Tag: viral video

  • وائرل ویڈیو: پانچ مزدور گندم کی بوریوں کے نیچے دب گئے، دل دہلا دینے والا منظر

    وائرل ویڈیو: پانچ مزدور گندم کی بوریوں کے نیچے دب گئے، دل دہلا دینے والا منظر

    گجرات: بھارتی ریاست گجرات میں گندم کے ایک گودام میں اس وقت دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جب چھت تک جاتی گندم کی بوریوں کا ڈھیر اچانک پھسل کر گرا اور اس کے نیچے کام کرتے پانچ مزدور دب گئے۔

    گجرات کے ضلع امریلی کے علاقے گاندھی نگر میں واقع ایک گودام کی سی سی ٹی وی ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں پانچ مزدوروں کے گندم کی بوریوں کے نیچے دبنے کا ہول ناک منظر ریکارڈ ہوا ہے۔

    یہ افسوس ناک حادثہ گزشتہ اتوار کو پیش آیا تھا، جس میں ایک مزدور کی موت واقع ہو گئی، جب کہ چار دیگر مزدور زخمی ہوئے، یہ حادثہ اس وقت رونما ہوا جب مزدور گودام میں گندم کی بوریاں اتار رہے تھے اور اچانک بوریوں کا ڈھیر ان مزدوروں پر آ گرا۔

    فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بوریاں گریں اور ان کے نیچے مزدور خوف ناک طریقے سے دب گئے، تاہم وہاں موجود دیگر مزدوروں نے انھیں فوراً باہر نکالا اور قریبی اسپتال منتقل کیا، ایک مزدور موقع ہی پر دم توڑ گیا تھا۔

  • 6 مغویو ں کی لاشیں، اسرائیلی فوج نے سرنگ کی ویڈیو جاری کردی

    6 مغویو ں کی لاشیں، اسرائیلی فوج نے سرنگ کی ویڈیو جاری کردی

    اسرائیلی فوج کی جانب سے ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا گیا ہے جس میں غزہ کی پٹی میں واقع اُس سرنگ کو دکھایا گیا ہے جس سے چند روز قبل چھ مغوی قیدیوں کی لاشیں ملی تھیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک زیر زمین تنگ اور گہری راہ داری ہے، جس کے فرش پر خون، اسلحے کی گولیاں اور شطرنج کا کھیل پڑا ہوا ہے۔

    اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیل ہیگاری کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قیدیوں کے گھر والوں کو یہ ویڈیو کلپ دکھایا گیا ہے، ان لوگوں کے لیے یہ دیکھنا بہت مشکل تھا کہ ان کے پیاروں نے کس طرح ان حالات میں وقت گزارا ہوگا۔

    ترجمان نے بتایا کہ یہ سرنگ زمین کے نیچے 20 میٹر کی گہرائی میں بنائی گئی ہے، سرنگ میں ایک دہانہ موجود ہے جس کو مسلح عناصر باہر نکلنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اس کی اونچائی 170 سینٹی میٹر سے کچھ کم اور چوڑائی 80 سینٹی میٹر کے قریب ہے۔

    ہیگاری کا کہنا ہے کہ نمی کے سبب یہاں سانس لینا مشکل ہے، سرنگ کافی نیچی اور تنگ ہے۔ اسرائیلی فوجیوں کو اس بات کے شواہد ملے ہیں کہ قیدیوں اور ان کو یرغمال بنانے والے دو افراد نے اس سرنگ میں کئی روز گزارے۔

    واضح رہے کہ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ 101 یرغمالی ابھی تک حماس کی قید میں ہیں جن میں 35 کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ انہیں مار دیا گیا ہے۔

  • ویتنام میں پل ٹوٹنے سے گاڑیاں دریاں میں بہہ گئیں، ویڈیو وائرل

    ویتنام میں پل ٹوٹنے سے گاڑیاں دریاں میں بہہ گئیں، ویڈیو وائرل

    ویتنام: شمالی صوبے فوتھو میں دریا پر بنا ایک پل سیلابی ریلے کے باعث ٹوٹ گیا، جس کے نتیجے میں متعدد گاڑیاں دریا میں گر گئیں۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 375 میٹر طویل فونگ چاؤ پل کے گرنے سے کم از کم 10 گاڑیاں، جن میں موٹر سائیکلیں اور کاریں شامل تھیں، دریا میں گر گئیں۔

    حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ویتنام میں پیش آئے افسوسناک حادثے کے بعد 13 افراد لاپتہ ہیں۔ تاہم، نائب وزیراعظم ہو ڈک فک کے مطابق ابھی تک کسی ہلاکت کی تصدیق نہیں جاسکتی۔

