Tag: Virat

  • کوہلی کے فیصلے پر محمد سراج بول پڑے

    کوہلی کے فیصلے پر محمد سراج بول پڑے

    ویرات کوہلی کے کپتانی سے دستبرداری کے بعد بھارتی فاسٹ بالر محمد سراج نے سابق کپتان کو اپنا سپر ہیرو قرار دیا ہے

    زندگی میں ہر ایک کا کوئی نہ کوئی آئیڈل ہوتا ہے بالخصوص اگر آئیڈیل ہم پیشہ ہو تو اس کا پرستار اس کو مشعل راہ بناکر اپنی زندگی کی راہگزر کو اپنے آئیڈیل کی طرح کامیاب بنانے کی کوشش کرتا ہے۔

    سابق بھارتی کپتان نے جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ سیریز ہارنے کے بعد  جب  سے کپتانی سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے تب سے ہی کرکٹ سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے اپنے تاثرات کا اظہار کررہی ہیں۔

    ان ہی میں ایک نیا اضافہ ہندوستان کے فاسٹ بولر محمد سراج کا ہوا ہے جنہوں نے ویرات کوہلی کو اپنا سوپر ہیرو قرار دیا ہے۔

    جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے اسکواڈ میں شامل محمد سراج نے منگل کے روز اپنے انسٹاگرام پر ایک جذباتی پیغام پوسٹ کیا جس میں انہوں نے ویرات کوہلی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ‘‘آپ میرے سپر ہیرو ہو، میں آپ سے ملنے والی حمایت اور حوصلہ افزائی کے لیے جتنا بھی اظہار تشکر کروں کم ہے، آپ کی اہمیت میرے لیے ہمیشہ بہترین بھائی کی طرح رہے گی، ان تمام سالوں میں مجھ پر یقین کرنے کا شکریہ، آپ ہمیشہ میرے کپتان کنگ کوہلی رہو گے’’۔

    واضح رہے کہ محمد سراج جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے اسکواڈ میں شامل تھے جس میں انہوں نے 3ن شکار بھی کیے اور بھارت یہ میچ 113 رنز سے جیت گیا تھا تاہم جوہانسبرگ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز چوٹ لگنے کے باعث وہ اپنی پوری قوت کے ساتھ بالنگ نہیں کرسکے تھے جب کہ تیسرے میچ وہ اپنی چوٹ کے باعث کھیل نہیں پائے تھے اور بھارت یہ دونوں میچ ہار کر ٹیسٹ سیریز بھی ہار گیا تھا۔

  • بھارتی کپتان کی ڈھٹائی، ناقص کارکردگی کو تجربہ قرار دے دیا

    بھارتی کپتان کی ڈھٹائی، ناقص کارکردگی کو تجربہ قرار دے دیا

    احمدآباد: بھارتی کپتان ویرات کوہلی ان دنوں آؤٹ آف فارم ہیں رہی سہی کسر ان کے حالیہ بیان نے پوری کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ سے قبل میڈیا سے گفتگو میں ویرات کوہلی نے ڈھٹائی کے ساتھ کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں 36 رن پر آل آؤٹ ہونا داغ نہیں بلکہ ایک تجربہ تھا، انہوں نے ناقص کارکردگی کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایک سیشن میں آل آؤٹ ہونے سے پہلے ان کی ٹیم نے پہلے دو دن اچھی کرکٹ کھیلی تھی۔

    ویرات کوہلی نے یہ جواب انگلش کپتان کے بیان پر دیا تھا کہ وہ بھارت کے ایڈیلیڈ میں گلابی گیند سے 36 رن پر آؤٹ ہونے کی صورتحال کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

    میڈیا سے گفتگو میں بھارتی کپتان نے اپنی ناقص کارکردگی کو پس پشت ڈالتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ بھی اپنے گذشتہ پنک بال ٹیسٹ میں 58 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

    ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ نئی گلابی گیند کو کھیلنا زیادہ چیلنج ہے، کیونکہ گلابی گیند انہیں تب تک کھیل میں رکھتی ہے جب تک گیند اچھی اور چمکدار ہوتی ہے، جس سے بلے بازی کرنا آسان ہوتا ہے، لیکن سورج ڈھلنے کے ساتھ گلابی گیند سے بلے بازی کرنا مشکل ہوجاتا ہے، کیونکہ کم روشنی کے باعث آپ گیند پر فوکس نہیں کرپاتے۔

    یہ بھی پڑھیں:  کوہلی کا ڈپریشن میں رہنے کا اعتراف، کس کی مدد سے چھٹکارا پایا؟

    ویرات کوہلی نے ورچوئل پریس کانفرنس میں ایشانت شرما کو بہترین بولر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایشانت شرما کے لیے احمدآباد ٹیسٹ محض ایک اور ٹیسٹ ہے لیکن میرا ماننا ہے کہ کسی بھی فاسٹ بولر کے لیے اس کا 100 واں ٹیسٹ ایک بلے باز کے 150 ویں ٹیسٹ کے برابر ہے، ایشانت بہت محنتی کھلاڑی ہے،ہم رانجی ٹرافی ٹورنامنٹ میں کئی سالوں سے روم میٹ رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ گذشتہ آسٹریلیا کے دورے کے موقع پر ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں کینگروز نے بھارتی سورماؤں کو دوسری اننگز میں محض 36 رنز پر ڈھیر کردیا تھا، ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں بھارت کا یہ کم ترین اسکورتھا، اس سے قبل ٹیسٹ میں بھارت کا کم اسکور 42 رنز تھا۔

