Tag: Virat Kohli

  • آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری

    آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری

    دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بلے بازوں کی فہرست میں بدستور دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

    آئی سی سی کی جانب سے جاری کھلاڑیوں کی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق بلے بازوں کی فہرست میں پہلی تینوں پوزیشنز پر بالترتیب نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن، آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ اور آسٹریلیا ہی کے مارنس لبوشین براجمان ہیں۔

    بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھی سے پانچویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں جبکہ انگلینڈ کے جوئے روٹ ایک درجہ بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نیوزی لینڈ کے ہنری نکولس کے ہمراہ بدستور دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

    بولرز کی فہرست میں بھی پہلی 6 پوزیشنز پر کوئی تبدیلی نہیں آئی جبکہ انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن ایک درجہ ترقی پاکر ساتھی فاسٹ بولر کرس براڈ کی جگہ ساتویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

    بھارت کے جسپریت بھمرا 10 درجے ترقی پاکر ایک بار پھر ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے ہیں اور اس وقت 760 پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر موجود ہیں۔

  • بابراعظم نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے ویرات کوہلی  کو پیچھے چھوڑ دیا

    بابراعظم نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

    ہرارے : پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو ایک بار پھر پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا، 52ٹی 20میچز میں تیز  ترین 2ہزار رنز مکمل کرلئے۔

    تفصیلات کے مطابق بابر اعظم نے ٹی20تیز ترین 2ہزار رنز بنانے کا ویرات کوہلی کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، ویرات کوہلی نے 56ٹی 20میچز میں 2ہزار رنز اسکور کیے تھے۔

    بابراعظم 52ٹی 20میچز میں تیز ترین 2ہزاررنز مکمل کرکے ٹی 20میچز میں 2ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے11ویں کھلاڑی بن گئے، بابر اعظم نے یہ ریکارڈ زمبابوے کے خلا ف ہرارے میں  تیسرے ٹی 20 میچ کے دوران اپنے نام کیا۔

    اس سے قبل جوہانبسرگ میں کھیلے جانے والے ایک اہم میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 6 ہزار رنز مکمل کیے تھے، انہوں نے یہ رنز 165 اننگز میں مکمل کیے۔

    مزید پڑھیں : بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

    اس سے قبل یہ اعزاز ویسٹ انڈیز کے کرس گیل، آسٹریلوی کرکٹر شان مارش، بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے حاصل کیا تھا۔

  • بیٹی نے ہماری زندگی بدل کر رکھ دی، ویرات کوہلی

    بیٹی نے ہماری زندگی بدل کر رکھ دی، ویرات کوہلی

    ممبئی : بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی بیٹی کی پیدائش کے بعد بدل گئے، ان کا کہنا ہے کہ بیٹی نے ہماری زندگی تبدیل کرکے رکھ دی ہے۔

    بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ومیکا کے ساتھ جو تعلق ہم دونوں محسوس کرتے ہیں اس کا اندازہ یا تجربہ اس سے قبل ہمیں نہیں ہوا تھا۔

    بھارتی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ اولاد کئے آنے کے بعد آپ مکمل طور پر ایک نئے انسان یا زندگی کا خیال رکھنے پر توجہ دیتے ہیں، یہ تعلق ابتدائی مرحلے میں تو مکمل طور پر ماں پر انحصار کرتا ہے۔

    لیکن ساتھ ہی بچے کے پاب پر بھی اس کا انحصار ہوتا ہے، ماں اور باپ دونوں بچے کے مختلف ماحول میں خیال رکھتے ہیں اور کچھ چیزیں ایسی ہیں جنہیں دیکھ کر ہم دونوں بہت زیادہ خوش ہوتے ہیں۔

    یاد رہے کہ ویرات کوہلی اور ان کی بالی ووڈ اسٹار اہلیہ انوشکا شرما کے ہاں اس برس جنوری میں بیٹی ومیکا کی پیدائش ہوئی تھی۔

    مزید پڑھیں : ویرات کوہلی اور انوشکا نے بیٹی کی تصویر شیئر کردی

    ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے پہلی بار اپنی بیٹی کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بیٹکا نام ومیکا لکھا تھا ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی زندگی محبت اور شکر گزاری کے ساتھ بسر کررہے ہیں لیکن ہماری وامیکا نے اس دنیا میں آکر ہماری زندگی کو ایک نیا مقصد دیا ہے۔

