Tag: Virat Kohli

  • کیا ویرات کوہلی اس بار T20 ورلڈ کپ نہیں کھیل رہے؟

    کیا ویرات کوہلی اس بار T20 ورلڈ کپ نہیں کھیل رہے؟

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے مختلف خبریں گردش کررہی ہیں، جس کے باعث اُن کی ایونٹ میں شرکت کے حوالے سے سوالات کھڑے ہوگئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے میگا ایونٹ میں ویرات کوہلی کی شرکت کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا صاف جواب نہیں دیا اور وہ بات کو گول مول کرگئے۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ کا کہنا ہے کہ جب کھلاڑیوں کو ذاتی وجوہات کی بنا پر چھٹیوں کی ضرورت ہوتی ہے تو ان کا ساتھ دینا ضروری ہے۔

    ویرات کوہلی کا ذکر کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے کہا کہ اگر کوئی 15 سال میں ذاتی وجوہات پر چھٹی مانگ رہا ہے تو یہ اس کا رائٹ بنتا ہے۔

    جے شاہ نے مزید کہا کہ ویرات کوہلی اس قسم کے کھلاڑی نہیں ہیں کہ وہ بغیر کسی وجہ کے چھٹی مانگیں، ہمیں اپنے کھلاڑیوں پر مکمل بھروسہ کرنا چاہئے۔

    شاہد کپور نے ویرات کوہلی کی نقل اتارلی، ویڈیو وائرل

    واضح رہے کہ عالمی شہرت یافتہ کرکٹر سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے انگلینڈ کے خلاف جاری 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے چھٹیاں مانگ کر نہ کھیلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

  • کیا ویرات کوہلی سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوں گے؟

    کیا ویرات کوہلی سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوں گے؟

    گزشتہ روز بھارت کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے اپنے کیرئیر کی 49 ویں سنچری اسکور کرکے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ برابر کردیا۔

    ویرات کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے 289 ویں ون ڈے انٹرنیشنل میں 49 ویں سنچری اسکور کرتے ہوئے ٹنڈولکر کا ریکارڈ برابر کیا ہے تاہم اب یہ سوال سامنے آیا ہے کہ ویرات اس ورلڈ کپ یا اگلے میچ میں ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوں گے ؟۔

    نجی ٹی وی چینل کے اسپورٹس شو میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ کوہلی سچن کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں، سچن کا اپنا لیول ہے، لیکن کوہلی کی سنچری میچ وینگ ہوتی ہے۔

    سری لنکن کپتان نے کوہلی کو 49 ویں سنچری پر مبارکباد دینے سے انکار کردیا!

    سابق آل راؤنڈر عبد الرزاق نے کہا کہ جو کلاس سچن ٹنڈولکر کی تھی ویرات کوہلی اُسکے قریب بھی نہیں آسکتا، ہر دور کا بڑا کھلاڑی آتا ہے، پچھلے دور کا بڑا کھلاڑی سچن تھے اب کے ویرات کوہلی ہے۔

    عبد الرزاق نے کہا کہ دونوں کو موازنہ نہیں کیا جاسکتا، سچن ایک ورلڈ کلاس پلئیر ہے اور ویرات انکی کلاس کے قریب تک بھی نہیں پہنچ سکتا ہے، کیوں کہ وہ ورلڈ کلاس بولرز کو بہت خوبصورتی سے کھیلتے ہیں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ویرات کوہلی ڈبل سنچری بھی کر لیں تو بھارت والی نظر میں سچن ہمیشہ ایک عظیم کھلاڑی ہی رہیں گے، یہاں تک کہ ویرات کی نظر میں بھی سچن، سچن ہی رہیں گے، کوئی بھی ریکارڈ ٹوٹ جانے سے سچن کی کلاس کو کبھی کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

  • انوشکا شرما نے ویرات کوہلی کو شکست دے دی

    انوشکا شرما نے ویرات کوہلی کو شکست دے دی

    بنگلورو: بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے ایک بیڈمنٹن میچ میں اپنے شوہر ویرات کوہلی کو شکست سے دوچار کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلورو میں ایک برانڈ کی تشہیر کے لیے انوشکا اور کوہلی ایک دفتر پہنچے تو وہاں انھوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ بیڈمنٹن کھیلا، دونوں میاں بیوی نے آپس میں بھی ایک میچ کھیل کر مداحوں کو حیران کر دیا۔

