Tag: viral video

  • وائرل ویڈیو: آتش فشاں کا دل دہلا دینے والا نظارہ دیکھنے لوگ اکھٹے ہو گئے

    وائرل ویڈیو: آتش فشاں کا دل دہلا دینے والا نظارہ دیکھنے لوگ اکھٹے ہو گئے

    چار سال بعد اٹلی کے آتش فشاں ماؤنٹ ایٹنا نے پھر سے لاوا اگلنا شرع کر دیا ہے۔

    اٹلی کے جزیرے ماؤنٹ ایٹنا نے چار سال کی خاموشی کے بعد لاوا اگلنا شرع کر دیا ہے، دھماکوں کی زور دار آوازوں کے ساتھ نکلنے والا لاوا کئی میٹر تک بلند ہوتے دیکھا گیا۔

    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آتش فشاں کا دل دہلا دینے والا نظارہ دیکھنے لوگ اکھٹے ہو گئے ہیں، آتش فشانی کے بعد سے علاقے پر راکھ کی سرمئی چادر چھائی ہوئی ہے۔

    دریا کی طرح بہتی آگ، اور پہاڑ کے دہانے سے نکلتے لاوے کا خوب صورت لیکن دل دہلانے والا قدرتی منظر لوگوں کی دل چسپی کا مرکز بنا ہوا ہے۔

  • ویڈیو: کھیل کود کر انتخابی مہم چلانے والے برطانوی سیاست دان جھیل میں گر گئے

    ویڈیو: کھیل کود کر انتخابی مہم چلانے والے برطانوی سیاست دان جھیل میں گر گئے

    لندن: کھیل کود کر انتخابی مہم چلانے والے ایک برطانوی سیاست دان پیڈل بورڈ سے جھیل میں گر گئے۔

    روئٹرز کے مطابق برطانیہ کے لبرل ڈیموکریٹس کے رہنما ایڈ ڈیوی اس وقت ونڈرمیئر جھیل میں جا گرے، جب وہ انتخابی مہم کے دوران پانی میں ایک پیڈل بورڈ کےساتھ اترے اور اس پر کھڑے ہو کر توازن قائم کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

    58 سالہ ایڈ ڈیوی نے برطانوی انتخابی مہم میں کھیل کود اور مستی کا عنصر پیدا کر کے میڈیا کو اپنی طرف متوجہ کیا، ایڈ ڈیوی نے انتخابی مہم کا آغاز ہی رولر کوسٹر رائیڈ سے کیا تھا، پھر انھوں نے واٹر سلائیڈ پر پھسلنے کا مظاہر کیا، اور بنجی جمپ بھی کیا۔

    تاہم دو دن قبل جب برٹش لبرل ڈیموکریٹ لیڈر ایڈ ڈیوی نے جھیل میں پیڈل بورڈ پر کھڑے ہونے کی کوشش تو وہ توازن برقرار نہ رکھ سکے اور جھیل میں گر گئے۔

    جھیل ونڈرمیئر برطانیہ کی سب سے بڑی جھیل ہے، روئٹرز کے مطابق یہ حال ہی میں سیوریج سے آلودہ ہو گیا تھا۔

    واضح رہے کہ پولز نے پیش گوئی کی ہے کہ ڈیوی کی پارٹی آج 4 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں پارلیمنٹ میں برطانیہ کے تیسرے سب سے بڑے گروپ کے طور پر اپنی جگہ دوبارہ حاصل کر لے گی۔

  • کار سوار کی لاپرواہی، انسانی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں، ویڈیو وائرل

    کار سوار کی لاپرواہی، انسانی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں، ویڈیو وائرل

    سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پٹیالہ میں ایک کار سوار انتہائی لاپرواہی سے ڈرائیونگ کررہا ہے، جو راستے میں آنے والی چیزوں سے ٹکرا تا ہوا اور متعدد افراد کوزخمی کرتا ہوا، ہر چیز سے بے خبر گاڑی چلا رہا ہے۔

    وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سفید ہنڈائی کار جس کا پیچھے والا بمپر غائب ہے اور ہریانہ کی رجسٹریشن نمبر پلیٹ لگی ہوئی ہے، انتہائی لاپرواہی سے کئی کلومیٹر کا سفر طے کرتی ہے۔