  • بابراعظم ویرات کوہلی کا کون سا ریکارڈ توڑنے والے ہیں؟

    بابراعظم ویرات کوہلی کا کون سا ریکارڈ توڑنے والے ہیں؟

    کراچی : قومی ٹیم میں تینوں فارمیٹس میں کپتانی کے فرائض انجام دینے والے بابر اعظم ون ڈے کرکٹ میں ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے۔

    پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان میں پچھلی چند دہائیوں میں کچھ غیرمعمولی اور مایہ ناز کرکٹرز پیدا ہوئے ہیں۔

    اس حوالے سے ان دنوں بہت سارے شائقین ویرات کوہلی کو عہد جدید کا سب سے بڑا بلے باز سمجھتے ہیں، تقریباً ہر آنے والا بلے باز کوہلی کے جیسی کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتا ہے۔

    اس کے علاوہ پاکستان میں بابر اعظم ایسا کھلاڑی ہے جسے شائقین کرکٹ ایک بہترین بیٹسمین کے طور پر مانتے ہیں جو ویرات کوہلی کی بیٹنگ سے کافی حد تک مماثلت رکھتا ہے۔ تینوں فارمیٹس کی کپتانی میں بھی بابر اعظم بہت مستقل مزاج رہے ہیں۔

    اس مضمون میں ہم ویرات کوہلی کے اس ریکارڈ کا احاطہ کریں گے کہ جس میں امید ہے کہ مستقبل قریب میں بابر اعظم اسے توڑ سکتے ہیں۔

    بابر اعظم نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے77 ون ڈے میچ کھیلے ہیں۔26 سالہ بلے باز نے55،94 کی عمدہ بلے بازی اوسط سے مجموعی طور پر3،580 رنز بنائے ہیں۔ بابر نے اب تک 75 ون ڈے اننگز میں12 سنچریاں اور 16نصف سنچری ریکارڈ کی ہیں۔

    اس کے علاوہ ون ڈے میں بابراعظم کا اسٹرائیک ریٹ87.90 ہے۔ یہ اعداد و شمار اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہیں کہ وہ ون ڈے فارمیٹ میں 8 ہزار رنز بنانے والے سب سے تیز بلے باز ہونے کا ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔

    ویرات کوہلی نے یہ ریکارڈ جون2017 میں حاصل کرلیا تھا، بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے 8 ہزار رنز کے سنگ میل کو چھونے کے لئے175 اننگز کھیلیں۔

    بابر اعظم کو اگلی 99 اننگز میں ویرات کوہلی کے ریکارڈ کو توڑنے کے لئے4،420 رنز درکار ہیں۔ اگر بابر اعظم اپنی موجودہ اوسط 55.94 کو برقرار رکھتے ہوئے مقرہ رنز بناتے ہیں تو ویرات کوہلی کا یہ ریکارڈ آسانی سے توڑ سکتے ہیں۔

    ون ڈے کرکٹ میں بابر اعظم کی حالیہ پرفارمنس پر نظر ڈالی جائے تو بہت زیادہ امکان ہے کہ وہ 175 ون ڈے اننگز میں8،000 رنز کے سنگ میل کو چھولیں گے۔

  • بھارتی مداح لڑکی نے ویرات کوہلی کو چیخ کر کیا کہا؟ ویڈیو وائرل

    بھارتی مداح لڑکی نے ویرات کوہلی کو چیخ کر کیا کہا؟ ویڈیو وائرل

    سڈنی : بھارت میں کسان برادری کے احتجاج میں روز بروز شدت آتی جارہی ہے، جس کا دائرہ آسٹریلیا میں کھیل کے میدان تک بھی آگیا ہے، سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں ایک تماشائی لڑکی نے زوردار آواز میں ویرات کوہلی سے کسان تحریک کی حمایت کرنے کی اپیل کی۔

    ہندوستان میں کسانوں کے احتجاج نے نہ صرف پورے ملک بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی توجہ مبذول اور حمایت حاصل کرلی ہے۔ یہاں تک کہ اس میں بھارت کے سب سے مشہور اولمپین اور قومی کھیلوں میں ایوارڈ یافتہ کھلاڑی بھی احتجاج میں شامل ہوئے۔

    ان میں سے کچھ نے تو اپنے قومی ایوارڈ واپس کرنے کی دھمکی بھی دی ہے، گزشتہ روز 8دسمبر کو ہندوستان کے کرکٹر کنگز الیون پنجاب کے مندیپ سنگھ بھی دہلی کی سڑکوں پر ہونے والے مظاہرے میں شریک ہوئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں ایک مداح لڑکی بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے چیخ چیخ کر کسانوں کے حق میں بات کرنے کا کہہ رہی ہے۔

