Tag: viral video

  • سب انسپکٹر ’رائفل‘ لوڈ کرنے میں ناکام، ویڈیو وائرل

    بھارت میں سب انسپکٹر رائفل لوڈ کرنے میں ناکام ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش کے خلیل آباد تھانے میں تعینات سب انسپکٹر رائفل لوڈ کرنے اور فائر کرنے میں ناکام ہوگیا اور ناکامی پر مسکراتا بھی رہا۔

    ’واقعہ اس وقت پیش آیا جب ڈی آئی جی آر کے بھردواج تھانے پہنچے اور سب انسپکٹرز کی ہنرمندی کو جانچ کرنے لگے۔‘

    ’لیکن اس دوران سب انسپکٹر کو یہ معلوم ہی نہیں تھا کہ رائفل کس طرح لوڈ کیا جاتا ہے اور اس میں کارتوس کیسے ڈالا جاتا ہے۔‘

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’پولیس افسر اپنی ناکامی پر پشیماں ہونے کے بجائے مسکراتا رہا اور ڈی آئی جی کو بتایا کہ وہ رائفل چلانا نہیں جانتا ہے۔‘

    مذکورہ ویڈیو پیوش رائے نامی صارف نے شیئر کی جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

  • ویڈیو: خواتین پولیس اہلکاروں کو ڈانس کرنا مہنگا پڑ گیا

    ویڈیو: خواتین پولیس اہلکاروں کو ڈانس کرنا مہنگا پڑ گیا

    بھارت میں چار خواتین پولیس اہلکاروں کی گانے پر رقص کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست یوپی کے شہر ایودھیا میں تعینات چار خواتین پولیس اہلکار نے ڈانس کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر پولیس حکام نے نوٹس لیتے ہوئے انہیں معطل کردیا۔

    وائرل ویڈیو میں خاتون اہلکار بھوجپوری گانے پر رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے کہ جبکہ انہوں نے وردی بھی پہن رکھی ہے۔

    سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) منیراج جی کے مطابق خاتون پولیس اہلکاروں کی شکایت ایڈیشنل ایس پی سیکیورٹی پنکچ پانڈے کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

    ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ معطل کی جانے والی اہلکاروں میں کویتا پٹیل، کامنی کشواہا، کشش ساہنی اور سندھیا سنگھ شامل ہیں جبکہ تحقیقاتی رپورٹ پر انہیں معطل کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی نئی دہلی میں ہیڈکانسٹیبل ساشی اور کانسٹیبل وویک ماتر کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوتے ہی ان کےلیے مشکلات کا باعث بن گئی تھی، دونوں اہلکاروں نے دوران ڈیوٹی رقص کیا  اور کرونا ایس او پیز کی دھجیاں بھی اڑائی تھیں۔

    محکمہ پولیس کی جانب سے دونوں اہلکاروں کو دوران ڈیوٹی غفلت برتنے اور کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر شوکاز نوٹس دیا گیا تھا۔

     

  • بپھرا ہوا بیل بھرے شادی ہال میں گھس گیا، پھر کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل

    بپھرا ہوا بیل بھرے شادی ہال میں گھس گیا، پھر کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل

    ہم اکثر اپنی روزمرہ کی زندگی میں انٹرنیٹ پر ایسی وائرل ویڈیوز دیکھتے ہیں جن میں جانوروں کے خطرناک مناظر کو دکھایا جاتا ہے، جسے دیکھ کر ہم دنگ رہ جاتے ہیں۔

    اسی طرح کی ایک ویڈیو سوشکل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے کہ جس میں ایک بڑے سینگوں والا خطرناک بیل اچانک ایک شادی ہال میں جا گھسا۔

    ہال میں موجود باراتیوں نے جب یہ منظر دیکھا تو تو وہ اپنے بچوں کو لے کر ایک جانب ہوگئے اور بیل پورے ہال میں دندناتا ہوا پھرتا رہا اور من مانی کرتے ہوئے کسی کو بھی خاطر میں نہ لایا۔

    نریندر سنگھ نامی ٹویٹر صارف کی جانب سے اپ لوڈ کی گئی اس ویڈیو میں مشتعل بیل کو ایک جگہ سے دوسری جگہ بھاگتے ہوئے دکھایا گیا ہے جیسے وہ پورے نظام کو ختم کرنا چاہتا ہو۔

