Tag: viral video

  • وائرل ویڈیو: ٹک ٹاکر گینگز کو ان کی حرکت مہنگی پڑ گئی

    وائرل ویڈیو: ٹک ٹاکر گینگز کو ان کی حرکت مہنگی پڑ گئی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے قیوم آباد سے ڈیفنس جانے والے راستے پر لوٹ مار کی گزشتہ روز ایک ویڈیو سامنے آئی تھی، جب یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو لوگوں نے سمجھا کہ موٹر سائیکل سوار گینگ سڑک پر دیگر موٹر سائیکل سوار افراد کو روک کر لوٹ مار کر رہا ہے، پولیس بھی ویڈیو دیکھ کر متحرک ہو گئی۔

    اے آر وائی نیوز نے اس واقعے کی تفصیلات حاصل کر لی ہیں، معلوم ہوا ہے کہ یہ لوٹ مار کا واقعہ نہیں تھا بلکہ نو عمر اوباش لڑکوں کے دو گینگز کی آپس کی لڑائی تھی، تاہم وائرل ویڈیو میں نظر آنے والے ٹک ٹاکرز کو ان کی یہ حرکت بہت مہنگی پڑ گئی ہے۔

    واقعے سے متعلق ساؤتھ زون پولیس نے ابتدائی رپورٹ تیار کر لی ہے، پولیس حکام نے تحقیقات کے بعد کہا ہے کہ یہ معاملہ لوٹ مار کا نہیں بلکہ اوباش گروہوں میں جھگڑے کا نکل آیا، اور ویڈیو میں نظر آنے والے دراصل ٹک ٹاکرز ہیں۔

    پولیس حکام کے مطابق یہ اوباش لڑکے بائیک ریسنگ اور ون ویلنگ بھی کرتے ہیں، اور یہ فلموں کے منفی کرداروں یعنی ولنز اور ڈانز سے شدید متاثر ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں گروپس کا تعلق قیوم آباد اور شیریں جناح کالونی سے ہے، 8 روز قبل اتوار کو دونوں گروہوں میں دو دریا کے مقام پر جھگڑا ہوا تھا، جس پر گزشتہ روز قیوم آباد گینگ نے بدلہ لینے کا پروگرام بنایا۔

    اے ایس پی نے بتایا کہ جیسے ہی شیریں جناح گینگ آیا مخالف گروپ نے اس پر حملہ کر دیا، گروہ کے ممبر عطااللہ نے مخالفین سے موٹر سائیکل کی چابی، ٹوپی اور موبائل چھیننے کا مشورہ دیا تھا۔

    حکام کے مطابق اس جھگڑے کی ویڈیو گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، پولیس کو بھی اس کی اطلاع سوشل میڈیا ہی کے ذریعے ملی، جس کے بعد ویڈیو ہی کی مدد سے مرکزی ملزم کالی کو گرفتار کر لیا گیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کالی کے خلاف سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفیش شروع کر دی گئی ہے، ملزم کی اسلحے کے ساتھ ویڈیوز اور تصاویر بھی سامنے آ گئی ہیں۔

  • بطخ نے خونخوار ٹائیگروں سے اپنی جان کیسے بچائی؟ دلچسپ ویڈیو وائرل

    بطخ نے خونخوار ٹائیگروں سے اپنی جان کیسے بچائی؟ دلچسپ ویڈیو وائرل

    ایک بطخ نے چار خونخوار ٹائیگروں کو بے بس کردیا، ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیرانی میں مبتلا ہوگئے۔

    اکثر سوشل میڈیا پر جانوروں کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوتی ہیں جس میں وہ خونخوار درندوں کو اپنی حفاظت کیلئے چکما دیتے نظر آتے ہیں۔

    ایسی ہی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے جس میں ایک بطخ چار ٹائیگروں کو تگنی کا ناچ نچاتی نظر آرہی ہے اور ٹائیگر بے بس دکھائی دے رہے ہیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ٹائیگر تالاب میں موجود ہے اور بطخ کو پکڑنے کی کوشش کررہا ہے جس سے جان بچاکر بطخ کنارے کی جانب بھاگی مگر آسمان سے گرے اور کجھور میں اٹکے والی مثال کی مانند دوسری طرف سے تین ٹائیگروں کے نرغے میں پھنس گئی۔

    جیسے ہی تالاب سے باہر اور اندر موجود ٹائیگرز نے بطخ کو جھپٹنے کی کوشش کی، بطخ نے اچانک پانی میں ڈبکی ماری اور زیر آب غائب ہوگئی، جسے ٹائیگرز چاروں طرف بے بسی کے عالم میں دیکھتے رہے۔

    ویڈیو کو انسٹاگرام پر شیئر کیا گیا تھا جسے اب تک دو ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں اور بطخ کی ہوشیاری اور چالاکی کی داد دینے پر مجبور ہیں کہ کیسے معصوم سی بطخ نے خونخوار درندوں کو چکما دیا۔

