Tag: viral video

  • فخر زمان کے بیٹے کی شاندار بولنگ، ویڈیو وائرل

    فخر زمان کے بیٹے کی شاندار بولنگ، ویڈیو وائرل

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز فخر زمان کے بیٹے کی بولنگ کرواتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیاکی زینت بن گئی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستانی کرکٹر کا بیٹا دونوں ہاتھوں سے انتہائی مہارت کے ساتھ گیند بازی کا مظاہرہ کررہا ہے۔

    پاکستانی کرکٹر فخر زمان بھی اپنے بیٹے کی اس مہارت کو دیکھ کر حیرانی کا ا ظہار کررہے ہیں۔

    دوسری جانب انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بابر اعظم کو باہر کرنے کے بعد فخر نے ان کی حمایت میں ٹوئٹ کیا تھا جس کے بعد انہیں ناصرف آسٹریلیا کے دورے سے باہر کیا گیا بلکہ وہ سینٹرل کنٹریکٹ سے بھی محروم ہوگئے۔

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی پریس کانفرنس میں تصدیق کی تھی کہ فخر کی فٹنس اور ان کا ٹوئٹ بھی مشکلات کا باعث بنا ہے۔

    انگلش ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس کے گھر میں ڈکیتی

    تاہم اب ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی فخر کا معاملہ جلد حل کرلے گا۔ انہوں نے شوکاز کے جواب میں اپنا مؤقف واضح انداز میں پیش کیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ فخر نے ریٹائرمنٹ پر غور شروع کردیا ہے، وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن پالیسی میں دوہرے معیار سے ناخوش ہیں۔

    ذرائع کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ فخر نے اپنے قریبی لوگوں سے انٹرنیشنل کرکٹ سے ممکنہ ریٹائرمنٹ کے بارے میں مشاورت شروع کر دی ہے۔

  • حیدرآباد: نشے میں دھت شخص نے پیٹرول پمپ جلا ڈالا، ویڈیو وائرل

    حیدرآباد: نشے میں دھت شخص نے پیٹرول پمپ جلا ڈالا، ویڈیو وائرل

    بھارتی حیدرآباد کے علاقے ناچارم میں ایک شخص نے مبینہ طور پر نشے کی حالت میں پٹرول پمپ جلا ڈالا، پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حیدرآباد کے علاقے ناچارم میں مذکورہ واقعے کے ملزم کی شناخت چرن کے نام سے ہوئی ہے، جو نشے کی حالت میں پیٹرول پمپ پر پہنچا تھا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ پمپ پر کام کرنے والے ایک ملازم نے اسے چیلنج دیتے ہوئے اشتعال دلایا کہ اگر اس میں ”ہمت ہے“ تو لائٹر جلائے۔ نشے میں دھت شخص نے لائٹر جلادیا جس سے آگ بھڑک اُٹھی۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس وقت پمپ پر تقریباً 10 سے 11 افراد موجود تھے، جن میں دو ملازمین بھی شامل تھے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا کہ آگ سے ایک خاتون اور بچہ بال بال بچ گئے، جبکہ دیگر افراد نے وہاں سے فرار ہونے میں ہی اپنی عافیت جانی۔

    تین نوجوان ندی میں ڈوب کر جاں بحق

    پولیس نے دونوں افراد چرن اور ارون کو حراست میں لے لیا ہے، ان پر جان کو خطرے میں ڈالنے اور آتش گیر مواد کے غلط استعمال کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کا تعلق بہار سے ہے اور انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

  • صحیفہ جبار کی وائرل تصاویر کی حقیقت سامنے آگئی

    صحیفہ جبار کی وائرل تصاویر کی حقیقت سامنے آگئی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صحیفہ جبار کی گزشتہ روز وائرل ہونے والی تصویر کی حقیقت سامنے آگئی۔

     اداکارہ صحیفہ جبار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گلابی لباس میں ملبوس اور ہلکے سبز اسکارف کے ساتھ بغیر کسی کیپشن کے ایک تصویر پوسٹ کی تھی۔

