Tag: viral video

  • لٹیروں کی حجام کی دکان میں لوٹ مار کی واردات، فوٹیج وائرل

    لٹیروں کی حجام کی دکان میں لوٹ مار کی واردات، فوٹیج وائرل

    کراچی: شہر قائد میں میں اسٹریٹ کرائم کا جن بے قابو ہو چکا ہے، ایک اور واردات میں لٹیروں نے بے خوفی سے حجام کی دکان لوٹ لی ہے۔

    کراچی کے علاقے محمود آباد گيٹ کے قریب دو لٹیروں نے حجام کی ایک دکان لوٹ لی ہے، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے، وائرل ہونے والی اس فوٹیج میں لٹیروں کے چہرے واضح دیکھے جا سکتے ہیں۔

    فوٹیج کے مطابق شلوار قمیض میں ملبوس 2 لڑکے دکان میں داخل ہوئے، ایک نے دکان میں داخل ہوتے ہی شہریوں پر اسلحہ تان لیا، جب کہ دوسرا ساتھی دکان میں موجود افراد سے لوٹ مار کرتا رہا۔

    لٹیروں نے دکان دار اور بال بنوانے کے لیے آنے والوں کو چند منٹوں میں لوٹ لیا، مسلح ڈاکو شہریوں سے موبائل فون اور نقدی لوٹ کر فرار ہوئے۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لٹیروں کو واضح طور پر شناخت کیا جا سکتا ہے، تاہم اس کے باوجود تاحال یہ لٹیرے پولیس کی گرفت میں نہیں آ سکے ہیں۔

    واضح رہے کہ کراچی میں اس طرح کی لوٹ مار کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں، پستول کے زور پر کوئی بھی شخص کہیں بھی نقدی اور موبائل سے محروم ہو سکتا ہے، لٹیرے راہ چلتی خواتین اور موٹر سائیکل پر موجود فیملیز کو بھی نہیں چھوڑتے، ان سے بھی زیورات تک اتروا کر لے جاتے ہیں۔

  • شہریار منور اور ماہین صدیقی کے ڈانس کی ویڈیو وائرل

    شہریار منور اور ماہین صدیقی کے ڈانس کی ویڈیو وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف ہدایت کار و پروڈیوسر شہریار منور اور ماہین صدیقی کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی ہے۔

    معروف اداکارہ ماہین صدیقی، اداکار، ہدایت کار و پروڈیوسر شہریار منور کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں۔

    خوبصورت جوڑے کی شادی کی متعدد تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جنہیں صارفین کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے، اس جوڑی کی شادی کی تقریبات دو روز قبل ہی ولیمے پر اختتام پزیر ہوئی ہے۔

    وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خوبصورت جوڑا خوشی سے جھومنے اور رقص کرنے میں مصروف ہے، جبکہ صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصروں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق دلہن نے بارات کی رات جو سنہرے رنگ کا لباس زیب تن کیا تھا اس کی قیمت تقریباً 60 لاکھ روپے ہے۔

    دوسری جانب دولہے میاں نے اپنی بارات پر لال رنگ کا پرنس کوٹ زیب تن کیا تھا۔

    ’سلمان خان سے میری شادی طے تھی مگر۔۔۔‘: سنگیتا بجلانی نے راز کی بات بتا دی

    شہریار کی جانب سے گزشتہ روز اپنے ولیمے کی تصاویر بھی شیئر کی گئی تھیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس جوڑی نے روایت سے ہٹ کر ولیمے کے دن ہلکے رنگ پہننے کے بجائے گہرے رنگوں کا انتخاب کیاتھا۔

  • قومی شاہراہ پر تیندوے کی نقل و حرکت، ویڈیو وائرل

    قومی شاہراہ پر تیندوے کی نقل و حرکت، ویڈیو وائرل

    بھارت میں تلنگانہ کے نرمل ضلع کے دلاورپور منڈل میں رات کے اوقات میں تیندوے کی نقل و حرکت دیکھی گئی، جس کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تیندے کی نقل و حرکت بھینسہ نیشنل ہائی وے پر دیکھی گئی، موقع پر موجود شہری نے اپنی گاڑی سے ویڈیو ریکارڈ کرلی۔

