Tag: viral

  • یشما گِل کی بہن کی سنگیت نائٹ میں ہانیہ عامر نے رنگ جمایا، ویڈیو وائرل

    یشما گِل کی بہن کی سنگیت نائٹ میں ہانیہ عامر نے رنگ جمایا، ویڈیو وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یشما گِل کی بہن کی سنگیت نائٹ میں ہانیہ عامر نے رنگ جمایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    پاکستانی اداکارہ یشما گِل کی چھوٹی بہن عروبہ گل کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے گزشتہ دنوں اداکارہ کی بہن کی نکاح کی تصاویر سامنے آئی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    نکاح کی تقریب میں یشما گِل سفید سلیو لیس باڈی کون پہنی نظر آئیں اور اسپیکر پر بجنے والے گانوں کو ساتھ ساتھ گاتے ہوئے ڈانس اسٹیپس بھی دیتی دکھی تھیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    نکاح کی تقریب میں بھی اداکارہ یشما کی فیملی کے علاوہ شوبز انڈسٹری سے قریبی دوستوں نے شرکت کی جس میں اداکارہ ہانیہ عامر اور اداکارہ سونیا حسین سامل ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    تاہم اب فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے متعدد پیجز پر اداکارہ ہانیہ عامر کی ویڈیو وائرل ہے جس میں انہیں بھارتی گانے پر اپنے ڈانس موو سے رنگ جماتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    تقریب کی وائرل ہونے والی دیگر ویڈیوز میں ہانیہ عامر خوبصورت سبز رنگ کی چولی اور لہنگا زیب تن کیے ہوئے ہیں اور بھرپور ڈانس کر رہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    اس کے علاوہ مہندی کی تقریب میں ہانیہ عامر اور یشما گل کے ساتھ اداکارہ دنانیر نے بھی دیگر اداکاروں کے ساتھ اپنے ڈانس سے دھوم مچائی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    دوسری جانب کل رات منعقد ہونے والی سنگیت نائٹ میں کنزہ ہاشمی، صبور علی، منشا پاشا اور بہت سے دوسرے بڑے پاکستان کے اسٹارز اداکارؤں نے شرکت کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

  • نشے میں دھت شخص بجلی کے تاروں پر لیٹ گیا، ویڈیو وائرل

    نشے میں دھت شخص بجلی کے تاروں پر لیٹ گیا، ویڈیو وائرل

    بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے منیام ضلع میں نشے میں دھت شخص بجلی کے کھمبے پر چڑھ کر تاروں پر لیٹ کر نیند کے مزے لینے لگا۔

    انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایم سنگی پورم گاؤں میں پیش آئے اس انوکھے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہی ہے۔

    مذکورہ واقعہ منگل کو پیش آیا جب نشے میں دھت شخص کھمبے پر چڑھ گیا۔ علاقہ مکینوں کو علم ہوا تو سب کھمبے کے اردگرد جمع ہوئے اور اسے نیچے اترنے کیلیے منت سماجت کرنے لگے۔

    مقامی لوگوں نے فوری طور پر ٹرانسفارمر بند کر دیا تاکہ اسے کرنٹ نہ لگے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ تاروں پر لیٹ کر نیند کر رہا ہے جبکہ نیچے ہر کوئی پریشان ہے۔

    تھوڑی دیر بعد لوگ اسے نیچے لانے میں کامیاب ہوئے جبکہ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

    اس سے قبل تھانے ضلع کے شاہ پور کے قریب ناسک ممبئی قومی شاہراہ پر نئے سال کی شام کو غیر ملکی ساختہ شراب سے لدا ایک ٹرک الٹ گیا۔

    ٹرک ڈرائیور مبینہ طور پر نشے میں گاڑی چلا رہا تھا۔ اسے ممبئی سے تقریباً 80 کلومیٹر دور لاہے گاؤں کے قریب حادثے کے بعد حراست میں لیا گیا۔

