Tag: viral video

  • لڑکا بہن کو ریاضی پڑھاتے ہوئے زار و قطار رونے لگا، ویڈیو وائرل

    چین میں ایک لڑکا اپنی بہن کو ریاضی پڑھاتے ہوئے زار و قطار رونے لگا، اس دل چسپ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

    دراصل ریاضی سیکھنا اور سکھانا کوئی آسان کام نہیں ہے، اس کے لیے بلاشبہ ایک اچھے استاد کی ضرورت ہوتی ہے، اور طالب علم کو بھی خود کو ایک اچھا سیکھنے والا ثابت کرنا ہوتا ہے ورنہ صورت حال اس ویڈیو جیسی بھی ہو سکتی ہے۔

    جب کوئی سکھانے والا دیکھتا ہے کہ سیکھنے والا سیکھ نہیں پا رہا ہے، تو مایوسی فطری ہوتی ہے، اس ویڈیو میں ایسا ہی کچھ پیش آیا ہے، لیکن صورت حال اتنی دل چسپ ہے کہ معاملہ مزاحیہ رخ اختیار کر گیا۔

    ویڈیو کے مطابق ایک چینی لڑکا اپنی بہن کو ریاضی پڑھاتے ہوئے اتنا مایوس ہوا کہ وہ زار و قطار رونے لگا، کیوں کہ اس کی بہن کو میتھ بالکل سمجھ نہیں آ رہی تھی۔

    انسٹاگرام پر شیئر ہونے والی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی، اور اب تک اسے ایک کروڑ بار دیکھا جا چکا ہے، ویڈیو شروع ہوتے ہی ایک لڑکے کو اپنی چھوٹی بہن کو ریاضی پڑھاتے ہوئے مایوسی سے روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    اس کی ماں، جو ویڈیو ریکارڈ کر رہی ہیں، پس منظر میں کہتی ہیں کہ وہ استاد نہیں بن سکتا کیوں کہ وہ آسانی سے مایوس ہو جاتا ہے۔

    لڑکے نے روتے روتے کہا ’’میں نے اسے جواب بھی بتا دیا ہے، تصویر میں تین صحیح زاویے ہیں، لیکن یہ اصرار کر رہی ہے کہ صرف دو زاویے ہیں۔‘‘

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بے بس لڑکا پوری ویڈیو میں روتا رہا، ایسے میں اس کی ماں اپنی ہنسی پر قابو نہیں پا رہی تھیں، جب کہ چھوٹی بچی، جسے پڑھایا جا رہا ہے،اسے بھی روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

  • خطرناک حادثے کے بعد گاڑی کے ساتھ کیا ہوا؟ ویڈیو نے دل دہلا دیئے

    شاہراہوں پر ہونے والے اکثر ٹریفک حادثات معمولی نوعیت کے ہوتے ہیں کہ جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوتا، لیکن کچھ واقعات ایسے بھی ہیں جنہیں دیکھ کر لگتا ہے گاڑی میں سوار شخص کسی صورت نہیں بچا ہوگا۔

    ایک ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک تیز رفتار پک اپ ٹرک اچانک قلابازی کھاتا ہے جسے دیکھنے والے خوف سے ساکت ہوجاتے ہیں۔

    وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک پک اپ ٹرک جو ایک شاہراہ پر اپنی رفتار جارہی ہے اس کے پیچھے ایک کار جو غالباً پولیس کی معلوم ہوتی ہے اس کے پچھلے پہیے پر ٹکر مارتی ہے۔

    اس ٹکر کے نتیجے میں پک اپ ٹرک ڈرائیور کے قابو سے نکل جاتا ہے اور قلابازی کھاتا ہوا سڑک کے درمیان میں بنی کنکریٹ کی دیوار سے ٹکرا کر سیدھا ہوجاتا ہے اور پھر چل پڑتا ہے جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو۔

    اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین حیرت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔

  • روہت شرما کو ٹاس کے وقت شرمندگی کا سامنا، ویڈیو وائرل

    بھارت نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ون ڈے میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

    رائے پور میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ  میچ میں روہت شرما نے ٹاس جیت کر کیویز کو بیٹنگ کی دعوت دی، مہمان ٹیم 34.3 اوورز میں 108 رنز پر ڈھیر ہوگئی، بھارت کی جانب سے محمد شامی کو تین وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

     کیوی ٹیم کے 8 کھلاڑی ڈبل فگر میں نہ داخل ہوسکے جبکہ گلین فلپس 36 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