    تلنگانہ کے مختلف علاقوں میں جنگلی جانوروں بالخصوص شیر اور تیندوے کے گاؤں کے قریب آنے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے، نرمل ضلع میں بھی چیتوں کے نظر آنے کے کئی واقعات رونما ہوئے ہیں، جس سے لوگ خوف زدہ ہیں۔

    محکمہ جنگلات کی جانب سے عوام سے محتاط رہنے اور کسی بھی جنگلی جانور کی موجودگی کی فوری اطلاع دینے کی اپیل کی گئی ہے۔

    محکمہ جنگلات نے رات کے وقت باہر نہ نکلنے اور گھروں کے ارد گرد روشنی کا انتظام رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔ چیتے کو پکڑنے اور محفوظ جگہ منتقل کرنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ پرسکون رہیں اور حکام کے ساتھ تعاون کریں۔

    اس سے قبل بھی نئی دہلی میں تیندوے نے گھروں میں چھلانگیں لگا کر متعدد دیہاتیوں کو زخمی کردیا تھا۔

    ستیش کمار کا تیندوے کے ساتھ یہ دوسرا مقابلہ تھا، اس دوران اسے متعدد زخم آئے اور لہولہان ہوگیا، جسے اسپتال منتقل کیا گیا۔

    دیہاتی آدیش نے دعویٰ کیا کہ چیتا اس کے بھائی کے گھر میں داخل ہوا۔ بھائی نریش نے اپنے مویشیوں کے پاس ایک تیندوے کو دیکھا۔ اگرچہ اس جانور نے کئی دیہاتیوں کو زخمی کیا، لیکن اس نے مویشیوں کو نقصان نہیں پہنچایا۔

    آدیش نے کہا کہ ہم تیندوے کو دیکھنے کے لیے چھت پر کھڑے تھے کہ اچانک وہ نمودار ہوا اور میرے 25 سالہ بھتیجے آکاش پر حملہ کر دیا، اس کے بعد اس نے دوسری چھت پر چھلانگ لگادی، 30 سالہ نشو بھی اس کے حملے میں شدید زخمی ہوگیا۔

  • طیارہ گرنے سے قبل کلمہ پڑھنے والا مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہا، ویڈیو وائرل

    طیارہ گرنے سے قبل کلمہ پڑھنے والا مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہا، ویڈیو وائرل

    باکو: آذربائیجان کے مسافر طیارے کی تباہی سے قبل کلمہ پڑھنے والا مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

    تفصیلات کے مطابق قازقستان میں گر کر تباہ ہونے والی آذربائیجان ایئر لائن کی پرواز میں سوار مسافر کو اللہ نے محفوظ رکھا، حادثے میں انھیں چہرے پر صرف معمولی خراشوں ہی آئیں۔

    معجزانہ طور پر بچ جانے والے مسافر کی ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں، ایک ویڈیو میں وہ تباہی سے قبل کلمہ پڑھ رہے ہیں اور انھوں نے ویڈیو بنا کر اپنی بیوی کو بھیجی، دوسری ویڈیو میں وہ طیارہ گرنے کے بعد کے مناظر دکھا رہے ہیں۔

    مسافر نے دوران پرواز، طیارہ گرنے سے چند منٹ قبل اپنی اہلیہ کے لیے ایک ویڈیو ریکارڈ کی تھی، ویڈیو میں انھیں کلمہ شہادت کا ورد کرتے اور تکبیریں پڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    مسافر طیارہ گرنے سے قبل کی ویڈیو، مسافر کلمہ پڑھتے نظر آ رہے ہیں

    واضح رہے کہ گزشتہ روز آذربائیجان سے روس کے لیے پرواز کرنے والا مسافر طیارہ قازقستان کے شہر اکتاؤ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس میں 39 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہو گئے تھے، بدقسمت طیارے میں عملے سمیت 67 افراد سوار تھے، طیارہ باکو سے گروزنی چیچنیا کی طرف محو پرواز تھا۔

