Tag: Virat Kohli

  • ویرات کوہلی سب سے زیادہ ڈبل سنچریاں بنانےوالےکپتان بن گئے

    ویرات کوہلی سب سے زیادہ ڈبل سنچریاں بنانےوالےکپتان بن گئے

    نئی دہلی : بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی 6 ڈبل سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے ٹیسٹ کپتان بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف تیسرے میچ میں اپنی چٹھی ڈبل سنچری بناکر ویرات کوہلی نے بطور کپتان سب سے زیادہ ڈبل سنچریاں بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

    ویرات کوہلی نے سری لنکا کے خلاف اپنی چھٹی ڈبل سنچری بناکر ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان برائن لارا کا ریکارڈ توڑ دیا۔

    بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم سری لنکا کے خلاف 243 رنز بنائے جو ان کے ٹیسٹ کیریئر کا بہترین اسکور ہے۔

    خیال رہے کہ ویرات کوہلی نے 6 ڈبل سنچریاں 18 ماہ میں اسکور کیں اور سری لنکا کے خلاف انہوں نے ایک ہی سیریز میں 2 ڈبل سنچریاں بنائیں۔

    یاد رہے کہ بھارتی کپتان سے قبل برائن لارا کے پاس بطور کپتان سب سے زیادہ سنچریاں اسکور کرنے کا اعزاز تھا۔ انہوں نے 5 ڈبل سنچریاں اسکور کی تھیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • شعیب اختر خطرناک ترین باؤلر تھے‘ ویرات کوہلی

    شعیب اختر خطرناک ترین باؤلر تھے‘ ویرات کوہلی

    ممبئی : بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر شعیب اختر کو خطرناک ترین باؤلر قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے انٹرویو کے دوران پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کو خطرناک باؤلر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ باؤلنگ کر رہے ہوتےتو میں دوسرے اینڈ پر رہنا پسند کرتا۔

    ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ میں نے شعیب اخترر کا کبھی سامنا نہیں کیا لیکن ان کے کیریئر کے آخری لمحات میں انہیں باؤلنگ کرتے دیکھا اور اس وقت بھی وہ بہت خطرناک تھے جس کے بعد میں نے محسوس کیا کہ وہ جب عروج پر ہوں گے تو کس قدر خطرناک ہوں گے۔


    ویرات کوہلی نے محمد عامر کو مشکل ترین باؤلر قرار دے دیا


    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد عرفان کو بھی خطرناک باؤلر قرار دیا اور کہا کہ ورلڈ کپ میں میچ سے قبل ہمیں بیٹنگ کوچ نے ایک فٹ کے اسٹول پرکھڑے ہوکر باؤلنگ پریکٹس کرائی تھی۔

    ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ ایک ٹی ٹوئنٹی میچ میں انہوں نے فاسٹ باؤلر محمد عرفان کا سامنا کیا تھا لیکن وہ ان کی باؤلنگ کھیلنے میں ناکام رہے تھے۔

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے ورلڈ کپ 2011 کی جیت کو اپنی زندگی کا سب سے یادگار واقعہ قرار دیا اور کہا کہ 2013 کی چیمپئنز ٹرافی بھی اور لارڈز میں ٹیسٹ میچ جیتنا بھی ہمیشہ یاد رہے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

  • ون ڈے رینکنگ: حسن علی اور ویرات کوہلی کی حکمرانی برقرار

    ون ڈے رینکنگ: حسن علی اور ویرات کوہلی کی حکمرانی برقرار

    دبئی : آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ حسن علی کی بولرز رینکنگ میں اور بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کی حکمرانی تاحال برقرار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کی تازہ رینکنگ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کے اختتام پر جاری کردی۔

    آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ میں پاکستانی بولر حسن علی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، حسن علی نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے چودہ شکار کئے تھے۔


    مزید پڑھیں: ون ڈے رینکنگ: حسن علی دنیا کے بہترین بولربن گئے


    بیٹسمین رینکنگ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلئیرز سے پہلی پوزیشن چھین لی۔ کوہلی نے نیوزی لینڈ کے خلاف دو سنچریاں اسکور کیں۔


    مزید پڑھیں: ون ڈے رینکنگ، جنوبی افریقہ اول، پاکستان کا چھٹا نمبر


    اس کے علاوہ قومی ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین بابر اعظم دو درجے ترقی کے ساتھ رینکنگ میں چوتھے نمبر پر براجمان ہیں، آل راؤنڈرز رینکنگ میں محمد حفیظ کی حکمرانی اب بھی قائم ہے۔