    اس تقریب کی کئی تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ رپورٹس کے مطابق انوشکا اور ویرات کو کچھ تصاویر میں ہاؤسنگ سوسائٹی کے رہائشیوں کے ساتھ بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے دیکھا گیا۔

    اس موقع پر انوشکا نے شارٹس کے ساتھ سیاہ ٹی شرٹ پہنی تھی جب کہ کرکٹر ویرات کوہلی نے سیاہ ٹریک پینٹ کے ساتھ سفید اور نیلی دھاری والی ٹی شرٹ پہن رکھی تھی۔ انوشکا کھیلتے ہوئے بہت پُر جوش نظر آئیں۔

    انوشکا اور ویرات کوہلی نے مداحوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں، اس موقع کی ایک اور ویڈیو بھی انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہے، جس میں انوشکا شرما کو ’فلپ دا کپ‘ گیم میں پرجوش دیکھا جا سکتا ہے۔

  • ویڈیو: روہت شرما نے سری لنکن کپتان کو آؤٹ ہونے پر بھی واپس بلا لیا

    بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے سری لنکن کھلاڑی دشن شناکا کی سنچری بنانے میں مدد کردی۔

    پہلے ایک روزہ میچ میں بھارت نے سری لنکا کو باآسانی 67 رنز سے شکست دے دی، ویرات کوہلی کو شاندار 113 رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 373 رنز بنائے، روہت شرما 83 اور شبھمن گل 70 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

    سری لنکا کی جانب سے کسن رجیتھا نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    مہمان ٹیم 374 رنز کے تعاقب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 306 رنز بناسکی، کپتان دسن شناکا کی 108 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز بھی سری لنکا کو شکست سے نہ بچاسکی۔ بھارت کے تیز ترین بولر عُمران ملک نے 8 اوورز میں 7 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    آخری اوور میں دسن شناکا جب 98 رنز پر پہنچے تو محمد شامی نے انہیں نان اسٹرائیکر اینڈ پر رن آؤٹ کردیا لیکن روہت شرما نے اپیل واپس لے کر انہیں سنچری بنانے کا موقع فراہم کیا۔

    سری لنکن کپتان نے 88 گیندوں پر 108 رنز کی دلکش اننگز کھیلی لیکن ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرواسکے، شناکا نے اننگز میں 12 چوکے اور تین چھکے لگائے۔

    بھارت پہلے ون ڈے میچ میں کامیابی کے ساتھ ہی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہوگئی ہے، واضح رہے کہ بھارت نے ٹی 20 سیریز 2-1 سے اپنے نام کی تھی۔

  • ویرات کوہلی آؤٹ ہوتے ہی آپے سے باہر، ویڈیو وائرل

    میرپور: بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی حریف ٹیم کے کھلاڑی سے الجھ پڑے۔

    میرپور ٹیسٹ میں بنگلہ دیش نے اپنی اننگز میں 227 اور 231 نز بنائے جبکہ بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 314 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تاہم دوسری اننگز میں بھارت کے چار 4 کھلاڑی 45 رنز پویلین لوٹ گئے، مہمان ٹیم کو ٹیسٹ جیتنے کے لیے مزید 100 رنز درکار ہیں ان کی 6 وکٹیں باقی ہیں۔

    ویرات کوہلی کو جب ایک رن پر مہدی حسن میراز نے مومن الحق کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا تو وہ برداشت نہ کرسکے اور بنگلہ دیشی کھلاڑیوں سے الجھ گئے۔

    دوسری اننگ میں بھارت کے اوپنر شبھمن گل 7 رنز پر مہدی حسن کا نشانہ بنے، چتیشور پجارا کو بھی مہدی حسن میرا نے 6 رنز پر پویلین روانہ کیا۔

    کے ایل راہول صرف 2 رنز بنا کر شکیب الحسن کو وکٹ دے بیٹھے۔

    اکشڑ پٹیل 26 اور جے دیو 3 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن میراز نے تین وکٹیں حاصل کی جبکہ شکیب الحسن نے ایک وکٹ حاصل کی جبکہ شکیب نے پہلی اننگز میں چار بیٹرز کو پویلین روانہ کیا تھا، تیج اسلام نے بھی چار وکٹیں حاصل کیں۔