  • معروف بھارتی اداکارہ کی گاڑی نے مزدوروں کو کچل ڈالا، ویڈیو وائرل

    معروف بھارتی اداکارہ کی گاڑی نے مزدوروں کو کچل ڈالا، ویڈیو وائرل

    ممبئی کے علاقے کاندیولی میں نامور بھارتی اداکارہ کی گاڑی نے مزدوروں کو کچل دیا جس میں سے ایک موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے کی حالت تشویشناک ہے۔

    انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مراٹھی اداکارہ ارمیلا کوٹھارے فلم کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد واپس لوٹ رہی تھیں کہ ان کی گاڑی سڑک کنارے کام میں مصروف مزدوروں سے جا ٹکرائی۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ ارمیلا کوٹھارے شوٹ مکمل کرنے کے بعد گھر لوٹ رہی تھیں راستے میں گاڑی ان کے ڈرائیور سے بے قابو ہوگئی اور پوسار میٹرو اسٹیشن کے قریب میٹرو پروجیکٹ پر کام کرنے والے دو مزدور اس کی زد میں آئے۔

    حکام کے مطابق کار کی ٹکر سے ایک محنت کش موقع پر ہی چل بسا جبکہ دوسرے کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، حادثے میں ڈرائیور شدید زخمی ہوا جبکہ ارمیلا کوٹھارے کو بھی معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

    پولیس نے بتایا کہ کار کی رفتار تیز تھی، اداکارہ کو ایئر بیگ کی وجہ سے گہری چوٹیں نہیں آئیں، ڈرائیور کے خلاف تیز رفتار ڈرائیونگ اور لاپرواہی سے موت کا سبب بننے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

    خوفناک حادثے کے بعد کی ویڈیو دیکھیں:

  • بی جے پی رہنما کی خود کو کوڑے مارنے کی ویڈیو وائرل

    بی جے پی رہنما کی خود کو کوڑے مارنے کی ویڈیو وائرل

    انا یونیورسٹی جنسی زیادتی کیس میں انصاف کی عدم فراہمی کے خلاف سربراہ تمل ناڈو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) انامالائی نے خود کو کوڑے مارے۔

    انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جمعرات کو انامالائی نے کہا تھا کہ وہ 27 دسمبر کو صبح 10 بجے اپنی رہائش گاہ کے باہر انا یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ ہونے والے المناک جنسی زیادتی پر لوگوں کی توجہ مبذول کروانے کیلیے خود کو 6 کوڑے ماریں گے۔ انہوں نے پولیس اور ریاستی حکومت کی اس طرح کے معاملات سے نمٹنے میں بے حسی کی مذمت بھی کی تھی۔

    بی جے پی رہنما نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ سینڈل نہیں پہنیں گے اور اُس وقت تک ننگے پاؤں چلیں گے جب تک کہ سیاسی جماعت دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے) کی حکومت کا خاتمہ نہیں ہو جاتا۔

    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انامالائی نے الزام لگایا تھا کہ ملزم گناسیکرن ڈی ایم کے کا عہدیدار ہے۔

    جبکہ تمل ناڈو کے وزیر قانون ایس ریگوپتی نے اپنے بیان میں بتایا کہ یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کیس کا ملزم ڈی ایم کے کا بنیادی رکن بھی نہیں۔ تاہم بی جے پی رہنما نے الزام لگایا کہ ملزم نے حکمراں جماعت سے وابستگی کی وجہ سے اس جرم کا ارتکاب کیا۔

    انامالائی کے مطابق ملزم کا تعلق ڈی ایم کے سے ہت لہٰذا پولیس نے اس کے خلاف کارروائی نہیں کی۔

    انہوں نے ایف آئی آر کے لکھے جانے کے طریقے پر بھی سوال اٹھایا اور کہا کہ اسے اس طرح تیار کیا گیا جیسے متاثرہ نے جرم کیا ہو، ڈی ایم کے حکومت کو متاثرہ کی شناخت ظاہر کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔

    واضح رہے کہ کالج آف انجینئرنگ گوئنڈی کی ایک طالبہ کو 23 دسمبر کی رات تقریباً 8 بجے ایک نامعلوم شخص نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا تھا جب وہ کالج کیمپس میں ایک دوست کے ساتھ تھیں۔