    تصویر میں اداکارہ کا ’بے بی بمپ‘ دکھائی دے رہا تھا جس نے ہر ایک کی توجہ سمیٹ لی، پوسٹ کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے مداحوں کے ساتھ ساتھ ساتھی فنکاروں نے بھی صحیفہ جبار کو متوقع بچے کی آمد کی خوشی میں مبارک باد دی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    جس کے بعد صحیفہ جبار نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے مذکورہ مبہم پوسٹ کی وضاحت پیش کی اور بتایا کہ وہ حاملہ نہیں ہیں بلکہ انسٹا گرام پر پوسٹ کی گئی تصاویر شوٹ کے دوران لی گئی تھیں۔

    وائرل ویڈیو میں صحیفہ جبار نے کہا کہ میرے انسٹاگرام پر پیغامات کی بھر مار ہو گئی ہے، جسے میں انجوائے کر رہی ہوں، میرے شوہر اس وقت سو رہے ہیں، جب انہیں پتہ چلے گا تو ضرور انہیں ’شاک‘ لگے گا، اس وقت میں ایک شوٹ کے دوران ہوں۔

     

    اس کے بعد اداکارہ نے مذکورہ انسٹا پوسٹ کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے مزید لکھا کہ مجھے لگا کہ میرا یہ لُک، اسکارف بہت واضح انداز میں سب کچھ بتا رہا ہو گا۔

  • غزہ: زخمی بہن کو کندھے پر اُٹھائے فلسطینی بچی کی ویڈیو وائرل

    غزہ: زخمی بہن کو کندھے پر اُٹھائے فلسطینی بچی کی ویڈیو وائرل

    غزہ اور لبنان میں اسرائیلی فوج کی جانب سے خون کی ہولی کھیلنے کا سلسلہ جاری ہے، ایسی صورتحال میں ایک معصوم بچی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جو اپنی زخمی بہن کو اُٹھائے شدید دھوپ چل رہی ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسرائیلی فوج کے محاصرے کے دوران ایک فلسطینی معصوم بچی گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والی اپنی چھوٹی بہن کو کندھے پر اٹھائے جارہی ہے۔

    بچی غزہ کی کڑی دوپہر میں اپنی چھوٹی بہن کو کندھے پر اٹھائے خیمہ بستی کی طرف جانے کی جدوجہد میں مصروف ہے، جبکہ ایسے میں اس کے پیر میں چپل بھی نہیں ہے۔

    رپورٹس کے مطابق معصوم بچی کی چھوٹی بہن کا پاؤں زخمی ہے، جسے اس نے اپنے کندھے پر اٹھایا ہوا ہے، وہ روزانہ ایک گھنٹے سے زیادہ کا سفر طے کرکے اسے علاج کیلیے لے کر جاتی ہے۔

    انسٹا گرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے کیپشن میں تحریر کیا گیا ہے کہ مذکورہ لڑکی کی چھوٹی بہن کو ایک گاڑی نے ٹکر مار کر زخمی کردیا تھا۔

    دوسری جانب اسرائیلی فوج کے تازہ فضائی حملے میں جبالیہ کیمپ میں معروف فلسطینی آرٹسٹ محاسن الخطیب جام شہادت نوش کرگئیں۔

    با صلاحیت مصورہ اور ڈیزائنر محاسن الخطیب اسرائیلی حملے کے وقت گھر میں موجود تھیں، ان کی آخری تخلیق، جو انہوں نے شہادت سے چند گھنٹے قبل سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی وائرل ہوگئی۔

    انہوں نے اپنی آخری پوسٹ میں 19 سالہ شابان الدالو کو خراج عقیدت پیش کیا تھا۔

    شہید فلسطینی آرٹسٹ محاسن خود بے پناہ چیلنجز کا سامنا کر رہی تھیں لیکن اس کے باوجود وہ اپنے فن کے ذریعے غزہ کے رہائشیوں کی مشکلات کو دنیا کے سامنے لاتی رہیں۔

    رپورٹس کے مطابق بطور مصورہ، اسٹوری بورڈ آرٹسٹ، فری لانس کردار ڈیزائنر، اور ڈیجیٹل آرٹ کی استاد، محاسن اپنے خاندان کی کفیل تھیں۔

  • سی پی آر کے ذریعے سانپ کی جان بچانے کی ویڈیو وائرل

    سی پی آر کے ذریعے سانپ کی جان بچانے کی ویڈیو وائرل

    سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس نے ناظرین کو ششدر کر دیا ہے، بے ہوش آدمی کو ہوش میں لانے کے لیے ایک اسٹینڈرڈ طریقہ کار ہے جسے ’سی پی آر‘ کہا جاتا ہے، اس طریقے کو ایک سانپ کی جان بچانے کے لیے استعمال کیا گیا۔

