Tag: Virat Kohli

  • ویرات کوہلی اور  بھارتی بورڈ کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے

    ویرات کوہلی اور بھارتی بورڈ کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے

    نئی دہلی: ون ڈے سیریز میں بھارتی ٹیم کی قیادت کرنے والے روہت شرما انجری کے باعث جنوبی افریقا کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے ہیں، تاہم اسکواڈ میں ہونے کے باوجود ویرات کوہلی کو کپتانی نہ سونپی گئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے بھارت کے اٹھارہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، انجری کا شکار ہونے والے بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما صحت یاب نہ ہوسکے اور پروٹیز کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔

    بی سی سی آئی کی جانب سے کئے گئے اعلان کے مطابق روہت شرما کی جگہ لوکیش راہول کو ون ڈے ٹیم کا کپتان منتخب کیا گیا ہے جبکہ نائب کپتانی کے فرائض جسپریت بُمراہ کرینگے۔

    حیران کن بات یہ ہے کہ ون ڈے اسکواڈ میں موجود سابق بھارتی کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کو کپتانی نہیں سونپی گئی، جس سے تقویت ملتی ہے کہ ویرات کوہلی اور بورڈ کے درمیان کچھ اچھا نہیں ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی کو کپتانی سے ہٹانے کی وجہ سامنے آگئی

    واضح رہے کہ ان دنوں بی سی سی آئی کے صدر سارو گنگولی اور ویرات کوہلی کے درمیان تناؤ کی خبریں بھارتی میڈیا میں زدعام ہیں، خود بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی ایک پریس کانفرنس میں اس کا برملا اظہار کرچکے ہیں کہ بورڈ کی جانب سے مجھے کپتانی سے ہٹانے پر اعتماد میں نہیں لیا گیا اور صرف ڈیڑھ گھنٹے پہلے اطلاع دی گئی۔

    بی سی سی آئی صدر سارو گنگولی کا کہنا ہے کہ خود ویرات کوہلی خود ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے دستبردار ہوئے ہیں۔

    بھارت جنوبی افریقہ ون ڈے سیریز19 جنوری سےکھیلی جائے گی، لوکیش راہول ٹیم کی قیادت کریں گے، اسکواڈ میں راہول، دھون، گائیکواڈ،ویرات کوہلی،چاہل، ریشبھ پنٹ، سوریاکمار، شریاس، وینکاٹیش، ایشان،ایشون، سندر، بمراہ،ب ھوونیشور،چاہار،کرشنا،شاردل ٹھاکر اور سراج شامل ہیں۔

  • کیا انوشکا کو ویرات کوہلی سے کوئی شکایت ہے؟

    کیا انوشکا کو ویرات کوہلی سے کوئی شکایت ہے؟

    کیا انوشکا کو ویرات کوہلی سے کوئی شکایت ہے؟ شاید نہیں لیکن انسٹاگرام کی ایک پوسٹ پر بالی ووڈ اداکارہ نے اپنے شوہر کو پیار بھرے طنز کا نشانہ بنا دیا ہے۔

    انوشکا شرما کا محبت بھرے طنز اور شکایت سے بھرپور جواب سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، دراصل بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں انھوں نے بیوی کی تعریف کی۔

    گزشتہ روز ویرات کوہلی نے اہلیہ انوشکا شرما کے ہمراہ ایک تصویر انسٹا گرام پر اپلوڈ کی، جس میں وہ دونوں دریا کنارے پتھروں پر بیٹھے ہیں، اور فرحت بخش ماحول سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

    اس تصویر کے کیپشن میں ویرات کوہلی نے انوشکا شرما کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’جب تم میرے پہلو میں ہو تو، ہر جگہ میں خود کو گھر پر ہی محسوس کرتا ہوں۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Virat Kohli (@virat.kohli)

    انوشکا کو شاید لگا کہ ویرات نے لوز گیند کر دی ہے، اس لیے انھوں نے شارٹ مارنے کا موقع نہیں گنوایا، اور جواب دیا ’جو بہت اچھا ہے کیوں کہ آپ مشکل ہی سے گھر پر ہوتے ہیں ۔‘

    ویرات نے اس پر مسکرانے پر اکتفا کیا، تاہم سوشل میڈیا صارفین انوشکا کے جواب کا خوب لطف لے رہے ہیں۔

  • ہیلو انڈیا!! برائے مہربانی پرسکون رہیں، بشریٰ انصاری

    ہیلو انڈیا!! برائے مہربانی پرسکون رہیں، بشریٰ انصاری

    کراچی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی میں سورماؤں کی شکست کے بعد بھارتی شائقین کو پیغام دیا ہے۔

