Tag: viral video

  • وکی کوشل گاڑی میں کس پاکستانی گلوکار کو سنتے رہے؟

    وکی کوشل گاڑی میں کس پاکستانی گلوکار کو سنتے رہے؟

    معروف بالی ووڈ اداکار وکی کوشل نے ٹریفک میں پھنسنے کے دوران نصرت فتح علی خان کی قوالیوں سے لطف اندوز ہونے کی ویڈیو شیئر کردی۔

    بھارتی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار وکی گرے ٹی شرٹ زیب تن کیے آنکھوں پر چشمہ لگائے اپنی گاڑی میں بیٹھے ہیں۔

    اس ویڈیو میں نصرت فتح علی خان کی قوالی سانسوں کی مالا پہ چل رہی ہے، اور وہ اسے گنگنا بھی رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Bol Bollywood (@bol.bollywood)

    یاد رہے کہ وکی کوشل کچھ عرصہ قبل ہی بالی ووڈ اسٹار کترینہ کیف سے رشتہ ازداواج میں منسلک ہوئے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif)

  • برطانوی ایف35 طیارہ اڑتے ہی سمندر میں جاگرا، ویڈیو سامنے آگئی

    برطانوی ایف35 طیارہ اڑتے ہی سمندر میں جاگرا، ویڈیو سامنے آگئی

    لندن : برطانیہ کی جانب سے اپنے جدید جنگی طیارے ایف35 کے کریش ہونے کی ویڈیو چھپانے کے باوجود سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

    سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں برطانیہ کے ایک ایف35 جنگی طیارے کو اڑان بھرنے کے ساتھ ہی سمندر میں گرتے دکھایا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اتنی زیادہ وائرل ہوئی کہ برطانیہ کی وزارت دفاع کو اس واقعہ کے حوالے سے اپنا رد عمل ظاہر کرنا پڑا۔

     برطانیہ کا پیشرفت ایف35 جنگی طیارہ جیسے ہی ملکہ الزبتھ نامی جنگی بیڑے سے پرواز کرنے کی کوشش کرتا ہے تو وہ سمندر میں گر پڑتا ہے۔

    مذکورہ جنگی طیارے کی سمندر میں گرنے کی خبر اخباروں کی سرخیاں بن گئیں۔ یہ جنگی طیارہ برطانوی ایئرفورس کا تھا اور یہ پرواز کی کوشش کے دوران بحیرہ روم میں گر پڑا۔

    ویڈیو میں مزید دیکھا جا سکتا ہے کہ پائلٹ نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سمندر میں گرنے سے قبل ہی خود کو ایجکٹ کرکے اپنی جان بچالی تھی۔

  • ہتھنی نے بچے کو بچانے کیلئے جان کی بازی لگا دی، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

    ہتھنی نے بچے کو بچانے کیلئے جان کی بازی لگا دی، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

    عمومی طور پر ہاتھی پرامن جانوروں کے طور پر جانا جاتا ہے تاہم زمین کے سب سے یہ بڑے ممالیہ جانور کو اگر اپنے بچے کی حفاظت کرنا پڑے تو یہ کوئی بھی جارحانہ انداز اختیار کرسکتا ہے۔

    اسی طرح کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک مادہ ہاتھی اپنے بچے کی حفاظت کے لیے خونخوار مگرمچھ سے بھی نہ ڈری اور اسے بے دردی سے مار ڈالا۔

    یہ واقعہ مشرقی افریقہ کے ملک زیمبیا میں ایک سفاری پارک میں پیش آیا، جسے وہاں موجود ایک شخص نے اپنے موبائل فون کے کیمرے میں محفوظ کرلیا۔