  • ویرات کوہلی اور میرا کوئی موازانہ نہیں، بابر اعظم

    ویرات کوہلی اور میرا کوئی موازانہ نہیں، بابر اعظم

    کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی اور میرا کوئی موازنہ نہیں پاکستان کا بابر اعظم کہلوانا پسند کروں گا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی ایک تجربہ کار کھلاڑی ہیں جبکہ میں نے اپنا کیریئر ابھی شروع کیا ہے میرا اور ویرات کوہلی کا کوئی موازنہ نہیں ہے۔

    مداح نے بابر اعظم سے سوال کیا کہ انہیں ایکشن فلمیں پسند ہیں یا رومانوی؟ جس پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ایکشن فلمیں زیادہ شوق سے دیکھتے ہیں۔

    بابر اعظم سے کھانے کے بارے میں پوچھا گیا کہ بریانی اور پیزا میں سے کیا زیادہ پسند ہیں جس پر بابر نے کہا کہ دونوں ہی نہیں۔

    بہت کم لوگ ہی جانتے ہوں گے کہ بابر اعظم کو ٹیم میں ان کے نام بابر اعظم سے نہیں بلکہ ‘‘بوب سے’’ کہہ کر پکارا جاتا ہے۔ جب بابر سے پوچھا گیا کہ مداح آپ کو اسی نام سے پکار سکتے ہیں جس پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہاں پکار سکتے ہیں۔

    مڈل آرڈر بلے باز سے جب یہ پوچھا گیا کہ انہوں نے اب تک اپنے ون ڈے کیریئر میں کتنے رنز بنارکھے ہیں؟ جس پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ 1455 رنز بنائے ہیں۔

    آخر میں بابر اعظم نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور دعاؤں کی درخواست کی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے لیے کوہلی کا دستخط شدہ بلے کا عطیہ

    شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے لیے کوہلی کا دستخط شدہ بلے کا عطیہ

    لندن: بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے معروف پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی فاؤنڈیشن کے لیے اپنا دستخط شدہ بلا بطور عطیہ دیا ہے۔

    کوہلی نے یہ بلا صوبہ سندھ کے صحرائے تھر میں شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی جانب سے بنائے جانے والے اسپتال کے لیے عطیہ کیا ہے۔

    بیٹ کو بہت جلد نیو کاسل میں شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے چیریٹی ڈنر میں نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا اور اس سے حاصل ہونے والی رقم اسپتال کی تعمیر میں استعمال ہوگی۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے کوہلی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ آپ جیسے لوگوں ہی کی وجہ سے بہتری کی امید ابھی باقی ہے۔

    جواباً ویراٹ کوہلی نے بھی اپنے ٹوئٹ میں شاہد آفریدی اور ان کی سماجی خدمات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    گزشتہ روز لندن میں اسپتال کی فنڈ ریزنگ کے لیے منعقد ہونے والی تقریب میں پاکستانی کھلاڑیوں محمد عامر اور عماد وسیم نے بھی شرکت کی جنہوں نے اسپتال کے لیے خطیر رقم عطیہ کی۔

    فاؤنڈیشن کے صدر اور سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے اعلان کیا کہ اسپتال کا ایک وارڈ ان دونوں کھلاڑیوں کے نام سے منسوب کیا جائے گا تاہم عماد وسیم نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے عطیے کی شہرت نہیں چاہتے۔ ان کا مقصد صرف ایک اچھے کام کے لیے اپنا حصہ ڈالنا ہے۔

    تقریب میں ویرات کوہلی کی وہ شرٹ بھی 5 لاکھ روپے میں نیلام ہوئی جو انہوں نے کچھ عرصہ قبل دستخط کر کے شاہد آفریدی کو بھجوائی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کوہلی نے مقبولیت میں سلمان خان کو پیچھے چھوڑ دیا

    کوہلی نے مقبولیت میں سلمان خان کو پیچھے چھوڑ دیا

    نئی دہلی: چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان سے عبرت ناک شکست کے باوجود بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی اور اس حوالے سے انہوں نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر ویرات کوہلی کے فالوورز کی تعداد 3 کروڑ سے زائد ہوچکی ہے اور بھارت میں اب صرف وزیر اعظم نریندر مودی ہی کے فالوورز کی تعداد ان سے زیادہ یعنی 4 کروڑ ہے۔

    فیس بک پر پسندیدگی کی اس دوڑ میں کوہلی نے معروف بالی ووڈ فنکاروں جیسے سلمان خان، دپیکا پڈوکون، پریانکا چوپڑا اور معروف کرکٹر سچن ٹنڈولکر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    فیس بک پر کوہلی کا آفیشل صفحہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا صفحہ بھی بن چکا ہے اور اس فہرست میں کوہلی معروف فٹ بالرز کرسچیانو رونالڈو اور لیونل میسی کی صف میں کھڑے ہیں۔