    آذر بائیجان طیارہ حادثہ، میزائل حملے کا انکشاف

    اب حادثے کے شکار ہونے والے اس مسافر طیارے کے بارے میں اطلاعات سامنے آ رہی ہیں کہ طیارہ مبینہ طور پر میزائل حملے کا نشانہ بنا ہے، روسی یا چیچن فورس کے چلائے گئے میزائل کے فضا میں پھٹنے کے باعث اس کے ٹکڑے مسافر طیارے کے پچھلے حصے پر لگے ہیں۔

  • خاتون گھر کے باہر رکھا گملا چرا کر فرار،ویڈیو وائرل

    خاتون گھر کے باہر رکھا گملا چرا کر فرار،ویڈیو وائرل

    بھارت میں چوری کا ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جب ایک موٹر سائیکل پر سوار خاتون گھر کے باہر رکھا پودا (گملا) چرا کر فرار ہوگئی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوشل میڈیا صارفین اس واقعے پر حیرانی کا اظہار کررہے ہیں اور اس خاتون کو شناخت کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں، جس نے گھر کے باہر رکھا گملا چوری کرلیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون سیاہ رنگ کے اسکوٹر پر آتی ہے، اس دوران سڑک پر سناٹا ہے، اپنی موٹر سائیکل روک کر پودا چرا کر با آسانی فرار ہوجاتی ہے۔

    جیسے ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، ایک صارف نے سوال کیا کہ ”کس کی ماں ہے یہ؟ یہ کلپ پنجاب کے بدنام زمانہ گملوں کی چوری کی یادیں تازہ کررہا ہے، اس سال جی 20 سربراہی اجلاس کے بعد گملے چوری ہونے کے کئی واقعات رپورٹ ہوئے۔

    شادی کا جوڑا خریدنے جانے والی دلہن کفن لے آئی

    ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پھول لینا تو ٹھیک ہے لیکن پھولوں کے گملے چرانا؟ گملا کون چوری کرتا ہے؟

  • سندھ میں لڑکیوں کے اسکول میں گدھے باندھ دیے گئے، ویڈیو وائرل

    سندھ میں لڑکیوں کے اسکول میں گدھے باندھ دیے گئے، ویڈیو وائرل

    سانگھڑ: اندرون سندھ میں لڑکیوں کے ایک اسکول میں گدھے باندھے جانے کی ایک وائرل ویڈیو سامنے آئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحصیل شہدادپور کے علاقے مقصودو رند کے ایک نواحی گاؤں میں لڑکیوں کے پرائمری اسکول میں گدھے بندھے ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جو مقامی بچوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان بن گیا ہے۔

    رئیس بروہی گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول میں گدھے باندھنے کی وائرل ویڈیو میں اسکول کی خستہ حالی دیکھی جا سکتی ہے، اسکول میں گدھے باندھے جانے پر شہریوں اور طالبات نے احتجاج بھی کیا۔

    گاؤں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ پرائمری اسکول کو دو سال سے تالا لگا ہوا ہے، اسکول بند ہونے کی وجہ سے اسکول میں داخل 250 طالبات کا مستقبل تباہ ہو رہا ہے، اسکول کی عمارت بھی تباہی کا شکار ہو چکی ہے۔

    دو سال قبل اس پرائمری اسکول کی لیڈی ٹیچر ریٹائر ہو گئی تھی، جس کے بعد اسکول مکمل طور پر بند کر دیا گیا، اور گاؤں کے بچوں کا مستقبل داؤ پر لگا دیا گیا، مکینوں کا کہنا ہے کہ اس صورت حال سے اعلیٰ حکام کو بھی آگاہ کیا گیا ہے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

    بچیوں کی تعلیم متاثر ہونے پر گاؤں کے مکینوں نے مظاہرہ بھی کیا، جس میں مظاہرین کا کہنا تھا کہ بند اسکول اور اساتذہ کی عدم حاضری کے باعث طالبات کا مستقبل تباہ ہو رہا ہے، والدین نے وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • سرکاری اسپتال کے وارڈ میں نرسز کا ڈانس، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    سرکاری اسپتال کے وارڈ میں نرسز کا ڈانس، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    بھارت کے ایک سرکاری اسپتال میں نرسز نے مریضوں کی خدمت کے بجائے وارڈ میں کرسمس کی تقریب منعقد کی اور ڈانڈیا ڈانس کیا، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری اسپتال میں نرسز کی جانب سے ڈانس کا یہ واقعہ تلنگانہ کے جگتیال ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال میں پیش آیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نرسز ڈانڈیا کے لئے استعمال ہونے والی چھوٹی لاٹھیاں اُٹھائے ایک گانے پر رقص کرنے میں مصروف ہیں۔