  • شادی کی خبریں زیر گردش: انوشکا شرما اہل خانہ کے ساتھ اٹلی روانہ

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کے مابین شادی کی خبریں زیر گردش ہیں اور اسی دوران وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ اٹلی روانہ ہوگئیں۔

    بھارتی میڈیا پر تین روز قبل ویرات کوہلی اور انوشکا کی شادی کے حوالے سے خبریں زیر گردش تھیں کہ دونوں شخصیات نے رواں ماہ ازداواجی بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کر لیا اور اُن کی شادی کی تقریبات رواں ماہ 9، 10 اور 11 دسمبر کو اٹلی میں منعقد کی جائیں گی۔

    بعد ازاں انوشکا شرما کے ترجمان نے شادی کی خبروں کی تردید کردی تھی تاہم گزشتہ روز بالی ووڈ اداکارہ اور اُن کے اہل خانہ اٹلی روانہ ہوگئے جس کے بعد ایک بار پھرشادی کی خبریں گردش کرنے لگیں۔

    میڈیا نمائندگان نے ائیرپورٹ پہنچنے پر شادی سے متعلق سوال کرنے کی کوشش کی تو وہ بغیر کوئی جواب دیے چلی گئیں بعد ازاں اُن کے والدین اور اہل خانہ میں سے بھی کسی نے اس متعلق کوئی جواب نہیں دیا، اس موقع اُن کے پاس زیادہ

    قبل ازیں رواں سال اکتوبر میں بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ ویرات کوہلی نے بی سی سی آئی کو درخواست دی ہے کہ وہ رواں برس دسمبر میں سری لنکا کے خلاف ہونے والی سیریز میں نجی مصروفیات کی وجہ سے دستیاب نہیں ہوں گے۔

    بھارتی کپتان کے ذرائع نے اس بات کا دعویٰ کیا تھا کہ ویرات کوہلی رواں برس دسمبر میں انوشکا شرما سے شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور ممکنہ طور پر وہ رخصت بھی اسی وجہ سے لے رہے ہیں۔

    گزشتہ دنوں بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ویرات کوہلی نے اعتراف کیا تھا کہ اُن کے اور بالی ووڈ اداکارہ کے درمیان محبت کا رشتہ ہے اور وہ انہیں نوشکی کہہ کر مخاطب کرتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: ویرات اور انوشکا کی شادی طے؟

    یاد رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کچھ دن قبل ایک کمرشل میں ایک ساتھ نظر آئے تھے جس میں انہوں نے عروسی ملبوسات زیب تن کیے ہوئے تھے، دونوں شخصیات کے مداحوں نے جوڑے کو بہترین قرار دیتے ہوئے جلد شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

    واضح رہے کہ بھارتی کپتان اور انوشکا شرما کے درمیان 2012 سے گہرے تعلقات ہیں، دونوں شخصیات کے بارے میں یہ تاثر عام ہے کہ یہ ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ویرات اور انوشکا کی شادی طے

    ویرات اور انوشکا کی شادی طے

    ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور بالی ووڈ ادکارہ انوشکا شرما ازدواجی بندھن میں بندھنے جارہے ہیں، کوہلی اور انوشکا کی شادی کی تقریب رواں ماہ اٹلی میں منعقد کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ اور کپتان کے مابین قربتیں کوئی نہیں بات نہیں یہی وجہ ہے کہ دونوں شخصیات اسی وجہ سے میڈیا کی زینت بنی رہتی ہیں۔

    رواں سال اکتوبر میں بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ ویرات کوہلی نے بی سی سی آئی کو درخواست دی ہے کہ وہ رواں برس دسمبر میں سری لنکا کے خلاف ہونے والی سیریز میں نجی مصروفیات کی وجہ سے دستیاب نہیں ہوں گے۔

    بھارتی کپتان کے ذرائع ذرائع نے اس بات کا دعویٰ کیا تھا کہ ویرات کوہلی رواں برس دسمبر میں انوشکا شرما سے شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور ممکنہ طور پر وہ رخصت بھی اسی وجہ سے لے رہے ہیں۔

    بھارتی میڈیا میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق ویرات کوہلی اور انوشکا شرما رواں ماہ ازداواجی بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اُن کی شادی کی تقریبات رواں ماہ 9، 10 اور 11 دسمبر کو اٹلی میں منعقد کی جائیں گی۔

    مزید پڑھیں: ویرات اور انوشکا کی شادی، خبریں زیرگردش

    اس ضمن میں مزید تفصیلات نہیں آسکیں اور نہ ہی دونوں میں سے کسی شخصیت نے اس خبر کی تردید یا تصدیق کی۔

