Tag: viral video

  • وائرل ویڈیو: مسلمان کتب فروش پر ہندو انتہا پسند خواتین نے تھپڑوں کی بارش کر دی

    وائرل ویڈیو: مسلمان کتب فروش پر ہندو انتہا پسند خواتین نے تھپڑوں کی بارش کر دی

    نئی دہلی: بھارت میں ہندو انتہا پسند خواتین بھی مسلمانوں کے خلاف اپنی نفرت کا کھلا اظہار کرنے لگی ہیں، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک مسلمان کتب فروش پر ہندو خواتین کے تھپڑوں کی بارش دیکھی جا سکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ہندو انتہا پسند خواتین نے مسلم کتب فروش پر تھپڑوں کی بارش کر دی، گھر کا پتا پوچھنا جرم بن گیا، جس پر خواتین آپے سے باہر ہو گئیں۔

    ویڈیو میں انتہا پسند خواتین کو مسلمان کتب فروش پر بے دردری کے ساتھ تشدد دیکھا جا سکتا ہے، انتہا پسند ہندوؤں نے مسلمانوں پر تشدد کرنے کے لیے ایک نیا بہانہ بھی ایجاد کر لیا۔

    انتہا پسند خواتین کے جتھے نے صرف اس لیے ملسم کتب فروش کی پٹائی کر ڈالی کہ وہ کتابوں کی ہوم ڈیلیوری کے لیے گاہکوں سے گھر کا پتا پوچھتا ہے۔

    اس پوری صورت حال میں لڑکوں کا ایک گروہ بھی لڑکے کو پٹتا دیکھتا رہا، اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، اور اس کی مذمت کی جا رہی ہے، بھارتی دانشور اشوک سوین نے بھی یہ ویڈیو ایکس پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہندو انتہا پسند مسلمانوں کی تذلیل کے لیے مضحکہ خیز بہانے ڈھونڈتے ہیں۔

  • خطرناک سانپوں کے ساتھ پرسکون نیند، بچی کی ویڈیو نے دل دہلا دیے

    خطرناک سانپوں کے ساتھ پرسکون نیند، بچی کی ویڈیو نے دل دہلا دیے

    بیشتر بچے بلیوں اور کتوں سے دوستی کرنا اور ان کے کھیلنا بےحد پسند کرتے ہیں لیکن ایک بچی ایسی بھی ہے جو خطرناک سانپوں کے ساتھ نہ صرف کھیلتی ہے بلکہ انہیں اپنے ساتھ بستر پر سلاتی بھی ہے۔

    سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی ویڈیو وائرل ہورہی ہے کہ جس میں اریانا نامی چھوٹی بچی خطرناک اور رنگ برنگے سانپوں کے ساتھ بستر پر سو رہی ہے، اور سانپ بھی اس کے گرد گھیرا ڈالے ہوئے ہیں، جو اپنی فطرت کے مطابق کسی بھی وقت اس کو اپنی گرفت میں لے کر اسے نقصان پہنچا سکتے ہیں اسی بات نے دیکھنے والوں میں سحر اور خوف میں مبتلا کردیا ہے۔

    کلپ میں بچی کو کئی بڑے سانپوں سے لپٹتے ہوئے آرام سے سوتے ہوئے اور ان رینگنے والے جانوروں کو اس کے پاس رینگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویسے تو ویڈیو دوسروں کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ہوسکتی ہے اور عام انسان ایسا سوچتے ہوئے بھی ڈر جاتا ہے لیکن اس لڑکی کے لیے یہ روزمرہ کی چیز لگتی ہے۔

    انسٹا گرام پر اس ویڈیو کو شیئر کیے جانے کے بعد سے کلپ کو دو لاکھ 23 ہزار سے زیادہ ویوز اور 62ہزار سے زیادہ لائکس ملے ہیں۔ صارفین نے اس پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے حیرانی اور خوف کا اظہار کیا ہے۔

  • ویڈیو : جرمنی کے تھیم پارک میں خوفناک حادثہ

    ویڈیو : جرمنی کے تھیم پارک میں خوفناک حادثہ

    برلن : جرمنی کے ایک تفریحی پارک میں خوفناک حادثہ پیش آیا ہے، شو کے دوران سوئمنگ پول پر بنا سیٹ اچانک نیچے آگرا جس سے سات افراد زخمی ہوگئے ویڈیو دیکھنے والے بھی خوفزدہ ہوگئے۔