    جھیلوں اور تالابوں میں رہنے والے مگرمچھ موقع پرست شکاری ہوتے ہیں اور ہاتھیوں کے بچوں کا شکار ان کا پسندیدہ اور مرغوب مشغلہ ہے لیکن ضروری نہیں کہ ہر بار مگر مچھ اپنی اس خواہش کو پورا کرسکے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہتھنی تالاب کے پانی میں ایک خونخوار مگر مچھ سے لڑتے ہوئے اسے اپنے وزنی پاؤں سے دبا دیتی ہے۔ چونکہ ہتھنی کے دانت نہیں تھے اس لیے وہ حملہ کرنے لیے زیادہ تر اپنا منہ استعمال کررہی تھی۔ ایک موقع پر مشتعل ہتھنی نے مگر مچھ کی دم کو اپنی سونڈ میں لپیٹ کر زور سے پٹخ کر اس کی جان لے لی۔

    اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جارہا ہےاور صارفین اس پر بہت دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں، ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ "ماما بہت زیادہ غصے میں تھیں! کبھی ایسی ماں کے ساتھ گڑبڑ نہ کریں جو اپنے خاندان کی حفاظت کررہی ہو۔

  • غصے سے پھنکارتا ہوا زہریلا سانپ کیسے قابو میں آیا ؟ خوفناک ویڈیو وائرل

    غصے سے پھنکارتا ہوا زہریلا سانپ کیسے قابو میں آیا ؟ خوفناک ویڈیو وائرل

    عوامی مقامات پر اچانک نکل آنے والے ساپنوں کو اگر مناسب طریقے سے قابو نہ پایا جائے تو وہ انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں اور ایسے موقعوں پر کسی بھی کارروائی کیلئے خصوصی تربیت کا ہونا بھی ضروری ہے۔

    ایک ایسے ہی واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے کہ جس میں ایک خوفناک زہریلے سانپ کو قابو کرکے بالٹی میں بند کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر جاری اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک گھر میں سانپ کے نکلنے پر خطرناک جانوروں کو پکڑنے والے ادارے کے ایک اہلکار کو بلایا گیا۔

    مذکورہ شخص ایک عدد بالٹی اور ایک مخصوص اسٹک ساتھ لے کر آیا اور گھر کی سیڑھیوں پر بیٹھے ایک سانپ کے قریب چلا گیا۔

    اہلکار نے جیسے ہی سانپ کے پاس بالٹی رکھی تو سانپ بھی خوفناک پوزیشن میں آیا اور کسی بھی حملے سے بچنے کیلئے تیار رہتے ہوئے زور سے پھنکارنے لگا۔

    اہلکار نے کمال مہارت سے اس کے قریب جاکر اسٹک کی مدد سے اسے گردن سے قابو کیا اور احتیاط کے ساتھ پاس رکھی بالٹی میں بند کردیا۔

    اہلکار کی ذرا سی غفلت یا غلطی کسی بڑے نقصان کا سبب بھی بن سکتی تھی، مذکورہ ویڈیو انسٹاگرام پر بی وائرل نامی اکاؤنٹ سے اپ لوڈ کی گئی تھی۔ اس کلپ کو ڈیڑھ لاکھ سے زائد صارفین نے دیکھا اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

  • گاڑی کے اندر لاک ننھے بچے نے چابی کیسے ڈھونڈی؟ حیران کن ویڈیو

    گاڑی کے اندر لاک ننھے بچے نے چابی کیسے ڈھونڈی؟ حیران کن ویڈیو

    سوشل میڈیا پر اکثر اوقات ایسی ویڈیوز سامنے آتی ہیں جو حیران کردیتی ہیں، حال ہی میں وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں گاڑی کے اندر لاک ننھے بچے کو چابی سے گاڑی کھولتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بچہ گاڑی کے اندر موجود ہے اور گاڑی کا دروازہ لاک ہوگیا ہے، پریشان کن بات یہ ہے کہ چابی بھی اندر ہی رہ گئی ہے۔

    گاڑی کے باہر لوگوں کا مجمع موجود ہے اور لوگوں کی نگاہیں گاڑی کے اندر موجود بچے پر تھیں۔