    اس موقع پر اس نے کسانوں کے حق میں نعرے بازی بھی کی، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ ویرات کوہلی اس مداح کی بات کو اتنی دور سے پوری طرح سے سننے کے قابل تھے یا نہیں لیکن کوہلی کو چیخ کر اپیل کرنے والی اس خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

    دوسری جانب ارجنا ایوارڈ جیتنے والے اور بھارت کے سابق باسکٹ بال کے کھلاڑی سجن سنگھ چیمہ بھی وطن واپس آئے ہیں اور وہ احتجاج کرنے والے کسانوں کی حمایت میں ایوارڈ واپسی مہم میں شریک ہیں۔ اطلاعات کے مطابق چیمہ30 سابق اولمپک اور براعظم میڈل جیتنے والوں کی حمایت حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہوگئے ہیں۔

    پنجاب باکسنگ کے مایہ ناز سابق باکسر جے پال سنگھ ، کور سنگھ ، اور گربکس سنگھ سندھو نے بھی کہا کہ وہ بھی احتجاجاً اپنے ایوارڈ واپس کردیں گے۔

  • ’ویرات کوہلی سے نفرت کرتا ہوں‘

    ’ویرات کوہلی سے نفرت کرتا ہوں‘

    آسٹریلیا کے ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی ان کے لیے دیگر کھلاڑیوں کی طرح ہی ہیں اور وہ ان سے کسی قسم کا کوئی خاص دباؤ محسوس نہیں کرتے۔

    اپنے ایک انٹرویو میں ٹم پین کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی شہری ویراٹ کوہلی سے نفرت کرنا پسند کرتے ہیں لیکن ایک کرکٹ شائق کی حیثیت سے ان کی بیٹنگ دیکھنا بھی پسند کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ویراٹ میرے لیے دوسرے کھلاڑیوں کی طرح ہیں اور مجھے ان سے کوئی پریشانی نہیں ہے، میں انہیں ٹاس کے وقت دیکھتا ہوں اور ان کے خلاف کھیلتا ہوں۔

    ٹم پین کا مزید کہنا تھا کہ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان سخت مقابلہ ہوگا، ویراٹ یقینی طور پر ایک زبردست حریف ہے، ہمارے درمیان کئی بار لفظی جنگ بھی ہو چکی ہے۔

    خیال رہے کہ بھارتی ٹیم 2 ماہ سے زائد کے طویل دورے پر آسٹریلیا پہنچ چکی ہے اور اس وقت قرنطینہ میں ہے۔ اس دورے میں دونوں ٹیمز 3 ون ڈے، 3 ٹی 20 اور 4 ٹیسٹ میچز کھیلیں گی۔

    بھارتی کپتان ویراٹ کوہلی اپنی اہلیہ انوشکا شرما کے یہاں بچے کی پیدائش کی وجہ سے فی الحال بھارت میں ہی ہیں اور وہ پہلے ٹیسٹ کے بعد آسٹریلیا میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔

  • کیا آپ نے کھانا کھالیا؟ ویرات اور انوشکا کی ویڈیو وائرل

    کیا آپ نے کھانا کھالیا؟ ویرات اور انوشکا کی ویڈیو وائرل

    دبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور اہلیہ انوشکا شرما کی دوران میچ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ویڈیو میں ویرات اہلیہ سے کھانے کا پوچھتے نظر آرہے ہیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے انوشکا شرما اسٹینڈ میں براجمان ہیں اس دوران ویرات کوہلی ان کے پاس آتے ہیں اور پوچھتے ہیں کیا تم نے کھانا کھالیا ہے، جس پر انوشکا زبردست کا اشارہ دیتی ہیں۔

    اداکارہ میدان میں ویرات کی ٹیم کو سپورٹ کررہی تھیں اور سرخ رنگ کے لباس میں ملبوس تھیں، واضح رہے کہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ان دنوں یو اے ای میں مقیم ہیں۔

    مداحوں کی جانب سے ویڈیو کو خوب سراہا جارہا ہے ، ایک صارف نے دونوں کی جوڑی کی تعریف کی ، ایک اور صارف نے ویرات کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے انوشکا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    اس سے قبل بھی انوشکا شرما میدان میں شوہر کی ٹیم کو سپورٹ کرتی دکھائی دیتی ہیں، بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے گزشتہ دنوں ویرات کوہلی کی ناقص فیلڈنگ پر تنقید کی تھی جس پر انوشکا آگ بگولہ ہوگئی تھیں۔

    https://urdu.arynews.tv/anushka-sharma-reply-sunil-gavaskar-kholi-fielding-ipl/

    کوہلی کے کیچ چھوڑنے پر گواسکر کا کہنا تھا کہ ’لگتا ہے کوہلی لاک ڈاؤن کے دوران صرف انوشکا کی باؤلنگ پریکٹس کررہے تھے‘۔