    گزشتہ دنوں بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ویرات کوہلی نے اعتراف کیا تھا کہ اُن کے اور بالی ووڈ اداکارہ کے درمیان محبت کا رشتہ ہے اور وہ انہیں نوشکی کہہ کر مخاطب کرتے ہیں۔

    یاد رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کچھ دن قبل ایک کمرشل میں ایک ساتھ نظر آئے تھے جس میں انہوں نے عروسی ملبوسات زیب تن کیے ہوئے تھے، دونوں شخصیات کے مداحوں نے جوڑے کو بہترین قرار دیتے ہوئے جلد شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

    ویڈیو دیکھیں: ویرات کوہلی کا انوشکا کے ساتھ ڈانس، ویڈیو وائرل

    واضح رہے کہ بھارتی کپتان اور انوشکا شرما کے درمیان 2012 سے گہرے تعلقات ہیں، دونوں شخصیات کے بارے میں یہ تاثر عام ہے کہ یہ ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہیں۔

    بعدازاں انوشکا شرما کے ترجمان کی جانب سے شادی کی خبروں کی تردید کردی گئی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ویرات کوہلی نے محمد عامر کو مشکل ترین باؤلر قرار دے دیا

    ویرات کوہلی نے محمد عامر کو مشکل ترین باؤلر قرار دے دیا

    ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے فاسٹ باؤلر محمد عامر کو دنیا کا مشکل ترین باؤلر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستانی فاسٹ باؤلر کا سامنا کرنے سے خوف زدہ ہوتے ہیں۔

    بھارتی ٹی وی کی جانب سے دیوالی کے موقع پر خصوصی پروگرام ترتیب دیا گیا جس میں ویرات کوہلی اور عامر خان نے شرکت کی اور نجی زندگی کے بارے میں پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات دیے۔

    مشکل ترین باؤلر کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال پر ویرات کوہلی نے کہا کہ محمد عامر دنیا کا واحد باؤلر ہے جس کا سامنا کرتے ہوئے مجھے گھبراہٹ ہوتی ہے کیونکہ وہ مشکل ترین باؤلر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جب عامر باؤلنگ پر ہو تو بیٹنگ بہت احتیاط سے کرنی پڑتی ہے تاہم پاکستانی فاسٹ باؤلر کے پاس وہ خصوصیت موجود ہے کہ وہ آرام سے کسی بھی بلے باز کو آؤٹ کر سکتے ہیں۔

    یاد رہے کہ پابندی کے بعد جب محمد عامر نے گزشتہ سال اگست میں دوبارہ اپنے کریئر کا آغاز کیا تو بھارتی کپتان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’عامر ہمیشہ سے نمایاں باؤلر ہیں انہوں نے اپنی غلطی تسلیم کی اس لیے وہ آج گراؤنڈ میں موجود ہیں‘۔

    انوشکا شرما کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال پر ویرات نے کہا کہ وہ بھارتی اداکارہ کو پسند کرتے ہیں تاہم اُن کی وقت پر نہ آنے کی عادت بھارتی کپتان کے لیے تکلیف کا باعث بھی ہے۔

    پڑھیں: ویرات نے انوشکا کو پیار سے مخاطب کرنے والا نام بتا دیا

    ویرات نے مزید بتایا کہ انوشکا اور میرے تعلقات دوستانہ اور گہرے ہیں اور میں اُسے پیار سے نوشکی کہتا ہوں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ بھارتی اداکارہ کی وجہ سے اُن کی شخصیت میں نکھار پیدا ہوا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • تعلقات جیسے بھی ہوں پاک بھارت ‌کرکٹ میچ ہونا چاہیے، کوہلی

    تعلقات جیسے بھی ہوں پاک بھارت ‌کرکٹ میچ ہونا چاہیے، کوہلی

    نئی دہلی: بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ ہمیشہ دلچسپ ہوتاہے، دونوں ممالک کے تعلقات چاہیے جیسے بھی ہوں اس کا تعلق میچ سے نہیں، کرکٹ کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔

    صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا کہ پاک بھارت میچ دوسرے میچوں سے مختلف نہیں مگر یہ دلچسپ ضرور ہوتا ہے، چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم سے سامنا ہوا تو روایتی مقابلہ کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں صفِ اول کی ٹیمیں شرکت کرتی ہیں، بھارت کے لیے ٹائٹل کا دفاع چیلنج ہوگا کیونکہ ہم اس بار ٹرافی ہر صورت جیت کر لانا چاہتے ہیں۔

    ویرات کوہلی نے مزید کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کا معیار ورلڈکپ سے زیاد ہے اس لیے بھارتی ٹیم اس ٹائٹل کا بھرپور دفاع کرے گی جس کے لیے جوان بالکل تیار ہیں۔

    اس موقع پر صحافی نے ویرات کوہلی سے سوال پوچھا کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان اور بھارت کو میچ کھیلنا چاہیے؟ جس پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سیخ پا ہوگئے اور انہوں نے صحافی کو جھاڑ پلادی۔

    ویرات کوہلی نے صحافی سے جوابی سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ کیا پاک بھارت میچ کو سیاست میں لایا جائے اور دونوں ٹیمیں آمنا سامنا نہ کریں۔