Tag: Virat Kohli

  • ’میں کبھی کسی سے لڑائی نہیں کرتا‘ ویرات کوہلی

    ’میں کبھی کسی سے لڑائی نہیں کرتا‘ ویرات کوہلی

    نئی دہلی : بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اور بیٹنگ لیجنڈ ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ ’’میں کبھی کسی سے لڑائی وڑائی نہیں کرتا‘‘۔

    یہ بات انہوں نے ایک انٹرویو میں کہی، جس کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں ہنستے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فزیکل (جسمانی طور پر) تو کوئی چانس ہی نہیں ہے، کوئی مجھے مار کے نکل جائے گا۔

    اس موقع پر پروگرام کے میزبان نے ان کی توجہ اس بات پر دلائی کہ حاضرین میں موجود کوئی بھی اس بات پر یقین نہیں کرے گا کیونکہ گراؤنڈ میں آپ کا جارحانہ رویہ اور باڈی لینگویج اس بات کی نفی کرتی ہے۔

    اس بات کے جواب میں انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ منہ سے کچھ بھی کہلوا لو، میں زبانی طور پر تو بحث و مباحثہ تو کرسکتا ہوں لیکن کبھی ہاتھا پائی میں ملوث نہیں ہوسکتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ زبانی طور پر تو میں گراؤنڈ میں کہہ ڈالتا ہوں کیونکہ مجھے معلوم ہے کہ کوئی کھلاڑی بھی گراؤنڈ کے اندر لڑائی نہیں کرسکتا اور اگر کرے گا بھی تو امپائر فوری مداخلت کریں گے۔

    تصویر بذریعہ: بی سی سی آئی/ ویڈیو اسکرین گریب

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ہونے والے ویرات کوہلی کے مشہور جھگڑے کی بات کی جائے تو گوتم گمبھیر کے ساتھ تلخ کلامی کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔ جب راہول ڈریوڈ کی جگہ گوتم گمبھیر بھارت کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا۔

    اس کے علاوہ بھی کوہلی اور گمبھیر کے درمیان ایک سے زیادہ بار مختلف حوالوں سے تلخیاں ہوئیں، حال ہی میں سال 2023 کے آئی پی ایل سیزن کے دوران آر سی بی اور لکھنؤ سُپر جیانٹس کے درمیان میچ کے موقع پر غصے میں بھرے کوہلی کا سامنا گمبھیر سے ہوا اور اسی دوران تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

    تاہم اب دونوں کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ اب وہ ان اختلافات سے آگے بڑھ گئے ہیں، دونوں شخصیات سری لنکا سے جاری ون ڈے کے موقع پر ڈریسنگ روم میں شکوے شکایتیں دور کرکے دوبارہ مل گئی ہیں۔

  • ویرات کوہلی کی انسٹاگرام پوسٹ نے ریکارڈ قائم کر دیا

    ویرات کوہلی کی انسٹاگرام پوسٹ نے ریکارڈ قائم کر دیا

    بھارت کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ویرات کوہلی کی انسٹاگرام پوسٹ نے ریکارڈ قائم کردیا۔

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کھلاڑی ویرات کوہلی کی میدان سے باہر سوشل میڈیا پر بھی حکمرانی جاری ہے، ٹرافی جیتنے کے بعد کھلاڑی کی انسٹاگرام پوسٹ نے اہم ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

    بھارت نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں جنوبی افریقا کو شکست دے کر دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کرنے کے بعد ویرات کوہلی نے انسٹاگرام پر  ٹیم کی ورلڈکپ ٹرافی کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Virat Kohli (@virat.kohli)

    اس پوسٹ میں ویرات کوہلی نے لکھا تھا کہ ’اس سے بہتر دن کا خواب  نہیں دیکھا جا سکتا، خدا عظیم ہے اور میں شکر گزاری میں سر جھکاتا ہوں، ہم نے آخر کار کر دکھایا‘۔

    ویرات کوہلی کی اس انسٹا پوسٹ کو فینز کی جانب سے کافی پسند کیا گیا اور اسے اب تک 2 کروڑ سے زائد لائکس مل چکے ہیں۔

    انڈین میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی پہلے بھارتی ہیں جن کی انسٹاگرام پوسٹ کو 2 کروڑ سے زائد لائکس ملے ہیں، اس سے قبل سب سے زیادہ لائکس حاصل کرنے والی بھارتی انسٹاگرام پوسٹ بالی وڈ اداکارہ کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کی شادی کے اعلان  کی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Virat Kohli (@virat.kohli)

    بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی انسٹاگرام پوسٹ پر 2 کروڑ سے زائد لائکس حاصل کرنے والے پہلے ایشین اور دنیا کے پانچویں ایتھلیٹ بھی بن گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ ویرات کوہلی انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والی بھارتی شخصیت ہیں جن کی فالوورز کی تعداد 270 ملین ہیں۔

  • ویرات کوہلی ممبئی کی تقریب کے فوراً بعد لندن روانہ

    ویرات کوہلی ممبئی کی تقریب کے فوراً بعد لندن روانہ

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کھلاڑی ویرات کوہلی ممبئی کی تقریب کے فوراً بعد انوشکا شرما اور بچوں سے ملنے لندن روانہ ہوگئے۔

    انسٹاگرام پر ایک پاپرازی نے ممبئی ائیرپورٹ پر ویرات کوہلی کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں کھلاڑی کو سفید ٹی شرٹ، کریم پینٹ اور زیتون کی سبز جیکٹ میں گاڑی سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ویرات کوہلی لندن جا رہے ہیں، جہاں وہ اپنی اداکارہ بیوی انوشکا شرما اور بچوں سے ملاقات کریں گے۔

    یاد رہے کہ اس ورلڈ کپ کے دوران انوشکا شرما ویرات کوہلی کے ساتھ نہیں تھی کیوں کہ فروری میں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

    ورلڈ کپ جیتنے کے بعد بھارتی ٹیم سمندری طوفان کی وجہ سے وہاں پھنس گئی تھی جہاں نے ویرات کوہلی کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں ویرات ممکنہ طور پر انوشکا کو ویڈیو کال پر سمندری طوفان دکھا رہے ہوتے ہیں۔

  • کوہلی کے بعد روہت شرما نے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    کوہلی کے بعد روہت شرما نے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    اپنی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فاتح بنانے کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما نے بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنشینلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2024 کا ٹائٹل جیتنے کے بعد بھارتی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

    اب بھارتی کپتان روہت شرما نے بھی ٹی20کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، بارباڈوس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024کی ٹرافی اپنے نام کرنے کے بعد بھارتی کپتان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنا فیصلہ سنایا۔

    یاد رہے کہ بھارت نے سال2007 میں ایم ایس دھونی کی قیادت میں پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی اٹھائی اور اب روہت شرما نے دوسری بار بھارت کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا عالمی چیمپئن بنایا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    پہلے ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور پھر پریس کانفرنس میں روہت شرما نے بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیئشنلز سے ریٹائر منٹ کا اعلان کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس فارمیٹ کو ورلڈ کپ جیتنے کے بعد خیر باد کہنے سے اچھا کوئی موقع نہیں تھا، میں ون ڈے اور ٹیسٹ کھیلتا رہوں گا۔

    روہت شرما نے کہا کہ پوری ورلڈ کپ ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، گزشتہ3سے 4سال ہمارے لیے مشکل رہے، بھارتی ٹیم پورے ایونٹ میں ناقابل شکست رہی۔

    واضح رہے کہ بھارت نے جنوبی افریقہ کو 7 رنز سے شکست دے کر دوسری مرتبہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

    مزید پڑھیں : ویرات کوہلی کا ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    بارباڈوس میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت کی جانب سے دیے گئے 177 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بناسکی۔ ویرات کوہلی کو 76 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا۔

  • ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اب تک ناکام کیوں؟

    ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اب تک ناکام کیوں؟

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹر ویرات کوہلی کی کارکردگی پر سوالات اٹھ گئے۔

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی اس مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کوئی قابل ذکر کارکردگی دکھانے میں اب تک ناکام رہے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق حالیہ آئی پی ایل کے میچز میں ویرات کوہلی نے 700 سے زائد رنز بنائے تھے تاہم کچھ ہی دن بعد ورلڈ کپ میں ان کا بلّا اب تک کوئی بڑا اسکور نہیں کرسکا ہے۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی اسپیشل ٹرانس میشن میں سابق کرکٹر باسط علی کامران اکمل اور تجزیہ نگار شاہد ہاشمی نے خصوصی گفتگو کی۔

    باسط علی کا کہنا تھا کہ اس وقت بھارتی ٹیم کو دو پریشانیاں ہیں جس کی وجہ روہیت شرما اور ویرات کوہلی کے کم رنز ہیں، اگر ان پر قابو پالیا جائے تو بھارتی ٹیم کو آگے جانے کیلیے آسانی ہوجائے گی۔

    کامران اکمل نے کہا کہ بھارتی ٹیم کا اوپننگ والا فارمولا چل نہیں رہا انہیں چاہیے کہ جیسوال کو لے کر آئیں اور ویرات کوہلی اپنی پہلی والی پوزیشن پر واپس آئیں تو بہتر ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر بھارت کی ٹیم اچھی ہے لیکن ابھی بھی ویرات کوہلی اور روہیت شرما کو واپس فارم میں آنا بہت ضروری ہے۔