    گواسکر کی اس بات پر بالی ووڈ اداکارہ غصہ ہوئیں اور انہوں نے سابق کرکٹر کو آڑے ہاتھوں لیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’مسٹر گواسکر آپ کا تبصرہ نامناسب تھا، کرکٹ میں شوہرکی ناکامی یا خراب کارکردگی کا الزام بیوی کو دینا غلط اور سراسر زیادتی ہے‘۔

  • ویرات کوہلی سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بن گئے

    ویرات کوہلی سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بن گئے

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں جاری آئی پی ایل کے میچ کے دوران ویرات کوہلی سسٹ بیٹنگ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی کو سست بیٹنگ کرنے پر مداحوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔

    میچ میں ویرات کوہلی نے 28 گیندوں پر 33 رنز ناٹ آؤٹ بنائے جبکہ ان کے ساتھ موجود اے بی ڈیولیرز نے 33 گیندوں پر 73 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ویرات کوہلی صرف ایک چوکا لگا سکے ادھر اے بی نے اپنی اننگ میں 6 چھکے اور 5 چوکے لگائے۔

    Image

    ویرات کی ٹیم نے میچ میں کامیابی حاصل کی اور کولکتہ نائٹ رائیڈر کو شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن ویرات کو ان کی سسٹ اننگز پر تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا۔

    واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے واحد چوکا میچ کے 19ویں اوورز میں لگایا جس کے بعد سے وہ سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بننے شروع ہوگئے۔

    ویرات نے پرسدھ کرشنا کی گیند پر چوکا لگایا وہ بھی بلے کا کنارہ لگ کر گیند باؤنڈری لائن پار کرگئی تھی، مداحوں کی تنقید پر ویرات کا کوئی موقف سامنے نہیں آسکا ہے۔

  • ڈیوڈ ملان نے بابر اعظم اور ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

    ڈیوڈ ملان نے بابر اعظم اور ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

    مانچسٹر: انگلش ٹیم کے ہارڈ‌ ہٹر ڈیوڈ ملان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 میچ میں دھواں دھار اننگز کھیل کر بابر اعظم اور ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں ملان 42 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور ساتھ ہی ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سب سے بہترین بیٹنگ ایوریج رکھنے والے کھلاڑی بھی بن گئے۔

    اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارتی مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کے پاس تھا وہ دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

    ڈیوڈ ملان نے ناصرف کوہلی کو پیچھے چھوڑا بلکہ بیٹنگ اوسط میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو بھی تیسرے نمبر پہنچا دیا۔

    فہرست میں چوتھے اور پانچویں نمبر پر بالترتیب بھارتی بلے باز منیش پانڈے اور کے ایل راہول ہیں۔

    واضح رہے کہ انگلینڈ نے آسٹریلیا کو دوسرے ٹی 20 میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز اپنے نام کرلی، ڈیوڈ ملان نے 42 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم انگلش سرزمین پر موجود تھی اور دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز 1-1 سے برابر ہوئی تھی۔

  • بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

    بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

    مانچسٹر: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ویرات کوہلی سے ایک اور منفرد اعزاز چھین لیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو ایک اور اعزاز سے محروم کردیا، بابر اعظم، ویرات سے زیادہ گیندیں کھیل کر آؤٹ ہوئے جبکہ کوہلی کی اوسط اس سے کم ہے۔

    سمر سیٹ کاؤنٹی کرکٹ کلب نے فیس بک پر پوسٹ شیئر کی جس میں بتایا گیا کہ بابر اعظم 100ااننگز میں  34.3 بالز کھیل کر آؤٹ ہوئے ہیں جبکہ ان کے مقابلے میں کوہلی 30.6 گیندیں کھیل کر وکٹ دے بیٹھتے ہیں۔

    یاد رہے کہ بابر اعظم نے دو روز قبل ہی سمر سیٹ کی جانب سے ٹی ٹوینٹی بلاسٹ میں شرکت کریں گے جس کی اجازت انہیں پی سی بی کی جانب سے دے دی گئی ہے۔

    بابر اس سے قبل بھی سمر سیٹ کرکٹ کلب کی نمائندگی کرچکے ہیں جہاں انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