    جرمنی کے سب سے بڑے تھیم پارک یورپا پارک میں حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈائیونگ پلیٹ فارم اور ایکروبیٹس ایک پول میں گرگئے، یہ واقعہ ہائی ڈائیونگ شو کے دوران پیش آیا جس کا نام "ریٹرن آف دا پائریٹس ” ہے

    فرانس اور سوئٹزرلینڈ کی سرحدوں کے قریب واقع قصبے رسٹ میں ہونے والے حادثے کے نتیجے میں سات افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا زخمی ہونے والے افراد کی عمریں 18 سے 50 سال تک ہیں، وقوعہ کے فوری بعد شو کو ختم کر دیا گیا جو مزید تین ہفتے چلنا تھا۔

    واضح رہے کہ یوروپا پارک جرمنی کا ایک مشہور سیاحتی مقام ہے جہاں پر جرمنی فرانس اور سوئٹزرلینڈ سمیت مختلف ممالک سے تقریباً سالانہ 6ملین سے زائد لوگ تفریح کی غرض سے آتے ہیں۔

  • شیر کی عجیب حرکت نے سب کو حیران کردیا، ویڈیو دیکھیں

    شیر کی عجیب حرکت نے سب کو حیران کردیا، ویڈیو دیکھیں

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو نے صارفین کو حیرت زدہ کردیا، لوگ یہ سوچنے پر مجبور ہوگئے کہ ایسی کیا مجبوری تھی کہ شیر کو درخت کے پتے چبانے پڑگئے۔

    دنیا کے سب سے بے رحم اور غیر متوقع مقامات کی بات کی جائے تو بلاشبہ جنگل کا منظر ذہن میں آتا ہے جہاں شکاری ہمیشہ شکار کے موڈ میں ہوتے ہیں اورسب اپنی بقا کی جنگ لڑتے ہیں۔

    ہم شکاریوں کی بات کرتے ہیں تو شیر گوشت خور جانور ہونے کی وجہ سے مشہور ہے کیونکہ جب اسے بھوک لگتی ہے تو وہ سامنے آنے والے کسی بھی جانور کو چیر پھاڑ کر کھا جاتا ہے، لیکن حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس نے سب کو حیران کردیا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شیر سبز پتوں کی ٹہنی کو اپنے خونخوار پنجوں سے پکڑ کر اس پر لگے پتے چبا رہا ہے، جسے دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ جنگل کا بادشاہ بھی سبزیوں کے فوائد جانتا ہے۔

    صارفین نے ویڈیو دیکھ کر شیر کی اس عجیب و غریب حرکت کا مذاق اڑایا اور کہا کہ یہ ساون کے مہینے کے اثر کی وجہ سے ہو سکتا ہے یا وہ بھی انسانوں کی طرح روزے رکھ رہا ہو۔

    ویڈیو شیئر کرنے والے آئی ایف ایس آفیسر سوسنتا نندا نے بتایا کہ شیر پتوں کو کیوں کھاتا ہے یا سبزی خور غذا اپناتا ہے کیونکہ شیر کبھی کبھار پتے اور گھاس اپنے پیٹ کو سکون دینے کے لیے کھاتے ہیں اور غیر معمولی حالات میں یہ پتے شدید حالات میں ان کی پیاس بجھانے میں بھی مدد دیتے ہیں۔

    جی ہاں!! شیر کبھی کبھار گھاس اور پتے کھاتے ہیں، یہ حیرت کی بات ہو سکتی ہے لیکن اس کی بہت سی وجوہات ہیں کہ وہ گھاس اور پتے کیوں کھاتے ہیں۔ یہ عمل انہیں پیٹ کے درد کو ٹھیک کرنے میں مدد کرتا ہے اور انتہائی صورتوں میں پانی فراہم کرتا ہے۔

     

  • اسکول سے واپس گھر جاتی کمسن بچی پر گائے کا وحشیانہ حملہ، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    اسکول سے واپس گھر جاتی کمسن بچی پر گائے کا وحشیانہ حملہ، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    بھارتی ریاست چنئی سے ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آئی ہے جہاں اسکول سے گھر واپس آنے والی کمسن بچی پر گائے نے وحشیانہ حملہ کر دیا۔

