Tag: viral video

  • موٹر سائیکل چور مالک کے سامنے بائیک لے اڑا!

    موٹر سائیکل چور مالک کے سامنے بائیک لے اڑا!

    لوگوں کے گھروں کے باہر کھڑی گاڑیاں چوری ہونا ایک عام سی بات ہے، ماہر چور ہینڈل لاک اور زنجیر سے بندھی موٹرسائیکلیں تک چوری کرکے با آسانی لے جاتے ہیں۔

    لیکن بعض اناڑی چور ایسے بھی ہوتے ہیں جو چوری کرتے ہائے یہ بھی بھول جاتے ہیں کہ موٹر سائیکل کا مالک بھی آس پاس ہی موجود ہے۔

    ایسا ہی اناڑی چور کا واقعہ بھارت کے ایک شہر میں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خواب وائرل ہورہی ہے اور صارفین ویڈیو پر اپنے دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک موٹر سائیکل چور سڑک پر بائیک پکڑ کر پیدل چل رہا ہے، اسی کے ساتھ دو لڑکے بھی موجود ہیں جن میں سے ایک لڑکا ویڈیو بناتے ہوئے اس سے پوچھتا ہے کہ اس نے یہ بائیک کب خریدی تھی۔

    چور جواب دیتا ہے کہ دو ہفتے پہلے، ویڈیو بنانے والاپھر اس سے پوچھتا ہے کہ اس کی موٹر سائیکل کا نمبر کیا ہے؟

    چور پھر جھک کر نمبر پلیٹ دیکھنے کی کوشش کرتا ہے لیکن وہ لڑکا بغیر دیکھے موٹر سائیکل کا نمبر بتا دیتا ہے پھر چور سے کہتا ہے کہ مجھ سے پوچھو کہ میں اس کا نمبر کیسے جانتا ہوں چور نے پوچھا وہ کیسے؟

    جس کے جواب میں لڑکا اسے کہتا ہے کہ کیونکہ یہ میری ہی موٹر سائیکل ہے، اسی اثناء میں دوسرا لڑکا چور کو زور دار تھپڑ رسید کرتا ہے اور اسے پکڑ لیتا ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ’’کیا چور بنے گا رے تو‘‘جس کے ساتھ ہی ایموجیز کے ساتھ صارفین کے قہقہوں اور کمنٹس کا طوفان آگیا۔

    ایک میم پیج’ویڈیونیشن ڈاٹ ٹیب‘میں شیئر کی گئی ویڈیو کے کمنٹس میں لکھا کہ تجھے کیا لگا ہم دھکا لگانے آئے ہیں؟ اس ویڈیو کو17.6 ہزار  سے زیادہ ویوز اور 1.6ہزار لائکس ملے ہیں۔

  • دو بڑی عمر کے افراد کس طرح ایک دوسرے پر ٹوٹ پڑے، ویڈیو وائرل

    دو بڑی عمر کے افراد کس طرح ایک دوسرے پر ٹوٹ پڑے، ویڈیو وائرل

    سوشل میڈیا پر اکثر لڑائی اور مار دھاڑ کی ویڈیوز آتی رہتی ہیں، ان ویڈیوز میں مردوں کے علاوہ خواتین کو بھی لڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جنہیں دیکھ کر یا تو ہنسی آتی ہے یا پھر بندہ حیرت میں پڑ جاتا ہے۔

    کچھ ویڈیوز تو ایسی بھی ہیں جن میں سڑکوں پر خواتین یا اسکول کی طالبات کو ایک دوسرے کے بال پکڑے ہوئے یا مردوں کے درمیان وحشیانہ لڑائی ہوتی نظر آتی ہے۔

    کچھ ایسی ہی ایک حیران کن ویڈیو عوامی لڑائی کی ایسی ہی ایک اور ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک بزرگ اور ایک ادھیڑ عمر شخص کو چپل اور جوتے سے ایک دوسرے کو پیٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو دیکھنے کیلئے اس خبر کے ’’ لنک ‘‘ پر کلک کریں۔  