  • سڑکوں پر پیسے پھینک کر ویڈیو بنانے والا یوٹیوبر بڑی مشکل میں پھنس گیا

    سڑکوں پر پیسے پھینک کر ویڈیو بنانے والا یوٹیوبر بڑی مشکل میں پھنس گیا

    بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدر آباد میں پولیس نے سڑکوں پر پیسے پھینک کر ویڈیوز پر ویوز (Views) حاصل کرنے والے یوٹیوبر کو گرفتار کر لیا۔

    انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یوٹیوبر بھانوچندر سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز پر ویوز اور لائیکس بڑھانے کیلیے سڑکوں پر پیسے پھینکا کرتا تھا۔

    بھانوچندر کا تعلق بالا نگر سے ہے جس کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی گئی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: برطانوی یوٹیوبر نے بھارت کو دنیا کی مایوس کن جگہ قرار دے دیا

    حال ہی میں اس نے حیدر آباد آوٹررنگ روڈ کے قریب نوٹوں کی گڈیاں پھینکیں اور دیکھنے والوں کو چیلنج دیا کہ وہ اس مقام پر آکر یہ پیسے لے جائیں۔

    حیدر آباد آوٹررنگ روڈ کے قریب پھینکی گئی بھاری رقم کو حاصل کرنے کیلیے لوگوں کی بڑی تعداد آمد متوقع تھی لہٰذا قانون نافذ کرنے والے ادارے نے شکایت پر فوری عمل کیا اور اسے گرفتار کیا۔

    یوٹیوبر اس وقت تلنگانہ کی گھٹکیسر پولیس کے پاس زیرِ حراست ہے جس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

    پولیس نے نوٹوں کی گڈیاں برآمد کر لیں اور ملزم کے خلاف بی این ایس کی دفعہ 125، 292 اور نیشنل ہائی وے ایکٹ کی دفعہ 8 (بی) کے تحت مقدمہ درج کیا۔

    یہ ویڈیو کئی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوئی جس پر صارفین کا غصہ بھی دیکھا گیا جنہوں نے اس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

  • ملائکہ اروڑا شاہ رخ خان بن گئیں، ویڈیو وائرل

    ملائکہ اروڑا شاہ رخ خان بن گئیں، ویڈیو وائرل

    ممبئی: معروف بالی وڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا نے سُپر اسٹار شاہ رخ خان بن کر سوشل میڈیا پر دلچسپ ویڈیو شیئر کر دی۔

    انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ملائکہ اروڑا اس وقت بیٹے ارہان کے ہمراہ ریسٹورنٹ کھولنے کی وجہ سے خبروں میں ہیں اور آج انہوں نے آج ایک ایسی دلچسپ ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی جو خوب وائرل ہو رہی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: ملائکہ اروڑا سخت تنقید کے باوجود کیریئر بنانے میں کیسے کامیاب ہوئیں؟

    ویڈیو میں ملائکہ اروڑا نے شاہ رخ خان اور اداکارہ کاجول کی بلاک بسٹر فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کے ایک مشہور زمانہ سین کو دوبارہ فلمایا جو ریلوے اسٹیشن پر شوٹ کیا گیا تھا۔

    اس ویڈیو کو بنانے میں اداکارہ کی ٹیم نے ان کی مدد کی۔

    ملائکہ اروڑا نے شاہ رخ خان بن کر چلتی ٹرین کے دروازے پر کھڑے ہو کر ٹیم ممبر کا ہاتھ تھاما اور اپنے ساتھ ٹرین میں سوار کر لیا۔

    بالی وڈ اداکارہ نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میں انے اندر کے شاہ رخ خان کو باہر لا رہی ہوں لیکن اس بار ٹرین کے اوپر ہونے کے بجائے ’ہاتھ پکڑو اور ٹرین میں سوار ہو جاؤ‘ کیا۔

