زیادہ وائرل ہوئی، صارفین ایک ’ودیشی‘ پنڈت کو سنسکرت کے بھجن پڑھتا ہوا دیکھ کر حیران اور محظوظ ہوئے۔

  • کلاس میں لڑائی کا ڈرامہ، طلبہ کا ٹیچر کو انوکھا سرپرائز، ویڈیو وائرل

    کلاس میں لڑائی کا ڈرامہ، طلبہ کا ٹیچر کو انوکھا سرپرائز، ویڈیو وائرل

    حیدرآباد: بھارت کے مہاراشٹر کے ایک اسکول کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے، جس میں اسکول کے طالب علم ’ٹیچرز ڈے‘ پر اپنی ٹیچر کو انوکھے انداز میں سرپرائز دے رہے ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق طلبہ نے ٹیچرز ڈے کے موقع پر آپس میں لڑائی کا ڈرامہ کیا، لڑائی کی آواز سن کر خاتون ٹیچر نے کلاس کی طرف دوڑ لگادی، ٹیچر کے کلاس میں پہنچنے پر تمام طلبہ نے اپنی ٹیچر کا والہانہ استقبال کرتے ہوئے انہیں سرپرائز دیا، اس دوران انہیں گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔

    مذکورہ اسکول سے دسویں جماعت کے طالب علم سرگم کی جانب سے انسٹاگرام پر واقعے کی ویڈیو شیئر کی گئی، جسے اب تک 5 کروڑ سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو کافی پسند کیا جارہا ہے، جبکہ صارفین اپنے تبصروں کے ذریعے استاد اور طالب علم دونوں کی ستائش کر رہے ہیں۔

    شہری کا موٹر سائیکل سے محبت کا منفرد انداز، ویڈیو وائرل

    ایک صارف نے کہا کہ لڑائی کی خبر سن کر ٹیچر جس طرح کلاس روم کی طرف بھاگی اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ اسٹوڈنٹس کا بہت زیادہ خیال رکھتی ہیں، جو بہت اچھی بات ہے۔

  • بی جے پی کی خاتون رکن اسمبلی ٹرین کی پٹری پر گر گئیں، ویڈیو وائرل

    بی جے پی کی خاتون رکن اسمبلی ٹرین کی پٹری پر گر گئیں، ویڈیو وائرل

    اٹاوہ: بھارت کی حکمراں جماعت (بی جے پی) کی رکن اسمبلی سریتا بہدوریہ ٹرین کو ہری جھنڈی لہرانے کے دوران پٹریوں پر گر کر زخمی ہوگئیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مذکورہ واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، یہ واقعہ ایک پلیٹ فارم پر اُس وقت رونما ہوا جب وندے بھارت ٹرین شام 6 بجے روانگی کے لئے پلیٹ فارم پر پہنچی۔ اس دوران بی جے پی رکن اسمبلی ہرا جھنڈا پکڑے ہوئے لوگوں موجود تھیں۔

    بھارتی حکمراں جماعت کے رہنما کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ رکن اسمبلی نے ڈاکٹروں سے مشورہ کیا ہے اور اب وہ اپنے گھر پر آرام کر رہی ہے۔ انہیں کوئی واضح جسمانی چوٹ نہیں آئی۔ اگر کوئی اندرونی چوٹ ہے تو اس کی تصدیق ہونا ابھی باقی ہے۔

    https://x.com/PTI_News/status/1835914899760783657?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1835914899760783657%7Ctwgr%5E2d6d60de055e77c60928e310557a6d0813bcac94%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.etvbharat.com%2Fur%2Fstate%2Fup-bjp-mla-falls-on-rail-track-while-flagging-off-vande-bharat-train-urn24091703843

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی ٹرین کے ہارن نے اس کی روانگی کا اشارہ دیا، پلیٹ فارم افراتفری کا شکار ہو گیا، اس ہنگامہ آرائی کے دوران رکن اسمبلی پلیٹ فارم سے نیچے ٹرین کے سامنے ریلوے پٹریوں پر گر گئیں۔ مسافروں نے ٹرین کو بروقت روکا جس سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔

    جرمنی کے شہر کولون میں زوردار دھماکا

    عینی شاہدین نے بتایا کہ بھدوریا کو پولیس نے تیزی سے پٹریوں سے اٹھایا اور فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں گھر روانہ کردیا۔