    جیسے ہی بوڑھا آدمی دوسرے آدمی پر اپنا غصہ اتارتا ہے، وہ اپنا دفاع کرنے کی کوشش کرتے ہوئے بوڑھے شخص کو کھڑکی کی جانب دھکیل دیتا ہے۔

    اس موقع پر انہیں ایک دوسرے کو گالی گلوچ دیتے ہوئے بھی سنا جاسکتا ہے۔ دریں اثنا ان کے ارد گرد کھڑے لوگوں نے ان کے جھگڑے کے بیچ میں آنے کی کوشش نہیں کی اور انہیں لڑتا دیکھ کر محظوظ ہوتے رہے۔

  • خاتون نے سڑک پار کی یا خود کشی کرنے کی کوشش؟ فیصلہ آپ خود کریں

    خاتون نے سڑک پار کی یا خود کشی کرنے کی کوشش؟ فیصلہ آپ خود کریں

    سڑکوں پر آئے دن ہونے والے اکثر ٹریفک حادثات لاپرواہی کا نتیجہ ہوتے ہیں چاہے اس میں غلطی گاڑی کے ڈرائیور کی ہو یا سڑک پار کرنے والے راہگیر کی۔

    کسی بھی مصروف شاہراہ کو پار کرنے کیلئے اپنے تمام تر ہوش و حواس کو قابو میں رکھنا بہت ضروری ہے، دونوں اطراف کی جانب دیکھے بغیر سڑک پار کرنا نہ صرف پیدل چلنے والوں کو زخمی بلکہ گاڑیوں کے تصادم کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک خاتون کے لاپرواہی سے سڑک پار کرنے کے باعث دو تیز رفتار کاریں بری طرح ٹکرا گئیں۔

    سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہونے والے اس واقعے میں تین خواتین کو سڑک عبور کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان میں سے دو خواتین تیز رفتار گاڑیوں کی وجہ سے سڑک پار نہیں کرتیں اور کاروں کے گزرنے کا انتظار کرتی ہیں جبکہ ایک خاتون سڑک پر بائیں یا دائیں دیکھے بغیر ہی چل پڑتی ہے۔

    لیکن جیسے ہی وہ سڑک کے درمیان میں پہنچتی ہے تو ایک تیز رفتار کار ڈرائیور اسے بچانے کیلئے ایمرجنسی بریک لگاتا ہے جس کے

    بعد اس کے پیچھے آنے والی کار زور دار آواز سے ٹکرا جاتی ہے۔

    اسی دوران ہوسکتا تھا کہ وہ خاتون دونوں کاروں کے درمیان میں دب کر کچل جاتی لیکن خوش قسمتی سے چند انچ کے فاصلے سے اس کی جان بچ گئی۔

    ویڈیو کے آخر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون اسی طرح بغیر دیکھے واپس وہیں آجاتی ہے جہاں دوسری دو خواتین اب بھی تک انتظار کر رہی تھیں۔

    اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے فوراً بعد سوشل میڈیا صارفین نےکمنٹ سیکشن میں خاتون کو بہت زیادہ لاپرواہ ہونے کی وجہ سے حادثے کا ذمہ دار قراردیا اور کڑی تنقید کی۔

    ایک صارف نے لکھا کہ جس طرح سے خاتون آہستہ آہستہ ایسا لگتا ہے کہ وہ اپنی طرف سے زندگی ختم کرنے کی پوری کوشش کر رہی تھی۔

  • اسکول رکشے میں طلبا کو بیٹھا دیکھ کر لوگ خوفزدہ، ویڈیو وائرل

    اسکول رکشے میں طلبا کو بیٹھا دیکھ کر لوگ خوفزدہ، ویڈیو وائرل

    اسکول وین میں جانے والے بچوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے والا ڈرائیور قانون کی پکڑ میں آگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا۔