    اس ویڈیو کے آغاز میں ایک خوبصورت شادی کا پنڈال دکھایا گیا ہے جہاں ایک بپھرا ہوا بیل داخل ہوگیا اور ادھر ادھر دوڑنے لگا، ہال کی میزوں پر مہمانوں کی تواضع کیلئے مزیدار پکوان اور مشروبات رکھے ہوئے ہیں۔

    اسی افراتفری کے عالم ایک نوجوان اس بیل کی توجہ ہٹانے اور اس کو وہاں سے بھگانے کیلئے ہاتھ سے اشارہ کرتا ہے لیکن وہ بجائے ڈرنے کے اسی پر حملہ آوار ہوجاتا ہے تاہم خوش قسمتی سے ہو نوجوان بچ کر ایک طرف ہوجاتا ہے۔

    کچھ دیر بعد ہی بیل خود ایک اسٹال کی جانب جاتا ہے اور وہاں سے ہوتے ہوئے باہر کی جانب نکل جاتا ہے جس پروہاں موجود لوگ سکھ کا سانس لیتے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر پوسٹ اپ لوڈ کرنے والے صارف نے اس ویڈیو کے کیپشن میں ’’بن بلائے باراتی‘‘ لکھا ہے، جس پر ہزاروں صارفین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

    یہاں یہ بات ذہن نشین کرنا ضروری ہے کہ کوئی بھی جانور انسانوں پر صرف اس صورت میں حملہ کرتا ہے جب وہ خود کو کسی خطرے میں محسوس کرے یا پھر کسی گھبراہٹ کا شکار ہو۔

  • ویڈیو : ڈاکٹرکا بچے کو ویکسین لگانے کا منفرد طریقہ سب کو بھا گیا

    ویڈیو : ڈاکٹرکا بچے کو ویکسین لگانے کا منفرد طریقہ سب کو بھا گیا

    نوزائیدہ یا چھوٹے بچوں کو بہلانا یا ان کا دھیان بٹانا کسی فن سے کم نہیں، خاص طور پر اس وقت جب انہیں انجکشن کی صورت میں کوئی ویکسین دی جارہی ہو۔

    کسی بھی والدین کے لیے اپنے ننھے بچے کی پہلی ویکسینیشن کا عمل دیکھنا تھوڑا تکلیف دہ اور ناخوشگوار ہوتا ہے لیکن بچے کی صحت اور بہتر مستقبل کیلئے انہیں یہ کڑوا گھونٹ بھی پینا پڑتا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی ویڈیو وائرل ہورہی ہے کہ جس میں ایک ماہر اطفال چند ماہ کے بچے کو ویکسین انجکشن لگا رہا ہے، ویڈیو کی خاص بات یہ ہے بچہ انجکشن کی سوئی کی چبھن بھول کر مسکراتا رہتا ہے۔

    ویڈیو میں معصوم سا بچہ کلینک میں لیٹا ہوا نظر آرہا ہے جب کہ ڈاکٹر بچے کی توجہ ہٹانے کے لیے دلچسپ آوازیں نکالتا اور اشارے کرتا ہے، تاہم ٹیکے کی چبھن کے باوجود بچہ پرسکون رہتا ہے اور ڈاکٹر کی حرکتوں سے لطف اندوز ہونے لگتا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویکسین لگانے کے دوران ڈاکٹر کس انداز سے بچے کی توجہ اس تکلیف سے ہٹاتا ہے، اس موقع پر بچے کی ماں بھی ساتھ ہی موجود ہے۔ڈاکٹر کا یہ طریقہ انسٹا گرام صارفین کو بہت پسند آیا۔

    ڈاکٹر کی جانب سے ویکسین لگانے سے پہلے بچے کے ساتھ کھیلنے اور کھیل کھیل میں انجکشن لگانے اور پھر اسے پرسکون رکھنے کیلئے اس کا دھیان بٹانے کے غیر روایتی طریقے نے صارفین کے دل جیت لیے۔

    مذکورہ ویڈیو بھارت کے شہر بنگلورو میں مقامی کلینک کے کنسلٹنٹ پیڈیاٹریشن ڈاکٹر سید مجاہد حسین نے وائرل ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

    اب تک سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اس ویڈیو کو10 لاکھ ویوز اور 12 لاکھ سے زیادہ لائکس مل چکے ہیں۔ صارفین نے ڈاکٹر کو ’ایک نمبر ڈاکٹر‘ کا خطاب دیا اور اس کے کام کو سراہا۔