    اس واقعے میں بھارتی شہر گجرات کے ودودرا علاقے میں وائلڈ لائف ریسکیو کے ماہر یش تدوی نے ایک غیر معمولی قدم اٹھا کر سانپ کی جان بچائی ہے، جس کی ویڈیو X پر وائرل ہوئی ہے۔

    یش کو راہ چلتے چلتے سڑک کے کنارے ایک سانپ پڑا ہوا نظر آیا، جو بے حس و حرکت تھا، سب سے پہلے تو اس نے یہ اندازہ لگایا کہ سانپ زندہ ہے اور غیر زہریلا بھی ہے، اس کے بعد یش نے دیکھا کہ سانپ کو سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہے۔

    یش نے فوراً سی پی آر کیا اور سانپ کی جان بچا لی، اس حیرت انگیز واقعے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یش نے جب سانپ کو سانسیں دیں تو وہ کچھ ہی لمحوں میں حرکت کرنے لگے۔

  • یحییٰ سنوار کی شہادت سے قبل مزاحمت، اسرائیل نے ویڈیو جاری کر دی

    یحییٰ سنوار کی شہادت سے قبل مزاحمت، اسرائیل نے ویڈیو جاری کر دی

    اسرائیلی فوج کی جانب سے گزشتہ روز سے ہی حماس کے حال ہی میں منتخب ہونے والے نئے سربراہ یحییٰ سنوار کی شہادت کا دعویٰ سامنے آرہا ہے، تاہم اب اسرائیلی فوج کی جانب سے شہادت سے قبل آخری لمحات کی مبینہ ویڈیو جاری کی گئی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی دفاعی فورس نے غزہ کی ایک عمارت کے ملبے کے ڈھیر کے بیچوں بیچ سے ڈرون کی فوٹیج جاری کی ہے۔

    اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کی گئی ڈرون فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بم باری کے سبب تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے کے ڈھیر کے درمیان ایک شخص اکیلا شدید زخمی حالت میں مزاحمت کررہا ہے۔

    ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ زخمی شخص دھول مٹی سے اٹا ہوا ایک صوفے پر بیٹھا ہوا ہے جبکہ اس کا سر اور چہرہ لپٹے ہوئے کپڑے سے چھپا ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دکھائی دینے والا شخص کون ہے؟ اس حوالے سے کچھ واضح طور پر نہیں کہا جاسکتا، مگر اسرائیلی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ مذکورہ شخص حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار ہیں اور مذکورہ ویڈیو ان کی شہادت سے قبل آخری لمحات کی ہے۔

    اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہگاری کے مطابق ویڈیو میں دیکھنے جانے والے جنگجو کی شناخت حماس رہنماء کے طور پر ہوئی ہے، عمارت پر مزید بم برسائے گئے تھے، جس کے بعد وہ مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور حماس کے نئے رہنماء شہید ہوگئے۔

    ترجمان اسرائیلی فوج نے بتایا کہ ان کے قبضے سے ایک بلٹ پروف جیکٹ، دستی بم اور 10 ہزار 707 ڈالرز برآمد کرلئے گئے ہیں، اُنہوں نے شہادت سے قبل عمارت میں اکیلے پناہ لی تھی۔

    اسرائیلی فوج کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ اسرائیلی فوج نے علاقے کو ڈرون کی مدد سے اسکین کیا ہے، اسکین فوٹیج میں شہادت سے قبل زخمی حماس رہنماء کو عمارت کے اندر جاتے اور باہر آتے دیکھا جاسکتا ہے، جس کے بعد اسرائیلی بم باری کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔

    اسرائیل کا ایک بار پھر یحییٰ السنوار کو شہید کرنے کا دعویٰ

    ترجمان کے مطابق حماس رہنماء نے ہار نہ مانی اور دو گرنیڈ پھینکے، جن میں سے 1 پھٹ گیا جبکہ ایک اور اسرائیلی حملے میں انہیں شہید کردیا گیا۔