    بشریٰ انصاری نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی ایک تصویر شیئر کی۔ اس تصویر کو شئیر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ہیلو انڈیا ،براہ مہربانی پرسکون رہیں اور ویرات کوہلی پر دباؤ نہ ڈالیں یہ صرف ایک گیم ہے کوئی جنگ نہیں۔

    انہوں نے لکھا کرکٹرز بھی انسان ہوتے ہیں کوئی روبوٹ نہیں ،لہٰذا مہربانی کرکے انہیں اپنے ملک میں فراخدلی کے ساتھ خوش آمدید کہیں اور ان کا خیر مقدم کریں۔

    خیال رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی نہ دکھانے پر ورلڈ کپ کے ایونٹ سے باہر ہوگئی جس کے بعد مشتعل بھارتی شائقین اپنی ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

    واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں نامراد بھارتی ٹیم وطن واپس پہنچ چکی ہے۔ کولمبو سے روانگی کے وقت بھارتی کپتان سمیت دیگر کھلاڑیوں نے واپسی کی راہ لی تو تمام نے میڈیا سے بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے بڑے آرام سے اپنی گاڑی کی طرف ہو لئے۔

  • ویرات کوہلی کی اسٹیڈیم میں رقص کی ویڈیو وائرل

    ویرات کوہلی کی اسٹیڈیم میں رقص کی ویڈیو وائرل

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی ٹی 20 ورلڈ کپ میں افغانستان سے میچ کے دوران ابوظبی کرکٹ اسٹیڈیم رقص کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی ابوظبی کرکٹ اسٹیڈیم میں ڈانس کرتے رہے۔

    سوشل میڈیا پر ویرات کی ڈانس ویڈیو وائرل ہوئی تو شائقین کرکٹ ان کے ڈانس اسٹیپس کا موازنہ 5 سال قبل میچ کے دوران ہی کیے گئے ایک ڈانس اسٹیپس سے کرنے لگے۔

    رواں برس انہیں ’مائی نیم از لکھن‘ پر ڈانس کرتے دیکھا گیا تو 2016 کے ورلڈ کپ میں ویرات کو فلم ’دل دھڑکنے دو‘ کے گانے ’گلاں گوریاں‘ پر رقص کرتے دیکھا گیا تھا۔

    سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ ویرات کی حالیہ ڈانس ویڈیو دیکھ کر پُرانی ویڈیو بھی ساتھ شیئر کررہے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

  • محمد رضوان کا نیا ریکارڈ : کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

    محمد رضوان کا نیا ریکارڈ : کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے بعد وکٹ کیپر محمد رضوان نے بھی بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سے ایک اعزاز چھین لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ2021 کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں نمیبیا کے خلاف محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

    کپتان بابراعظم کے ساتھ ساتھ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے نمیبیا کے خلاف میچ میں ویرات کوہلی سے ایک اور ریکارڈ چھین لیا۔

    محمد رضوان 79 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، اس اننگز کے ساتھ ہی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز بنانے والوں کے بہترین ایوریج میں رضوان کا پہلا نمبر ہے۔

    نمیبیا کے خلاف اننگز کے بعد رضوان کا کیرئیر ایورج 52.66 ہوگیا۔ بھارت کے ویرات کوہلی کا بیٹنگ ایوریج 52.01ہے۔ کیرئیر میں کم از کم ہزار رنز بنانے والوں میں سب سے بہتر محمد رضوان بن گئے۔

    محمد رضوان کا ان تمام بیٹرز میں سب سے بہترین کیریئر ایوریج ہوگیا جنہوں نے کم از کم ایک ہزار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنائے ہیں۔

    انہوں نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کوہلی کو پیچھے چھوڑا ہے جن کا رن اوسط 52.01 ہے،  ان کے علاوہ ہم وطن بابر اعظم 48.04 رن اوسط کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

  • ویرات کوہلی سے زیادہ لمبے چھکے لگا سکتا ہوں، محمد شہزاد

    ویرات کوہلی سے زیادہ لمبے چھکے لگا سکتا ہوں، محمد شہزاد

    افغان ٹیم کے وکٹ کیپر اور اوپنر بلے باز محمد شہزاد نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ویرات کوہلی سے زیادہ لمبے چھکے لگا سکتے ہیں۔