    اس واقعہ کی اطلاع پر جب میڈیا وہاں پہنچا تو نرسز نے ان کو دیکھ کرڈانس کو روک دیا۔

    رپورٹس کے مطابق یہ تقریب مریضوں کے روم سے متصل کمرہ میں منعقد کی گئی۔آرایم او اسپتال نے اس واقعہ کو چھپانے کی کوشش کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے ہی اس کی اجازت دی تھی جبکہ ایڈیشنل کلکٹرنے معاملے کی تحقیقات کا حکام دے دیا ہے۔

    اس سے قبل ایک افسوسناک واقعہ برازیل میں پیش آیا جہاں کچھ خواتین رقص کرتے ہوئے اچانک گڑھے میں جاگریں جس کی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

    وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خواتین گروپ بنا کر ڈانس کرنے میں مصروف ہیں لیکن اسی لمحے اچانک زمین پر گڑھا پڑا اور سبھی اس میں جاگریں۔

    رپورٹ کے مطابق حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والی خواتین کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔بعدازاں طبی امداد دینے کے بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

    شادی میں رقص کرتا نوجوان اچانک گرکر ہلاک

  • ویڈیو: ’میتھ فیل کیا جانے بیوی کی ویلیو‘

    ویڈیو: ’میتھ فیل کیا جانے بیوی کی ویلیو‘

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی مزاحیہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    معروف اداکار کی اہلیہ ثنا فیصل نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں وہ اپنے شوہر سے مخاطب ہوکر کہہ رہی ہیں کہ ”آپ نے اسکول میں میتھ نہیں پڑھی تھی، جس پر فیصل کہتے ہیں پڑھی تھی ناں، ثنا نے کہا تو آپ میری ویلیو کیوں نہیں سمجھتے “۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sana Faysal (@sanafaysal)

    اپنی اہلیہ کے سوال کے جواب میں فیصل قریشی کہتے ہیں کہ ”کیوں کہ میں میتھ میں فیل ہوگیا تھا“۔

    ثنا فیصل کی جانب سے کی گئی مزاحیہ پوسٹ پر ان کے چاہنے والوں کی جانب سے لائکس اور کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے۔

    ایک صارف نے کمنٹس میں کہا کہ ” فیصل بھائی نے حیران کردیا، ایسی ریلز پہلے کیوں نہیں بنائی، ایک صارف نے جوڑے کو کمنٹ میں دعائیں دی۔

    اس سے قبل معروف اداکار کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈرامے بھارت میں مقبول ہیں اور لوگ انہیں بہت پسند کرتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sana Faysal (@sanafaysal)

    پاکستان کے معروف اداکار نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے پاکستانی ڈراموں کی بھارت میں مقبولیت پر بات کی تھی۔

    پوڈ کاسٹ کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں فیصل پاکستانی ڈراموں کی بھارت میں مقبولیت پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے بہت سے ڈرامے بھارتی ٹیلی وژن پر نشر ہوئے ہیں۔

    اداکار نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ بھارتی عوام پاکستانی ڈراموں کے دیوانے ہیں، مجھے بھارتی کوریوگرافرنے بتایا کہ جب پاکستانی ڈرامے ’میری ذات ذرہ بے نشاں ’اور ’ہم سفر‘ دکھائے جاتے تھے اس وقت سڑکیں ویران ہوجاتی تھیں۔

  • بابر اعظم کو بچے نے نظر انداز کردیا؟ اصل حقائق سامنے آگئے

    بابر اعظم کو بچے نے نظر انداز کردیا؟ اصل حقائق سامنے آگئے

    قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بچہ انہیں نظرانداز کررہا ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق کپتان بابر اعظم کسی تقریب میں موجود ہیں، ایک بچہ مصافحہ کرنے کیلئے اُن کی جانب بڑھتا ہے لیکن قریب آکر انہیں چھوڑ کر باقی سب سے ہاتھ ملاتا ہے۔