    بھارت کے شہر بریلی میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جسے دیکھنے والوں کی آنکھیں خوف سے پھٹی کی پھٹی رہ گئیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پرصارفین نے بھی اپنے غم و غصے کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ رکشہ ڈرائیور کے کیخلاف سخت سے سخت کاورروائی کی جائے۔

    وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسکول کے بچوں کو آٹو رکشہ کی چھت کے اوپر خطرناک طریقے سے بٹھایا گیا ہے جو کسی وقت بھی بڑے حادثے کی وجہ بن سکتا ہے۔

    بریلی پولیس نے ویڈیو کے وائرل ہونے کے فوراً بعد نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، جسے جلد قانون کی گرفت مین لایا جائے گا۔

    سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں نے ڈرائیور کو اس کی تیز رفتار ڈرائیونگ اور بچوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

  • خاتون پر تشدد کی وائرل ویڈیو پر حکام کی فوری کارروائی، سعودی شہری گرفتار

    خاتون پر تشدد کی وائرل ویڈیو پر حکام کی فوری کارروائی، سعودی شہری گرفتار

    ریاض: سعودی عرب کے متعلقہ سرکاری اداروں نے گھریلو تشدد کو روکنے کے لیے مہم تیزکر دی ہے، حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو کا فوری نوٹس لیا گیا ہے جس میں ایک خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو کا فوری نوٹس لیا گیا جس میں دیکھا جا سکتا تھا کہ ایک سعودی شہری اپنی رشتہ دار خاتون پر تشدد کر رہا ہے۔

    الشرقیہ پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو پر ردعمل دیکھنے میں آیا تھا۔

    مقامی پولیس نے واقعے کا فوری نوٹس لیا اور خاتون پر تشدد کرنے والے شہری کے خلاف کارروائی کی گئی، زیر حراست شہری کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔

    پبلک پراسیکیوشن کے عہدیدار نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کو طبی معائنے کے لیے سرکاری اسپتال میں داخل کروا دیا گیا تھا۔

    پولیس ترجمان کے مطابق پبلک پراسیکیوشن گھریلو تشدد کے ہر واقعے کا نوٹس لیتا ہے، کسی شخص کو گھر کے کسی بھی فرد کے خلاف جسمانی یا ذہنی تشدد یا اس کی دھمکی کا اختیار نہیں ہے، جو شخص بھی اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز کرے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

    خیال رہے کہ سعودی قوانین کے تحت مملکت میں گھریلو تشدد جرم ہے، کسی بھی شخص کو گھر یا خاندان کی کسی عورت اور بچے پر تشدد کی اجازت نہیں اور تشدد کی مختلف صورتوں پر سزائیں مختلف ہیں۔

  • ہاتھیوں‌ نے گنے کے ٹرک کو ‘وصولی’ کے بغیر جانے نہیں دیا، ویڈیو وائرل

    ہاتھیوں‌ نے گنے کے ٹرک کو ‘وصولی’ کے بغیر جانے نہیں دیا، ویڈیو وائرل

    شاہراہوں پر ٹول ٹیکس کے بارے میں تو آپ جانتے ہوں گے لیکن ایک ایسی دل چسپ ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں انسان نہیں بلکہ ہاتھیوں کو ایک ٹرک کو ‘وصولی’ کے لیے روکے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    یہ ویڈیو انڈین فاریسٹ سروس کے افسر پروین کاسوان نے ٹوئٹر پر پوسٹ کی ہے، ویڈیو کے مطابق ہاتھیوں‌ نے گنے کے ٹرک کو ‘وصولی’ کے بغیر جانے نہیں دیا۔

    سڑک پر گنے کا ٹرک جا رہا تھا کہ دو ہاتھیوں نے اس کا راستہ روک لیا، اور اسے تب تک روکے رکھا جب تک ٹرک پر سوار شخص نے انھیں گنے پیش نہیں کیے۔

    یہ ویڈیو ایک بالغ اور ایک ہاتھی بچے کی ہے، جب ٹرک کے اوپر سے ہیلپر نے گنے کے گٹھے نیچے پھینکے تو دونوں ہاتھی اسے کھانے کے لیے نیچے کچے میں چلے گئے اور یوں سڑک کا راستہ صاف ہو گیا۔