  • پاکستانی مداح کا ویرات کوہلی سے محبت کا منفرد انداز، تصویر وائرل

    پاکستانی مداح کا ویرات کوہلی سے محبت کا منفرد انداز، تصویر وائرل

    بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کا شمار دنیا کے بہترین بیٹر میں ہوتا ہے ان کے مداح ناصرف بھارت بلکہ پاکستان میں موجود ہیں۔

    آسٹریلیا میں جاری آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں ویرات کوہلی کی شاندار بیٹنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے، ویرات نے پاکستان کے خلاف 82 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا جبکہ نیدرلینڈز کے خلاف بھی کوہلی نے نصف سنچری اسکور کی تھی۔

    ویرات کے ایک پاکستانی مداح نعیم جن کا تعلق بلوچستان سے ہے انہوں نے ویرات کوہلی سے اپنی محبت کا اظہار انوکھے انداز میں کرتے ہوئے ریت پر ان کی تصویر بنادی۔

    وائرل تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مداح کی جانب سے گڈانی کے ساحل پر ویرات کوہلی کا دیوہیکل مجسمہ بنا کر ان سے محبت کا اظہار کیا گیا ہے۔

    ویرات کوہلی کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے مداح کے خوبصورت آرٹ کی تعریف کی جارہی ہے۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: کوہلی کی رقص کی ویڈیو وائرل

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: کوہلی کی رقص کی ویڈیو وائرل

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی پریکٹس سیشن کے دوران رقص کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیا میں موجود بھارتی کھلاڑی کی پریکٹس سیشن کے دوران کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ویرات کوہلی ڈانس موو کرتے نظر آ رہے ہیں۔

    وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں کوہلی کے ساتھ کےایل راہول، بھونیشور کمار اور ارشدیپ سنگھ کو بھی اس لمحے سے محظوظ ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ ویرات کوہلی کی اس ویڈیو کو شیئر کر رہے ہیں اور اس پر دل چسپ تبصرہ بھی کر رہے ہیں۔

    گزشتہ برس بھی انہیں ’مائی نیم از لکھن‘ پر ڈانس کرتے دیکھا گیا، اس سے قبل 2016 کے ورلڈ کپ میں ویرات کو فلم ’دل دھڑکنے دو‘ کے گانے ’گلاں گوریاں‘ پر رقص کرتے دیکھا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دے دی ہے۔

  • کوہلی نے پاکستانی مداح کی خواہش پوری کر کے سب کا دل جیت لیا

    کوہلی نے پاکستانی مداح کی خواہش پوری کر کے سب کا دل جیت لیا

    دبئی: بھارتی کھلاڑی ویراٹ کوہلی نے پاکستانی مداح کی خواہش پر اس کے ساتھ سیلفی بنوا کر ایک بار پھر سب کا دل جیت لیا، مداح لاہور سے صرف کوہلی کو دیکھنے کے لیے آیا تھا۔

    ایشیا کپ 2022 کے لیے متحدہ عرب امارات میں موجود کرکٹ ٹیمز آج کل پریکٹس میں مصروف ہیں، بھارتی کرکٹ ٹیم بھی دبئی کی کرکٹ اکیڈمی میں پریکٹس کر رہی ہے۔

    پریکٹس سے واپسی پر ایک مداح بھارتی کھلاڑی کوہلی کے قریب آنے کی کوشش کرنے لگا، ایسے میں سیکیورٹی اہلکار نے آگے بڑھ کر اسے روک لیا۔

    نوجوان نے چلا کر کوہلی کو آواز دی اور بتایا کہ وہ لاہور سے آیا ہے اور کوہلی کے ساتھ صرف ایک سیلفی چاہتا ہے۔

    کوہلی پہلے تو بس کی جانب چلتے رہے لیکن کچھ دیر بعد پلٹ کر واپس آئے اور مداح کی خواہش پر اس کے ساتھ سیلفی بنوائی۔

    اس سے قبل کوہلی اور پاکستانی کپتان بابر اعظم کی ملاقات کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

  • آئی سی سی رینکنگ: کوہلی کے لئے ڈراؤنا خواب بن گئی

    آئی سی سی رینکنگ: کوہلی کے لئے ڈراؤنا خواب بن گئی

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے آؤٹ آف فارم بھارتی بلے باز ویرات کوہلی پر بجلی گرادی۔

    بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی کا ستارہ ان دنوں گردش میں ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ کوہلی گذشتہ دو سال کے درمیان کرکٹ کے کسی بھی فارمیٹ میں سینچری اسکور نہ کرسکے ہیں۔

    چند روز قبل ہی بھارتی لیگ بھی اختتام پزیر ہوئی یہاں بھی ویرات کوہلی اپنی فارم حاصل کرنے میں ناکام رہے یہی وجہ ہے کہ وہ عالمی رینکنگ میں مسلسل تنزلی کی جانب گامزن ہے، آج ہی آئی سی سی کی تازہ ترین ون ڈے رینکنگ جاری کی گئی جس نے تو سابق بھارتی کپتان پر جیسے بجلی گرادی۔

    آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کے مطابق پاکستانی بیٹر امام الحق نے ویرات کوہلی سے دوسری پوزیشن چھین کر انہیں نمبر تین پر دھکیل دیا ہے جبکہ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی پہلی پوزیشن پر بادشاہت برقرار ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: ون ڈے رینکنگ: بابراعظم اور امام الحق نے تاریخ بناڈالی

    کھیلوں کی معروف ویب سائٹ کرک ٹریکر کے مطابق سابق انڈین کپتان ویرات کوہلی کم وبیش سات سال بعد نمبر تین کی پوزیشن پر گئے اس سے قبل سال دو ہزار پندرہ میں وہ اس پوزیشن پر موجود تھے۔

    سال دو ہزار سترہ سے لیکر 2020 تک ویرات کوہلی کی کارکردگی شاندار رہی اور وہ مسلسل نمبر ون پوزیشن پر قابض رہے، سال 2021 میں ان کی کارکردگی اچھی نہ رہی جس کے باعث وہ دوسری پوزیشن پر چلے گئے۔

    یہ بات بھی ذہن نشین رہے کہ ویرات کوہلی ان دنوں آرام کی غرض کے نتیجے میں بھارتی ٹیم میں شامل نہیں ہیں ان کے ساتھ تجربہ کار بیٹر روہت شرما بھی ٹیم کا حصہ نہیں ہے۔

  • ویرات کوہلی کیوں کارکردگی نہیں دکھاپارہے؟ رکی پونٹنگ کا اہم انکشاف

    ویرات کوہلی کیوں کارکردگی نہیں دکھاپارہے؟ رکی پونٹنگ کا اہم انکشاف

    دبئی: آسٹریلیا کے عظیم کپتان رکی پونٹنگ نے ویرات کوہلی کی ناقص کارکردگی کی وجوہات بیان کردی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ریویو میں گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی لیجنڈ رکی پونٹنگ نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے کوہلی کی فارم میں کمی کی مختلف وجوہات بتائی،مگر میرا تجربہ کہتا ہے کہ کوہلی جسمانی یا ذہنی طور پر تھکا ہوا نہیں ہے، وہ اپنا کھیل بہتر کرنے کی تلاش میں ہے مگر اسے یہ احساس کرنا ہوگا کہ اس میں ابھی بہت کرکٹ باقی ہے۔

    پونٹنگ کا خیال ہے کہ کوہلی جسمانی طور پر اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن ان کا دماغ اس سے متفق نہیں ہے، اس طرح کی صورتحال سے ہر کرکٹر گزرتا ہے مگر میں کوہلی کی جلد فارم میں واپسی کے بارے میں پراعتماد ہوں۔

    یہ بھی پڑھیں: ’بمرا کے بغیر بھارت کی بولنگ ‘بغیر دانتوں‘ جیسی قرار

    ویرات کوہلی طویل عرصے سے آؤٹ آف فارم ہیں، انہیں کھیل کے کسی بھی فارمیٹ میں سینچری بنائے دو سال کاعرصہ بیت چکا ہے، حال ہی میں ختم ہونے والی بھارتی لیگ میں بھی وہ اپنی فارم بحال کرنے میں ناکام رہے اور 16 میچوں میں صرف 341 رنز اسکور کرسکے۔

    واضح رہے کہ بی سی سی آئی نے روہت شرما اور ویرات کوہلی کو جنوبی افریقا کے خلاف ٹی 20 ہوم سیریز باہر کررکھا ہے، بورڈ کا موقف ہے کہ دونوں بیٹرز اپنی فارم بحال کرنے کے لئے مستقل مزاجی سے محنت کررہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل ٹیم میں کم بیک کرینگے۔