    بھارت کی جانب سے محمد شامی نے تین کیوی بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ہاردک پانڈیا، واشنگٹن سُندر نے دو وکٹیں حاصل کیں اور محمد سراج نے چھ اوورز میں 10 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

    بھارت کے مطلوبہ ہدف باآسانی دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، کپتان روہت شرما نے 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ شبھمن گل 40 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

    تاہم ٹاس کے وقت اس وقت دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی جب روہت شرما ٹاس جیت کر فیصلہ کرنا ہی بھول گئے۔

    وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روہت شرما نے سکہ اچھالا جب وہ ٹاس جیتے تو تھوڑی دیر تک سر کھجاتے رہے پھر مسکراتے ہوئے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

    کیوی کپتان ٹام لیتھم بھی اپنی مسکراہٹ نہ روک سکے، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

  • ضعیف خاتون پر سفاک نوجوان کا بہیمانہ تشدد، ویڈیو بچوں کو نہ دکھائیں

    وارنسی : بھارت میں ایک نوجوان نے اپنی ضعیف خالہ پر بہیمانہ تشدد کیا، سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو نے دیکھنے والوں کو غمزدہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں انسانیت بھی شرما گئی، ریاست اتر پردیش کے وارانسی ضلع سے رپورٹ ہونے والے ایک ہولناک واقعہ نے لوگوں کے دل دہلا دیے جس میں ایک نوجوان نے مبینہ جھگڑے کے بعد اپنی ضعیف خالہ کو ڈنڈے سے بے دردی سے پیٹا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ سگرا پولیس اسٹیشن کی حدود میں گزشتہ ماہ پیش آیا۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ایک بار پھر وائرل ہوگئی۔

    وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مذکورہ خاتون زمین پر گری درد سے بری طرح چیخ رہی ہے لیکن نوجوان کو اپنی خالہ پر ذرا رحم نہ آیا اور اس کو مسلسل مارتا رہا۔

    ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کی، پولیس نے بتایا کہ دیپو کے خلاف ضعیف العمر خاتون پر تشدد کرنے کا مقدمہ درج کرکے اسے جیل بھیج دیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت دیپ نارائن کے نام سے ہوئی ہے، ملزم کی سگی ماں کا انتقال ہوچکا ہے، اس سے قبل بھی دیپ نارائن خواتین کو ہراساں کرنے کے دو مقدمات میں ملوث رہ چکا ہے

  • موٹرسائیکل سوار کو ’ون ویلنگ‘ کرنا مہنگا پڑگیا، خوفناک حادثے کی ویڈیو وائرل

    منچلے نوجوان نے موٹر سائیکل کو ایک پہیے پر چلانے کی کوشش کی تو بائیک بے قابو ہوکر کھڑی کار سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں بائیک اور کار دونوں کو شدید نقصان پہنچا۔

    موٹر سائیکل دیگر سواریوں کی نسبت خطرناک سواری ہے، موٹرسائیکل سوار کو دوسروں کے مقابلے میں ٹریفک قوانین پر عمل درآمد اور زیادہ احتیاط کا مظاہرہ کرنا پڑتا ہے تاکہ وہ حادثات سے محفوظ رہ سکے۔

    موجودہ دور میں نوجوان نسل ون ویلنگ جیسے خوفناک مرض میں بھی مبتلا ہے۔ جس کی وجہ سے کئی نوجوان یا تو معذور ہو جاتے ہیں یا اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

    اسی طرح کا ایک واقعہ بھارت میں بھی پیش آیا ہے، حادثے کے مناظر کیمرے کی آنکھ میں قید ہوگئے اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ واقعے کے دوران خوش قسمتی سے موٹرسائیکل سوار محفوظ رہا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک عام سڑک پر دو خواتین دائیں طرف چل رہی ہیں کہ اچانک پیچھے سے ایک موٹر سائیکل سوار تیز رفتاری سے ون ویلنگ کرتا ہوا نمودار ہوتا ہے لیکن وہ موٹر سائیکل پر قابو نہیں پاسکا۔

    اسی دوران وہ خواتین کے آگے تھوڑا فاصلے پر کھڑی ایک کار سے ٹکرا جاتا ہے جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل ٹکرا کر گر جاتی ہے جبکہ سوار نوجوان قلابازی کھاتا ہوا دور جاگرتا ہے۔

    حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس کے کیپشن میں لکھا ہے کہ جب آپ کسی کو متاثر کرنا چاہتے ہیں، نوجوان گرنے کے بعد اٹھ جاتا ہے جس سے ظاہر ہورہا ہے کہ سوار کو کوئی بڑی چوٹ نہیں آئی۔