  • جھاڑو پر اڑنے والا نوجوان ارب پتی بن گیا

    جھاڑو پر اڑنے والا نوجوان ارب پتی بن گیا

    یوں تو سوشل میڈیا آج کل لوگوں کی زندگی بدل کر انہیں راتوں رات مشہور کرسکتا ہے، ایسا ہی ایک نوجوان اپنی ایک ویڈیو کی بدولت ارب پتی بن گیا۔

    زیک کنگ اپنی ویڈیو میں کبھی ہوائی جہاز غائب کرتے، کبھی کمرے کی چھت پر الٹے چلتے ہوئے اور کبھی اشیا کی اشکال بدلتے دکھائی دیتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کی ویڈیوز کروڑوں افراد دیکھتے ہیں اور ان کے فالوورز کی تعداد بھی دسیوں لاکھوں تک پہنچ چکی ہے۔

    ان کی ایک ویڈیو دنیا بھر میں مقبول ہوئی جس میں وہ ہیری پوٹر کے کرداروں کا لباس پہنے ایک جھاڑو پر بیٹھے ہیں اور میدان میں چکر کاٹ رہے ہیں۔

    اس میں دراصل انہوں نے ایک آپٹیکل الیوژن استعمال کرتے ہوئے ویڈیو ایڈیٹنگ کی ہے اور یوں لگتا ہے کہ واقعی وہ جھاڑو پر بیٹھ کر اڑ رہے ہیں۔

    زندگی میں کئی مالی مشکلات کے شکار زیک اب ان ویڈیوز کی بدولت ارب پتی ہوچکے ہیں اور کیلی فورنیا کے ایک مہنگے ترین علاقے اگورا ہلز میں رہائش پذیر ہیں۔

    انہوں نے 2019 دسمبر میں اڑنے والی جھاڑو کی ویڈیو پوسٹ کی تھی اور اب تک اس ویڈیو کو سوا 2 ارب افراد دیکھ چکے ہیں، حال ہی میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اسے ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو بھی قرار دیا ہے۔

    اس ویڈیو کے متعلق زیک کنگ نے بتایا کہ انہوں نے ہیلووین کے لیے ایک دوپہر کو یہ ویڈیو بنائی گئی تھی، اس میں آئینے استعمال کیے گئے تھے تاکہ وہ سامنے کا عکس دکھا سکیں۔

    پھر کچھ ایڈیٹنگ کر کے اسے حقیقت کےقریب دکھایا گیا تھا۔

  • ویڈیو: بیگانے کی شادی میں مفت کا کھانا کھانے والا طالب علم پکڑا گیا…!پھر کیا ہوا؟

    ویڈیو: بیگانے کی شادی میں مفت کا کھانا کھانے والا طالب علم پکڑا گیا…!پھر کیا ہوا؟

    مدھیہ پردیش: بھارت کے ایک ایم بی اے طالب علم کی شادی میں برتن دھونے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

    بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر جبل پور کے ایک ایم بی اے کے طالب علم کو بن بلائے مہمان بن کے شادی میں جانا مہنگا پڑ گیا۔

    ہوا کچھ یوں کے ایک طالب علم شادی میں کھانا کھانے جاتا ہے، اور وہاں پکڑا جاتا ہے، اس کے بعد ایک شخص بغیر دعوت کے شادی کی تقریب میں آنے پر اس کی تذلیل کرتا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ آدمی طالب علم سے پوچھتا ہے کہ کیوں آئے تھے یہاں برتن دھونے، جس پر لڑکا جواب دیتا ہے کھانا کھانے۔

    وہ شخص اس طالب علم سے پوچھتا ہے کس نے بلایا تھا؟ یا ویسے ہی فری میں آگیا تھا؟ تمھیں پتا ہے فری میں کھانا کھانے کی سزا کیا ہوتی ہے؟۔

    اس کے بعد وہ شخص کسی سے کہتا ہے کہ اسے برتن دھونے کیلئے صابن دو، اس کے بعد وہ اس طالب علم سے پوچھتا ہے کہ کیسا لگ رہا ہے پلیٹ دھو کر۔

    اس شخص نے طالب علم کی مزید تذلیل کرتے ہوئے کہا کہ ’فری میں کھانا کھایا ہے تو کچھ تو کرنا ہوگا۔