    ریسکیو حکام نے دریا میں بہہ جانے والے افراد کی تلاش کیلیے آپریشن شروع کردیا ہے، پل کا ایک حصہ ابھی تک دریا پر موجود ہے، تاہم دو علاقوں کے درمیان رابطہ بحال کرنے کیلیے عارضی پل بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

    تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 26 ہلاک، متعدد لاپتہ

    واضح رہے کہ اس طوفان سے ویت نام میں اب تک کم از کم 64 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ شمالی صوبوں میں شدید سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے بڑے پیمانے پر تباہی کا سامنا ہے۔

  • ویڈیو : دریا کی لہر سیلفیاں لینے والے کئی سیاحوں کو بہا کر لے گئی

    ویڈیو : دریا کی لہر سیلفیاں لینے والے کئی سیاحوں کو بہا کر لے گئی

    چین کے ایک سیاحتی مقام پر کئی سیاح سیلفی لینے کے دوران بڑی لہر کی زد میں آگئے، وائرل کلپ میں سیاحوں کو دریائے کیانٹانگ کے کنارے سیلفیاں لینے کے دوران بہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں دارے کی رپورٹ کے مطابق رواں سال ایشیا کے سب سے طاقتور طوفان سپر ٹائفون یاگی نے چین، فلپائن اور ویتنام میں تباہی مچائی ہوئی ہے۔

    اس دوران سیاحوں کی سیلفی لیتے ہوئے چین کے دریائے کیانٹانگ کے بہتے پانی میں پھنسنے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر زیر گردش ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ درجنوں سیاح دریا کے کنارے کھڑے سیلفیاں لے رہے ہیں کہ اچانک اس دوران دریائے کیانٹانگ کی طاقتور لہر انہیں بہا لے جاتی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ان میں سے کئی سیاح اپنی جان بچانے میں کامیاب ہو پاتے ہیں جبکہ کئی افراد کا تادم تحریر معلوم نہیں ہوسکا کہ وہ جان بچا پائے یا نہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شیئر کی گئی ویڈیو میں صارف نے لکھا ہے کہ یہ کافی پریشان کن ویڈیو ہے اور میں اسے وارننگ کے طور پر پوسٹ کررہا ہوں۔

    واضح رہے کہ اس پوسٹ کو6 لاکھ 91ہزارسے زائد صارفین نے دیکھا، ویڈیو دیکھنے والوں نے سیاحوں کے اس عمل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ کیا یہ لوگ بیوقوف ہیں؟ جو بزرگ والدین اور بچوں کو اپنے ساتھ یہاں لے کرآئے ہیں؟

    ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ اس طرح کی سیلفیز کے خطرات کے بارے میں آگاہی پھیلانا ضروری ہے۔

  • مومو کے شوقین افراد کے لیے دل دہلا دینے والی ویڈیو

    مومو کے شوقین افراد کے لیے دل دہلا دینے والی ویڈیو

    جبل پور: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک مومو فروش کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں اسے پاؤں سے آٹا گوندھتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مدھیہ پردیش کے ضلع جبل پور کے علاقے برگی میں مومو کے شوقین افراد کے لیے ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

    مومو بیچنے والے ایک شخص راجکمار گوسوامی کو وائرل ویڈیو میں ایک پتیلی میں اپنے پیروں سے مومو بنانے کے لیے آٹا گوندھتے دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو سامنے آنے کے بعد علاقے کے لوگوں میں شدید غصہ پھیل گیا۔

    ویڈیو دیکھنے کے بعد برگی کے مقامی نوجوان پولیس کے پاس پہنچے اور ملزم کے خلاف شکایت درج کرائی، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے راجستھان کے رہائشی راجکمار گوسوامی اور اس کے ساتھی سچن گوسوامی کو گرفتار کر لیا۔

    برگی کی سب تحصیل آفس کے سامنے قائم دکان میں راجکمار گوسوامی سے روزانہ بڑی تعداد میں لوگ موموز کھانے آتے ہیں، جب انھیں پتا چلا کہ ان کے پسندیدہ موموز کے لیے آٹا کس طرح گوندھا جا رہا ہے، تو وہ سخت مشتعل ہو گئے۔

    وائرل ویڈیو میں ایک شخص کو سفید بنیان اور زیر جامے میں ایک پتیلی میں آٹا گوندھتے دیکھا جا سکتا ہے، سوشل میڈیا صارف نے اس پر رد عمل میں کہا کہ اسے جیل بھیج دینا چاہیے، ایک اور صارف نے کہا نہ جانے وہ کب سے ایسا کر رہے ہیں، ان کی دکان ضبط کی جانی چاہیے۔