    ٹوئٹر پر وائرل اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسکول کی بچی اپنے منہ دھیان گلی سے گزر رہی ہے جبکہ اسی دوران وہاں موجود گائے اچانک پیچھے مڑ کر بچی پر اپنے سینگھوں کے ذریعے حملہ کر دیتی ہے۔

    یہ واقعہ سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہو گیا تھا تاہم اب اس واقعے کے پریشان کن مناظر وائرل ہورہی ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ بدھ 9 اگست کو پیش آیا ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسکول یونیفارم میں ملبوس نو سالہ بچی اپنی والدہ اور بھائی کے ساتھ چل رہی تھی۔

    جبکہ دو گائیں لڑکی اور اس کے بھائی ماں سے آگے چل رہی ہوتی ہے، جیسے ہی لڑکی کے چھوٹے بھائی نے کچھ کہا اچانک ایک وحشی گائے نے مڑ کر نو سالہ بچے پر حملہ کر دیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گائے نے اپنے سینگوں کا استعمال کرتے ہوئے بچی کو اٹھایا اور بار بار اس پر حملہ کیا۔

    ماں کی چیخ و پکار سن کر اہل علاقہ اور راہگیر جمع ہو گئے اور پتھر پھینک کر گائے کو بھگانے کی کوشش کی۔ ان کی طرف سے بار بار کوشش کرنے کے بعد گائے نے بچی کو چھوڑ دیا، ویڈیو میں بچی کو کھڑے ہوتے اور چلتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق لڑکی کو سر میں چوٹ لگنے کی وجہ سے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم اب اس کی حالت ٹھیک بتائی جارہی ہے۔

    دوسری جانب  چنئی کارپوریشن کے اہلکاروں نے گایوں کو پکڑ لیا، پولیس نے گائے کے مالک وویک کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

  • ویڈیو : جنگلی کتے نے ہرن کی گردن پکڑلی، آگے کیا ہوا ؟

    ویڈیو : جنگلی کتے نے ہرن کی گردن پکڑلی، آگے کیا ہوا ؟

    جب جنگلی کتے  نے ہرن کا شکار کرنے کیلئے اس کی گردن پکڑلی، آگے کیا ہوا ؟ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو دیکھ کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

    جنگل میں خوفناک جانور اکثر کمزور جانوروں کو اپنا شکار بنالیتے ہیں۔ ایسے میں کمزور جانور کے پاس اپنی حفاظت اور ان سے لڑنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہوتا۔ درحقیقت جنگل کے ہر جانور کا اپنا علاقہ ہوتا ہے جہاں وہ بادشاہ ہوتا ہے۔

    ایسے میں کچھ جانور اپنا علاقہ چھوڑ کر دوسرے علاقے میں چلے جاتے ہیں حالانکہ وہ جانتے ہیں کہ ایسا کرنا کتنا خطرناک ہو سکتا ہے، ایسا ہی کچھ ایک ہرن کے ساتھ ہوا، جس کی ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر لوگوں کو چونکا رہی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی ہرن دریا کے پاس آتا ہے تو ایک جنگلی کتا اس کا پیچھا کرتا ہے اور اس پر حملہ کر دیتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح جنگلی کتا پہلے ہرن کی ٹانگ پکڑتا ہے اور پھر اس کی گردن پکڑلیتا ہے لیکن اس کے باوجود ہرن آخری دم تک ہمت نہیں ہارتا۔

    اسی دوران اچانک ہرن پوری طاقت لگا کر تالاب میں داخل ہوجاتا ہے اس دوران خود کو ڈوبتا دیکھ کر جنگلی کتا ہرن کی گردن چھوڑ دیتا اور ہرن پانی میں تیرتا ہوا آگے چلا جاتا ہے۔

    یہ ویڈیو یوٹیوب پر شیئر کی گئی ہے جسے بہت زیادہ دیکھا اور شیئر کیا جا رہا ہے، چند گھنٹے قبل شیئر کی گئی اس ویڈیو کو 40 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں جب کہ 900 سے زائد افراد نے اس ویڈیو کو پسند کیا ہے۔ ویڈیو دیکھنے والے صارفین اس پر مختلف ردعمل دے رہے ہیں۔