  • سہرا سجے بھائی کے استقبال میں بہن کے حیرت انگیز رقص کی ویڈیو وائرل

    سہرا سجے بھائی کے استقبال میں بہن کے حیرت انگیز رقص کی ویڈیو وائرل

    ممبئی: بھارت میں ایک شادی کی تقریب کے دوران ایک خاتون کے دل فریب رقص کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں وہ اپنے دلہے بھائی کا استقبال دل موہ لینے والے رقص کے ذریعے کر رہی ہے۔

    سہرا سجے بھائی کے استقبال میں بہن کے حیرت انگیز رقص کی اس وائرل ویڈیو نے دھوم مچا دی ہے، ویسے بھی شادیوں کے موسم میں سوشل میڈیا ڈانس ویڈیوز سے بھر جاتا ہے لیکن اس ویڈیو کی سادگی میں بے پناہ کشش محسوس کی گئی ہے۔

    انٹرنیٹ پر آئے روز کبھی دولہا دلہن، دولہے کی بہنوں، دولہے کے والدین یا بھائی اور بھابھی کی ڈانس ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں، لیکن یہ ڈانس ویڈیو دیکھ کر لوگ جذباتی ہو گئے۔

    ویڈیو کے مطابق دولہا خاندان کی دیگر خواتین کے ہمراہ جب فنکشن ہال پہنچا تو جامنی رنگ کے لہنگے میں اس کی بہن نے ڈانس کرنا شروع کر دیا، اور اس طرح ان کا خوب صورت استقبال کیا۔

    دولہے کی بہن نے مقبول بالی ووڈ گانے ’پیارا بھیا میرا دولہا راجہ بن کے آ گیا‘ پر رقص کیا، اپنی بہن کو اس طرح رقص کرتے دیکھ کر دولہے کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔ اس ویڈیو کو اب تک 55 ہزار سے زائد بار لائیک کیا جا چکا ہے۔

  • پانچویں منزل سے خاتون کے گرنے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو

    پانچویں منزل سے خاتون کے گرنے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو

    حیدرآباد: بھارتی شہر حیدرآباد کی ایک وائرل ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں ایک خاتون کو عمارت کی پانچویں منزل سے گرتے دکھایا گیا ہے۔

    یہ افسوس ناک واقعہ حیدرآباد شہر کے علاقے رام نگر میں پیش آیا، جس میں 23 سالہ ثنا بیگم نامی خاتون نے پانچویں منزل سے چھلانگ کر اپنی جان لے لی۔

    گِری شِکھر اپارٹمنٹس کی عمارت سے چھلانگ لگانے والی خاتون موقع پر ہی ہلاک ہو گئی تھی، پولیس کو اطلاع ملی تو فوراً موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق خودکشی کی وجوہ کا پتا نہیں چل سکا ہے۔

    سڑک پار کرنے والی لڑکی کے ساتھ ہولناک حادثہ، کمزور دل افراد ویڈیو نہ دیکھیں

    پولیس حکام کی جانب سے تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ خاتون نے یہ انتہائی قدم کیوں اٹھایا، ثنا بیگم کے گھر والوں اور دوستوں سے بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں تاکہ ممکنہ طور پر کوئی ذاتی یا ذہنی دباؤ کا سبب سامنے آ سکے۔

    پولیس نے خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا اور کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔

  • سڑک پار کرنے والی لڑکی کے ساتھ ہولناک حادثہ، کمزور دل افراد ویڈیو نہ دیکھیں

    سڑک پار کرنے والی لڑکی کے ساتھ ہولناک حادثہ، کمزور دل افراد ویڈیو نہ دیکھیں

    حیدرآباد: بھارتی شہر حیدرآباد میں ایک بدقسمت لڑکی کو سڑک پار کرتے ہوئے پیچھے سے آتی بس نے بری طرح کچل ڈالا۔

    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں حیدرآباد شہر کے علاقے مادھاپور میں ایک بس کو سڑک پار کرتی لڑکی کو ٹکر مارتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق حادثہ کتہ گوڑہ چوراہے پر پیش آیا، جس میں ایک آر ٹی سی بس نے نوجوان لڑکی کو کچلا، عینی شاہدین کے مطابق بے قابو آر ٹی سی بس نے لڑکی کو ٹکر ماری، جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔

    حادثے کی ویڈیو سی سی ٹی وی کیمرے سے لی گئی ہے، جس میں حادثے کا یہ ہولناک منظر واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے، فوٹیج دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ جس سست رفتاری سے بس چلی آ رہی تھی اور سامنے لڑکی بھی واضح طور پر دیکھی جا سکتی تھی، تو حادثے کی غلفت کے علاوہ کوئی اور وجہ سمجھ میں نہیں آتی۔

    پولیس نے اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر پہنچ کر بس ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے حادثے کی وجوہ کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