    پولیس کے مطابق یہ واقعہ منگل کی سہ پہر پیش آیا اور اس وقت کار میں تین سے چار نوجوان موجود تھے جن میں سے دو کو بعد میں مقامی لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

    پولیس کے مطابق ہمیں موصول ہونے والی معلومات کے مطابق، لاپرواہی سے گاڑی چلانے کے بعد چند مقامات پر حادثات بھی رونما ہوئے، گرفتار نوجوانوں کی شناخت کی تصدیق کی جا رہی ہے اور اس بات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ آیا وہ واقعے کے وقت نشے کی حالت میں تھے۔

    ایک عینی شاہد نے بتایا کہ اس نے اور کچھ دوسرے لوگوں نے اپنے موٹر سائیکل پر کار کا پیچھا کیا اور اس حرکت کی ویڈیو بنالی۔

    معصوم بچے پر آوارہ کتوں کا حملہ، دلخراش ویڈیو وائرل

    آخر کار گاڑی اس وقت رکی جب وہ ایک ستون سے ٹکرا گئی، موقع پر جمع مشتعل ہجوم نے نوجوانوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ تاہم ایک نوجوان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا اور پولیس نے اس کی گرفتاری کے لیے تلاش شروع کردی ہے۔

  • پپری سے 2 بچیوں کو بازیاب کرانے کی ویڈیو وائرل

    پپری سے 2 بچیوں کو بازیاب کرانے کی ویڈیو وائرل

    کراچی: شہر قائد میں دو بچیوں کو نیم بے ہوش کر کے رکشے میں لے جانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پپری سے 2 بچیوں کو بازیاب کرانے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے، ایک خاتون اور ایک مرد دو بچیوں کو نیم بے ہوش کر کے اغوا کر کے لے جا رہے تھے۔

    شہریوں کو جب معلوم ہوا کہ اغوا کی واردات ہو رہی ہے تو انھوں نے رکشے کا پیچھا کرتے ہوئے اغوا کاروں کو پکڑ لیا، رکشے سے خاتون اور مرد کو گھگھر پھاٹک کے قریب لنک روڈ پر پکڑا گیا۔

    کراچی، شادی میں جانے والے نوجوان کا دھڑ مل گیا، سر غائب

    دو بچیاں رکشے میں نیم بے ہوشی کی حالت میں ملیں، جنھیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر الخدمت اسپتال پہنچایا گیا، اطلاع ملنے پر پولیس بھی پہنچ گئی، پولیس نے ملزمان کو تحویل میں لے کر بچیاں ان کی دادی کے حوالے کر دیں۔

  • پونے میں مسلم خاندان کے 5 افراد آبشار میں بہہ گئے، ویڈیو وائرل

    پونے میں مسلم خاندان کے 5 افراد آبشار میں بہہ گئے، ویڈیو وائرل

    ممبئی: بھارت کے مہاراشٹر کے پونے کے لونا والا علاقے میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ رونما ہوا، بھوشی ڈیم کے بیک واٹر کے پاس واقع آبشار میں مسلم خاندان کے 5 افراد پانی میں بہہ گئے، جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آبشار میں بہنے والے افراد میں شائستہ انصاری (36)، امیمہ انصاری (13) عمیرہ انصاری (8) کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔

    ریسکیو حکام کے مطابق عدنان انصاری (4) اور ماریہ سعید (9)، جو ابھی تک لاپتہ ہیں ان کی تلاش کا عمل جاری ہے، غوطہ خوروں اور ریسکیو ٹیموں کی جانب سے تلاش کا عمل جاری ہے۔

    رپورٹ کے مطابق افسوسناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب یہ خاندان آبشار کے پاس بارش سے لطف اندوز ہو رہا تھا اسی دوران یہ بھوشی ڈیم میں بہہ گئے۔

    پونے رورل پولیس سپرنٹنڈنٹ پنکج دیشمکھ نے کہا ہے کہ اس واقعہ میں دو 6 سالہ لڑکیاں اور ایک 4 سالہ لڑکا لاپتہ ہیں۔

    متاثرہ خاندان پونے کے سیدنگر سے تعلق رکھتا ہے اور اس خاندان کے ذمہ دار کی شناخت انصاری کی حیثیت سے ہوئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ انصاری کے گھر والے سیرو تفریح کے لئے یہاں پہنچے تھے۔