  • ریل کی پٹری پر نوجوان کو موت چھو کر گزر گئی، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    ریل کی پٹری پر نوجوان کو موت چھو کر گزر گئی، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    ارجنٹائن میں ریل کی پٹری پر ایک نوجوان کو موت اس وقت چھو کر گزر گئی، جب وہ موبائل فون پر مصروف تھا اور پٹری پر اتر گیا، اس واقعے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

    سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریلوے اسٹیشن پر موبائل فون میں مشغول نوجوان جیسے ہی پٹری عبور کرنے لگا تو عین اسی لمحے تیز رفتار ٹرین سر پر پہنچ گئی، لیکن آخری لمحے میں نوجوان خطرہ بھانپ گیا۔

    نوجوان کو جیسے ہی اندازہ ہوا کہ ٹرین آ گئی ہے، وہ تیزی سے پیچھے ہٹا لیکن اس کے باوجود تیز رفتار ٹرین اتنی سرعت سے اس کے سر پر پہنچی تھی کہ وہ پیچھے ہٹتے ہٹتے بھی اس سے ٹکرا گیا، تاہم اس کی خوش قسمتی تھی کہ اس کے دونوں ہاتھ ٹرین پر لگے اور وہ پیچھے گر پڑا۔

    برطانوی اخبار ڈیلی میل نے کے مطابق یہ واقعہ صبح ساڑھے چھ بجے پیش آیا جب ایک مسافر بیونس آئرس میں ریلوے کی پٹریوں کو عبور کر رہا تھا، تب وہ آنے والی ٹرین سے ٹکرانے سے بال بال بچا، اور عین آخری لمحات میں پیچھے ہٹا تاہم اس کے ہاتھ سے موبائل فون گر پڑا اور وہ خود بھی نیچے گرا۔

    انسٹاگرام پر شیئر ہونے والی ویڈیو پر صارفین صارفین حیرت کا اظہار کیا، اور کہا کہ ٹرین کتنی قریب تھی، مسافر تو بس معجزاتی طور پر ہی بچ سکا ہے، وہ واقعی خوش قسمت تھا۔ تاہم کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ ایسی خطرناک جگہوں پر موبائل فون پر اتنے مگن ہو کر نہیں چلنا چاہیے، ورنہ کسی بھی لمحے قیمتی زندگی سے محروم ہوا جا سکتا ہے۔

  • شہریوں نے مال بردار ٹرین لوٹ لی، ویڈیو وائرل

    شہریوں نے مال بردار ٹرین لوٹ لی، ویڈیو وائرل

    امریکا کے شہر شکاگو میں شہریوں نے گھریلو الیکٹرانک آلات سے بھری مال بردار ٹرین کا صفایا کردیا۔ جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر سے بنائی گئی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 30 سے زائد افراد مال بردار ٹرین کو لوٹنے میں مصروف ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ شکاگو میں جمعہ کے روز پیش آیا تھا، جب مال بردار ٹرین انٹرچینج پر رکی ہوئی تھی۔ ٹرین میں گھریلو الیکٹرانک آلات تھے۔

    ٹرین پر حملہ آور ہونے والے افراد میں سے بعض کے پاس اسلحہ بھی موجود تھا، ان لوگوں نے ٹرین پر رکھے کنٹینرز کے تالے توڑے اور اندر سے جو ہاتھ آیا لوٹ لیا۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لوٹ مار میں ملوث 6 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور باقی کی تلاش جاری ہے۔

    دوسری جانب بھارتی ریاست تمل ناڈو میں دو ٹرینوں میں خوفناک تصادم میں درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔

    انڈین میڈیا کے مطابق تمل ناڈو میں جمعہ کی شب اس وقت خوفناک حادثہ پیش آیا جب بہار کی طرف جارہی باگمتی ایکسپریس کی مال گاڑی سے ٹکر ہو گئی جس کے نتیجے میں مسافر ٹرین کی کئی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں اور آگ بھڑک اٹھی۔

    ریلوے بورڈ کے انفارمیشن اینڈ پبلسٹی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر دلیپ کمار نے بتایا کہ 12578 باگمتی ایکسپریس کے حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے 90 فیصد سے زائد مسافروں کو کامیابی سے ریسکیو کیا۔