  • ویڈیو: خاتون نے شیر کو اٹھایا تو کیا ہوا؟

    انٹرنیٹ پر اکثر نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر لوگ دنگ رہ جاتے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر اسی طرح کا چند سیکنڈ کا کلپ وائرل ہوگیا جسے دیکھ کر صارفین حیران رہ گئے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون بلا خوف و خطر ’شیر‘ کو اٹھا کر لے جارہی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون گلی میں جاتے ہوئے شیر کو بازؤں میں پکڑی ہوئی ہے جبکہ شیر خود کو چھڑانے کی کوشش کررہا ہے لیکن خاتون نے اسے پکڑ رکھا ہے اور وہ جنگل کے بادشاہ کو پکڑ کر چلتی بنتی ہے۔

    مذکورہ ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی جس کے کیپشن میں بتایا گیا کہ ’کویت میں خاتون شیر کو اٹھا کر لے جارہی ہے۔‘

    حیرت انگیز ویڈیو ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔ایک صارف نے خاتون کو ’ونڈر ویمن‘ کا خطاب دے دیا۔

    دوسرے صارف نے لکھا کہ ’ویڈیو سے لگ رہا کوئی مشکل میں ہے۔‘ تیسرے صارف نے  لکھا کہ ’کسی کو اُسے بتانے کی ضرورت ہے کہ یہ شیر ہے۔‘

  • ویڈیو: ڈرائیور نے گاڑی سیکیورٹی گارڈ پر چڑھا دی

    بھارت میں دو خاندانوں کے جھگڑے کے دوران کار سوار سے گاڑی سیکیورٹی گارڈ پر چڑھا دی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع غازی آباد میں اوڈی کے ڈرائیور نے 23 سالہ سیکیورٹی گارڈ کو زخمی کریا، افسوسناک حادثہ سیکٹر 10 وسندھرا میں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

    پولیس کے مطابق کوساگرا ساگر بہن اندو کو سسرال چھوڑنے گیا تھا وہاں اندو ساگر کے سسرال والوں اور شوہر نے جہیز کے تنازع پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔

    اے سی پی سواتنترا سنگھ کا بتانا ہے کہ کوساگرا کی گاڑی بظاہر اندو کے سسرال والوں نے نقصان پہنچایا جب ساگر نے گاڑی وہاں سے بھگانا چاہی تو سیکیورٹی گارڈ کے ساتھ حادثہ پیش آیا۔

    دوسری ویڈیو میں کار ڈرائیور کو ہجوم سے بچنے کے لیے گاڑی بھگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق زخمی گارڈ کی شناخت ستیام جھا کے نام سے ہوئی جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کے ہاتھ اور پیروں پر چوٹیں آئی ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی کو تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ جھگڑے کی دو مختلف ایف آئی آر درج کی گئی ہے ایک مقدمہ اندو کے سسرال والوں نے ساگر کے خلاف درج کروایا ہے، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • دلہا دلہن کو لے کر اسٹیج سے گر گیا، ویڈیو وائرل

    بھارت میں شادی کے دوران مزاحیہ واقعات پیش آتے ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہیں۔

    شادی کی تقریبات میں مختلف گھرانوں میں رسم کے طور پر رخصتی کے وقت دلہا، دلہن کو اٹھا کر گاڑی تک لے کر جاتا ہے جس پر تقریب میں شریک قریبی عزیزو اقارب کی جانب سے خوب ہلہ گلہ کیا جاتا ہے۔

    لیکن بھارت میں اسی لمحے کے دوران پیش آئے حادثے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دلہا دلہن کو لے کر اسٹیج سے لے کر نیچے اترتے ہوئے گر گیا۔

    وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہا دلہن کو اٹھائے اتر ہی رہا ہوتا ہے کہ اچانک توازن بگڑنے پر وہ نیچے گر جاتا ہے تاہم نوبیاہتا جوڑے کو خوش قسمتی سے کوئی زخم نہ آئے۔

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو کو پسند کیا جارہا ہے اور دلہا دلہن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    ایک صارف نے لکھا کہ ’گرنے پر بھی اس نے طریقے سے معاملے کو سنبھال ۔‘

    دوسرے صارف نے لکھا کہ ’بہت اچھا بھائی، آپ نے صورتحال کو بہت اچھی طرح سنبھال لیا ورنہ یہ حادثہ اس سے بھی بڑا ہوسکتا تھا اہلیہ کو آپ پر فخر ہونا چاہیے۔‘