  • شکار کیلئے آنے والی شیرنی  کو منہ کی کھانی پڑی، ویڈیو وائرل

    شکار کیلئے آنے والی شیرنی کو منہ کی کھانی پڑی، ویڈیو وائرل

    بھینس کے شکار کیلئے آنے والی شیرنی کو منہ کی کھانی پڑی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    شیر کو یوں تو جنگل کا بادشاہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور جنگل میں دیگر جانوروں پر شیر کی دھاک بھی ہوتی ہے، ہمیشہ ہی یہ دیکھا گیا ہے کہ شیر دوسرے جانوروں کا آرام سے شکار کر لیتا ہے لیکن کبھی کبھار ایسا بھی ہوتا ہے کہ جنگل کے بادشاہ کو منہ کی بھی کھانی پڑتی ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمیں اکثر شیروں کے شکار کی بہت سی وائرل ویڈیوز دیکھنے کو ملتی ہیں لیکن آج ایک بالکل مختلف ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جسے آپ بھی دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔

    انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں جنگل کے ایک کونے میں بھینسوں کا ایک غول دکھایا گیا ہے جب ایک بھینس اوپر چڑھنے کی کوشش کرتے پھنس جاتی ہے تو ایک شیرنی بھینس کے پیچھے سے آتی اور شکار کرنے کی کوشش کرتی ہے ، اس دوران دوسری شیرنیاں بھی مدد کے لئے آجاتی ہے۔

    جیسے ہی شیرنی بھینس کا شکار کرنے کیلئے اس پر لپکتی ہے تو اسی دوران بھینسوں کا پورا ریوڑ اپنے دوست کو بچانے کے لیے آجاتا ہے اور یہ دیکھ کر شیرنی بھاگ جاتی ہے۔

    وائرل ویڈیو پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

  • بھینس کے ایک طرف شیر تو دوسری جانب مگر مچھ آگے کیا ہوا ؟ ویڈیو وائرل

    بھینس کے ایک طرف شیر تو دوسری جانب مگر مچھ آگے کیا ہوا ؟ ویڈیو وائرل

    بھینس نے شیر سے بچنے کیلئے تالاب میں چھلانک لگائی تو مگرمچھ نے حملہ کردیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    سوشل میڈیا پر ہمیں اکثر شیروں کے شکار کی بہت سی وائرل ویڈیوز دیکھنے کو ملتی ہیں لیکن آج ایک بالکل مختلف ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک بھینس اپنی جان بچانے کے لیے پانی میں چھلانگ لگا دیتی ہے اور اس کے بعد جو کچھ ہوا ، ایسے آپ بھی دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔

    مذکورہ ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی جسے اب تک 22,000 مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

    وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شیر شکار کرنے کے لیے بھینس کا پیچھا کر رہا ہے اور بھینس اپنی جان بچانے کے لیے پوری قوت سے بھاگ رہی ہے۔

    ایسے میں بھینس ایک تالاب دیکھتی ہے اور اس میں چھلانگ لگادیتی ہے اور تیر کر تالاب کے دوسرے سرے تک جانے کی کوشش کرتی ہے لیکن وہ تالاب مگرمچھوں سے بھرا ہوتا ہے۔

    جیسے ہی بھینس پانی میں چھلانگ لگاتی ہے، مگرمچھ اس پر حملہ کرتا ہے اور اسے پکڑنے کی کوشش کرتا ہے، لیکن بھینس کسی طرح پانی میں موجود مگرمچھ سے خود کو چھڑانے میں کامیاب ہو جاتی ہے اور تالاب سے باہر آ جاتی ہے۔

    جیسے ہی بھینس پانی سے باہر آتی ہے تو اس کے سامنے دو شیر کھڑے ہوتے ہیں جو اس کو اپنی خوراک بنانا چاہتے تھے۔

  • عمران عباس کی مشہور بھارتی گلوکارہ کے ساتھ گنگنانے کی ویڈیو وائرل

    عمران عباس کی مشہور بھارتی گلوکارہ کے ساتھ گنگنانے کی ویڈیو وائرل

    معروف اداکار عمران عباس کی بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک کے ساتھ گانا گنگنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    سوشل میڈیا پر پاکستانی اداکار عمران عباس اور بھارت کی مشہور گلوکارہ الکا یاگنک کی ایک ساتھ گانا گانے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جسے مداح بے حد پسند کر رہے ہیں۔

    یہ ویڈیو عمران نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔

    دونوں کی ساتھ گانا گانے کی اس ویڈیو پر عمران نے لکھا کہ رات کے کھانے پر دنیا کے بلند ترین ہوٹل کی چھت پر اپنے سب سے پیارے دوست کے ساتھ ہونا، ساتھ گانا گنگنانا، دل کی باتیں کرنا، اس سے زیادہ خوبصورت اور کیا ہو سکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by (@imranabbas.official)