    ایک شخص ننھے بچے کو ہاتھ کی مدد سے چابی کا اشارہ کرتا ہے کہ شاید بچہ سمجھ جائے۔ شروع میں بچے کو اشارہ سمجھ نہیں آتا۔ بہت کوششوں کے بعد بچہ چابی کی طرف متوجہ ہوتا ہے اور اسے سیٹ کے نیچے سے اٹھاتا ہے۔

    اس کے بعد وہ چابی کے مختلف بٹن دباتا ہے جس کے بعد بالآخر گاڑی کا دروازہ کھل جاتا ہے اور لوگ خوشی سے تالیاں بجاتے ہیں۔

  • پیٹرول بحران : برطانوی شہری نے مضحکہ خیز حل نکال لیا، ویڈیو وائرل

    پیٹرول بحران : برطانوی شہری نے مضحکہ خیز حل نکال لیا، ویڈیو وائرل

    لندن : برطانیہ میں پیٹرول کا بحران شدت اختیار کرگیا جس کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، ایسے میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اس صورتحال سے محظوظ ہورہے ہیں۔

    ایسا ہی ایک منظر لندن کی ایک سڑک پر دیکھا گیا جب ایک شخص اپنے گھوڑے پر سوار ہوکر پیٹرول پمپ پہنچا اور خوشگوار موڈ میں گنگنانے لگا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    برطانیہ میں پیٹرول پمپ پر ایندھن کے حصول کیلیے لڑائی لڑی جاری ہے کیونکہ گزشتہ روز ملک کے 2 ہزار سے زائد پیٹرول اسٹیشنز خشک پڑے تھے۔

    پیٹرول کا بحران ایندھن کی کمی کی وجہ سے نہیں بلکہ ٹرک ڈرائیوروں کی کمی کی وجہ سے پیدا ہوا جس کا سبب پیٹرول اسٹیشنوں تک نہ پہنچانا ہے۔

    ایسے میں جب بہت سے لوگوں کی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی تھیں، اس موقع پر ایک مقامی پیٹرول پمپ پر ایک آدمی کو گھوڑے پر سوار دیکھا گیا۔

    وہ شخص جو شعر گنگنا رہا تھا جس کے بول کچھ اس طرح تھے کہ ” میں پیٹرول کے لیے قطار میں کھڑا ہوں، لیکن میں اپنے گھوڑے پر ہوں، مجھے پیٹرول کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ میرا گھوڑا گاجر کھاتا ہے”۔

    یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے، جس نے1.7 ملین سے زیادہ ویوز اور ایک لاکھ سے زیادہ لائیکس اور شیئرز حاصل کیے ہیں ویڈیو پر صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

    ایک صارف نے پوچھا کہ "اسے کتنے ہارس پاور کی گاجریں ملیں؟” ایک اور نے مذاق کیا کہ "لوگ اب گاجر خریدنے سے بھی گھبرانے لگیں گے۔”

    ایک تیسرے صارف نے مزید کہا کہ "جب تک گاجر کی کمی نہ ہو۔ ایک اور نے پوسٹ کیا کہ ” مجھے یہ ویڈیو دیکھ کر حد سے زیادہ ہنسی آرہی ہے۔”

  • وائرل ویڈیو : کیا بیوی کا سالگرہ پر شوہر سے مطالبہ کرنا درست ہے؟؟

    وائرل ویڈیو : کیا بیوی کا سالگرہ پر شوہر سے مطالبہ کرنا درست ہے؟؟

    کہتے ہیں کہ میاں بیوی کی مثال گاڑی کے دوپہیوں جیسی ہوتی ہے اگر ایک پہیہ رک جائے تو زندگی کی گاڑی کو چلنے میں مشکلات درپیش آتی ہیں اسی لیے اس رشتے کو مضبوط رکھنے کیلئے محبت اور احساس کا ہونا بے حد ضروری ہے۔

    عام طور پر میاں بیوی میں جھگڑے ہوتے ہی رہتے ہیں بلکہ اگر یہ کہا جائے کہ وہ میاں بیوی ہی نہیں جن کی آپس میں تو تو میں میں نہ ہوتی ہو۔

    ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بہت وائرل ہورہی ہے جس میں ایک خاتون اپنے شوہر سے بہت معصومانہ انداز میں سالگرہ دھوم دھام سے نہ منانے کا شکوہ کررہی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون نے اپنے شوہر سے شکوہ کررہی ہے کہ تم نے میری پچھلی سالگرہ پر بھی مجھے کوئی سرپرائز نہیں دیا تھا، صرف کیک کاٹنا ہی سالگرہ نہیں ہوتی۔

    اس حوالے سے آے آروائی نیوز کے تحت عوامی سروے کیا گیا جس میں مرد و خواتین سے پوچھا گیا کہ کیا سالگرہ کے موقع پر بیوی کا ڈیمانڈنگ ہونا ضروری ہے جس پر خواتین نے بہت اچھے اور دلچسپ تبصرے کیے۔

    ایک خاتون نے کہا کہ سالگرہ کی تقریب چاہے بڑی ہو یا نہ ہو تحفہ ضرور ملنا چاہیے، ایک اور خاتون کا کہنا تھا کہ میں اسی میں خوش ہوں شوہر محبت کرنے والا ہونا چاہیے پھر جو بھی مل جائے۔

    ایک صاحب نے کہا کہ بیوی کو کوئی نہ کوئی تو گفٹ دینا پڑے گا ورنہ اسے خوشی نہیں ہوگی، ایک اور صاحب کا کہنا تھا کہ خواتین ہی ڈیمانڈنگ ہوتی ہیں ہونا بھی چاہیے کیونکہ یہ ان کا حق ہوتا ہے۔

  • طوطے نے شہر کا فضائی منظر کیسے ریکارڈ کیا؟ حیرت انگیز ویڈیو

    طوطے نے شہر کا فضائی منظر کیسے ریکارڈ کیا؟ حیرت انگیز ویڈیو

    آپ نے سوشل میڈیا پر یوں تو جانوروں کی شرارتوں پر مبنی بے شمار حیرت انگیز ویڈیوز دیکھیں ہوں گی لیکن ایک ویڈیو ایسی بھی ہے جس میں ایک پرندہ موبائل فون سے پورے علاقے کے فضائی منظر کو کیمرے میں قید کرلیتا ہے۔

    طوطے کی ایک شخص کا موبائل فون پکڑ کر اڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک لڑکا طوطے کے پیچھے بھاگ رہا ہے جب وہ فون چوری کرتا ہے اور اڑ جاتا ہے۔

    جیسے ہی طوطا تیزی سے اڑتا ہے اس نے پورے محلے کے مناظر، گلیوں ، مکانوں کی چھتوں کا ایک خوبصورت نظارہ پیش کیا۔ اس دوران وہ لڑکا جس کا فون طوطے قبضے میں ہے اس کے پیچھے بھاگ رہا ہے۔

    تقریبا ایک منٹ تک اڑنے کے بعد طوطا ایک عمارت کی بالکونی کی ریلنگ پر رک جاتا ہے لیکن پھر دوبارہ اڑ جاتا ہے جب اسے محسوس ہوتا ہے کہ لوگ اس کا پیچھا کررہے ہیں۔

    اس ویڈیو پر لاکھوں ویوز اور ہزاروں ری ٹوئٹس ہیں کچھ صارفین کو یہ ویڈیو بہت پسند آئی اور اس طوطے کو ماحول دوست ڈرون قرار دیا۔

    دوسری جانب کچھ صارفیں کا یہ بھی کہنا تھا کہ ویڈیو مستند نہیں ہے کیونکہ پرندے کے پر حقیقی نہیں ہیں، زمین اورعمارتوں پر اس کے سائے بہت گہرے ہیں۔

    ایک صارف نے کہا کہ ظاہر ہے کہ بنائی گئی ویڈیو میں طوطے کے پاس ایسا کوئی ذریعہ نہیں کہ وہ فون کو اس طرح اپنے ساتھ لے جائے، اس شاٹ کے لیے پرندے پر ایک کیمرہ لگا ہوا تھا مجھے اس سے قطع نظر یہ ویڈیو پسند آئی۔