  • گنگا میں کاریں بہنے کی ویڈیو وائرل

    گنگا میں کاریں بہنے کی ویڈیو وائرل

    بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں مون سون کی بارشوں نے تباہی مچا دی ہے، شہر ہریدوار میں دریائے گنگا میں بہت ساری کاریں بہہ گئیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق موسلا دھار بارش سے ہریدوار میں دریائے گنگا میں زبردست طغیانی آئی، جس میں کئی کاریں بہہ گئیں، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی کئی ویڈیوز میں گاڑیاں دریا میں تیرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

    ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے شمال مغربی ہندوستان میں مزید شدید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، اور ممکنہ سیلاب کی وارننگ دی ہے۔ اتراکھنڈ ریاست میں 27 جون کو اس سال کے مون سون سیزن کے آغاز پر شدید بارشیں ہوئیں، جس سے گنگا میں طغیانی آئی۔

    مقامی حکام نے رہائشیوں اور زائرین کو خطرناک حالات کے پیش نظر دریا میں نہانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا۔ اس سے قبل 27 جون کو ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا تھا کہ شمالی ہندوستان کے کچھ اور حصوں میں بھی مون سون کے حالات شدید ہو سکتے ہیں۔

    اگلے دو یا تین دنوں میں مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، مغربی بنگال، جھارکھنڈ، بہار، اتر پردیش، دہلی، چندی گڑھ اور ہریانہ، اتراکھنڈ، ہماچل پردیش اور جموں کے کچھ حصوں میں شدید بارشیں ہو سکتی ہیں۔

  • وائرل ویڈیو: مرغی کی ٹانگ نہ ملنے پر دلہے کے مہمانوں نے جنگ چھیڑ دی

    وائرل ویڈیو: مرغی کی ٹانگ نہ ملنے پر دلہے کے مہمانوں نے جنگ چھیڑ دی

    بریلی: بھارت میں شادی کی ایک تقریب اس وقت ہنگامے کی نذر ہو گئی جب کھانا کھلنے کے بعد دلہے کے مہمانوں کو معلوم ہوا کہ بریانی میں مرغی کی ٹانگیں نہیں ہیں۔

    بھارت میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک شادی ہال میدان جنگ بنا دکھائی دیتا ہے، مہمان گتھم گتھا ہو کر ایک دوسرے پر حملے کر رہے ہیں۔

    بریلی اترپردیش میں دلہے کے مہمانوں کو جب کھانا پیش کیا گیا تو ان کا پارہ اس وقت ہائی ہو گیا جب انھوں نے دیکھا کہ بریانی میں مرغی ٹانگیں موجود نہیں ہیں، جس پر جھگڑا شروع ہو گیا۔

    باراتیوں میں جس کے جو بھی ہاتھ لگا اس نے اسے ہتھیار بنا دیا، کوئی کرسیاں اچھالتا رہا، تو کوئی لاتیں اور گھونسے چلاتا رہا، اس دھینگا مشتی کے دوران کئی مہمان پتیلے میں بھی گر گئے۔

  • نیتا امبانی بنارس کی دکان میں چاٹ کھانے پہنچ گئیں، ویڈیو وائرل

    نیتا امبانی بنارس کی دکان میں چاٹ کھانے پہنچ گئیں، ویڈیو وائرل

    ایشیا کی دوسری امیر ترین شخصیت مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی چٹ پٹی چاٹ کھانے کے لئے بنارس کی دکان پہنچ گئیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیتا امبانی اپنے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی سے قبل بنارس میں موجود مندر گئی تھیں۔

    اس موقع پر ان کے ہمراہ ان کی ہونے والی بہو رادھیکا مرچنٹ اور ان کے منگیتر اننت امبانی بھی اپنی والدہ کے ہمراہ موجود تھے۔

    بعد ازاں سونے کا پانی پینے والی ریلائنس فاؤنڈیشن کی بانی اور چیئرپرسن نے بنارس میں ایک عام سے دکان میں بیٹھ کر آلو کی چاٹ کا مزہ لیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں انہیں کہتے سنا جاسکتا ہے کہ مکیش کو بھی یہاں کی چاٹ بہت زیادہ پسند ہے، اسی دوران ایک شخص انہیں ایک تحفہ دیتا ہے، تاہم یہ واضح نہیں کہ تحفہ دینے والا شخص کون ہے۔