    رواں ماہ کوہلی فوربز کی سب سے زیادہ کمانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں بھی جگہ بنا چکے ہیں اور اس ضمن میں وہ واحد بھارتی کھلاڑی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان کی کارکردگی سے بہت متاثر ہوا ہوں‘ ویرات کوہلی

    پاکستان کی کارکردگی سے بہت متاثر ہوا ہوں‘ ویرات کوہلی

    برمنگھم: بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا کہناہےکہ چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کی کارکردگی میں یکسر تبدیلی نے انہیں بھی بہت متاثر کیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق بنگلہ دیش کے خلاف چیمپیئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں جیت کے بعد ایبسٹن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ویرات کوہلی نےکہاکہ پاکستان کی کارکردگی سے بہت متاثر ہوا ہوں۔

    بھارتی کپتان کا کہناتھاکہ پاکستان ٹیم کو اس بات کا سہرا جاتا ہے کہ انہوں نے چیزوں کو یکسر بدل کر رکھ دیا۔ ان ٹیموں کو شکست دی جو ان کے مقابلے میں بہت مضبوط نظر آ رہی تھیں۔

    ویرات کوہلی نے کہا کہ پاکستان جس طرح بحیثیت ٹیم گراؤنڈ میں کارکردگی دکھا رہا ہے اس سے ان میں ایک یقین نظر آ رہا ہے لیکن ہم اس بارے میں زیادہ نہیں سوچیں گے اور وہی کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔


    چیمپیئنز ٹرافی: بنگلہ دیش کو شکست، بھارت فائنل میں پہنچ گیا


    انہوں نے کہا کہ میں فائنل میچ کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دینا چاہتا لیکن ہم اس میچ کو ہرگز آسان نہیں لیں گے اور میچ کےلیے بھرپور تیاری کے ساتھ اتریں گے۔

    واضح رہےکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایونٹ کا فائنل اتوار کو اوول میں کھیلا جائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • بھارتی کپتان ویرات کوہلی کھیلوں کے ڈونلڈ ٹرمپ قرار

    بھارتی کپتان ویرات کوہلی کھیلوں کے ڈونلڈ ٹرمپ قرار

    میلبرن : آسٹریلیا کے میڈیا نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو کھیلوں کا ڈونلڈ ٹرمپ قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلور ٹیسٹ میں لگی آگ نہیں بجھی، آسٹریلوی میڈیا نے پھر چنگاری کو ہوا دے دی، بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو کھیلوں کا ڈونلڈ ٹرمپ قرار دے دیا۔

    k1

    آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میڈیا کو ٹارگٹ کرتے رہتے ہیں، کوہلی بھی ان کے نقش قدم پر چل رہے ہیں، رانچھی ٹیسٹ میں بھی کوہلی کھلاڑیوں کی نقل اتارتے دکھائی دیئے، بولے یہ فن تھا، میڈیا اسے متنازع بنارہا ہے۔

    آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایک کپتان کیسے کھیل کا مذاق اڑا سکتا ہے، آئی سی سی نے کوئی ایکشن نہیں لیا جو حیران کن ہے۔

    اخبار نے لکھا ہے کہ اس سے قبل بھارتی کپتان نے اسمتھ اور آسٹریلیا کے کھلاڑیوں پر چیٹنگ کا الزام لگا کر بیان بازی کا سلسلہ شروع کیا اور میچ کے بعد پریس کانفرنس میں معذرت کرنے یا ثبوت دینے سے بھی انکار کیا تھا۔

    k3

    امیتابھ بچن کا کوہلی کو ٹرمپ کی طرح فاتح ماننے پر آسٹریلوی میڈیا کا شکریہ

    دوسری جانب بالی ووڈ شہنشاہ امیتابھ بچن بھی لڑائی میں کود پڑے، انہوں نے کوہلی کو ٹرمپ کی طرح فاتح ماننے پر آسٹریلوی میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔

    خیال رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے مابین کھیلی جا نیوالی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور آسٹریلوی کپتان کے درمیان تنازع اس وقت سامنے آیا جب ویرات کوہلی نے کینگروز ٹیم پر الزام لگایا تھا کہ سمتھ نے ریویو لینے کیلئے ڈریسنگ روم سے رجوع کیا تھا جس پر ویرات کوہلی ناراض ہوگئے اور کہا کہ یہ اقدام کرکٹ کے اصولوں کے منافی ہے اور وہ اسے چیٹنگ قراردیتے ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارت اور آسڑیلیا کے درمیان 4 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے، آسٹریلیا نے سیریز کا پہلا میچ اپنے نام کیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں بھارت نے کامیابی حاصل کی تھی۔