    افغانستان کے90کلو گرام سے زائد وزن رکھنے والے افغانی وکٹ کیپر محمد شہزاد کا کہنا ہے کہ بھارتی کپتان  ویرات کوہلی کی طرح ڈائٹنگ کیوں کروں جبکہ میں ان سے زیادہ لمبے شارٹ مار کرسکتا ہوں۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد شہزاد نے کہا کہ ہم اپنی فٹنس بھی نارمل طریقے سے کرتے ہیں اور کھاتے بھی پیٹ بھر کر ہیں حقیقت ہے کہ میں اپنی فٹنس پر بہت توجہ دیتا ہوں لیکن کھانے پر سمجھوتہ نہیں کرتا۔

    انہوں نے کہا کہ کیا آپ چاہتے ہیں کہ میں ویرات کوہلی کی طرح اپنی فٹنس روٹین رکھوں، یہ ممکن نہیں ہے، لیکن میں اپنا وزن کم کرنے پر ضرور کام کر رہا ہوں۔

    پاکستان میں پناہ گزین کیمپ میں کھیلنے والے اور افغانستان کے شہر جلال آباد سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی محمد شہزاد نے کہا کہ یہ بھی سچ ہے کہ ہر کوئی کوہلی جیسا نہیں ہو سکتا، جتنا لمبا چھکا وہ (کوہلی) مارتے ہیں، میں ان سے زیادہ مار سکتا ہوں۔

    افغان ٹیم کے وکٹ کیپر محمد شہزاد کہتے ہیں کہ میں نے کافی وقت بھارت میں بھی گزارا ہے، ایم ایس دھونی میرے بہت قریبی دوستوں میں سے ہیں اس کے علاوہ سریش رائنا اور شیکھر دھون کے ساتھ بھی اچھے تعلقات ہیں۔

    واضح رہے کہ افغان وکٹ کیپر اور بلے باز محمد شہزاد نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کو فیورٹ قرار دیا ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ آسٹریلیا کے مایہ ناز سابق لیگ سپنر شین وارن بھی ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے پاکستانی ٹیم کو فیورٹ قرار دے چکے ہیں۔

  • رضوان کا نیا اعزاز، ویرات کوہلی ریکارڈ کا پاش پاش

    رضوان کا نیا اعزاز، ویرات کوہلی ریکارڈ کا پاش پاش

    دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور اوپنر محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے بہترین اوسط کے ساتھ ایک ہزار رنز مکمل کرنے والے بلے باز بن گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق محمد رضوان کی ٹی ٹوئنٹی میں رنز بنانے کی اوسط اس وقت 52 اعشاریہ 77 ہے جبکہ ویرات کوہلی نے ٹی 20 کرکٹ میں ایک ہزار رنز 52 اعشاریہ 72 کی اوسط کے ساتھ مکمل کیے تھے۔

    اس کے ساتھ ہی محمد رضوان نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ ڈالا ہے۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق محمد رضوان نے رواں سال ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں سب سے زیادہ 838 رنز بنا رکھے ہیں اور وہ اب تک کے ٹاپ اسکورر ہیں، دوسرے نمبر پر کپتان بابر اعظم ہیں جنہوں نے موجودہ کیلنڈر سال میں 596 رنز بنا رکھے ہیں۔

    یہی نہیں محمد رضوان اور بابر اعظم کی جوڑی نے بطور اوپنر 1000 رنز مکمل کرنے کا اعزاز بھی گذشتہ روز اپنے نام کیا تھا۔

    اوپنرز  نے یہ اعزاز صرف سترہ میچوں میں حاصل کیا ہے، اس سے قبل کسی بھی پاکستانی بلے بازوں کی جوڑی پارٹنر شپ میں 1000 رنز نہیں بنا سکی ہے۔

  • پاکستانی ٹیم سے متعلق بھارتی کپتان کا بیان

    پاکستانی ٹیم سے متعلق بھارتی کپتان کا بیان

    دبئی: بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے پاکستانی ٹیم کو خطرناک قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے زبردست ٹاکرے سے ایک دن قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ٹیم میں بہت سے گیم چینجر ہیں، اور بھارت کو ان سے بہتر کھیل کے لیے اپنا ’اے گیم‘ کھیلنے کی ضرورت ہوگی۔

    بھارتی کپتان کا کہنا تھا ہماری ٹیم بہت متوازن ہے، لیکن پاکستان کی ٹیم خطرناک ہے، اس کے پاس میچ تبدیل کرنے والے کھلاڑی ہیں۔

    انھوں نے کہا میرے لیے پاک بھارت میچ ایک عام میچ ہے، دباؤ نہیں لیتا، ہمیں پروفیشنل کرکٹرز کی طرح حالات میں ڈھلنا ہوتا ہے، اور باہر کون کیا کہہ رہا ہے، یا لکھ رہا ہے اس سے مطلب نہیں۔