    دوسری جانب اس معاملے پر کوئی باضابطہ شکایت درج نہیں کی گئی، تاہم جیسے ہی طالب علم کی برتن دھونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، بہت سے لوگوں نے کہا کہ ہاسٹلز میں رہنے والے طالب علم مفت کا کھانا کھانے کے لیے اس طرح شادیوں میں جانا ایک عام سی بات ہے۔

     دوسرے کئی لوگوں نے اس شخص پر تنقید کی جس نے طالب علم کی تذلیل کی اور اسے برتن دھونے پر مجبور کیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت کے ایک طالب علم نے کھانا کھانے کیلئے شادی کی تقریب کا رخ کیا تھا جب اس واقعے کا دولہے کو پتا چلا تو دلہے نے اسے ہاسٹل میں اپنے دوستوں کے لیے کچھ کھانا لے جانے کو کہا۔

  • درخت پر چڑھے شخص پر خونخوار شیرنی کا حملہ، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    درخت پر چڑھے شخص پر خونخوار شیرنی کا حملہ، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    بھارت میں ہونے والے ایک واقعے نے دیکھنے والوں کے دل دہلا دیئے، خونخوار شیرنی تقریب میں گھس کر انسان کا شکار کرنے درخت پر چڑھ گئی۔

    سوشل میڈیا پر آئے دن حیرت انگیز اور خوفناک ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جیسا کہ کچھ عرصہ قبل ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک ریچھ نے تقریب میں اچانک آدھمکا تھا اور اس نے افراتفری مچا دی تھی۔

    ایک ایسی ہی ایک اور ویڈیو ان دنوں دوبارہ وائرل ہورہی ہے جس میں بھوکی شیرنی ایک تقریب میں داخل ہوتی ہے اور درخت پر چڑھ کر اپنی جان بچانے والےشخص کا شکار کرنے درخت پر ہی چڑھ جاتی ہے جس کو دیکھ کر سب کے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔

    کئی برس پرانی اس ویڈیو کلپ کو حال ہی میں ویڈیوز اور فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر لائنز ہیبی ٹیٹ نامی پیج نے دوبارہ شیئر کیا ہے جس کو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں صارفین اس کو تبصرے بھی کرچکے ہیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ برقی قمقموں سے سجے ہوئے ایک درخت پر خونخوار شیرنی چڑھتی ہے اور وہ وہاں پہلے سے تحفظ کیلیے چڑھنے والے شخص پر حملہ آور ہونے کی کوشش کرتی ہے۔

    شیرنی کو اوپر آتا دیکھ کر وہ شخص مزید اوپر چڑھتا ہے جب کہ شیرنی اس پر بار بار حملہ کرکے اسے اپنا شکار بنانے کیلیے نیچے گرانے کی کوشش کرتی ہے۔

    اس دوران درخت پر چڑھا شخص خود کو اس خونخوار درندے سے بچانے کیلیے کوشش کرتا نظر آتا ہے اور وہ شیرنی کے حملوں کے جواب میں اسے لاتیں مار کر نیچے دھکیلنے کی کوشش کرتا ہے۔

    اس سنسنی خیز موقع پر ویڈیو اچانک ختم ہوجاتی ہے جس سے دیکھنے والے صارفین متجسس ہوجاتے ہیں کہ آگے کیا ہوا ہوگا؟ ویڈیو پر صارفین نے اپنے اپنے انداز میں نتیجے اخذ کیے ہیں۔

  • آٹو گراف دیتے وقت حارث رؤف سے لڑکی نے محبت کا اظہار کردیا؟

    آٹو گراف دیتے وقت حارث رؤف سے لڑکی نے محبت کا اظہار کردیا؟

    آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، گروپ ٹو کی دونوں سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ کل ہوگا ورلڈ کپ کے دوران کھلاڑیوں کی دلچسپ ویڈیوز بھی سامنے آرہی ہیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہیں۔

    سوشل میڈیا پر قومی ٹیم کے اسپیڈ اسٹار حارث رؤف کی ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اسٹیڈیم میں موجود مداحوں کو آٹو گراف دے رہے ہیں۔

    وائرل ویڈیو میں دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوگئی جب انہیں ایک لڑکی نے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ’آئی لو یو‘ کہہ دیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکی کا یہ کہنا تھا کہ حارث رؤف کے چہرے کے تاثرات تبدیل ہونے لگے اور وہ انکار کرتے ہوئے مسکرا دیے۔