  • ندی میں کار کی چھت پر دو گھنٹے گزارنے والے جوڑے کی ویڈیو وائرل

    ندی میں کار کی چھت پر دو گھنٹے گزارنے والے جوڑے کی ویڈیو وائرل

    بھارت کے گجرات کے سابر کانٹھا ضلع میں ایک شخص نے اپنی بیوی کے ہمراہ ندی میں کار کی چھت پر خطرناک طریقے سے تقریباً دو گھنٹے گزارے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقامی افراد کی جانب سے ریسکیو حکام کو اطلاع دی گئی جس پر انہوں نے موقع پر پہنچ کر جوڑے کی زندگی کی بچالی۔

    فائر آفیسر نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کار کو ندی کے پانی نے تقریباً 1.5 کلومیٹر دور دھکیل دیا تھا جس میں یہ دونوں پل پار کرنے کی کوشش کررہے تھے، انہوں نے بتایا کہ کار تقریباً مکمل طور پر ڈوب چکی تھی۔

    امریکی فضائیہ کی کیڈٹ کی کمرے میں پر اسرار موت، تحقیقات شروع

    فائر آفیسر کا مزید کہنا تھا کہ دونوں میاں بیوی کار سے باہر نکلنے اور کار کی چھت پر چڑھنے میں کامیاب ہو گئے، جہاں وہ بچائے جانے سے پہلے تقریباً دو گھنٹے تک کار کی چھت پر بیٹھے رہے۔

  • رائیڈ کینسل کرنے پر رکشہ ڈرائیور نے خاتون کو تھپڑ جڑ دیا، ویڈیو وائرل

    رائیڈ کینسل کرنے پر رکشہ ڈرائیور نے خاتون کو تھپڑ جڑ دیا، ویڈیو وائرل

    بھارت کے شہر بنگلورو میں رائیڈ کینسل کرنے پر مشتعل رکشہ ڈرائیور نے خاتون کو تھپڑ جڑ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رکشے میں بیٹھی خواتین اور ڈرائیور میں شدید تلخ کلامی ہو رہی ہے، اس دوران خاتون نے ویڈیو ریکارڈ کی جو اب سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے۔

    دراصل خاتون نے رائیڈ بُک کروائی اور کسی وجہ سے فوراً کینسل کر دی جس پر رکشہ ڈرائیور آپے سے باہر ہوگیا اور خواتین کو ہراساں کرنے لگا۔ اس نے تلخ کلامی کے دوران ایک خاتون کو تھپڑ مارا۔

    جب ڈرائیور نے دیکھا کہ خاتون ویڈیو ریکارڈ کر رہی ہے تو اس نے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی۔

    خاتون نے جب ڈرائیور سے پوچھا کہ وہ اتنا کیوں چیخ رہے ہیں تو سامنے سے اس نے جواب دیا کہ ’تیرا باپ دیتا ہے گیس کے پیسے؟‘۔

    جب متاثرہ خاتون نے پولیس تھانے جانے کی دھمکی دی تو ڈرائیور نے کہا کہ وہ ابھی میرے ساتھ پولیس کے پاس چلیں لیکن خاتون نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی مرضی سے پولیس سے رابطہ کریں گی۔

    بعدازاں خاتون نے اپنے بیان میں بتایا کہ ڈرائیور نے ہمیں ہراساں کیا اور مغلظات بکیں، جب میں نے ویڈیو ریکارڈنگ شروع کی تو وہ مزید مشتعل ہوگیا اور موبائل فون چھیننے کی کوشش کی۔

    متاثرہ خاتون کے مطابق ایک موقع پر ڈرائیور نے انہیں تھپڑ بھی رسید کیا۔

    ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک اینڈ روڈ سیفٹی آلوک کمار نے اپنے بیان میں کہا کہ اس طرح کا رویہ ناقابل قبول ہے، ان جیسے چند لوگوں کی وجہ سے رکشہ ڈرائیور بدنام ہیں۔

    آلوک کمار نے بتایا کہ ملزم کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

  • وائرل ویڈیو: ممتا سے مجبور ریچھنی نے بچوں کے لیے اسنیکس چوری کر لیے

    وائرل ویڈیو: ممتا سے مجبور ریچھنی نے بچوں کے لیے اسنیکس چوری کر لیے

    نیو ہیمپشائر: امریکا کی ایک وائرل ویڈیو میں ممتا سے مجبور ایک ریچھنی کو بچوں کے لیے اسنیکس چوری کرتے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے ریچھ سے پیار اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

