Tag: viral video

  • صائم ایوب کی لندن سے ماڈل کشف علی کے ہمراہ ویڈیو وائرل

    صائم ایوب کی لندن سے ماڈل کشف علی کے ہمراہ ویڈیو وائرل

    قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز صائم ایوب کے لندن میں ماڈل کشف علی کے ہمراہ سیر سپاٹوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے وائرل ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کئے جارہے ہیں، افواہوں میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ صائم ایوب اور ماڈل کشف علی مغربی لندن میں ایک ساتھ اچھا وقت گزار رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی خوبرو اداکارہ، ماڈل و انفلوئنسر کشف علی بھی آج کل لندن میں موجود ہیں۔

    کشف علی کے انسٹاگرام پر صائم کے ہمراہ اپ لوڈ کی گئی اسٹوریز سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

    کشف علی کی انسٹاگرام اسٹوریز میں صائم کو کشف کے ہمراہ بولنگ کرتے اور خوش گوار موڈ میں تصاویر لیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    اس سے قبل بھی قومی ٹیم کے نوجوان بیٹر صائم ایوب کے ساتھ خاتون مداح کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

    نوجوان بیٹر ٹخنے کی انجری کی وجہ سے ان دنوں لندن میں موجود ہیں جہاں ان کی گزشتہ دنوں اداکارہ ہانیہ عامر سے ملاقات ہوئی تھی۔ مداحوں کی جانب سے ہانیہ عامر اور صائم کی ویڈیو کو پسند کیا گیا تھا۔

    تاہم ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس میں خاتون مداح کو ان کے ساتھ گفتگو کرتے دیکھا گیا، خاتون تصویر بنوانے کے لیے صائم کو بلاتی ہیں اور اپنے دوستوں کو ہدایت کرتی ہیں کہ ان کے ساتھ مکمل تصویر کھینچیں۔

    خاتون کے یہ کہنے پر صائم ایوب ان سے تھوڑا دور ہوگئے اور جانے لگے۔

    مداح نے کہا کہ اگر آپ تصویر بنوانے کے لیے دو منٹ رک جائیں گے تو آپ کا کچھ گھس نہیں جائے گا، پھر صائم رکے تو وہ کہنے لگیں اب نہیں بنوانی آپ جائیں۔‘

    قومی کرکٹر نے انہیں کچھ نہیں کہا اور چپ چاپ وہاں سے چلے گئے۔ صائم کے ساتھ خاتون مداح کے رویے پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔

    ایک صارف نے لکھا کہ ’صائم کے بجائے اس وقت شعیب اختر کو ہونا چاہیے تھا۔‘ دوسرے صارف نے کہا کہ صائم اچھا لڑکا ہے اگر کوئی اور ہوتا تو انہیں لگ پتا جاتا۔‘تیسرے صارف نے کہا کہ ’صائم بہت معصوم ہے مجھے بہت برا لگ رہا ہے اس خاتون کو کچھ آداب سیکھنے کی ضرورت ہے۔‘

  • ویڈیو: موبائل دھماکے سے پھٹ گیا

    ویڈیو: موبائل دھماکے سے پھٹ گیا

    برازیل میں پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعے میں خاتون کی پینٹ کی جیب میں رکھا ہوا موبائل فون پھٹ گیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک خاتون اپنے شوہر کے ساتھ سپر مارکیٹ میں خریداری کر رہی تھی۔ اس دوران، اس کے پینٹ کی پچھلی جیب میں رکھا موبائل فون اچانک پھٹ گیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھماکے کی وجہ سے خاتون کی کمر اور ہاتھ بری طرح زخمی ہو گئے۔ واقعہ اتنا اچانک ہوا کہ خاتون کو سنبھلنے کا موقع بھی نہ ملا۔

