Tag: virat kholi

  • ورلڈ کپ سیمی فائنل میں ہار کا ذمہ دار ٹھرانے پر دکھ ہوا، کوہلی

    ورلڈ کپ سیمی فائنل میں ہار کا ذمہ دار ٹھرانے پر دکھ ہوا، کوہلی

    نئی دہلی :  بھارتی بیٹسمین ویرات کوہلی نے خاموشی توڑ دی، انکا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے شکست کا ذمہ دار ٹھرانے پر انہیں دکھ ہوا۔

    بھارتی ٹیم کے نائب کپتان ویرات کوہلی کو تنقید بری لگ گئی، کوہلی نے آسٹریلیا سے شکست پر تنقید کا جواب دے دیا، انھوں نے کہا کہ عوام کا رویہ مایوس کن تھا۔ وہ ہر میچ میں پرفارم کرتے آئے، ایک میچ میں نہ چلنے تو ایسا ردعمل افسوس ناک ہے۔

    کوہلی نے کہا کہ ایسے رویوں سے کھلاڑی مایوس ہوجاتے ہیں، بے جا تنقید سے دکھ پہنچتا ہے اور بے حد تکلیف ہوتی ہے۔

    یاد رہے کہ ورلڈ کپ کےسیمی فائنل میں آسٹریلیا سے شکست کے بعد ویرات کوہلی اور ان کی گرل فرینڈ بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

  • آسٹریلیا سے شکست: بھارتی کپتان دھونی کے گھرکی سیکیورٹی سخت

    آسٹریلیا سے شکست: بھارتی کپتان دھونی کے گھرکی سیکیورٹی سخت

    ممبئی: آسٹریلیا سے سیمی فائنل میں شکست کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے گھر سیکورٹی سخت کردی گئی، بھارتی ٹیم کی شکست پر شائقین کرکٹ نے ٹی وی توڑ دیئے۔

    بھارتی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر کیا ہوئی، کھلاڑیوں اور انکے اہلخانہ کی حفاظت کیلئے سیکورٹی ادارے سرجوڑ کر بیٹھ گئے،خون کے آنسو رونے والے بھارتی شائقین کا ردعمل بھارت کے مختلف شہروں میں سامنے آنا شروع ہوگیا ہے۔

     شائقین غصے کا اظہار ٹی وی توڑ کر اور کھلاڑیوں کے پوسٹر پھاڑ کر رہے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کسی ناخوشگوار واقعے کے پیش نظر رانچی میں کپتان دھونی کے گھر پر سیکورٹی سخت کردی گئی اور انتظامات اسپیشل فورس کے سپرد کردیئے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مہندرا سنگھ دھونی کے گھر پر پتھراﺅ کیا جا چکا ہے جبکہ یووراج سنگھ ، سارو گنگولی بھی بھارتی شائقین کے عتاب کا شکار رہ چکے ہیں۔

  • ورلڈکپ: دفاعی چیمپئن بھارت ورلڈ کپ سے باہر، آسٹریلیا کی فائنل میں رسائی

    ورلڈکپ: دفاعی چیمپئن بھارت ورلڈ کپ سے باہر، آسٹریلیا کی فائنل میں رسائی

    سڈنی: آسٹریلیا نے دفاعی چیمپئن بھارت کو گھرکا راستہ دکھادیا، سیمی فائنل میں کینگروز نے بھارت کے ارمان ٹھنڈے کردیئے۔

    دفاعی چیمپیئن بھارت شکست کے بعد سابق چیمپیئن بن گیا، ایک ہار نے سب کچھ بدل دیا، سات فتوحات بے معنی ہوگئیں، ورلڈ کپ ہاتھوں سے نکل گیا، ایک شکست نے مداحوں کو خون کے آنسو رلا دیا۔

    سڈنی میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس آسٹریلیا نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پندرہ رنز پر ڈیوڈ وارنر پویلین لوٹ گئے،جس کے بعد اسٹیون اسمتھ اور ایرون فنچ وکٹ پر جم گئے، دونوں بیٹسمینوں نے بھارتی بولرز کی جم کر پٹائی کی۔

    دوسری وکٹ کے لئے ایک سو بیاسی رنز کی شراکت نے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی، آسٹریلیا نے سات وکٹوں پر تین سو اٹھائیس رنز بنائے،اسمتھ نے بھارتی بولرز کی جم کر پٹائی کی اور سنچری بنائی ،فنچ نے بھی خوب ہاتھ صاف کیا اور اکیاسی رنز جڑدیئے امیش یادو نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    جواب میں بھارتی اوپنرز نے عمدہ آغاز فراہم کیا لیکن وہ اسے برقرار نہ رکھ سکے، شیکھر دھون کے آؤٹ ہوتے ہی بھارتی بیٹنگ لائن کا شیرازہ بکھر گیا، کوہلی، شرما اور رائنا بھی کچھ نہ کرسکے، کپتان دھونی کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی آسٹریلوی بولرز کا جم کر مقابلہ نہ کرسکا اور وہ 65 گیندوں پر 65 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔

    آسٹریلیا کی جانب سے جیمز فالکنر نے 3 جب کہ مچل اسٹارک اور مچل جانسن نے 2،2 وکٹیں حاصل کی، ایک وکٹ جوش ہیزل ووڈ کے حصے میں آئی، بھارت کی پوری ٹیم دو سو تینتیس رنز پر ڈھیر ہوگئی اور ورلڈ کپ میں بھارت کا سفر ختم ہوگیا۔

     ورلڈ کپ سیمی فائنل میں ناقابل شکست بھارت کو بل آخر شکست ہو ہی گئی،آسٹریلوی ٹیم کی خوشی کا ٹھکانا نہیں تھا،ہر وکٹ پر ایسے خوشی منا رہے تھے جیسے ورلڈ کپ جیت لیا ہو، کینگروز کی خوشیاں بھارتی شائقین کو ایک آنکھ نہیں با رہی تھی،چہرے ایسے مرجھائے ہوئے جیسے دنوں سے کھایا پایا نہ ہو۔

  • ویرات کو انوشکا کی نظر کھا گئی، پہلے کیچ گرایا پھر وکٹ بھی گنوائی

    ویرات کو انوشکا کی نظر کھا گئی، پہلے کیچ گرایا پھر وکٹ بھی گنوائی

    سڈنی : ویرات کو انوشکا کی نظر کھا گئی، اہم میچ میں پہلے کیچ گرایا پھر اپنی وکٹ بھی گنوائی، بھارت نے اسی لئے تو گرل فرینڈ پر پابندی لگائی ہے۔

    انوشکا نے قانون توڑا پھوڑا اور سیمی فائنل میں پہنچ گئی، انوشکا شرما سات سمندر پار اپنے دوست کا کھیل دیکھنے جا پہنچی، میچ میں انوشکا کی آمد کی خبر نے ویرات بے چین کردیا اور میدان میں آتے ہی نظریں انوشکا کو ڈھونڈتی رہیں۔

    پہلے تو ویرات انوشکا کے خیالوں میں کیچ مس کرگئے اور پھر آنکھیں ملتے رہ گئے اور پھر ویرات کو انوشکا کی نظر کھا گئی، پچ پر آتے ہی ایک رن پر پویلین کی واپسی ہوئی۔