    کشتی میں چھپ کر اسپین جانے والے 4 پاکستانی دم گھٹنے سے جاں بحق

    سدن ریلوے کے جنرل منیجر اور چنئی ڈویژن کے ڈویژنل ریلوے مینیجر (ڈی آر ایم) جائے حادثہ پر پہنچ رہے ہیں جب کہ چنئی اسٹیشن سے انتظامات کر رہا ہے تاکہ بقیہ مسافروں کو محفوظ طریقے سے ان کی منزل تک پہنچایا جا سکے۔

  • بندروں نے بھارتی سپریم کورٹ پر دھاوا بول دیا، دل چسپ ویڈیو وائرل

    بندروں نے بھارتی سپریم کورٹ پر دھاوا بول دیا، دل چسپ ویڈیو وائرل

    بھارت کی ایک دل چسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں ایک بندر کو سپریم کورٹ کے کوریڈور میں ’بدمعاشی‘ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    بھارتی میڈیا نے ایک دل چسپ واقعے کو رپورٹ کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کئی بندروں نے بھارتی سپریم کورٹ پر دھاوا بول دیا تھا، اور وہاں سے وکلا کے لنچ باکس مزے سے اٹھا کر کھانا کھایا۔

    ویسے تو بھارت کے کئی شہروں میں بندروں کی فوج گھروں، گلیوں، چوراہوں پر گھوم رہی ہوتی ہے، لیکن اس بار بندروں نے بھارتی سپریم کورٹ کا رخ کیا، سپریم کورٹ کی راہداری میں کچھ بندر گھس آئے اور راہداری میں رکھے خانوں سے وکلا کے لنچ باکس کے بیگ اڑا لیے۔

    ایک وکیل نے لنچ باکس بندر اٹھاتے بندر کی ویڈیو بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کوریڈو میں بہت سے وکیل موجود ہیں جو دل چسپی سے بندر کی حرکتیں دیکھ رہے ہیں۔

    ہندوستان ٹائمز نے اس پر دل چسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ’’سپریم کورٹ آف انڈیا میں حال ہی میں کچھ ’’غیر معمولی ملاقاتی‘‘ گھس آئے تھے، جب چند بندروں نے عدالت کی راہداری میں گھس کر کھانے کا ایک بیگ چرا لیا۔‘‘

    یہ ویڈیو سپریم کورٹ کے سینئر وکیل سنجے ہیگڑے نے شیئر کی، جسے ایک لاکھ کے قریب لوگوں نے دیکھا۔

  • ڈپٹی اسپیکر مہاراشٹر سمیت 7 ارکان اسمبلی نے تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی (ویڈیو)

    ڈپٹی اسپیکر مہاراشٹر سمیت 7 ارکان اسمبلی نے تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی (ویڈیو)

    ممبئی: بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے، ریاست کے ڈپٹی اسپیکر نے سات دیگر ارکان اسمبلی کے ساتھ مل کر اسمبلی کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی، تاہم نیچے سیفٹی نیٹ لگا ہوا تھا۔

    اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیاست دانوں کو سیفٹی نیٹ سے اترنے کی جدوجہد کر رہے ہیں، تاہم یہ ویڈیو چھلانگ لگانے کے بعد کی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مہاراشٹرا اسمبلی کے 7 قبائلی ارکان اسمبلی کا تعلق اپوزیشن ہی نہیں بلکہ برسر اقتدار پارٹی سے بھی ہے، جنھوں نے ڈپٹی اسپیکر نرہری زیروال کی قیادت میں جمعہ کے دن اسمبلی عمارت کی تیسری منزل سے سیفٹی نیٹ پر چھلانگ لگائی۔

    وہ دھنگر برادری کو شیڈول کاسٹ (ایس سی) کے زمرے سے ریزرویشن دینے کے حکومتی اقدام کے خلاف احتجاج کر رہے تھے، واقعے کے وقت وزیر اعلیٰ ایکناتھ شنڈے کی زیر صدارت ساتویں منزل پر ریاستی کابینہ کا اجلاس ہو رہا تھا، قبائلی ارکان نے دوران احتجاج کاغذات بھی پھینکے۔

    ڈپٹی اسپیکر نے شکایت کی کہ وزیر اعلیٰ نے انھیں گزشتہ روز بھی 7 گھنٹے انتظار کرایا لیکن ملاقات نہیں کی۔ ان کا مطالبہ تھا کہ پی ای ایس اے ایکٹ کے تحت قبائلی نوجوانوں کو بھرتی کیا جائے۔