    رپورٹس کے مطابق دھماکے کے بعد مارکیٹ میں موجود لوگ فوراً خاتون کی مدد کے لئے پہنچے، واقعہ وہاں لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہو گیا، جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ فون میں دھماکہ ہوتے ہی خاتون خوفزدہ ہو کر اچھل پڑی اور تکلیف سے چیخنے لگی۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھارت کی ریاست بہار کے ضلع بھاگلپور میں ٹراؤزر کے جیب میں رکھا موبائل فون زوردار دھماکے سے پھٹنے کے باعث نوجوان شدید زخمی ہوگیا تھا۔

    متاثرہ نوجوان جے دیو یادو نے حسبِ معمول موبائل فون استعمال کرنے کے بعد اسے ٹراؤزر کے جیب میں رکھا اور کال آنے پر جیسے ہی جیب میں ہاتھ ڈالا تو وہ پھٹ گیا۔

    جے دیو یادو کے بھائی سنجے کمار یادو نے بتایا کہ اہل خانہ اچانک دھماکے کی آواز سن کر چونک گئے تھے، جب جے دیو یادو کے کمرے میں جا کر دیکھا تو وہ شدید زخمی حالت میں پڑا تھا، اس کے موبائل فون میں آگ لگی ہوئی تھی، بھائی کو فوراً اسپتال منتقل کیا جہاں اس کا علاج رہا۔

    سنجے کمار یادو نے کہا کہ شکر ہے بھائی نے موبائل فون کان پر نہیں رکھا تھا ورنہ بڑا نقصان ہو سکتا تھا۔

    ادھر، ناتھ نگر اسپتال کی انچارج ڈاکٹر انوپما سہائے نے کہا کہ ماضی میں بھی موبائل فون پھٹنے کے کئی واقعات پیش آ چکے ہیں۔

  • سلمان خان کی اپنے بھتیجے کو دوستوں کے سامنے ڈانٹنے کی ویڈیو وائرل

    سلمان خان کی اپنے بھتیجے کو دوستوں کے سامنے ڈانٹنے کی ویڈیو وائرل

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سلمان خان نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ کے دوران اپنے بھائی ارباز خان اور ماڈل اداکار ملائکہ اروڑہ کے بیٹے ارہان اور اس کے دوستوں کو ہندی میں بات نہ کرنے پر ڈانٹ دیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے جب دیکھا کہ وہ انگریزی میں گفتگو کرنے میں مصروف ہیں اور ہندی میں بات کرنے میں انہیں پریشانی پیش آرہی ہے تو اداکار نے انہیں ٹوکتے ہوئے کہا، ”پہلے تو آپ سب ہندی میں پوڈکاسٹ کرو”، جس پر ارہان نے کہا، ”ان سب کو ٹھیک سے ہندی بولنا نہیں آتا”۔

    سلمان نے یہ بات سن کر ڈانٹتے ہوئے کہا کہ، ”آپ کو شرم آنی چاہیئے کہ آپ کو ہندی نہیں آتی”۔

    پھر سلو بھائی نے سمجھانے والا انداز اپنایا۔۔ اور کہا کہ اگر وہ لوگ سامعین کی ایک بڑی تعداد کو متوجہ کرنا چاہتے ہیں تو ان کی زبان میں بات کرنا ضروری ہے، جو ہندی سمجھتے ہیں۔ کیونکہ انگریزی ہر کسی کو نہیں آتی۔

    پھر سوالیہ طنز کرتے ہوئے کہا، لیکن آپ تو یہ اپنے لیئے کر رہے ہیں ناں؟ کسی کو دکھانے کے لئے تو نہیں کررہے؟

    ماورا حسین کو رخصتی کے وقت فرحان سعید نے رلا دیا، ویڈیووائرل

    جب ارہان اور اس کے دوست ہچکچانے لگے تو، خان نے پوچھا، کیا آپ اس (پوڈ کاسٹ) سے پیسہ کمائیں گے؟ پھر خود ہی مسکرا کر بات کو دوسری طرف گھما دیا۔