    عمران عباس نے الکا کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    ذرائع کے مطابق عمران اور الکا اس وقت کسی شوٹنگ کے لیے دبئی میں ہیں جہاں انہیں ایک ساتھ دیکھا گیا۔

  • شہری لٹنے سے بچ گیا، لیکن کیسے؟ ویڈیو دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے

    شہری لٹنے سے بچ گیا، لیکن کیسے؟ ویڈیو دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے

    کراچی: شہر قائد کے کچھ علاقوں میں صبح سویرے اسٹریٹ کرائمز پر مبنی وارداتیں ہو رہی ہیں، جن میں گھروں سے دفاتر یا دیگر کاموں کے لیے نکلنے والے پیدل شہریوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کو ایسی ایک واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج موصول ہوئی ہے، جس میں موٹر سائیکل سوار 2 لٹیروں نے صبح کے وقت ایک راہ گیر کو لوٹنے کے لیے گھیرا۔

    یہ فوٹیج کراچی کے علاقے گلشن اقبال کی ہے، اسٹریٹ کرمنلز اپنے لیے اسے فروی زون سمجھ کر کارروائیاں کرتے ہیں، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلاک 3 میں موٹر سائیکل سوار لٹیروں نے راہ گیر کو روک کر اس کی تلاشی لی۔

    بہ ظاہر یہ ایک کامیاب واردات تھی لیکن چند سیکنڈ کی جامہ تلاشی کے بعد ہی لٹیروں کو مایوس لوٹنا پڑا، آپ دیکھ سکتے ہیں کہ لٹیرے موٹر سائیکل پر شہری کے پاس سے گزرے، تو پیچھے بیٹھا ہوا لٹیرا اترا اور پستول نکال کر فائر پوزیشن میں لے آیا۔

    شہری نے اطمینان سے دونوں ہاتھ اوپر اٹھائے، اور لٹیرا اس کی تلاشی لینے لگا، کچھ ہی دیر بعد اسے مایوسی نے آ لیا، کیوں کہ شہری کے پاس کچھ بھی نہیں تھا، وہ خالی جیب کے ساتھ نکلا تھا، نہ موبائل اور نہ پیسے تھے، یہ دیکھ کر لٹیرا فوراً موٹر سائیکل پر دوبارہ بیٹھا اور دونوں بھاگ گئے۔

    دوسری طرف شہری انھیں ناکام جاتے دیکھتا رہا، اس واردات سے ایسا لگتا ہے کہ شہر کی سڑکوں پر نکلنے والے صرف خالی جیب افراد ہی اب وارداتوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

  • بھارت میں ایک اور انسانیت سوز واقعہ، با حجاب خواتین پر لاٹھی چارج (ویڈیو وائرل)

    بھارت میں ایک اور انسانیت سوز واقعہ، با حجاب خواتین پر لاٹھی چارج (ویڈیو وائرل)

    اترپردیش: بھارت میں ایک اور انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے، باحجاب مسلم خواتین پر پولیس نے بہیمانہ لاٹھی چارج کیا، جس کی (ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش میں غازی آباد کے علاقے کھوڑا کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں خواتین حجاب پہنے سڑک پر نظر آ رہی ہیں اور پولیس ان پر لاٹھی چارج کر رہی ہے۔

    پولیس اہل کاروں نے مسلمان خواتین پر لاٹھیاں کیوں برسائیں، غازی آباد کے پولیس سرکل آفیسر ابھے کمار مشرا نے بتایا کہ گزشتہ اتوار کو یہ واقعہ پیش آیا، پولیس ایک پارٹی پیٹرولنگ کر رہی تھی، سڑک پر ایک جگہ دس پندرہ خواتین جمع ہو گئی تھیں، انھیں دیکھ کر اہل کاروں نے دفعہ 144 کا حوالہ دیتے ہوئے وہاں سے ہٹانے کی کوشش کی۔

    سرکل آفیسر نے کہا کہ خواتین اپنے مطالبات کے لیے احتجاج کر رہی تھیں، تاہم انھوں نے صحافیوں کے پوچھنے پر بھی یہ نہیں بتایا کہ ان کے مطالبات کیا تھے، پولیس افسر نے یہ تسلیم کیا کہ خواتین کے ساتھ نامناسب سلوک کیا گیا اور ان پر لاٹھی چارج کیا گیا، جس کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