    پروین کاسوان نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ آپ اس ٹیکس کو کیا کہیں گے؟

    اس ویڈیو کو 20 لاکھ سے زیادہ بار دیکھا گیا اور 65 سے زیادہ لائیکس حاصل ہو چکی ہیں، صارفین نے اس ویڈیو پر دل چسپ رد عمل کا اظہار کیا۔

    کسی نے لکھا یہ ہاتھی گیری ہے، کسی نے اسے ہفتہ وصولی کہا، کسی نے لکھا میٹھا ٹیکس۔

  • لائف گارڈ ’’ڈرون‘‘ نے ڈوبتے لڑکے کو کیسے بچایا؟ ویڈیو دیکھیں

    لائف گارڈ ’’ڈرون‘‘ نے ڈوبتے لڑکے کو کیسے بچایا؟ ویڈیو دیکھیں

    جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اب صرف ضروریات زندگی تک ہی محدود نہیں رہا بلکہ اس سے سماجی اور فلاحی کام بھی بہتر طریقے سے انجام دیئے جارہے ہیں۔

    اگر آپ کو ایسا لگتا ہے کہ ڈرون کیمرے صرف فضائی تصاویر اور ویڈیوز بنانے کے لیے ہی کارآمد ہیں تو آپ غلطی پر ہیں، اسپین میں پیش آنے والا یہ واقعہ آپ کا نقطہ نظر تبدیل کردے گا۔

    اس کی ایک تازہ مثال اس وقت سامنے آّئی جب ایک لائف گارڈ ڈرون نے سمندر کی لہروں میں زندگی اور موت کی کشمکش میں گھرے 14سالہ نوجوان کی جان بچائی۔

    Drone saves drowning teenager by dropping life vestسوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو نے صارفین کو حیران کردیا، لائف گارڈ ڈرون نے ایک 14 سالہ لڑکے کی جان بچائی جو اسپین کے شہر والنسیا کے ساحل پر ایک طاقتور لہر میں پھنس گیا تھ

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لائف گارڈ ڈرون نے نوجوان کا سراغ لگایا اور سمندر میں لائف گارڈ کی ڈیوٹی پر موجود کشتی میں سوار افراد کے پہنچنے سے قبل ایک لائف جیکٹ نوجوان کے ڈوبنے سے کچھ لمحات پہلے اس کی جانب پھینک دی۔

    مذکورہ ڈرون سے حاصل کی گئی فوٹیج میں لڑکا جدوجہد کرتے ہوئے اور لائف جیکٹ کو پکڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس سے پہلے کہ کوسٹ گارڈ کی ایک کشتی اسے بچانے کے لیے موقع پر پہنچتی اس سے پہلے ہی وہ لائف جیکٹ پہن لیتا ہے۔

  • مادہ ہُد ہُد اپنے بچوں کیلئے زہریلے سانپ سے لڑ پڑی، درد ناک ویڈیو وائرل

    مادہ ہُد ہُد اپنے بچوں کیلئے زہریلے سانپ سے لڑ پڑی، درد ناک ویڈیو وائرل

    ماں کسی بھی روپ میں ہو ماں ہی ہوتی ہے، چاہے وہ انسان ہو یا جانور اپنے بچوں کی حفاظت اور سلامتی کیلئے اپنی زندگی کو بھی داو پر لگا دیتی ہے۔

    سوشل میڈیا پر ایک مادہ ہد ہد کی درد ناک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ایک خطرناک سانپ سے لڑ پڑتی ہے، سانپ انڈے کھانے کیلئے اس کے گھونسلے میں آجاتا ہے۔

    ہُد ہُد جسے انگریزی میں وڈی ووڈ پیکر بھی کہا جاتا ہے یہ خوبصورت اور رنگ برنگی پرندہ اپنی نوکیلی اور طاقتور چونچ کی مدد سے مضبوط درختوں کے تنوں میں اپنا گھونسلا بناتا ہے۔