  • شعیب اختر اور ہربھجن میں جھگڑے کی ویڈیو وائرل

    شعیب اختر اور ہربھجن میں جھگڑے کی ویڈیو وائرل

    پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ سابق فاسٹ بولر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کی تیز بولنگ کے سامنے بلے بازوں کی ٹانگیں کانپتی تھیں، خاص طور پر بھارت کے خلاف میچز میں سابق فاسٹ بولر کا جارحانہ انداز دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا۔

    بھارتی ٹیم کے سابق آف اسپنر ہربھجن سنگھ اور شعیب اختر میں بھی کئی بار جھڑپے ہوچکی ہیں، جب یہ دونوں کرکٹ کی میدان میں ہوتے تھے تو شائقین پاکستان اور بھارت کے میچوں میں انہیں دشمن کے طور پر دیکھتے تھے۔

    ہربھجن سنگھ سے 2009 کے ایشیا کپ میں شعیب کا تنازعہ ہوا تھا۔ اس دوران ہربھجن بیٹنگ کر رہے تھے اور شعیب باؤلنگ کرارہے تھے، ایک موقع پر دونوں ٹکرا گئے اور بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی، ہربھجن اپنا بیٹ دکھاتے ہوئے شعیب کی طرف آئے جبکہ شعیب بھی ان کی جانب بڑھے، تاہم دونوں کے درمیان بیچ بچاؤ کرادیا گیا تھا۔

    دونوں سابق کرکٹر کی ایک ویڈیو ایک بار سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جو کہ آئی ایل ٹی ٹیوئنٹی فائنل کی ہے۔ اس ویڈیو میں شعیب بولنگ کر رہے ہیں اور ہربھجن بیٹنگ، دونوں غصے میں ایک دوسرے کو دھکا دے رہے ہیں، مگر یہ سب ایک دوستانہ ماحول میں ہورہا تھا۔

    واضح رہے کہ شعیب اور ہربھجن اچھے دوست بھی ہیں۔ یہ دونوں اکثر کمنٹری ٹیم میں ایک ساتھ ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ دونوں کئی ایونٹس میں بھی ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔

    دونوں کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے بعد گہرے دوست بن چکے ہیں، دونوں کے درمیان ہمیشہ مذاق ہوتا ہے۔ دونوں سوشل میڈیا پر بھی ایک دوسرے کی پوسٹس پر ردعمل بھی دیتے نظر آتے ہیں۔

    روہت شرما کے چھکے دیکھ کر گواسکر کو شاہد آفریدی کی یاد کیوں آئی؟

    یاد رہے کہ پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سلسلے میں پاک بھارت ٹاکرا 23 فروری کو یو اے ای میں ہونے جارہا ہے۔

  • راہول ڈریوڈ کی گاڑی کو حادثہ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    راہول ڈریوڈ کی گاڑی کو حادثہ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    سابق بھارتی ہیڈ کوچ و کپتان راہول ڈریوڈ کی گاڑی ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

    سابق بھارتی ہیڈ کوچ و کپتان راہول ڈریوڈ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے جس میں ڈریوڈ کو سڑک پر جھگڑا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سابق کپتان کی گاڑی کو حادثہ بنگلورو کے مصروف علاقے کننگھم روڈ پر پیش آیا۔

    مبینہ طور پر آٹو ڈرائیور نے پیچھے سے گاڑی کو ہٹ کیا، جب وہ ٹریفک میں پھنسے ہوئے تھے تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ گاڑی خود سابق کرکٹر چلارہے تھے یا ان کا ڈرائیور۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Zee Business (@zeebusinessofficial)

    سابق بھارتی ہیڈکوچ اپنی گاڑی کو ٹکر لگنے کے بعد طیش میں آگئے، تاہم ابھی تک مذکورہ واقعہ کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا ہے۔

    دکن ہیرالڈ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ سابق کرکٹر نے جائے حادثہ سے جانے سے قبل آٹو ڈرائیور کا فون نمبر اور آٹو کا رجسٹریشن نمبر لے لیا ہے۔