  • اژدھے نے کوبرا کو سالم نگل لیا، خوفناک ویڈیو وائرل

    اژدھے نے کوبرا کو سالم نگل لیا، خوفناک ویڈیو وائرل

    ایک اژدھے نے بڑے سائز کے کوبرا سالم نگل لیا، سانپوں کے حوالے سے اکثر خوفناک قسم کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔

    لیکن حال ہی میں ایک ایسی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس نے دیکھنے والے صارفین کو نہ صرف حیرت زدہ کردیا بلکہ وہ خوفزدہ بھی ہوگئے۔

    مذکورہ ویڈیو جو بھارتی ریاست کرناٹک کے کسی گاؤں میں ریکارڈ کی گئی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نے ایک خوفناک اژدھے نے کوبرا کو دبوچ رکھا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس طرح کے واقعات عمومی طور پر جنگلات میں دیکھنے کو ملتے ہے۔ گزشتہ روز کرناٹک کے علاقے میسور میں یہ منظر دیکھ کرلوگ دنگ رہ گئے اور مقامی لوگوں نے اسے کیمرے میں قید کرلیا۔

    وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ زہریلا اژدھا منہ کھولے کوبرا کو نگلنے کی کوشش کر رہا ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے پورا کوبرا اپنے پیٹ میں اتارلیا۔

  • ریسٹورنٹ جہاں لوگ مُردوں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھاتے ہیں، سنسنی خیز ویڈیو وائرل

    ریسٹورنٹ جہاں لوگ مُردوں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھاتے ہیں، سنسنی خیز ویڈیو وائرل

    احمد آباد: بھارتی شہر احمد آباد میں ایک ایسا ہوٹل موجود ہے جہاں شہریوں کو مُردوں کے سنگ بیٹھ کر کھانا کھانے کا موقع ملتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جو احمد آباد کے لکی ٹی اسٹال کی ہے، جسے ’دی نیو لکی ریسٹورنٹ‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

    لوگ عام طور پر کسی قبرستان کا دورہ کسی افسوس ناک موقع پر کرتے ہیں، جیسا کہ میت دفنانا یا دنیا سے گئے اپنے پیاروں کی یاد منانا، تاہم احمد آباد میں ایک ایسا ہی قبرستان ہے جہاں لوگ اپنے دوستوں سے ملنے اور چائے پینے کے لیے جاتے ہیں۔

    دراصل لال دروازہ احمد آباد میں کرشنن کٹی نامی شخص نے ایک قبرستان میں اپنی دکان کھول دی تھی، یہ لکی ٹی اسٹال اتنا مشہور ہوا کہ یہاں مشہور و معروف پینٹر ایم ایف حسین بھی آیا کرتے تھے۔ یہ 72 سال پہلے قائم ہوا تھا اور تب سے یہاں مہمان اپنے اردگرد رکھے تابوتوں کے ساتھ کھانا کھاتے ہیں۔

    کرشنن نے اپنے ریسٹورنٹ کے لیے قبروں کو ہٹانے کی بجائے ان کے درمیان کی جگہ صاف کر کے میزیں لگانا پسند کیا، اور یوں یہ اس حوالے سے ایک مشہور جگہ بن گئی، انھوں نے قبروں کے ارد لوہے کی جالیاں لگا دی تھیں۔

    حال ہی میں ایک فوڈ بلاگر نے چائے کی دکان کے اندرونی حصے کی ایک ویڈیو بنا کر پوسٹ کی تو یہ وائرل ہو گئی، اور ریسٹورنٹ پھر زیر بحث آنے لگا۔

    ریسٹورنٹ میں لگی ایم ایف حسین کی پینٹنگ

    دل چسپ بات یہ ہے کہ ہر صبح عملہ تمام قبروں کو صاف کرتا ہے اور انھیں تازہ پھولوں سے مزین کرتا ہے، اطلاعات کے مطابق معروف آرٹسٹ ایم ایف حسین اس ٹی اسٹال میں اکثر آ کر بیٹھتے تھے، انھوں نے 1994 میں دکان کے مالک کو اپنی ایک پینٹنگ بھی تحفے میں دی تھی، جو آج بھی وہاں دیوار پر ٹنگی ہوئی ہے۔