  • اس شخص نے کرکڑاتی سردی میں نوڈلز کھائے یا نہیں؟ حیران کن ویڈیو

    آپ اگر کسی سرد ترین علاقے میں سیر و تفریح کی غرض سے گئے ہوں تو آپ کو اس بات کا بخوبی اندازہ ہوگا کہ کھانا کھاتے ہوئے کس قسم کی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    لیکن اگر اس علاقہ میں کڑکڑاتی ہوئی سردی اپنے عروج پر ہو تو شاید آپ کچھ کھا ہی نہیں پائیں، برفانی علاقوں میں تازہ پانی بھی سیکنڈوں میں جم جاتا ہے، سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی حیران کن ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس خون جماتی سردی میں وہ کھانا بھی جم گیا ہے، جسے پیالے سے منہ تک لے جانے کیلئے صرف ایک سیکنڈ ہی درکار ہوتا ہے، اس شخص نے بھی ایسی ہی خواہش کو پورا کرنے کی کوشش کی لیکن اس کے لیے نوڈلز کھانا ناممکن ہوگیا۔

    انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ایک شخص نے کسی شدید برفانی علاقے میں نوڈلز سے بھرے پیالے میں انہیں کھانے کے لیے چمچ ڈالا تو سردی کی وجہ سے چمچ ہوا میں ہی نوڈلز سمیت جم گیا جبکہ اس شخص کی داڑھی پر بھی برف جمی ہوئی دیکھی جا سکتی ہے۔

    ویڈیو میں موجود اس شخص نے بتایا کہ میں نوڈلز کھانے باہر آیا تو دیکھوں یہاں کچھ زیادہ ہی سردی ہے، سردی اس قدر تھی کہ نوڈلز بھی چمچ کے ساتھ ہی برف بن گئے۔

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو 10 لاکھ سے زائد بار لائک کیا جاچکا ہے، البتہ یہ معلوم نہیں ہوسکا یہ کس برفانی علاقے کی ویڈیو ہے۔

    بہت سے صارفین اس کی پلکوں اور بالوں پر جمی برف کو دیکھ کر حیران رہ گئے یہاں تک کہ ایک صارف نے پوچھا کہ کیا یہ میک اپ تھا یا وہ واقعی منجمد تھا۔

  • موٹرسائیکل سوار موت کے منہ سے کیسے واپس آیا؟ ویڈیو دیکھنے والے دم بخود

    بعض اوقات ایسے خطرناک ٹریفک حادثات دیکھنے کو ملتے ہیں جن میں کسی کے زندہ بچ جانے کے کی اُمید کم ہی ہوتی ہے لیکن ایسا بسا اوقات ہی ہوتا ہے۔

    سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین خوفزدہ اور حیران رہ جاتے ہیں، ایک ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جو ٹوئٹر پر شیئر کی گئی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح ٹرک ڈرائیور نے عقل مندی کا مظاہرہ کیا جس سے موٹر سائیکل سوار حادثے سے بال بال بچا ورنہ محض دو سیکنڈ کے فرق سے موٹرسائیکل سوار کے پرخچے اڑ جاتے۔

    منظر میں سنسان شاہراہ دکھائی گئی ہے جہاں سے عموماً گاڑیاں تیزرفتاری سے چلتی ہیں، ایسے میں ایک موٹر سائیکل سوار ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اچانک روڈ کے درمیان میں آجاتا ہے اور اسی وقت ایک تیز رفتار ٹرالر بھی پہنچ جاتا ہے۔

    صورتحال کو دیکھتے ہوئے ٹرالر ڈرائیور نے تیز رفتاری کے باوجود فوری طور پر ٹرالر کا رخ کچے کی جانب موڑ دیا اور موٹر سائیکل سوار ٹرالر کے نیچے آنے سے بال بال بچ گیا اور وہ موٹر سائیکل کو موڑ کر وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    موٹر سائیکل سوار کو اگر دو سیکنڈ کی بھی دیر ہوجاتی تو یقینی طور پر اس کی جان بھی جاسکتی تھی، یہ حادثہ صرف موٹر سائیکل سوار کی لاپرواہی کے سبب پیش آیا جس میں وہ خوش قسمتی سے بچ گیا۔

    مذکورہ ویڈیو کلپ کو ٹوئٹر پر 34 ہزار سے زیادہ بار دیکھا گیا،جسے دیکھ کر ٹوئٹر صارفین ہکا بکا رہ گئے، صارفین نے کمنٹس میں موٹر سائیکل سوار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ٹرک ڈرائیور کی تعریف کی۔