    پروگرام کے میزبان نجیب الحسنین کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کے ٹاپ فائیو بلے بازوں کی اگر بات کی جائے تو ویرات کوہلی اس میں بھی نظر نہیں آرہے، مذکورہ فہرست میں رشپ پنتھ 116 رنز کے ساتھ سب سے نمایاں اور پہلے نمبر پر ہیں۔

    اس کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں بالترتیب سوریا کمار یادیو 112، روہیت شرما 77، شوم ڈوبے 44 اور ہاردک پانڈیا 39 رنز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارتی ٹیم امریکا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اب تک کھیلے گئے اپنے تینوں میچز جیت چکی ہے تاہم ان میچز میں ویرات کوہلی کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے۔

    ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف 4 جبکہ آئرلینڈ کے خلاف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ امریکا کے خلاف میچ میں وہ پہلی گیند پر آؤٹ ہوئے تھے۔

  • سوربھ نیتراولکر نے ویرات کوہلی کو آؤٹ کرکے ریکارڈ بنا دیا

    سوربھ نیتراولکر نے ویرات کوہلی کو آؤٹ کرکے ریکارڈ بنا دیا

    امریکی ٹیم کے بھارتی نژاد فاسٹ بولر سوربھ نیتراولکر نے ویرات کوہلی کو آؤٹ کرکے ریکارڈ بنا دیا۔

    نیویارک کے ناساؤ کاؤنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں امریکی فاسٹ بولر سوربھ نیتراولکر نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو گولڈن ڈک پر آؤٹ کرکے نیا ریکارڈ بنا دیا۔

    نیتراوالکر وہ واحد فاسٹ بولر ہیں جنہوں نے ویرات کوہلی کو گولڈن ڈک پر آؤٹ کیا ہے۔

    کوہلی نے ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی 28 اننگز میں 1146 رنز بنارکھے ہیں، ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ ویرات کوہلی 4 اننگز میں سنگل ڈیجٹ اسکور پر آؤٹ ہوئے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    رواں سال کے آغاز میں ویرات کوہلی افغانستان کے خلاف تین اننگز میں 4، 1 اور صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔

     واضح رہے کہ امریکا نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنائے اور بھارت کو جیت کے لیے 111رنز کا ہدف دیا ہے۔

    نتیش کمار 27 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، اسٹیون ٹیلر نے 24 رنز بنائے، کورے اینڈرسن 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ نے کیریئر بیسٹ بولنگ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں، پانڈیا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

  • ویرات کوہلی کی جان کو خطرہ

    ویرات کوہلی کی جان کو خطرہ

    احمد آباد میں بھارتی اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہوگیا جس کے بعد سیکیورٹی کے پیش نظر ناک آوٹ میچ سے قبل پریکٹس سیشن کو منسوخ کردیا گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق احمد آباد میں بھارتی اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کی سیکیورٹی کو خطرہ ہے جس کے بعد رائل چیلنجرز بنگلور نے ناک آوٹ میچ سے قبل پریکٹس سیشن منسوخ کردیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق آج گجرات پولیس نے احمد آباد سے چار لوگوں کو دہشت گردانہ سرگرمیوں کے شبہ میں گرفتار کیا ہے، جس کے بعد سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے ٹیم نے پریس کانفرنس بھی منسوخ کردی گئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس آفیسر وجے سنگھا کہتے ہیں پریکٹس سیشن اور پریس کانفرنس کو منسوخ کرنے کی بنیادی وجہ ویرات کی سیکورٹی تھی، ویرات ہمارا قومی اثاثہ ہیں۔

    بھارتی پولیس آفیسر وجے سنگھا نے کہا کہ ویرات کوہلی کی سیکیورٹی ہماری اولین ترجیح ہے، اس لیے ہم کسی طرح کا خطرہ مول نہیں لینا چاہتے۔

    واضح رہے  کہ آئی پی ایل میں آج بنگلور اور راجھستان کے درمیان پہلا ایلیمنٹر احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

  • ویرات کوہلی کے دورہ پاکستان پر شاہد آفریدی کا ردعمل

    ویرات کوہلی کے دورہ پاکستان پر شاہد آفریدی کا ردعمل

    کراچی : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی ہے۔

     کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ ان سے مجھے ایسی ہی بات کی امید تھی۔ ویرات کو ویلکم کرتا ہوں چاہے وہ پی ایس ایل میں آئے یا بھارتی ٹیم کے ساتھ آئے۔

