Tag: viral

  • علیزے شاہ کی دلکش تصاویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

    علیزے شاہ کی دلکش تصاویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے نئی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ علیزے شاہ نے فیشن شوٹ کی نئی تصاویر شیئر کیں جس میں وہ مشرقی لباس میں انتہائی خوبصورت لگ رہی ہیں۔

    علیزے نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ایک ایموجی لگایا ہے، انہوں نے چند گھنٹے قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Aliza shah (@alizehshahofficial)

    دوسری جانب اداکارہ نے نے پس منظر میں ایک پنجابی گانے کے ساتھ اسی شوٹ کے دوران پوز دیتے ہوئے ایک مختصر ویڈیو بھی پوسٹ کی۔

    اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر، ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ علیزے شاہ نے حال ہی میں ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘ میں (رومی) کا مرکزی کردار نبھایا تھا۔ وہ ڈرامہ سیریل ’میرا دل میرا دشمن‘ سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

  • رئیلٹی شو سے وائرل ہونے والا شخص گردش حالات کے آگے بے بس

    پاکستان میں چند سال قبل مقبول رئیلٹی شو کے دوران وائرل ہوجانے والا ایک امیدوار ایک بار پھر وائرل ہوگیا، اب کی دفعہ اس کے وائرل ہونے کا سبب اس کے حالات ہیں۔

    چند سال قبل وقار ذکا کے رئیلٹی شو میں عبدالوحید نامی ایک امیدوار نے شرکت کی تھی جس کا انداز بہت مشہور ہوا تھا، عبدالوحید نے اپنی سادگی، ٹیلنٹ اور گفتگو سے دیکھنے والوں کے دل جیت لیے تھے۔

    عبدالوحید اپنی سلیکشن پر نہایت بے یقین تھے اور بار بار دہراتے رہے، میرا سلیکشن ہوگیا؟ مجھے یقین نہیں آرہا۔

    ان کا یہ جملہ اتنا وائرل ہوا کہ سوشل میڈیا صارفین نے اس جملے پر میمز بنانا شروع کردی۔

    چند روز قبل عبدالوحید کی حالیہ تصویر منظر عام پر آئی اور وہ ایک بار پھر وائرل ہوگئے۔ اس سفید بالوں والے باریش شخص کو پہچاننا مشکل ہے لیکن یہ وہی رئیلٹی شو سے مشہور ہونے والے امیدوار ہیں۔

    عبد الحمید نے بتایا کہ وہ پچھلے 11 سال سے پارکنگ کا کام کررہے ہیں، وہ وقت اور تھا جب میں آڈیشن کے لیے گیا لیکن وقت کے ساتھ ساتھ انسان بدلتا ہے اور میں بھی بدل گیا۔

    انہوں نے کہا کہ اس قدر مشہور ہونے کے بعد بھی وہ کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل پر گاڑیوں کی پارکنگ کا کام کرتے ہیں اور صبح سے شام 6 بجے تک محنت کرتے ہیں۔

    عبدالوحید کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد اینکر وقار ذکا نے کہا کہ میں نے ان سے کئی بار رابطہ کیا لیکن انہوں نے کچھ بھی لینے سے انکار کردیا تھا۔

  • لائٹ جاندی اے: سجاد علی کا گنگنا کر پریشانی کا اظہار

    لائٹ جاندی اے: سجاد علی کا گنگنا کر پریشانی کا اظہار

    ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے سب کو پریشان کر رکھا ہے اور فنکار بھی اس پریشانی سے آزاد نہیں، لیکن معروف گلوکار سجاد علی نے اس پریشانی کو بھی گانے کی شکل دے دی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سجاد علی نے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنی ٹیم کے ساتھ اسٹوڈیو میں موجود ہیں۔

    غالباً اس دوران انہیں بجلی کی آنکھ مچولی نے پریشان کر رکھا ہے، تبھی وہ پنجابی میں گانا شروع کرتے ہیں، لائٹ آندی اے، لائٹ جاندی اے۔