    اکتوبر میں ملائکہ اروڑا نے ایک میگزین سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہر وہ فیصلہ جو انہوں نے ذاتی زندگی کے بارے میں یا پیشہ ورانہ طور پر لیا اس نے ان کی زندگی کو ایک شکل میں ڈھال دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اپنے کسی بھی فیصلے پر پچھتاوا نہیں ہے بلکہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ چیزیں ویسے ہی ہوئیں جیسے انہیں ہونا چاہیے تھا۔ اس لئے کسی بھی فیصلے پر پچھتاوا نہیں۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں بغیر کسی پچھتاوے کے جیتی ہوں اور خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ چیزیں اس طرح سے سامنے آئی ہیں۔

  • علیزے شاہ افسردہ ہوگئیں، ویڈیو وائرل

    علیزے شاہ افسردہ ہوگئیں، ویڈیو وائرل

    شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ علیزے شاہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ علیزے شاہ نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں کورین لُک میں سجیدگی کا تاثر دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو کیپشن میں اداکارہ علیزے شاہ نے لکھا کہ ’ میرا لپ بام دوبارہ کھو گیا‘ جس پر وہ ویڈیو میں کچھ افسردہ نظر آرہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Aliza shah (@alizehshahofficial)

    انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ پوسٹ شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں، ان کی ویڈیوز پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں جبکہ کچھ انہیں لک کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

    یہ پہلی بار نہیں ہے کہ علیزے شاہ کو ان کی تصاویر کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہو اس سے قبل بھی سوشل میڈیا صارفین ان کی تصاویر پر تنقید کرچکے ہیں۔

    مختلف ڈراموں میں اپنی شوخ و چنچل اداکاری سے شہرت پانے والی علیزے شاہ اپنے کامیاب کیریئر کے علاوہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر متحرک رہتی ہیں اور ان کی فین فالوئنگ یہاں بھی کافی زیادہ ہے۔

    واضح رہے کہ علیزے شاہ کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 4.3 ملین ہیں جبکہ وہ ڈرامہ سیریل ’میرا دل میرا دشمن‘ میں یاسر نواز اور ’تقدیر‘ میں اداکار سمیع خان کے ساتھ مرکزی کردار نبھا چکی ہیں۔

  • ژالے سرحدی نے آسان انداز میں دنیا کا سچ بتا دیا، ویڈیو وائرل

    ژالے سرحدی نے آسان انداز میں دنیا کا سچ بتا دیا، ویڈیو وائرل

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ژالے سرحدی کی آسان انداز میں دنیا کا سچ بتانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    ژالے سرحدی کا شمار اُن اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو سماجی مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کرتی ہیں اور ٹیلنٹ کیلیے جانی جاتی ہیں۔

    حال ہی میں انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک مزاحیہ ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہیں سوشل میڈیا پر وائرل بھارتی مذہبی گرو المعروف ’گرو جی‘ کی ممیکری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    ژالے سرحدی اپنے ساتھ بیٹھی لڑکی سے پوچھتی ہیں کہ ’چیونگم کھانے کے بعد کیا کرتی ہو؟‘ اس پر لڑکی جواب دیتی ہے کہ میں چبا کر پھینک دیتی ہوں۔

    اس پر اداکارہ کہتی ہیں کہ ’ایسے ہی یہ دنیا کے لوگ تمہیں بھی چبا کر پھینک دیں گے اگر ایسے چکر میں پڑ جاؤ گی تو‘۔

    انہوں نے ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ’آسان انداز میں دنیا کا سچ‘۔

    اداکارہ سوشل میڈیا اور بالخصوص انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اس طرح کی مزاحیہ ویڈیوز شیئر کر کے اپنے مداحوں کو محظوظ کرتی ہیں۔

    اس سے قبل انہوں نے ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں وہ کہہ رہی تھیں کہ ’ایک ضرور اعلان سنیں۔ اگر آپ سی سی ٹی وی کیمرہ کی تلاش میں ہیں اور آپ کو نہیں مل رہا تو ہمارے رشتے دار لے جائیں۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Zhalay Sarhadi Official (@zhalay)