    امریکی ریاست نیو ہیمپشائر کے شہر مانچسٹر کے علاقے بارٹلیٹ میں ایک ماما ریچھ نے اپنے بچوں کے ساتھ اس وقت اسنیکس کے ناشتے کا لطف اٹھایا جب وہ سڑک کے کنارے کھڑی ایک کار کے اندر کود گئی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک ریچھ کو کھڑکی کے ذریعے کار کے اندر کودتے اور چپس کا پیکٹ نکال کر لے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ موقع پر موجود ایک شخص نے یہ دل موہ لینے والا منظر موبائل پر ریکارڈ کر کے پوسٹ کر دیا۔

    کار سے چپس کا پیکٹ چرانے پر مبنی ویڈیو سے یہ بھی پتا چلتا ہے کہ انسان تو انسان، ریچھ بھی اسنیکس کے شوقین ہوتے ہیں۔ ویڈیو بنانے والے شہری جیفری اسٹار کا کہنا تھا کہ کار کی کھڑکی دراصل ایک ٹیپ سے ڈھکی گئی تھی، جسے ریچھ کے لیے ہٹانا کوئی مسئلہ نہیں تھا۔

    نیو ہیمپشائر فش اینڈ گیم ڈپارٹمنٹ کے مطابق ریچھ کو جب قدرتی خوراک دستیاب نہیں ہوتی، تو وہ انسانی خوراک کی تلاش میں آتے ہیں۔ ویڈیو کے مطابق یہ ’واردات‘ ماما ریچھ اپنے تین بچوں کے ساتھ کی، اسنیکس کا پیکٹ ملنے کے بعد وہ مزے سے چلتے بنے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by WMUR News 9 (@wmur9)


  • مکہ مکرمہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی ویڈیو

    مکہ مکرمہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی ویڈیو

    سعودی عرب میں گزشتہ روز مکرمہ مکرمہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، اس دوران زائرین نماز عصر کے دوران عبادت میں مصروف رہے۔

    سعودی خبررساں ادارے الاخباریہ چینل کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وڈیو کلپس میں روحانی ماحول میں مسجد الحرام کے صحن اور مطاف میں زائرین اور سیکورٹی اہلکاروں کو دعائیں مانگتے دکھایا گیا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مکہ مکرمہ میں کعبے کی چھت سے بارش کا پانی ’میزاب رحمت‘ کے ذریعے نیچے گر رہا ہے۔

    ’میزاب رحمت‘ خانہ کعبہ کی چھت پر شمالی جانب نصب ہے۔ میزاب رحمت سے بارش کا پانی حجر اسماعیل کی جانب والے حصے میں گرتا ہے۔

    یاد رہے کہ حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام کی خدمت پر مامور متعدد سرکاری اداروں کے تعاون سے مسجد الحرام میں بارش کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہنگامی سکیموں پر عمل درآمد شروع کررکھا ہے۔

  • شہری کو ٹرین سے بچانے کی سنسنی خیز ویڈیو وائرل

    شہری کو ٹرین سے بچانے کی سنسنی خیز ویڈیو وائرل

    بھارت کے شہر ممبئی میں پولیس اہلکار نے ہمت کا مظاہر کرتے ہوئے ایک شحص کو ٹرین کی زد میں آنے سے بچالیا، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس کا ایک اہلکار جو اپنی ڈیوٹی ختم کرچکا تھا، اس نے انتہائی پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لوکل ٹرین کے پلیٹ فارم پر گرنے والے شخص کی زندگی بچالی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق گورے گاؤں ریلوے اسٹیشن پر پیش آنے والے واقعے میں ایک شخص چلتی ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش میں مصروف تھا کہ اس دوران اس کا پاؤں پھسل گیا، جہاں پولیس اہلکار نے اس شخص کو بڑے حادثے سے بچالیا۔

    ممبئی پولیس کی جانب سے واقعے کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی اپلوڈ کی گئی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص چلتی ہوئی ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش میں مصروف ہے، مگر پاؤں پھسلنے کے باعث ٹرین اور پلیٹ فارم کے درمیان تنگ جگہ میں پھنس جاتا ہے۔

    پولیس اہلکار یہ منظر دیکھ کر فوراً دوڑ لگاتا ہے اور اس شخص کو کھینچ کر محفوظ مقام پر منتقل کردیتا ہے۔