    یاد رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو ورلڈکپ جتوانے والے سابق کوچ ڈریوڈ نے بی سی سی آئی سے کروڑوں کا بونس لینے سے صاف انکار کردیا تھا۔

    سبکدوش ہونے والے کوچ ڈریوڈ نے بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے اضافی ڈھائی کروڑ بونس کی آفر ٹھکرادی تھی، بھارت کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد بی سی سی آئی چاہتا تھا کہ انھیں بھی ٹیم کے پلیئنگ اسکواڈ کے ممبروں کے برابر 5 کروڑ کی رقم دی جائے۔

    چیمپئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلیا کے لئے بری خبر

    تاہم ڈریوڈ نے ڈھائی کروڑ کی اضافی رقم بطور بونس لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی اتنی ہی رقم چاہتے ہیں جتنا کہ دیگر کوچز اور سپورٹ اسٹاف کو بونس دیا گیا ہے۔

  • شاپنگ کرنے کا انوکھا انداز، خاتون گھوڑے پر فارمیسی پہنچ گئیں: ویڈیو وائرل

    شاپنگ کرنے کا انوکھا انداز، خاتون گھوڑے پر فارمیسی پہنچ گئیں: ویڈیو وائرل

    مشہور سعودی گھڑ سوار شہد الشمری نے انوکھے انداز میں شاپنگ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں سعودی گھڑ سوار شہد الشمری کو گھوڑے پر سوار ہو کر فارمیسی میں چیزیں لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں شاہَد الشمری کو گھوڑے پر بیٹھے اسٹور سے من پسند اشیاء کی خریداری کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    شمری نے گھوڑے پر بیٹھے بیٹھے ہی فارمیسی کا دورہ کیا، شیلف پر رکھی مصنوعات کی جانچ کی اور اپنی پسند کی اشیاء کا انتخاب بھی کیا، خاتون کی یہ ویڈیو کس جگہ کی ہے اب تک یہ واضع نہیں ہوسکا ہے۔

    واضح رہے کہ شاہد الشمری سوشل میڈیا پر باقاعدگی سے اپنی گھڑ سواری کی صلاحیتوں کی ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں، جو ان کے فالوورز میں گُھڑ سواری کو فروغ دینے کا باعث بنتی ہیں۔

  • میری ایک ویڈیو نے مجھے خون کے آنسو رلا دیا: صبا فیصل

    میری ایک ویڈیو نے مجھے خون کے آنسو رلا دیا: صبا فیصل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ صبا فیصل نے کہا ہے کہ بڑی بہو نیہا کے ساتھ ہونے والے تنازع کے بعد میری جاری کردہ ویڈیو نے مجھے خون کے آنسو رلایا۔

    شوبز کی کی سینیئر اداکارہ صبا فیصل نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ahmad Ali Butt (@ahmedalibutt)

    صبا فیصل نے بہو نیہا کے ساتھ اپنے تنازع کے بارے میں بات کی، انہوں نے کہا کہ میں جذباتی ہوگئیں تھی جس کے بعد میں نے اپنی بہو کے خلاف ویڈیو بنائی، اس ویڈیو نے مجھے خون کے آنسو رلادیا جس کا مجھے بڑا افسوس ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ وہ ویڈیو میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی جس سے میں نے بہت کچھ سیکھا، یہ بہت تکلیف دہ وقت تھا، میں نے اس کے بعد سیکھا کہ سوشل میڈیا پر کوئی ذاتی چیز شیئر کرنا بہت غلط ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ میں نے اس واقعے سے سیکھا کہ چیزوں کو اگلے کے نظریہ سے بھی سوچنا چاہیے میں نے اس کے بعد خود کو، اپنے خیالات اور اصولوں کو بدلا ہے کیوں کہ اگر آپ اپنی فیملی سے محبت کرتے ہیں تو آپ کو وہاں لچک دکھانا پڑتا ہے۔

     سینئر اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ گھروں میں جو فساد ہوتے ہیں ان کی سب سے بڑی وجہ گھر میں کام کرنے والی ملازمہ ہوتی ہے، ان سے بڑا فساد ہماری گھریلو زندگی میں کوئی نہیں ہے۔