    اس ویڈیو کو حال ہی میں انسٹاگرام پر پیج پر پلانیٹ وزٹ کی جانب سے پوسٹ کیا گیا ہے جس کی سرخی میں لکھا گیا ہے ‘سانپ بمقابلہ ہد ہد ‘ یہ ویڈیو ہزاروں ویوز اور لائکس کے ساتھ وائرل ہوچکی ہے۔

    ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ شدید غصے کی حالت میں ایک مادہ ہد ہد گھونسلے سے انڈے چوری کرنے والے سانپ کے ساتھ دلیری سے لڑ رہی ہے۔

    سبز رنگ کا زہریلا سانپ بھی غصے میں ہد ہد پر حملہ کرتا ہے جو اس سے لڑنے اور اسے اپنے گھونسلے سے نکالنے کے لیے اپنی چونچ سے چونچ سے بار بار حملے کررہی تھی۔

    دراصل مذکورہ ویڈیو کلپ ڈسکوری چینل ساؤتھ ایسٹ ایشیا کے ذریعے سال 2016 میں یوٹیوب پر شیئر کیا گیا تھا جو مادہ ہد ہد کی اپنی نسل کی حفاظت کے لیے اس کی جبلت کو ظاہر کرتی ہے۔

    ویڈیو کے آخر میں ایک دل دہلا دینے والا منظر بھی آتا ہے جب سانپ اسے اچانک اپنے منہ میں پکڑ لیتا ہے، اب اس سے آگے جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں اور کمنٹس میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔

  • شیروں کو اکیلی بھینس پر حملہ کرنا مہنگا پڑگیا، منہ کی کھانا پڑی، ویڈیو وائرل

    شیروں کو اکیلی بھینس پر حملہ کرنا مہنگا پڑگیا، منہ کی کھانا پڑی، ویڈیو وائرل

    جنگل کا بادشاہ کہلانے والا شیر کبھی کبھی اپنے ارادوں میں ناکام بھی ہوجاتا ہے اور اسے باجود اپنی طاقت اور گھمنڈ کے بری طرح پسپائی اختیار کرنا پڑتی ہے۔

    کہتے ہیں کہ اتحاد میں برکت ہے اسی اتحاد کی بدولت ایک بھینسا شیروں کے جُھند سے اپنی جان بچانے میں کامیاب رہا اور شیروں کو منہ کی کھانا پڑی۔

    بھینسوں کو شیروں کا پسندیدہ اور مرغوب شکار سمجھا جاتا ہے اس کی بڑی اور اہم وجہ یہ بھی ہے کہ بھینس جسم اور وزن کے اعتبار سے بڑا جانور ہے۔

    ایسے جانوروں میں بہت زیادہ گوشت ہوتا ہے لہٰذا اگر شیر بھینس کا شکار کرنے میں کامیاب ہوجائے تو اسے تقریباً پانچ دن تک شکار کرنے کی ضرورت نہیں رہتی۔

    سوشل میڈیا پر اسی صورتحال پر مبنی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ شیرنی دیگر شیروں کے ساتھ ایک کمزور بھینس پر حملہ آور ہوتی ہے یہ بھینس اپنے ریوڑ سے کچھ فاصلے پر تھی۔

    شیرنیوں نے بھینس کو پکڑ تو لیا لیکن وہ اسے قابو پانے میں کامیاب نہ ہوسکیں کیونکہ شیرنی کے لیے بھینس کو مار کر کھانا آسان نہیں ہے۔

    ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ بڑی تعداد میں شیراور شیرنیاں بھینس کو گھیرے ہوئے ہیں اور ان میں سے دو اس پر چھلانگ لگاتے ہیں اور اور اپنے نوکیلے اور تیز دانت اس کی پشت پر گاڑ دیتے ہیں۔

    یہ خوفناک منظر دیکھ کر لگتا ہے کہ اب یہ بھینس کسی صورت بچ نہیں پائے گی اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بھینس کا کھیل ختم ہوگیا اور یہ بھوکے شیروں کا نوالہ بن جائے گی۔