    اس کے ساتھ ہی ان کی ٹیم اس پر موسیقی بجانا شروع کردیتی ہے جس کے بعد یہ اچھے خاصے گانے کی شکل اختیار کرجاتا ہے۔

    سجاد علی کی اس ویڈیو پر مداح بہت لطف اندوز ہوئے، کئی لوگوں نے خود کو بھی اسی پریشانی کا شکار قرار دیا جبکہ کچھ نے سجاد علی کے گانے کی تعریف کی۔

  • خاتون نے لڑکی کو خوفناک حادثے سے بچالیا، ویڈیو وائرل

    خاتون نے لڑکی کو خوفناک حادثے سے بچالیا، ویڈیو وائرل

    سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر لوگ دنگ رہ جاتے ہیں۔

    ایسی ہی ایک ویڈیو بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے ضلع دہرادون سے سامنے آئی ہے جس میں خاتون نے لڑکی کو ٹرک کے خوفناک حادثے سے بچالیا۔

    وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹول بوتھ کر ایک گاڑی آکر رکتی ہے اور خاتون کاؤنٹر میں جانے لگتی ہیں اتنے میں ایک تیز رفتار ٹرک آکر ٹول بوتھ سے ٹکرا کر الٹ جاتا ہے۔

    حادثے کے وقت خاتون نے فوری کاؤنٹر کے اندر بیٹھی لڑکی کو بچایا اور اسے پکڑ کر دور لے گئیں۔

    مذکورہ ویڈیو بھارتی ایڈمنسٹریٹو سروس آفیسر اونیش شرن نے شیئر کی جسے اب تک لاکھوں ویوز حاصل ہوچکے ہیں اور صارفین خاتون کے اقدام کو سراہا رہے ہیں۔

    ایک صارف نے لکھا کہ ’بہادر لڑکی۔‘

    ایک اور صارف نے لکھا کہ ’ملک میں ایسی ہی ہمت والے لوگوں کی کمی ہے، جب کوئی حادثہ ہوتا ہے تو لوگ بس دیکھتے ہیں یا پھر ویڈیو بناتے ہیں تاکہ بعد میں وائرل کیا جاسکے اگر اس طرح کسی کی مدد کی جائے تو کتنے لوگوں کی جان بچ سکتی ہے۔‘

  • شادی کے کارڈ پر عمران خان سے محبت کا انوکھا اظہار

    شادی کے کارڈ پر عمران خان سے محبت کا انوکھا اظہار

    اکثر افراد اپنی شادی سے متعلق ہر چیز کو انوکھا اور یادگار بنانا چاہتے ہیں اور شادی کا کارڈ بھی نہایت انوکھا تیار کرواتے ہیں، ایسا ہی ایک کارڈ آج کل سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

    اس کارڈ میں سابق وزیر اعظم عمران خان کا ذکر کیا گیا ہے، عمران خان کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد ان کی مقبولیت میں ویسے بھی بہت اضافہ ہوگیا ہے اور لوگ مختلف طریقوں سے ان سے اپنی محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل دعوت نامے میں دولہا کا نام، پروگرام کے اوقات اور ساتھ ہی کارڈ کے فرنٹ پر سابق وزیر اعظم عمران خان سے متعلق لکھا ہے کہ آپ کی شرکت ہمارے لیے اتنی ہی ضروری ہے جتنا پاکستان کے لیے اگلے پانچ سال عمران خان۔

    اس تصویر کے وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

    کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہوسکتا ہے اب کوئی بھی شادی میں نہ جائے، تو کوئی کہہ رہا ہے کہ شادی میں جانا اب ضروری ہوگیا ہے۔

  • ‘یہ میری خوش قسمتی ہے’ عمرہ ادائیگی کے بعد بابراعظم کی نئی تصویر وائرل

    ‘یہ میری خوش قسمتی ہے’ عمرہ ادائیگی کے بعد بابراعظم کی نئی تصویر وائرل

    عمرہ ادائیگی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جسے صارفین نے بے حد پسند کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں انہوں نے گذشتہ روز عمرہ ادا کیا۔