    بچے کے اِس عمل کو سابق کپتان بابر کی تضحیک قرار دیتے ہوئے یہ ویڈیو زیادہ تر بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شیئر کی جارہی ہے اور اُن کا مذاق بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Cricket Addictor (@cricaddictor)

    اس ویڈیو پر مینشن ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر جائیں تو اس ویڈیو کے حوالے سے حقائق سامنے آجائیں گے اور بھارتی پروپیگنڈہ بے نقاب ہوجائے گا۔

    اس واقعے کی مکمل ویڈیو آیان آفریدی نامی بچے کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر موجود ہے جسے دیکھ کر پتا چلا کہ وائرل ویڈیو فیک نہیں مگر اس کا ابتدائی حصہ کاٹ کر پھیلایا گیا تھا۔

    سامنے آنے والی مکمل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ قریب آکر سب سے پہلے قومی کرکٹر سے مصافحہ کرتا ہے، بعد میں اُن کے ساتھ بیٹھے دیگر لوگوں سے ہاتھ ملاتا ہے۔

    چیمپینز ٹرافی 2025، ہربھجن سنگھ نے پاکستان کیخلاف زہر اُگل دیا

    بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی گئی آدھی ویڈیو کو دیکھ کر یہی محسوس ہورہا تھا کہ بچے نے قومی کرکٹر کو نظرانداز کردیا تاہم مکمل ویڈیو دیکھ کر اصل حقائق سامنے آگئے۔

  • ویڈیو: موسیقی کی تاریخ کا ایک جذباتی لمحہ

    ویڈیو: موسیقی کی تاریخ کا ایک جذباتی لمحہ

    عالمی شہرت یافتہ قوال نصرت فتح علی خان کے انتقال کے بعد موسیقی کی تاریخ میں پیش آنے والے جذباتی لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    نصرت فتح علی خان پاکستانی موسیقی کے سب سے بڑے لیجنڈ ہیں، وہ ایک سدا بہار ستارہ ہیں جسے ہر نسل کے لوگ ان کی موسیقی سے محبت کرتے ہیں۔

    نصرت فتح علی خان کے انتقال کو دو دہائیوں سے زیادہ ہو گیا لیکن ان کی قوالی ہر ایک کے دلوں میں زندہ ہے، گلوکار نے قوالی، غزل اور گیت گا کر خاص پہچان بنائی۔

    نصرت فتح علی خان کی وراثت کو ان کے بھتیجے راحت فتح علی خان نے جاری رکھا ہے، راحت فتح علی آج بھی اپنے چچا کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہو جاتے ہیں، راحت فتح علی خان کے چچا نے انہیں وہ موسیقی سکھائی جس سے آج شہرت کی بلندی پر ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Styleista Pakistan (@styleista.pk)

    تاہم معروف موسیقار راحت فتح علی خان کی اپنے چچا و عالمی شہرت یافتہ قوال نصرت فتح علی خان کے انتقال کے بعد ان کے بغیر پہلی بار اسٹیج پر پرفارم کرنے کی ماضی کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

    ویڈیو میں نوجوان راحت فتح علی خان کو اپنے چچا کی مشہور قوالی ’انکھیاں اوڑیک دیاں‘ گاتے ہوئے سنا جاسکتا ہے اور وہ اچانک گاتے ہوئے پھوٹ پھوٹ کر رونے لگتے ہیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پرفارمنس کے دوران راحت فتح خان اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ پاتے، ویڈیو میں پرفارم کرنے والا قوال کا گروپ بھی اپنے استاد کو یاد کر کے روتے ہوئے نظر آئے جبکہ آڈینس بھی جذباتی نظر آرہے ہیں۔

    ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد نصرف فتح علی خان کے مداح بھی افسردہ ہوگئے، ایک صارف نے کمنٹ میں لکھا کہ ’ اس دن پاکستان کے ساتھ بھارت کے لوگ بھی رو رہے ہوں گے، ایک اور صارف نے لکھا کہ جب بھی  اس ویڈیو کو دیکھتا ہوں تو دل روتا ہے۔