    اچانک صورتحال بدلتی ہے اور اور دیکھنے والے دیکھتے رہ جاتے ہیں کہ یکدم سارا منظر تبدیل ہوگیا، بھینسوں کا ایک ریوڑ شیروں پر حملہ آور ہوتا ہے اور جس سے شیروں کے پاؤں اکھڑ جاتے ہیں اور وہ بھاگ کر اپنی جان بچانے میں ہی عافیت سمجھتے ہیں۔

  • بچہ جھولے سے پراسرار طور پر غائب، ویڈیو وائرل

    بچہ جھولے سے پراسرار طور پر غائب، ویڈیو وائرل

    ملائیشیا کے ایک میلے میں جھولے میں بیٹے لڑکے کے ساتھ بیٹھا دوسرا لڑکا اچانک غائب ہو گیا، اس دہشت ناک واقعے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے، جسے دیکھ کر لوگ ڈر جاتے ہیں۔

    ملائیشیا کے شہر جوہر کے ایک میلے میں غیر معمولی واقعہ پیش آیا ہے، ایک خاتون جھولے میں جھولنے والے بیٹے کی ویڈیو بنا رہی تھیں کہ ایک چکر لگانے کے بعد جب جھولا واپس آیا تو ان کے بیٹے کے ساتھ بیٹھا ہوا لڑکا سیٹ پر موجود نہیں تھا۔

    انٹرنیٹ پر ٹک ٹاک کے لیے بنائی گئی یہ ڈراؤنی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملائیشیا کے ایک تفریحی پارک میں رائڈ پر بیٹھا ہوا ایک کم عمر لڑکا اچانک بھوت کی طرح غائب ہو جاتا ہے۔

    یہ ویڈیو ٹک ٹاک صارف نور آفرینا روشنی نے شیئر کیا اور اس پر لکھا کہ معیز کے پاس کون بیٹھا ہے؟ یہ ویڈیو معیز زعفران کی ماں نور نے بنائی تھی۔

    ویڈیو کے شروع میں 5 سالہ معیز کو ایک ہی کار میں سوار دوسرے لڑکے کے ساتھ بیٹھے دیکھا جا سکتا تھا، پہلے چکر میں ماں کے پاس سے گزرتے وقت نامعلوم لڑکے کو بھی دیکھا جا سکتا ہے، لیکن جب وہی گاڑی دوبارہ آئی تو خاتون کا بیٹا رائڈ کار میں اکیلا بیٹھا تھا، اور اس کے ساتھ والا لڑکا غائب تھا۔

    لوگوں کی آنکھوں کے سامنے اس طرح لڑکے کے غائب ہو جانے کی ویڈیو دیکھ کر صارفین بھی بھی اپنے بدن میں خوف کی لہر دوڑتا محسوس کر رہے ہیں۔ معیز کی ماں کو بھی یقین نہیں آ رہا تھا کہ انھوں نے کیمرے میں کیا دیکھا، بہت سے صارفین نے سفید قمیض والے لڑکے کو بھوت قرار دیا۔

    لڑکے کی والدہ نے میڈیا کو بتایا مجھ سے کوئی غلطی نہیں ہوئی، وہ اکٹھے بیٹھے تھے، اور میں ساتھ والے لڑکے کو نہیں جانتی تھی، میرے خیال میں کارکنوں نے انھیں ایک ساتھ بٹھایا تھا، مختصر ویڈیو بناتے وقت جب کار دوسری بار آئی تو وہاں میرا بیٹا اکیلا بیٹھا تھا۔

    ماں کے مطابق معیز نے بھی اقرار کیا کہ وہ رائڈ پر ایک لڑکے کے ساتھ بیٹھا تھا، لیکن جب اس نے ویڈیو دیکھی تو حیران رہ گیا، اور بولا کہ اسے نہیں پتا لڑکا کہاں چلا گیا تھا۔