    صبا فیصل نے اپنی بات کی وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کام والیاں یہ کرتی ہیں کہ کسی کی بات دوسرے کو کہہ دیتی ہیں اور دوسرا شخص یقین بھی کرلیتا ہے، یعنی ادھر کی بات ادھر کرتی ہیں جس کی وجہ سے لڑائیاں ہوتی ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سالوں میں صبا فیصل کے اپنی بہو اور بیٹے سے اختلافات کی خبریں سامنے آئی تھیں جس کی تصدیق ان کی بہو سمیت انہوں نے خود بھی کی تھی تاہم بعدازاں دونوں میں صلح ہوگئی تھی۔

  • بھارت میں ہوائی جہاز کو دھکا لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    بھارت میں ہوائی جہاز کو دھکا لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    گجرات: گاڑی رکشوں کو سڑکوں پر دھکا لگانا ایک عام بات ہے مگر بھارت میں تو ایئرپورٹ پر ایک جہاز کو دھکا لگانے کے مناظر دیکھنے کو ملے۔

    اس بے مثال منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارت کی مغربی ریاست گجرات کے ایئرپورٹ پر ملازمین ایک جہاز کو پیچھے کی طرف دھکیلتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

    معلوم ہوا کہ عملے کو تکنیکی طور پر خرابی کے شکار طیارے کو ہاتھوں سے پیچھے کی طرف دھکا دینا پڑا، جس پر ایئرپورٹ کے لاؤنج میں موجود مسافروں نے ہنستے ہوئے ریکارڈ کر لیا۔

    یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر صنعت کار ہرشا گوئنکا نے شیئر کی، انھوں نے مزاحیہ انداز میں کہا ’’اگر طیارہ اسٹارٹ نہیں ہوتا، تو ہم ہندوستان میں اسے اس طرح لے جائیں گے۔‘‘ ویڈیو دیکھتے ہوئے صورت حال کی مضحکہ خیزی کا اندازہ ہوتا ہے۔

    اگرچہ کچھ لوگوں نے اس صورت حال کو مضحکہ خیز قرار دیا تاہم کئی افراد نے اس بارے میں تشویش کا اظہار کیا، کہ ہوائی جہاز کو حرکت دینے کے اس طرح کے غیر روایتی طریقے کی آخر وجہ کیا ہے۔

  • امریکا میں خوفناک آتشزدگی : سوشل میڈیا پر پرندے کی ویڈیو نے طوفان کھڑا کردیا

    امریکا میں خوفناک آتشزدگی : سوشل میڈیا پر پرندے کی ویڈیو نے طوفان کھڑا کردیا

    واشنگٹن : لاس اینجلس میں لگنے والی خوفناک آگ نے سامنے آنے والی ہر چیز کو راکھ کا ڈھیر بنادیا، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک پرندے کی ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی۔

    امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں بھیانک آگ میں اب تک ہزاروں گھر تباہ ہوچکے ہیں اور 1لاکھ سے زائد افراد کو نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا۔

    مقامی حکام اور فائر ڈپارٹمنٹ تاحال آگ کی وجوہات کا تعین کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن دوسری جانب آگ لگنے کی وجوہات جاننے اور مختلف نظریات کا جائزہ بھی لیا جارہا ہے کہ کیا اس آگ کو کسی پرندے نے لگایا تھا؟۔

    اس حوالے سے ایک پرندے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس سے متعلق دعویٰ کیا گیا کہ یہ پرندہ منہ سے آگ نکالتا ہے جو لاس اینجلس کے جنگلات میں آگ لگنے کا سبب بنا۔

    مذکورہ ویڈیو دیکھنے والوں کو حیران اور خوفزدہ کر دینے والی ہے، دعویٰ یہ کیا جا رہا ہے کہ اسی پرندے نے لاس اینجلس کی تباہ کن آگ بھڑکائی۔