    انہوں نے کہا کہ صائم کافی ٹیلنڈ پلیئر ہے امید ہے وہ پرفارم کرے گا، پاکستان کو ایسے ہی پلیئر کی ضرورت ہے جو آغاز میں چھ اوور اچھا کھیلے۔

    Afridi

    ایک سوال کے جواب میں سابق کپتان نے کہا کہ امریکہ کی وکٹیں بلے بازوں کے لیے سازگار ہوں گی، پاکستان کو ورلڈ کپ فائنل لازمی کھیلنا چاہیے۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ شاہین سے کرکٹ پر کم بات کرتا ہوں، وہ کافی ذہین ہے اس کو کہا ہے کرکٹ پر فوکس رکھے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیپ بال کا اچھا ٹورنامنٹ ہورہا ہے، تیمور مرزا اچھا کھلاڑی ہے۔

  • کوہلی کو کپتانی نہ دینے پر ہربھجن سنگھ بھڑک اُٹھے

    کوہلی کو کپتانی نہ دینے پر ہربھجن سنگھ بھڑک اُٹھے

    بھارت کے سابق آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے آئی پی ایل میں دوبارہ آر سی بی کی قیادت کرنے کے لیے سابق کپتان ویرات کوہلی کی بھرپور حمایت کی۔

    سابق آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے سوال کیا کہ ویرات کوہلی کو کپتان کے طور پر واپس کیوں نہیں لایا جاتا؟ جبکہ وہ اپنی پوری فارم میں ہیں۔

    واضح رہے کہ ویرات کوہلی اس سیزن میں پہلے ہی 661 رنز بنا چکے ہیں اور آر سی بی کے لیے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

    ہربھجن سنگھ نے کہا کہ ویرات کوہلی ایک بڑے لیڈر ہیں، وہ جانتے ہیں کہ انہیں کس قسم کی کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے۔ اب وہ زیادہ جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی کو آگے بڑھتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہوں۔

    پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان تیسرا فیصلہ کن میچ آج ہوگا

    دھونی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ دھونی کی اپنی ٹیم کے لئے کیا اہمیت ہے، وہ اس وقت ڈیلیور کرتا ہے جب ٹیم کو اس کی ضرورت ہوتی ہے۔

  • ’ویرات کوہلی بہت دباؤ میں ہیں‘

    ’ویرات کوہلی بہت دباؤ میں ہیں‘

    آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ نے کہا ہے کہ آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کے بلے بازوں کی ناکامی کی وجہ سے ویرات کوہلی ’بہت دباؤ‘ میں ہیں۔

    بھارت کے ایک اسپورٹس شو میں گفتگو کرتے ہوئے آسٹویلوی کپتان نے کہا کہ آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم اچھ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں دکھا رہی جس کی وجہ سے ویرات کوہلی پریشر میں ہیں، میں چاہتا ہوں آر سی بی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔

    کوہلی نے اس آئی پی ایل سیزن میں آر سی بی کیلئے اکیلے جدوجہد کی ہے، انہوں نے 4 میچوں میں 203 رنز بنائے جس میں دو نصف سنچری شامل ہے، اس کے علاوہ اس ٹیم میں بیٹر دنیش کارتک نے 4 میچوں میں 109 رنز بنائے، جبکہ گلین میکسویل، کپتان فاف ڈو پلیسس اور کیمرون گرین جیسے بلے باز ناکام رہے ہیں۔

    اسمتھ نے کہاکہ ’ کوہلی کو پوائنٹ ٹیبل میں آگے بڑھنے کے لیے دوسرے اہم بلے بازوں کی ضرورت ہے اور اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو ان کی ٹیم آگے جاسکی ہے۔

     آسٹریلوی کپتان نے کہاکہ ’مجھے شک ہے کہ وہ خود پر اضافی دباؤ ڈال رہے ہیں، کچھ دوسرے ٹاپ آرڈر اور مڈل آرڈر (بیٹسمین) کو ویرات کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔

    اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ صرف ویرات کوہلی ہر میچ میں رن نہیں بنائیں گے آر سی بی کے دیگر بلے بازوں کو متحد ہو کر آگے بڑھنا ہوگا، ویرات کی ٹیم نے آئی پی ایل میں بہت اچھی شروعات کی ہے لیکن ابھی اسے کچھ تعاون کی ضرورت ہے۔

    اسٹیو اسمتھ نے مزید کہا کہ ویرات کوہلی ایک ناقابل یقین کھلاڑی ہیں، وہ واقعی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور شاید دنیا کے زیادہ تر لوگوں سے بہتر، وہ کھیل کے حالات اور صورتحال کا جائزہ لیتا ہے اور اسی کے مطابق کھیلتے ہیں۔