  • تربوز کو چھلکے سمیت کھانے کا نیا طریقہ!! لیکن کیسے؟ حیرت انگیز ویڈیو

    تربوز کو چھلکے سمیت کھانے کا نیا طریقہ!! لیکن کیسے؟ حیرت انگیز ویڈیو

    موسم گرما کے مشہور پھل جیسے آم، تربوز، خربوزے اور دیگر تازگی حاصل کرنے کیلیے کھائے جاتے ہیں، جن کے طبی فوائد سے بھی ہم بخوبی واقف ہیں۔

    اسی طرح شدید گرمی کے موسم میں تربوز کا استعمال جسم کو ٹھنڈک فراہم کرتا ہے اسی لیے اسے کاٹنے کے بعد کچھ دیر کیلیے فرج میں بھی رکھا جاتا ہے۔

    لیکن سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تربوز کو ڈیپ فرائی کرکے کھانے کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس پر صارفین ملے جلے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔

    تین منٹ 36سکینڈ کی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک آدمی پورے تربوز کو ڈیپ فرائی کر رہا ہے اور بعد میں تلے ہوئے پھل کو چھلکے سمیت کھا رہا ہے۔

    اس ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص تربوز پکڑنے کیلیے سیخوں کا استعمال کرتا ہے جو اس میں پھنسائی گئی ہیں، اس کے بعد وہ تربوز کو ایک محلول میں مکمل طور پر ڈبو دیتا ہے۔

    بعد ازاں احتیاط سے لیپے ہوئے تربوز کو کھولتے ہوئے گرم تیل میں ڈالتا ہے اور اسے چند منٹ تک بھوننے کیلئے چھوڑ دیتا ہے۔

    اس شخص کا دعویٰ ہے کہ تربوز کو فرائی کرنے سے یہ ’’کرنچی‘‘ ہوجائے گا۔ فرائی ہونے کے بعد وہ تربوز کو تیل سے نکال کر اسے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیتا ہے اور چھلکے سمیت کھاتا ہے کیونکہ فرائی کرنے کے بعد چھلکا بھی نرم ہوجاتا ہے۔

    ٹوئٹر صارفین نے تربوز کو اس طرح پکانے کے مقصد کے حوالے سے اپنی الجھن کا اظہار کرتے ہوئے کھانا پکانے کے عمل سے منسلک ممکنہ خطرے کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا۔ کچھ لوگوں نے اس ویڈیو پر طنزیہ کمنٹس بھی کیے۔

  • دریائی گهوڑے کا بچوں پر حملہ، خوفناک ویڈیو نے دل دہلا دیے

    دریائی گهوڑے کا بچوں پر حملہ، خوفناک ویڈیو نے دل دہلا دیے

    جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے کے مصداق افریقہ میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جسے دیکھنے والے حیران رہ گئے، جھیل میں نہانے والے بچے دیوہیکل جانور کے منہ کا نوالہ بنتے بنتے رہ گئے۔

    سوشل میڈیا پر ایک بار پھر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تین بچے جھیل کے پانی میں کسی بھی خطرے سے بےنیاز ہوکر مزے سے نہا رہے ہیں۔

    عام طور پر دریائی گھوڑا دیکھنے میں بہت بڑی جسامت والا ہوتا ہے لیکن اسے بہت معصوم اور شریف سا جانور تصور کیا جاتا ہے لیکن جانور تو جانور ہے اس سے کچھ بعید نہیں کہ کب کیا کرجائے۔

    کچھ ایسا ہی ان نو عمر بچوں کے ساتھ ہوا جو اس جانور سے بے خبر ہوکر جھیل میں ڈبکیاں لگا رہے تھے کہ اچانک پانی میں چھپے ہوئے دریائی گھوڑے کو ان بچوں کی موجودگی پسند نہ آئی۔

    دریائی گھوڑے نے حملے سے قبل اپنے مخصوص انداز میں اپنے منہ سے زوردار پانی کی دھار ماری، جسے سن کر بچوں کے اوسان خطا ہوگئے اور وہ اگلے ہی لمحے وہاں سے بھاگ کھڑے ہوئے، خوش قسمتی سے وہ مخالف سمت میں فرار ہوئے جس سے ان کی جان بچ گئی۔

    اس منظر کی ویڈیو بنانے والا شخص بھی اس خطرناک صورتحال میں اپنا توازن کھو بیٹھا، سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو دیکھ کر صارفین بھی حیران رہ گئے اور کمنٹس سیکشن میں اپنے خیالات سے آگاہ کررہے ہیں۔