    حجاب سے متعلق سوال پر بھی پولیس افسر ابھے کمار مشرا نے کنی کترائی، اور کوئی جواب نہیں دیا، جان چھڑاتے ہوئے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، اور ایک ٹیم کو تفتیش کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ اس کیس میں کسی اہل کار کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے، واقعے کی ایف آئی آر درج کی جا چکی ہے اور اس میں کسی شخص کا ذکر ہے تاہم ابھے مشرا نے اس کی شناخت ظاہر نہیں کی، اور کہا واقعے میں ملوث اہل کاروں سے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں، شناخت کے بعد ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

  • دنانیر مداحوں کی شکر گزار

    دنانیر مداحوں کی شکر گزار

    سوشل میڈیا اسٹار دنانیر مبین نے اپنی وائرل ویڈیو پارری ہورہی ہے کا ایک سال مکمل ہونے پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر دنانیر نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں ان کی وائرل ویڈیو پر پاکستان اور بھارت کی بے شمار مشہور شخصیات نے اپنی ویڈیو بنائی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Dananeer | 🇵🇰🌻 (@dananeerr)

    انہوں نے لکھا کہ اس وائرل ویڈیو کا ایک سال مکمل ہوگیا ہے، یہ ویڈیو میرے لیے کسی معجزے سے کم نہیں تھی۔ یہ سیکنڈ کی ویڈیو دنیا بھر کے لوگوں کے لیے مسکراہٹ لے کر آئی۔

    انہوں نے اس ویڈیو کے لیے لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    یاد رہے کہ مذکورہ ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد دنانیر شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں، بے شمار ٹی وی شوز میں شرکت کرنے کے بعد بالآخر انہوں نے اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Dananeer | 🇵🇰🌻 (@dananeerr)

    ان کا پہلا ڈرامہ صنف آہن اس وقت اے آر وائی ڈیجیٹل سے نشر کیا جارہا ہے جس میں دنانیر کی اداکاری کو بھی بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

  • "آئے ہو میری زندگی میں”، عمر رسیدہ شخص نے سب کے دل جیت لیے

    "آئے ہو میری زندگی میں”، عمر رسیدہ شخص نے سب کے دل جیت لیے

    پاکستانی عمر رسیدہ شخص نے سپر ہٹ فلم کے مشہور زمانہ گانے کی دھن بجا کر سوشل میڈیا پر سب کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے۔

    جس طرح کچھ گانوں کے بول ہم کبھی نہیں بھول پاتے ٹھیک اسی طرح کچھ دھنیں بھی ہوتی ہیں جنہیں سن کر فوراً ہی ہمیں اس گانے کے بول یاد آ جاتے ہیں۔

    معروف ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جسے ہر کوئی پسند کر رہا ہے۔

    ویڈیو میں استاد نور بخش نامی بزرگ 1996 میں بننے والی سپرہٹ فلم "راجہ ہندوستانی” کے مشہور گانے ” آئے ہو میری زندگی میں تم بہار بن کے” کی دھن بجا رہے ہیں۔

    انہوں نے دھن کے لیے بلوچ موسیقی آلے کا استعمال کیا ہے جسے بلوچستان میں "بلوج بینجو” کہا جاتا ہے۔ویڈیو پر صارفین کی جانب سے محبت بھرے ردِعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

    جس جس نے بھی اس ویڈیو کو دیکھا وہ اپنا پسندیدہ نغمہ بینجو پر سن کر سحرزدہ رہ گیا اور فنکار کا انداز ان کے دلوں کو چھوگیا۔

    واضح رہے کہ مذکورہ نغمہ 90 کی دہائی کا بالی ووڈ کا مقبول نغمہ تھا جو اس وقت کی کامیاب ترین فلم ’’راجا ہندوستانی‘‘ کے گلوکار ادت نارائن نے گایا تھا۔

    ویڈیو دیکھنے والے بلوچ فنکار کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

  • اسمارٹ فون میں ساتھیوں کو قید دیکھ کر بندر پریشان

    اسمارٹ فون میں ساتھیوں کو قید دیکھ کر بندر پریشان

    سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں چند بندر، اسمارٹ فون پر ساتھی بندروں کی ایک ویڈیو دیکھ کر حیران و پریشان ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص اسمارٹ فون پکڑے دو بندروں کو ایک ویڈیو دکھا رہا ہے۔

    ویڈیو میں چند سیاہ رنگ کے بندر موجود ہیں۔

    ویڈیو دیکھنے والے بندر حیران و پریشان ہیں، اس دوران ایک تیسرا بندر بھی ان کے ساتھ شامل ہو کر ویڈیو دیکھنے لگتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by SACHIN AWASTHI (@helicopter_yatra_)

    بندر موبائل کو بار بار چھو کر یہ سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ان کے ساتھی اس ڈبے کے اندر کیسے چلے گئے۔

    سوشل میڈیا پر بندروں کی پریشانی کی یہ ویڈیو وائرل ہوگئی، اور لوگوں نے اس پر مختلف تبصرے کیے۔