    بعد ازاں سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر بابراعظم نے لکھا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے پہلے گھر کی دہلیز پر حاضری نصیب ہوئی اور یہ میری خوش قسمتی ہے کہ مسجد الحرام میں اللہ تعالیٰ کا مہمان ٹھہرا۔

    عمرہ ادائیگی کے بعد بابراعظم کی وائرل تصویر کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جارہا ہے اور اب تک اس تصویر کو نوے ہزار سے زائد لائکس مل چکے ہیں جبکہ پانچ ہزار سے زائد ری ٹوئٹ کیا جاچکا ہے۔

    اس سے قبل مدینے میں بابراعظم نے انسٹاگرام پر گنبد خضرا کے روح پرور منظر کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی تھی، تصویر میں بابر کو کسی اونچی جگہ کھڑا دیکھا جاسکتا ہے جبکہ تصویر کے عقب میں مسجد نبوی کا دل موہ لینے والے منظر نے سوشل میڈیا صارفین کو آبدیدہ کردیا تھا۔

  • بی جے پی رہنما نے ’’شاہ رخ‘‘ کیخلاف پھر زہر اگل دیا، ویڈیو وائرل

    بی جے پی رہنما نے ’’شاہ رخ‘‘ کیخلاف پھر زہر اگل دیا، ویڈیو وائرل

    اترپردیش کے وزیراعلیٰ اور بی جے پی رہنما یوگی آدتیہ ناتھ نے مسلم دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے بھارتی اداکار شاہ رخ خان کیخلاف متعصبانہ بیان دیا ہے۔

    بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کی مسلم دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں آئے دن ان کے انتہا پسند رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے ایسے بیانات اور اقدامات سامنے آتے ہیں اور اس مسلم دشمنی کا معروف بھارتی شخصیات بھی شکار ہوتی رہتی ہیں۔

    ان دنوں بھارتی ریاست اترپردیش کے وزیراعلیٰ اور ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کے رہنما یوگی آدتیہ ناتھ کا مسلمان دشمنی سے متعلق ایک بیان ان دنوں بھارتی میڈیا پر زیر بحث ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل بیان میں ہندو انتہا پسند یوگی آدتیہ ناتھ شاہ رخ خان کو تنقید کانشانہ بنارہے ہیں اور ساتھ ہی ہندو کمیونٹی سے ان کی فلموں کا بائیکاٹ کرنے کا کہہ رہے ہیں۔

     

    وزیر اعلیٰ اتر پردیش کا کہنا تھا کہ کچھ اداکار ملک دشمن فلمیں بنا رہے ہیں اور بدقسمتی سے ان میں شاہ رخ خان بھی شامل ہیں جو ماضی میں بھی ایسی حرکتیں کرچکے ہیں۔

    یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ اگر ہندو شاہ رخ خان کی فلموں کا بائیکاٹ کردیں اور انہیں سنیما میں جاکر نہ دیکھیں تو وہ بھی عام مسلمانوں کی طرح سڑکوں پر آجائیں گے۔

    واضح رہے کہ یہ بیان ایسے وقت میں وائرل ہوا جب ہندو انتہا پسند شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’ پٹھان ‘ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کررہے ہیں۔

    پٹھان آئندہ سال 2023 میں ریلیز ہونا ہے اور اس میں شاہ رخ خان کے علاوہ دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

    یوگی آدتیہ ناتھ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر شاہ رخ کے مخالفین اور مداحوں میں بحث چھڑ گئی جس کے بعد بھارتی میڈیا نے واضح کیا کہ سابق وزیراعلیٰ کا یہ بیان 2015 کا ہے۔