    نیوزی لینڈ کو بھاگنے نہیں دینگے، چھوڑنا انڈیا کو بھی نہیں، شعیب اختر

    کپتانی کیوں چھوڑی کے سوال پر ویرات کوہلی بھڑک اٹھے، کہا کپتانی پر بات نہیں کروں گا، توجہ میچ پر ہے۔

    کپتان نے کہا ہردک پانڈیا دو اوور کرانے کے لیے تیار ہے، اس کی بیٹنگ اچھا آپشن دیتی ہے، ہمارے پاس بولرز کی کمبنیشن ہے لیکن ابھی میں اس کے بارے میں نہیں بتاؤں گا۔

    ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ ابوظبی اور دبئی کی پچز بہتر ہیں، شارجہ کی پچ پرگیند نیچے رہتی ہے۔

    واضح رہے کہ دبئی میں اتوار کو بھارت اور پاکستان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 میں مقابلہ ہوگا، عمان اور متحدہ عرب امارات میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں کا یہ پہلا میچ ہوگا۔ بھارت پاکستان کے خلاف پانچ ٹی 20 ورلڈ کپ میچز میں ناقابل شکست رہا ہے۔

  • سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کا بھارت کیخلاف پاکستانی بالرز کو قیمتی مشورہ

    سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کا بھارت کیخلاف پاکستانی بالرز کو قیمتی مشورہ

    پاکستان کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد نے قومی ٹیم کے باؤلروں کو اپنے قیمتی مشوروں سے نوازا ہے، انہوں نے بتایا کہ بھارتی ٹیم کےاہم کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کیلئے کیسی حکمت عملی ترتیب دی جائے۔

    قومی ٹیم کے سابق مایہ ناز باؤلر مشتاق احمد نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور اوپنر روہت شرما کو جلدی آؤٹ کرکے واپس پویلین بھیجنے کا گر بتا دیا۔

    اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ روہت شرما وقت لے کر بیٹنگ کرتے ہیں اور وہ کافی سمجھ دار کرکٹر ہیں، مجھے لگتا ہے کہ ابتدائی اوورز میں ان سوئنگ بولنگ سے روہت کو جلدی آؤٹ کیا جاسکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ روہت شرما باؤنسر بال کو بھی بہت اچھا کھیل لیتے ہیں تو اگر مخالف ٹیم کی جانب سے فیلڈنگ کو اچھی طرح سیٹ کیا جائے تو اس کا فائدہ ہوسکتا ہے۔

    دوسری جانب بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کا ویرات کوہلی کو جلد آؤٹ کرنا بہت ضروری ہے، کیونکہ اگر وہ لمبی اننگٓز کھیل گئے تو بہت مشکل ہوجائے گی۔

    مشتاق احمد کا مزید کہنا تھا کہ سفید گیند زیادہ سوئنگ نہیں ہوتی لہٰذا کوہلی کو آؤٹ کرنے کے لیے فیلڈنگ کا معیار اور پوزیشن بہت معنی رکھے گی۔

  • ٹی ٹوینٹی کپتانی سے دستبرداری کے بعد کوہلی کا ایک اور بڑا فیصلہ

    ٹی ٹوینٹی کپتانی سے دستبرداری کے بعد کوہلی کا ایک اور بڑا فیصلہ

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے متحدہ عرب امارت میں جاری انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل) کے 2021 کے سیزن کے بعد اپنی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کی کپتانی بھی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

    ویرات کوہلی نے اعلان کیا کہ وہ آئی پی ایل کے جاری ایڈیشن کے بعد اپنی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان کے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے، کوہلی نے ایک ویڈیو پیغام میں اپنے مداحوں کو بتایا کہ آئی پی ایل کا رواں سیزن بحیثیت کپتان رائل چیلنجرز بنگلور میرا آخری سیزن ہوگا ۔

    کوہلی نے کہا کہ میں اپنا آخری آئی پی ایل میچ کھیلنے تک رائل چیلنجرز بنگلور کا کھلاڑی رہوں گا ساتھ ہی میں اس ٹیم کے تمام شائقین کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھ پر یقین کیا اور مجھے سپورٹ کیا۔

    یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی کا اچانک ٹی 20 کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان

    واضح رہے کہ ویرات کوہلی 2013 سے رائل چیلنجرز بنگلور کی کپتانی کررہے ہیں مگر وہ اب تک ایک بھی آئی پی ایل ٹائٹل جیت نہیں سکے۔

    یاد رہےکہ کچھ روز قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ2021 کے بعد مختصر فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنےکا بھی اعلان کیا تھا۔