  • ڈاکوؤں کی دن دیہاڑے جیولری شاپ میں لوٹ مار اور فائرنگ، ویڈیو سامنے آگئی

    ڈاکوؤں کی دن دیہاڑے جیولری شاپ میں لوٹ مار اور فائرنگ، ویڈیو سامنے آگئی

    بھارت کی ریاست راجستھان کے علاقے بھیواڑی میں نقاب پوش ڈاکو جیولری شاپ میں لوٹ مار کے بعد فائرنگ کرتے ہوئے بآسانی فرار ہوگئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ واقعہ جمعے کو پیش آیا، جیولری شاپ کے اندر اور اطراف میں لگے سی سی ٹی وی کی فوٹیجز حاصل کر لیں۔

    سوشل میڈیا پر گردش کرتی دکان کے اندر کی فویج میں دیکھا گیا کہ نقاب پوش ڈاکوؤں کا پانچ رکنی گروہ بندوقوں، لاٹھیوں اور تیز دھار ہتھیاروں کے ساتھ گاڑی سے اتر کر جیولری شاپ میں داخل ہوا۔

    ایک ڈاکو نے شاپ کے باہر کھڑے گارڈ پر لاٹھی سے حملہ کیا اور ان کی رائفل چھین کر اندر گھس آیا۔

    ڈاکوؤں نے دکان کے مالک جئے سونی اور بھائی مدھوسودن سونی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ دنوں شدید زخمی ہوگئے۔

    ایک فوٹیج میں ملزمان کو لوٹ مار اور فائرنگ کے بعد اپنی گاڑی میں فرار ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔

    پولیس کے مطابق جئے سونی، اس کا بھائی مدھوسودن سونی اور گارڈ سوجن سنگھ دکان پر تھے جب پانچ نقاب پوش ملزمان نے دھاوا بولا، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں جئے سونی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

    فوٹیج کی بنیاد پر ملزمان کی تلاش اور شناخت کیلیے پولیس نے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔ پولیس نے بتایا کہ راجستھان اور ہریانہ پولیس مشترکہ چھاپے مار رہی ہے اور ڈاکوؤں کو جلد سے جلد پکڑنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

  • سونم باجوہ اور احسن خان کے درمیان دلچسپ گفتگو کی ویڈیو وائرل

    سونم باجوہ اور احسن خان کے درمیان دلچسپ گفتگو کی ویڈیو وائرل

    بھارت کی پنجابی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ سونم باجوہ اور پاکستانی اسٹار احسن خان کے درمیان دلچسپ گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر سونم باجوہ اور احسن خان کی ویڈیو توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جس میں دونوں سفر کے دوران محو گفتگو ہیں۔

    سونم باجوہ کہتی ہیں ’میں آپ لوگوں کے ساتھ پہلی بار کام کر رہی ہوں لیکن مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں آپ سب کو کئی سالوں سے جانتی ہوں۔‘

    اس پر احسن خان نے پوچھا کہ اس کی کیا وجہ ہے تو سونم باجوہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ پنجابی زبان ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    متعلقہ: سونم باجوہ کا اپنے پاکستانی مداحوں کیلیے پیغام

    بھارتی اداکارہ نے کہا کہ ہم سب پنجابی زبان استعمال کرتے ہیں، اس کے علاوہ ہندی اور اردو میں بھی بات چیت کرتے ہیں۔

    پاکستانی اسٹار نے کہا کہ میں نے پہلی بار سونم کے سامنے پنجابی زبان میں گفتگو کی تھی تو وہ خوش ہوئیں اور کہا کہ ’احسن کی پنجابی کتنی بہترین ہے۔‘

    دونوں فنکار پاکستان کے ایک مشہور برانڈ کیلیے اکٹھے کام کر رہے ہیں۔ دونوں نے خوبصورت لباس کے ساتھ فیشن میگزین اور پاکستانی کلاتھنگ برانڈ کیلیے فوٹو شوٹ کروایا۔