    واضح رہے کہ فاسٹ بولر حارث رؤف کی ورلڈ کپ شاندار بولنگ کا سلسلہ جاری ہے نیدرلینڈز کے خلاف میچ میں ان کا ایک باؤنسر جا لگا تھا جس پر وہ زخمی ہوگئے تھے فاسٹ بولر نے ان کے پاس جاکر خیریت دریافت کی تھی۔

    گروپ ٹو کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ کل ہوگا گروپ ٹو میں بھارت، پاکستان، جنوبی افریقہ سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہے جبکہ بنگلہ دیش کی سپر فور میں رسائی کی امیدیں بھی برقرار ہیں۔

    کل پہلا میچ ایڈیلیڈ میں جنوبی افریقہ اور نیدرلینڈز کے درمیان کھیلا جائے گا پروٹیاز کامیابی ہوئے تو سیمی فائنل میں انٹری ہوگی۔

    دوسرے میچ میں پاکستان اور بنگلہ دیش مدمقابل ہیں سپر فور میں رسائی کے لیے قومی ٹیم کو اپنا میچ لازمی جیتنا ہوگا۔

  • موٹر سائیکل سے خطرناک کوبرا نکل آیا، خوفناک ویڈیو وائرل

    موٹر سائیکل سے خطرناک کوبرا نکل آیا، خوفناک ویڈیو وائرل

    عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ سانپوں کی سب سے خوفناک قسم کوبرا ماہ اکتوبر یا نومبر میں کسی محفوظ مقام پر طویل عرصہ قیام (ہائبرنیٹ) کرتے ہیں۔

    ان کا یہ فطری عمل ہم انسانوں کیلئے باعث حیرت بھی ہو سکتا ہے، کچھ ایسا ہی واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں ایک خوفناک کنگ کوبرا نے ہائبرنیٹ کیلئے ایک اسکوٹی کا انتخاب کیا اور اندر جاکر بیٹھ گیا۔

    سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے اسے ’اسکوٹی کے کوبرا‘ کا نام دیا، سانپ کو اسکوٹی سے نکالنے کیلئے ماہر سپیرے کی خدمات حاصل کی گئیں۔

    وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سپیرا کس احتیاط اور مہارت سے کوبرا کو اسکوٹی کے اندر سے نکال رہا ہے تاکہ وہ زخمی بھی نہ ہو اور باآسانی نکل آئے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس شخص نے محض ایک پیچ کس کی مدد سے اسکوٹر کے آگے کا حصہ کھولا اور تھوڑے سے وقت میں بڑے آرام کے ساتھ اسے باہر نکال لیا۔

    سماجی رابطے کی وہب سائٹ ٹوئٹر پر یہ ویڈیو40ہزار سے زیادہ ویوز اور 980 لائکس کے ساتھ وائرل ہو چکی ہے اور صارفین اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

  • میرا بندہ کہاں ہے؟ مایا علی کی دلچسپ ویڈیو وائرل

    میرا بندہ کہاں ہے؟ مایا علی کی دلچسپ ویڈیو وائرل

    معروف پاکستانی اداکارہ مایا علی نے اعتراف کرلیا کہ وہ سنگل ہیں اور ان کی زندگی میں کوئی شخص نہیں، یہ اعتراف انہوں نے ایک دلچسپ مزاحیہ ویڈیو کے ساتھ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق مایا علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ اپنی سہیلیوں کے ساتھ موجود ہیں۔

    ویڈیو میں مایا علی کہتی دکھائی دیتی ہیں، یہ گانا خاص طور پر میرے بندے کے لیے ہے، اس کے بعد ہو چپ ہوجاتی ہیں۔

    ایک سہیلی پریشان ہو کر پوچھتی ہیں، گانا کہاں ہے؟ جس پر مایا علی جواب دیتی ہیں، بندہ کہاں ہے؟ اس کے ساتھ ہی پس منظر میں گانا چلنے لگتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Maya Ali (@official_mayaali)

    اس ویڈیو پر مایا علی نے کیپشن لکھا، دوبارہ نہیں پوچھنے کا۔

    مایا علی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور لوگوں نے اس پر مختلف دلچسپ تبصرے کیے۔

    خیال رہے کہ مایا علی سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیات میں سے ایک ہیں، وہ اب تک کئی ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Maya Ali (@official_mayaali)