  • بھارت: لینڈ سلائیڈنگ کی خوفناک وائرل ویڈیو نے لوگوں کے دل دہلا دیے

    بھارت: لینڈ سلائیڈنگ کی خوفناک وائرل ویڈیو نے لوگوں کے دل دہلا دیے

    بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں 25 جولائی کو لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 9 سیاح ہلاک ہوگئے تھے، حال ہی میں حادثے کی سامنے آنے والی ویڈیو نے لوگوں کے دل دہلا دیے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست ہماچل پردیش کے ضلع کنور کے بٹسیری میں گزشتہ 25 جولائی کو لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔ پہاڑوں سے گرنے والے پتھروں سے 9 سیاح ہلاک ہوئے تھے جبکہ کچھ سیاح زخمی بھی ہوئے جن میں نوین اور شیرل اوبرائے شامل ہیں۔

    حادثے کے دوران وہ دونوں گاڑی سے نیچے گر پڑے جس کی وجہ سے ان کی جانیں بچ گئیں۔ زندہ بچنے کے بعد نوین نے اپنے موبائل فون میں اس حادثے کے منظر کو ریکارڈ کر لیا جو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہے۔

    ویڈیو میں دونوں زخمی سیاح واقعے سے متعلق اور وہاں کی صورتحال کے بارے میں بتا رہے ہیں۔

    ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ دونوں سیاح محفوظ ہیں اور علاج کے بعد دونوں کو گھر بھیج دیا گیا ہے۔

    انتظامی افسران نے کنور آنے والے مقامی لوگوں اور سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ خطرناک مقامات اور ندیوں سے فاصلہ رکھیں۔

  • سوشل میڈیا پر ڈراؤنی چیز نے صارفین کو خوفزدہ کردیا، بچے ویڈیو نہ دیکھیں

    سوشل میڈیا پر ڈراؤنی چیز نے صارفین کو خوفزدہ کردیا، بچے ویڈیو نہ دیکھیں

    آپ نے اکثر کھیتوں کے درمیان میں لگے انسان نما لکڑی کو کھڑے دیکھا ہوگا جسے عام کپڑے پہنائے جاتے ہیں، جس کا مقصد وہاں سے ان پرندوں اور جانوروں کو بھگانا ہوتا ہے جو فصلوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

    اسی طرح کی ایک جھولتی ہوئی انسان نما چیز کو دیکھ کر لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا، سوشل میڈیا پر حرکت کرتے ہوئے اس مجسمے کی ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جس سے صارفین وقتی طور پر خوفزدہ ہوگئے۔

    مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے دلچسپ کمنٹس بھی کیے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اسے "دیسی گھوسٹ رائڈر ” کا نام دیا۔

    کسی سائیکل کا ہینڈل پکڑے ہوئے اس ڈراؤنی چیز کو خود بخود ہلتا جلتا اور مختلف زاویوں سے حرکت کرتا دیکھ کر جان ور تو کیا انسان بھی سوچنے پر مجبور ہوجاتا ہے کہ آخر یہ کیا چیز ہے؟

    ایک ٹویٹر صارف نے اس مجسمے کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ سبز سویٹر، نیلے رنگ کا اسکرٹ اور سرخ رنگ کا اسکارف اور دستانے

    پہنے ہوئے ایک ڈراؤنی عورت کے طور پر دکھائی دے رہی ہے۔

    پہلی نگاہ ڈالنے پر آپ کو اندازہ نہیں ہوگا کہ یہ نقلی ہے، یہ مجسمہ ہوا کے زور سے ہلتا ہے اور اس کے ڈنڈے میں لگا اسپرنگ اس کو آگے اور پیچھے کی جانب حرکت دیتا ہے جس سے وہ کپڑے بھی لہراتے ہیں، یہ منظر کسی ڈراؤنی فلم سے کم نہیں لگتا ہے۔