  • کیا آپ نے پیانو پر باربی کیو تیار ہوتا دیکھا ہے؟

    کیا آپ نے پیانو پر باربی کیو تیار ہوتا دیکھا ہے؟

    باربی کیو بنانا ایک محنت طلب کام ہوسکتا ہے جس کے لیے کافی وقت درکار ہے، لیکن اگر باربی کیو اس طرح بنے کہ اس کے ساتھ ساتھ موسیقی بھی بجے تو کیسا لگے گا؟

    چین کے ایک شہری ہینڈی گینگ نے باربی کیو کی گرل کو پیانو سے منسلک کردیا، سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گرلنگ یونٹ کو پیانو کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔

    ہینڈی جب پیانو بجاتا ہے تو سیخیں گھومنے لگتی ہیں اور گوشت تیار ہونے لگتا ہے۔

    یہی نہیں بلکہ اس پورے سیٹ اپ کے نیچے پہیے لگے ہوئے ہیں جن پر بیٹھ کر ہینڈی پورے کمرے میں حرکت بھی کر رہا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے اس پر نہایت حیرت کا اظہار کیا اور مختلف تبصرے کیے۔

  • دو چہروں والی انوکھی بلی نے لوگوں کا دل موہ لیا

    دو چہروں والی انوکھی بلی نے لوگوں کا دل موہ لیا

    ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر دو چہروں والی بلی کی ویڈیو وائرل ہوگئی، لوگوں نے اس انوکھی بلی کو دیکھ کر نہایت حیرت اور محبت کا اظہار کیا۔

    سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر اس بلی کی تصاویر و ویڈیوز گردش کر رہی ہیں جنہیں اب تک کروڑوں افراد دیکھ چکے ہیں۔ اس بلی کا نصف چہرہ سیاہ ہے اور نصف بھورا، بلی کی دونوں آنکھیں بھی مختلف رنگوں کی ہیں، ایک سبز اور ایک نیلی ہے۔

    بلی کو دیکھ کر لگتا ہے کہ اس کے چہرے کے بالکل درمیان میں حاشیہ کھنچا ہوا ہے اور چہرہ دو رنگوں میں برابر تقسیم ہے۔ ابتدا میں اس بلی کی تصاویر کو دیکھ کر کہا گیا کہ یہ فوٹو شاپ کی گئی تصاویر ہیں۔

    ماہرین کے مطابق کسی جانور میں اس طرح رنگوں کی تقسیم اس وقت ہوتی ہے جب جسم کے خلیوں میں دو مختلف قسم کے ڈی این اے موجود ہوں۔

    بلی کی آنکھوں کا مختلف رنگ ہیٹرو کیمیا کی وجہ سے ہے، اس عمل میں رنگ دینے والا پگمنٹ میلانین ایک آنکھ میں کم فعال ہوتا ہے جس کی وجہ سے ایک آنکھ نیلی رہ جاتی ہے۔

    ہیٹرو کیمیا کی شکار آنکھوں میں بینائی کا مسئلہ بھی ہوسکتا ہے، لیکن مذکورہ بلی کی دونوں آنکھوں کی بینائی بالکل درست ہے۔

  • معروف اینکر ارضیٰ خان نے جگایا اپنی آواز کا جادو

    معروف اینکر ارضیٰ خان نے جگایا اپنی آواز کا جادو

    اے آر وائی نیوز کی معروف اینکر پرسن ارضیٰ خان کے گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، مداحوں نے ان کی خوبصورت آواز پر نہایت حیرانی کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اینکر پرسن ارضیٰ خان نے پروگرام ہوشیاریاں میں اپنی سریلی آواز کا جادو جگایا، ارضیٰ کی سریلی آواز سن کر حاظرین جھوم اٹھے۔

    اینکر پرسن کے گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی اور لوگوں نے ان کی آواز کی بے حد تعریف کی۔

    یاد رہے کہ اے آر وائی نیوز کی اینکر پرسن ارضیٰ خان سوشل میڈیا پر بھی خاصی متحرک ہیں اور فیس بک اور انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد ہزاروں میں ہے جہاں وہ اپنی زندگی کے مختلف لمحات شیئر کرتی رہتی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Irza khan (@irza.khan)