    نیتا امبانی کی خصوصی پانی کی بوتل کی قیمت جان کر ہر کسی کے ہوش اڑ گئے

    بعدازاں نیتا امبانی وہاں موجود مقامی خواتین و مرد حضرات سے گھل مل گئیں، بنارس میں نیتا امبانی کے ہمراہ مشہور فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا بھی موجود تھے۔

    واضح رہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ 12 جولائی کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

  • کالج کے طلباء کو سمندر کنارے ریل بنانا مہنگا پڑ گیا، ویڈیو وائرل

    کالج کے طلباء کو سمندر کنارے ریل بنانا مہنگا پڑ گیا، ویڈیو وائرل

    بھارت کے گجرات میں کالج کے طلباء کو سمندر کے کنارے کرتب دکھانا مہنگا پڑ گیا، دو گاڑیاں سمندر کی تیز لہروں کی زد میں آگئیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گجرات کے موندرا قصبے سے تعلق رکھنے والے کالج کے دو طالب علم ریل بنانے کی کوشش میں گاڑیاں سمندر کی تیز لہروں کے درمیان لے گئے اور مشکل میں پھنس گئے۔

    سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد پولیس نے دو نوجوانوں کرن سوراتھیا (23) اور پریش سوراتھیا (23) کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    ویڈیو، جسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا تیزی سے وائرل ہوگیا، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو گاڑیاں ساحل پر ڈوبی ہوئی ہیں، ایک گاڑی کے ٹائر پانی کے اندر تھے جبکہ دوسری گاڑی اونچی لہر میں جزوی طور پر ڈوب گئی تھی۔

    پولیس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب طلباء اپنی گاڑیاں ساحل سمندر پر چلا رہے اور کرتب دکھانے میں مصروف تھے۔

    تیز لہر کی وجہ سے گاڑیاں پھنس گئیں، جس پر طلباء کو قریبی گاؤں والوں سے مدد طلب کرنا پڑی۔ سب انسپکٹر جڈیجہ نے بتایا کہ گاؤں کے لوگوں نے دونوں گاڑیوں کو پانی سے نکالنے کے لیے ٹریکٹر کا استعمال کیا۔

    ایک ڈرائیور کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے اور کرن اور پریش دونوں پر لاپرواہی سے گاڑی چلانے اور جانوں کو خطرے میں ڈالنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

  • وائرل ویڈیو: باپ نے اپنی بچی کو کینگرو کے دل دہلا دینے والے حملے سے کیسے بچایا؟

    وائرل ویڈیو: باپ نے اپنی بچی کو کینگرو کے دل دہلا دینے والے حملے سے کیسے بچایا؟

    ایک وائرل ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک باپ اپنی بچی کو کینگرو کے دل دہلا دینے والے حملے سے بچاتا ہے۔

    یہ 15 جون کو آسٹریلیا کے نیو ساؤتھ ویلز کے ایک واقعے کا ذکر ہے جب گھر کے عقبی حصے میں کھیلتی معصوم بچی پر اچانک کینگرو نے حملہ کر دیا، اس واقعے کو گھر میں لگے سیکیورٹی کیمرے نے ریکارڈ کر لیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 2 سالہ معصوم بچی خوشی خوشی گھر کے عقبی حصے میں کھیل کود رہی ہے، جب اچانک ایک کینگرو نے دوڑتے ہوئے آ کر اس پر چھلانگ لگا دی اور اسے گرا دیا۔

    بچی کی خوش قسمتی تھی اس کے باپ نے بر وقت دیکھ لیا، وہ اپنی بیٹی کو بچانے کے لیے کینگرو کی طرف دوڑے اور ہاتھ میں پکڑی کوئی شے اسے مارنے کی کوشش کی۔

    باپ کو آتا دیکھ کر کینگرو نے بچی کو چھوڑا اور بھاگ گیا، اس واقعے میں بچی کو معمولی زخم آئے۔ ویڈیو دیکھ کر رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں کیوں کہ کینگرو نے بہت وحشیانہ انداز میں بچی پر حملہ کر دیا تھا، اور بچی کے گرنے کے بعد بھی اس پر حملہ آور ہو رہا تھا، لیکن عین وقت پر باپ نے دوڑتے ہوئے آ کر اس خوف ناک حملے سے اسے بچا لیا۔