    ویڈیو کی اصلیت کے بارے میں لوگ مختلف نظریات پیش کر رہے ہیں لیکن یہ بات بھی کہی جارہی ہے کہ آیا یہ ویڈیو مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی ہے یا واقعی کوئی پرندہ آگ پھینکتا دکھایا جا رہا ہے۔

    فی الحال اس ویڈیو پر کوئی حتمی بیان نہیں دیا جا سکتا کیونکہ تحقیقات ابھی جاری ہیں تاہم اکثریت کا غالب گمان ہے کہ اس ویڈیو کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

     فیک ویڈیو

    ویڈیو کی حقیقت؟

    سوچ فیکٹ نے ویڈیو اسکرین شاٹس لے کر گوگل ریورس امیج اور TinEye پر تلاش کرکے ویڈیو کی حقیقت پر تحقیق کی۔

    جائزہ لینے کے بعد معلوم ہوا کہ فیبریسیو رباچم نامی ایک یوٹیوب صارف کے چینل پر پرندے کی یہی فوٹیج دکھائی اور اپ لوڈ کی گئی تھی۔ فیبریسیو رباچم وی ایف ایکس آرٹسٹ ہے جو مہارت کے ساتھ ویڈیوز کی ترمیم کرکے اسے بہتر بناتے ہیں۔ 14 دسمبر 2020 کو پوسٹ کی گئی ویڈیو پر اب تک 320,000 سے زائد ویوز آچکے ہیں۔

    ویڈیو میں دکھائے جانے والے پرندے کو ”Quero-Quero“ یا Southern Lapwing کہا جاتا ہے، جو عام طور پر ارجنٹائن اور بولیویا میں پایا جاتا ہے۔

     

  • خاتون نے رکشہ ڈرائیور کو بیچ سڑک پر دھو ڈالا، ویڈیو وائرل

    خاتون نے رکشہ ڈرائیور کو بیچ سڑک پر دھو ڈالا، ویڈیو وائرل

    بھارت کے اتر پردیش کے مرزا پور سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون آٹو ڈرائیور پر حملہ آور ہورہی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ معاملہ آٹو کے کرائے کے تنازعہ کے بعد پیش آیا۔ تاہم، خاتون کا کہنا ہے کہ ڈرائیور نے ان کے خلاف غیر اخلاقی زبان کا استعمال کیا۔ جس پر انہوں نے اپنے رد عمل کا اظہار کیا۔

    خاتون کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد سے انہیں نا معلوم نمبروں سے دھمکی آمیز کالز موصول ہو رہی ہیں۔ جس میں انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون پریانشی پانڈے آٹو ڈرائیور وملیش کمار شکلہ کو اس کی سیٹ سے گھسیٹ رہی ہے اور گالی گلوچ کررہی ہے۔ ڈرائیور کے منت سماجت کرنے کے باوجود خاتون باز نہیں آرہی۔

    خاتون نے یہ ویڈیو بعد میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی، جس کے وائرل ہونے کے بعد ڈرائیور نے پولیس میں شکایت درج کرائی اور انصاف کا مطالبہ کیا۔

    آٹو ڈرائیور کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد انہیں بے عزتی کا سامنا کرنا پڑا اور وہ پولیس کے پاس اپنی شکایت لے کر گئے، انہوں نے بتایا کہ ویڈیو نے انہیں بدنام کر دیا اور ان کے سینے پر چوٹ بھی آئی ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت کے اتر پردیش کے مرزا پور سے تعلق رکھنے والی خاتون پریانشی پانڈے کے انسٹاگرام پر سینکڑوں پوسٹس اور ریلز موجود ہیں، جن میں ایک تصویر میں وہ اسلحہ کے ساتھ بھی نظر آرہی ہیں، جبکہ ان کے ہزاروں فالوورز ہیں۔

    انہوں نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ ڈرائیور نے ان کے بارے میں غیر اخلاقی زبان استعمال کی، جس پر انہوں نے رد عمل دیا۔