Tag: Virat Kohli suffers injury

  • بھارتی ٹیم کو دھچکا : ویرات کوہلی انجری کا شکار ہوگئے

    بھارتی ٹیم کو دھچکا : ویرات کوہلی انجری کا شکار ہوگئے

    دبئی : بھارتی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ سے قبل نیٹ پریکٹس کے دوران انجری کا شکار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے معروف بلے باز ویرات کوہلی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے قبل آئی سی سی اکیڈمی میں نیٹ پریکٹس کے دوران زخمی ہوگئے۔

    نیٹ پریکٹس کے دوران ویرات کوہلی کے گھٹنے کے قریب زور دار گیند لگ گئی جس کی وجہ سے ان کو فوری طور پر ٹریننگ چھوڑنا پڑی، فزیو تھراپسٹ نے اسٹار بیٹر کے گھٹنے کے قریب اسپرے کیا اور پٹی باندھی۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق کوہلی کو اگرچہ معمولی تکلیف محسوس ہوئی لیکن وہ گراؤنڈ میں ہی موجود رہے اور ٹیم کے بقیہ پریکٹس سیشن کو دیکھتے رہے۔

    اس حوالے سے بھارتی کوچنگ اسٹاف نے تصدیق کی ہے کہ چوٹ زیادہ سنگین نہیں ہے اور ویرات کوہلی فائنل میچ کے لیے مکمل فٹ ہوں گے۔

    بھارت اور نیوزی لینڈ کا فائنل

    اتوار 9 مارچ کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، جو ویرات کوہلی اور روہت شرما کے لیے ممکنہ طور پر آخری بڑا ون ڈے ایونٹ ہو سکتا ہے۔

    36سالہ ویرات کوہلی اور 37 سالہ کپتان روہت شرما نے اس ٹورنامنٹ میں ایسے وقت شرکت کی جب ان کے ریٹائرمنٹ سے متعلق قیاس آرائیاں عروج پر ہیں۔

    دونوں بھارتی کھلاڑی 15 سال سے زائد عرصے تک بھارتی ٹیم کے اہم ستون رہے ہیں، وہ گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق یہ چیمپئنز ٹرافی شاید ان کا آخری ون ڈے ٹورنامنٹ ہو کیونکہ اگلا 50 اوورز کا ورلڈ کپ 2027 میں کھیلا جائے گا۔

  • چیمپئنز ٹرافی سے قبل بھارت کیلئے بری خبر، کوہلی بھی انجری کا شکار

    چیمپئنز ٹرافی سے قبل بھارت کیلئے بری خبر، کوہلی بھی انجری کا شکار

    پاکستان میں شروع ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل بھارتی کرکٹ شائقین کے لئے ایک بری خبر سامنے آگئی، بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی بھی مبینہ طور پر انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کیلئے تیار ویرات کوہلی گردن کی تکلیف میں مبتلا ہیں، جس کے باعث رنجی ٹرافی کے ابتدائی میچز میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔

    بھارت کے اسٹار بلے باز کو یہ انجری ایک ایسے وقت پر ہوئی ہے جب 23 جنوری کو رنجی ٹرافی شروع ہونے والی ہے اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آغاز میں بھی صرف ایک ماہ رہ گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے ایک ذائع نے انکشاف کیا ہے کہ کوہلی کو گردن میں کھچاؤ پڑنے کی وجہ سے شدید درد ہوا اس کے لئے انہوں نے انجیکشن بھی لگوایا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق کوہلی نے 23 جنوری کو رنجی ٹرافی میں سوراشٹرا کے خلاف دہلی ٹیم کی نمائندگی کرنی ہے تاہم ایونٹ میں ان کی دستیابی کے حوالے سے ابھی تصدیق نہیں کی گئی۔

    واضح رہے کہ کوہلی بارڈر گواسکر ٹرافی کے دوران بیٹ کے ساتھ تو کوئی خاص کارکردگی نہ دکھا سکے مگر اپنی حرکتوں کے سبب مسلسل شہ سرخیو میں رہے، یہ سلسلہ سیریز کے آخری دن تک جاری رہا، کوہلی نے 2018 کے بدنام زمانہ سینڈ پیپر گیٹ واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی جیبوں کو ڈرامائی انداز میں چیک بھی کیا تھا۔

    کئی سابق آسٹریلوی کھلاڑی کوہلی کے رویے سے خوش نظر نہیں آئے، بشمول کوہلی کا یہ انداز اور نوجوان سیم کونسٹاس کے ڈیبیو پر کوہلی کا ان سے ٹکرانا نہ صرف آسٹریلینز بلکہ بھارتیوں کو بھی ایک آنکھ نہ بھایا تھا۔

    آسٹریلیا کے وائٹ بال کے سابق کپتان اور کوہلی کے RCB کے ساتھی ایرون فنچ نے سیریز کے بعد ان کے رویے کے حوالے سے کہا کہ یہ کوہلی کے مایوسی کی سطح تھی۔

    میں نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ وہ تنازعات اور تصادم کی تلاش میں رہتے ہیں، انھوں نے اس ٹور میں اپنی بہترین کرکٹ نہیں کھیلی۔

    سابق آسٹریلوی بلے باز سائمن کیٹچ نے بھی کوہلی کی حرکتوں سے متعلق کہا کہ میرے خیال میں آپ کو یہ سوال کرنا ہوگا کہ وہ اس دورے میں کس قسم کی اپروچ کے حامل تھے۔

    ’’بھائی میرا راستہ مت روکو‘‘، ویرات کوہلی نے کس سے کہا؟ ویڈیو وائرل

    سائمن کیٹچ نے کہا کہ انھوں نے میلبرن میں نوجوان کرکٹر کو ٹکر ماری اور پھر سڈنی میں سینڈ پیپر کے حوالے سے جیبوں کے ساتھ ایک ناگوار حرکت کی۔